Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • ناکارہ طیارہ قابل استعمال بنانے کیلیے حیدرآباد منتقل کیا جائیگا

    ناکارہ طیارہ قابل استعمال بنانے کیلیے حیدرآباد منتقل کیا جائیگا

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی ناکارہ طیاروں کو تربیت کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوششیں جاری ہیں، اس حوالے سے دوسرا ناکارہ طیارہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی سے حیدر آباد منتقل کیا جائے گا۔

    پروجیکٹ ڈائریکٹر منیر عالم کے مطابق ایم ڈی 83 ساخت کا طیارہ پیر کی رات جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے حیدر آباد کے لیے منتقل کیا جائے گا، ناکارہ طیارے کی منتقلی کے حوالے سے متعلقہ اتھارٹی سے این او سی بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔طیارہ 60 ٹن وزنی ہے جسے جرمن ٹیکنالوجی کے حامل ٹرالر کے ذریعے نیشنل ہائی وے گھارو اور ٹھٹھہ کے راستوں سے حیدرآباد منتقل کیا جائے گا۔ طیارے کو 2 حصوں میں منتقل کیا جائے گا۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے تربیتی ادارے کٹائی میں منتقل کیے جانے والا یہ دوسرا طیارہ ہوگا۔ چند روز قبل، پہلا طیارہ سپر ہائی وے کے ذریعے حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا۔حیدرآباد منتقل کیے جانے والا طیارہ 160فٹ لمبا ہے جس کی 2011 میں کریش لینڈنگ ہوئی تھی۔طیارے کے نوز وہیل نہ کھلنے کے سبب کریش لینڈنگ کے بعد کراچی کا مرکزی رن وے پورے دن بند رہا، اس وقت کی اطلاع کے مطابق اس طیارے میں کسی عربی شہزادے کے شکار کا سامان تھا۔

    ترک دفاعی وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا

    کراچی، تاجر سے 60 لاکھ کے آئی فونز لوٹ لیے گئے

    پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سندھ کے مفادات کی سودے بازی کی ہے،جماعت اسلامی

  • ترک دفاعی وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا

    ترک دفاعی وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا

    ترکی کا ایک خصوصی وفد ترکیہ دفاعی قیادت میں آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا ،کراچی میںمنعقدہ عسکری نمائش آئیڈیاز میں شرکت کرے گا ۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق آئیڈیاز 2024 میں ایرانی اور ترک دفاعی پیداواری کمپنیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی رواں برس آئیڈیاز 2024 میں متعدد ایرانی اور ترکیہ کمپنیاں اپنے سٹالز پر مصنوعات کی نمایش کریں گی12 ہویں آئیڈیاز 2024 میں 330 سے زائد غیر ملکی وفود, 30عالمی مقررین شرکت کریں گی۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز 2024 کے لیے 15 بین الاقوامی پویلین سجائے جائیں گے ہیں یہ آئیڈیا نمائش 19 نومبر سے 22 نومبر تک کراچی میں منعقد ہوگی آئیڈیاز 2024 میں ہتیھیار و اسلحہ, یو اے وی ڈرونز, بیٹل فیلڈ مینجمنٹ, ٹریننگ اینڈ سیمولیشنز کے سٹالر پر دفاعی مصنوعات کی نمائش ہو گی۔ ذرائع کامزیدکہنا تھا کہ Cنیول شپس و ایکوئیپمنٹ, اسپیشل ایکوئپمنٹ (انجینئرنگ ورکس), انڈسٹریل و لاجسٹک سپورٹ, انڈسٹری سیکٹرز و سرسوز کے سٹال بھی سجاے جائیں گے افتتاحی سیشن میں وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہ عاصم منیر شرکت کریں گے آئیڈیاز 2024 میں بزنس تو بزنس ملاقاتیں, سیمینار بھی منعقد کئیے جائیں گی.

    نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں، بشریٰ بی بی پارٹی میں متحرک

  • کراچی، تاجر سے 60 لاکھ کے آئی فونز لوٹ لیے گئے

    کراچی، تاجر سے 60 لاکھ کے آئی فونز لوٹ لیے گئے

    کراچی میں واٹر پمپ فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے صدر موبائل مارکیٹ سے آئی فونز خرید کر لیجانے والے رحیم یار خان کے تاجر سے 60 لاکھ روپے مالیت کے آئی فونز لوٹ لیے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر الیکٹرونکس مارکیٹ ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے بتایا کہ رحیم یار خان سے صدر موبائل مارکیٹ آئی فون کی خریداری کے لیے آنے والے تاجر مزمل کو واٹر پمپ فلائی اوور پر لوٹا گیا۔متاثرہ تاجر مزمل نے سمن آباد تھانے کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم صدر سے موبائل فون لیکر نکلے تھے۔واٹر پمپ فلائی اوور پر ہمیں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے روکا۔ملزمان نے اسلحہ دکھا کر ہم سے موبائل فون کا بیگ چھینا، ہمارا بٹوہ اور دیگر سامان بھی لے گئے، واقعہ کے خلاف سمن آباد تھانے میں درخواست جمع کرائی ہے۔متاثرہ تاجر کے ساتھ صدر موبائل مارکیٹ کے تاجر ذیشان قاضی نےمیڈیاے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کوئی پہلی واردات نہیں ہے، اس طرح کی وارداتیں ہونگی تو کون ہم سے خرید و فروخت کے لئے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ کاروبار پہلے ہی متاثر ہے اس طرح کی وارداتیں مزید کاروبار خراب کررہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمی درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    بشریٰ بی بی کا "جادو” نہ چل سکا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عہدے سےمستعفی

  • پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سندھ کے مفادات کی سودے بازی کی ہے،جماعت اسلامی

    پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سندھ کے مفادات کی سودے بازی کی ہے،جماعت اسلامی

    جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقتدار کے بدلے سندھ کے مفادات کی سودے بازی کی ہے۔

    جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے آج ایک بیان میں کہاکہ دریائے سندھ کے پانی پرڈاکہ ڈالنے کے لیے ارسا ایکٹ میں ترمیم پرصدرزداری کے دستخط ،کارونجھرپہاڑ کی کٹائی سے لیکر کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں میڈیٹ پرڈاکہ سے اب یہ جمہوری عوامی اورسندھ دوست پارٹی نہیں رہی،کل 17نومبر کو (آج) دریائے سندھ سے 6کینال نکانے والے غیرآئینی فیصلے کے خلاف کراچی تاکشمور احتجاج میں جماعت اسلامی کے کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے دہرے اورسندھ کے مفادادت کی سودے بازی کی وجہ سے پٹرول گیس کوئلہ سمیت زراعت کی دولت سے مالامال ہونے کے باوجود خوشحال سندھ آج بدامنی لاقانونیت مہنگائی غربت وافلاس سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے۔یہ پارٹی چوتھی بار اقتدار میں ہے مگر سندھ کے عوام صاف پانی تعلیم وصحت جیسی زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت صوبائی اسمبلی سے دریائے سندھ پر مجوزہ کینالوں کیخلاف قرارداد پاس کررہی ہے مگرایوان صدرمیں بیٹھے ہوئے کوچیئرمین ارسا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیکر سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کی منظوری دیتے ہیں یہ تمام ہتکنڈے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے سوا کچھ بھی نہیں، سندھ کی زرخیز زمینوں کی بندبانٹ اور پانی پر ڈاکہ زنی کو کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جاسکتا۔ترجمان کے مطابق امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ لاڑکانہ ،امداداللہ بجارانی ،غلام مصطفیٰ میرانی کندھ کوٹ،علامہ حزب اللہ جکھرو زبیرحفیظ شیخ سکھر، حافظ طاہرمجید، عبدلوحید قریشی حیدرآباد، مولانا عبدالقدوس احمدانی،سید علی مردان شاہ بدین،جبکہ مرپورخاص میں حاجی نور الٰہی مغل اس حوالے سے ہونے والے احتجاج میں جماعت اسلامی کی نمائندگی کریں گے۔

    بشریٰ بی بی کا "جادو” نہ چل سکا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عہدے سےمستعفی

  • اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری مقدارتحویل میں لے لی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں اورملک کیمختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور کراچی میں واقع کوریئرآفس پرکارروائی کے دوران برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سی50عدد ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ببرلو ٹول پلازہ سکھر کے قریب مسافربس میں سوارملزم سے 994 گرام آئس برآمد کی گئی، سرگودھا میں یونیورسٹی کے قریب موٹرسائیکل سوارملزم سے ایک کلو600 گرام چرس قبضے میں لی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتارملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کومنشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔اے این ایف کے مطابق پشاورمیں رنگ روڈ پرکارروائی کے دوران کارکے خفیہ خانوں سے 10 کلو 800 گرام افیون اور 6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، پشاورمیں ہی ایک اورکارروائی کے دوران کوریئرآفس میں 4 پارسلز سے مجموعی طورپر12کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ پشاور میں قبضے میں لیے گئے پارسلزسیالکوٹ، لاہوراور گوجرانولہ بھیجے جا رہے تھے۔ٹھوکرنیاز بیگ لاہورکے قریب گاڑی میں موجود 4 ملزمان کے بیگوں اور ذاتی قبضے سے 9 کلو 600 گرام چرس اور 2 کلو 400 گرام افیون، جوہر ٹاؤن لاہورمیں کوریئر آفس کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 184 گرام آئس برآمد کی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران گرفتاری ملزمان سے 78لاکھ روپے مالیت کی 68کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔کارروائیوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ فیصل آباد میں گاڑی سے 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، گرفتارملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغازکر دیا گیا ہے۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن طاہر اشرفی کاوی پی این فتویٰ سے اختلاف

  • سندھ فوڈ اتھارٹی کی 350 کارروائیاں، 20 لاکھ کے جرمانے

    سندھ فوڈ اتھارٹی کی 350 کارروائیاں، 20 لاکھ کے جرمانے

    سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف ای) نے غذائی تحفظ اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایک روز میں سندھ بھر میں 350 سے زائد مقامات پر معائنہ کیا گیا، جس کے دوران اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، بھاری جرمانے عائد کیے گئے، اور لائسنسنگ کے عمل کو فروغ دیا گیا تاکہ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں، سندھ فوڈ اتھارٹی کی دو ٹیموں نے 35 معائنہ کیے، جن کے دوران 11 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور مختلف مقامات پر 6 لاکھ 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 12 معائنہ کیے گئے، جن میں پانچ اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈسٹرکٹ کورنگی میں 48 مقامات پر معائنہ کیا گیا، 15 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، 12 مقامات پر 5 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، اور 15 لائسنس چالان جاری کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 1 لاکھ 46 ہزار 900 روپے تھی۔ڈسٹرکٹ ملیر میں 15 معائنہ کیے گئے، جن کے دوران 11 اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے اور 3 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ضلع مشرقی میں مجموعی طور پر 40 انسپکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں 3 بہتری کے نوٹس اور 7 جرمانے جو کہ 155,000 روپے کے تھے عائد کیے گئے، اس کے علاوہ 10 لائسنس چالانز بھی جاری کیے گئے۔ شہید بینظیر آباد (SBA) میں 18 انسپکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں 13 بہتری کے نوٹس اور 7 لائسنس چالانز جاری کیے گئے۔میرپورخاص میں 18 مقامات پر معائنہ کیا گیا، جس میں تین اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ حیدرآباد کی ویجیلنس ٹیم نے 23 مقامات کا معائنہ کیا، 17 اصلاحی نوٹس جاری کیے، اور 1 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔علاوہ ازیں، عمرکوٹ،تھرپارکر، سانگھڑ، ٹھٹھہ، قمبر،شہدادکوٹ، مٹیاری، بدین، ٹنڈو محمد خان، دادو، اور ٹنڈو الہ یار میں بھی معائنہ کیا گیا، جہاں فوڈ سیفٹی کے معیارات کی پاسداری کو یقینی بنانے اور عوامی صحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی، مزمل حسین ہالیپوٹو نے ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان مشترکہ کارروائیوں نے اتھارٹی کی غذائی تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی غیر معیاری کاروباروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔اسی دوران سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے ملیر میں ایک معروف پیزا برانڈ کے مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا اور غذائی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف کیا۔
    دورانِ چھاپہ، بڑی مقدار میں زائد المعیاد اجزا برآمد کیے گئے جو شہر بھر میں فروخت ہونے والے پیزا کی تیاری میں استعمال کیے جا رہے تھے۔ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہا، "گلی سڑی اور غیر معیاری اشیاء سے خوراک تیار کرنا عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ایسی خلاف ورزیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔”مینوفیکچرنگ یونٹ کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ہالیپوٹو نے مزید کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی۔

    پاکستان میں گرین ہاؤس گیس اخراج کوکم کرنے کیلئے اقدامات شروع

    بشریٰ بی بی کا "جادو” نہ چل سکا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عہدے سےمستعفی

  • ہوٹلوں ،گیسٹ ہاؤسز کی جانچ پڑتال میں اہم انکشافات، قوانین کی دھجیاں

    ہوٹلوں ،گیسٹ ہاؤسز کی جانچ پڑتال میں اہم انکشافات، قوانین کی دھجیاں

    ایئرپورٹ حملے کے بعد کراچی کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کی جانچ پڑتال میں مہمانوں کا ریکارڈ موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو)کی ہوٹلز اور گیسٹ ہاسز کی جانچ کے دوران سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز نے قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ایس آئی یو کے ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق 100 ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی جانچ مکمل کی جا چکی ہے، جن میں سے 67 گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز ٹورازم ڈیپارٹمنٹ میں غیر رجسٹرڈ پائے گئے۔کارروائی کے دوران ہوٹلوں سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی بھی پکڑے گئے، جن میں 4 ایرانی اور 6 افغان باشندے شامل ہیں، بیش تر ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں مہمانوں کا ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کو فراہم کردہ ہوٹل آئی سافٹ ویئر میں بھی مہمانوں کی ادھوری معلومات درج کی گئیں، پچاس سے زائد ہوٹل ایسے تھے جو آئی سافٹ ویئر استعمال نہیں کر رہے تھے، بعض گیسٹ ہاؤسز سے منشیات اور شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔شعیب میمن کا کہنا تھا کہ 70 گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی یہ جانچ ایئر پورٹ پر حملے کے ملزمان کی ایم ہوٹل میں قیام کے انکشاف کے بعد شروع کی گئی تھی۔

    فارم 47 پر آنے والا وزیراعظم شرعی ہے یا غیر شرعی؟حافظ نعیم الرحمان

  • پولیس پر حملے اور اقدام قتل ، گواہ نےعزیر بلوچ کو شناخت کرلیا

    پولیس پر حملے اور اقدام قتل ، گواہ نےعزیر بلوچ کو شناخت کرلیا

    کراچی شہرانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس پر حملے اور اقدام قتل کے مقدمے میں گواہ نے گینگ وار سرغنہ عز یر بلوچ کو گواہی میں شناخت کرلیا ۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ اور اقدام قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو پیش کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مقدمہ کے اہم گواہ پولیس اہلکار نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو گواہی میں شناخت کرلیا۔ مقدمہ کے گواہ پولیس اہلکار نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ گواہ نے بیان دیا کہ گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے میرے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ 11 مئی 2020 کو سینٹرل جیل میں عزیر بلوچ سے تفتیش کی تھی۔عزیر بلوچ سے تفتیش عدالت کی اجازت لینے کے بعد کی گئی تھی۔تفتیش کے دوران عزیر بلوچ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ اس نے لیاری آپریشن میں پولیس پر حملہ کیا۔ عذیر بلوچ نے اپنی دیگر ساتھیوں کو پولیس کو مارنے کے احکامات دیئے۔ عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ میرے موکل عذیر بلوچ نے دوران تفتیش ایسا کوئی اعتراف نہیں کیا۔ ملزم نے اگر ایسا کوئی اعتراف کیا تو وہ کسی میمو یا فرد گرفتاری میں شامل کیوں نہیں کیا گیا۔پولیس کی جانب سے دی جانے والی گواہی جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔ عدالت نے گواہ کے بیان کے بعد سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق 2 اپریل 2012 کو لیاری آپریشن کے دوران گینگ وار کے کارندوں نے پولیس پر حملہ کیا تھا۔ گینگ وار کے دہشتگردوں نے پولیس پر راکٹ لانچر اور فائرنگ سے حملہ کیا۔مقدمہ میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ، تاج محمد عرف تاجو، وصی اللہ لاکھو، نور محمد عرف بابا کاڈلہ، زاہد لاڈلہ و دیگر نامزد ہیں۔ مقدمہ میں ملزم شاہد عرف ایم سی بی ضمانت پر ہے۔

    چوری شدہ50 لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل مالکان کے حوالے

  • دفاعی نمائش آئیڈیاز، شہر قائد کے لیے ٹریفک پلان جاری

    دفاعی نمائش آئیڈیاز، شہر قائد کے لیے ٹریفک پلان جاری

    19نومبر سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے کراچی کے لیے متبادل راستوں کا پلان جاری کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کےمطابق ٹریفک پولیس کے مطابق صبح 7 بجے سے شام 7بجے تک ایکسپوسینٹر سے منسلک سڑکیں بند رہیں گی، حسن اسکوائر فلائی اوور سے نیشنل اسٹیڈیم سڑک بند رہے گی، اسی طرح اسٹیڈیم فالئی اوورسے دونوں فالئی اوورز ٹریفک کیلئے بند ہوں گے۔
    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم سگنل سے دائیں جانب حسن اسکوائر جانے والا روڈ بند ہوگا، جبکہ یونیورسٹی روڈ نیپا سے آتے ہوئے ایکسپو سینٹر سے بائیں جانے والی سڑک بند ہوگی، شارع فیصل سے ہیوی اور کمرشل گاڑیاں، واٹر ٹینکر کا کارسازروڈ پر داخلہ بند ہوگا۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ تمام ہیوی اور کمرشل گاڑیاں ڈرگ روڈ کا راستہ اختیار کریں، راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم روڈ پر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کے داخلیپر پابندی ہوگی، جبکہ ہیوی اور کمرشل گاڑیوں کو نیپا، عسکری 4 سے شارع فیصل اور نیپا چورنگی بھیجا جائیگا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نیپا سے حسن اسکوائر تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ہیوی اور کمرشل گاڑیاں نیپا، گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ یا ڈرگ روڈ کاراستہ اختیارکریں، اسی طرح جیل چورنگی سے حسن اسکوائر تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔کمرشل گاڑیاں شہید ملت روڈ یا تین ہٹی روڈ کا استعمال کریں، یونیورسٹی روڈ سے اسٹیڈیم روڈ پر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی، اس ٹریفک کو پی پی چورنگی ، شہید ملت روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10سے حسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ہیوی اور کمرشل ٹریفک لیاقت آباد نمبر 10 سے تین ہٹی کی جانب جاسکیں گے، سر شاہ سلیمان روڈ کے لییغریب آباد سے شارع فیصل، حسن اسکوائر اور نیپا کا راستہ اختیار کریں۔

    کراچی،ریسٹورنٹ پرنامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار

  • وزیراعلیٰ سندھ  کی قلات حملے کی شدید مذمت

    وزیراعلیٰ سندھ کی قلات حملے کی شدید مذمت

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قلات سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے.دہشتگردوں کو ملک کاامن سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے. وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے جوان وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں،پوری قوم اپنے بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہے.بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے شہدا کے بلند درجات کی دعا اور لواحقین سے ہمدردی و اظہار تعزیت جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی . واضح رہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15زخمی ہوئے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

    کراچی،ریسٹورنٹ پرنامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار

    صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

    بھارتی بیٹر کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی
    حکومت کی صوبوں میں انکم ٹیکس لگانے کی یقین دہانی