Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 14 پیسے پر برقرار رہے گی۔یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمتوں میں کمی کردی تھی۔حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 255 روپے 14 پیسے ہوگئی ہے۔مزید بتایا گیا تھا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 13 نومبر کو ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے ایک بار پھر 4 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتوں میں گزشتہ 15 روز کے دوران بالترتیب 1.7 ڈالر اور 4.4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول پر درآمدی پریمیم تقریباً ایک ڈالر فی بیرل تک ہے، حتمی شرح تبادلہ کے حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 4 اور 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

    کراچی خودکش حملہ: چشم دید گواہان نے مرکزی ملزم کوشناخت کرلیا

    پی ٹی آئی ،جے یوآئی کے اتحاد کی کوئی بات نہیں ہوئی، عبدالغفور حیدری

    دھاندلی سے واضح ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کا چراغ بجھنے والا ہے، حافظ نعیم

  • کراچی خودکش حملہ: چشم دید گواہان نے مرکزی ملزم کوشناخت کرلیا

    کراچی خودکش حملہ: چشم دید گواہان نے مرکزی ملزم کوشناخت کرلیا

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملہ کیس میں چشم دید گواہان نے گرفتار مرکزی ملزم جاوید عرف سمیر کوشناخت کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب 6 اکتوبر کو چینی قافلے پر خودکش حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملیر کورٹ کیروبروگرفتارمرکزی ملزم کو پیش کردیاگیا، گرفتار مرکزی ملزم جاوید عرف سمیر کو چشم دید گواہان نے شناخت کر لیا، جس کے بعد اب مزید قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔دہشت گردی کا واقعہ چھ اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین دو چینی باشندوں سمیت تین ہلاک جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پی ٹی آئی ،جے یوآئی کے اتحاد کی کوئی بات نہیں ہوئی، عبدالغفور حیدری

    دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

    دھاندلی سے واضح ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کا چراغ بجھنے والا ہے، حافظ نعیم

    برطانیہ اور سندھ یکساں تخلیقی روایاں رکھتے ہیں، مراد علی شاہ

  • پی ٹی آئی ،جے یوآئی کے اتحاد کی کوئی بات نہیں ہوئی، عبدالغفور حیدری

    پی ٹی آئی ،جے یوآئی کے اتحاد کی کوئی بات نہیں ہوئی، عبدالغفور حیدری

    جے یوآئی ف کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے اتحاد کی فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی ، احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انہوں نے جیک آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حقوق کی بات کرنے والوں کیخلاف مسلسل کاروائیاں ہورہی ہیں، عوام کا مطالبہ ہے کہ معدنیات پر اختیار صوبے کا ہونا چاہیئے، جب بھی بلوچستان کے عوام بات کرتے ہیں وفاق ناراض ہوجاتا ہے۔ پی ٹی آئی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو یہ ان کا آئینی حق ہے۔ پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے اتحاد کی فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے 57 آرٹیکلز تھے جو کم کرو کر22 تک لائے ، جس میں پانچ ترامیم ہماری شامل ہیں جن میں ایک سود کا ملکی معیشت سے خاتمہ ہے ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ پورے معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کے لئے وقت درکار ہے مالیاتی اداروں سے معاہدے کئے گئے ہیں جنکو ختم کرکے ہی ایسا ممکن ہے اب 2028 اس کی حد ہے اس سے آگے تاریخ نہیں بڑھے گی کیونکہ یہ آئین کا حصہ ہے اور اسے بدلنے کے لئے دوربارہ ترمیم لانی ہوگی عدالت نے بھی یہ تاریخ دی ہے انہوں نے کہا کہ تیل ، گیس ، کوئلہ اور سونے پر صوبے کا حق ہے لیکن جب صوبوں کے حق کی بات کرتے ہیں تو وفاق ناراض ہوتاہے بلوچستان کے لوگوں کو وسائل اور ساحل پر حق دیا جائے بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے بلوچستان کے لوگوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا تاہے ایسا نہیں ونا چاہے انہوںنے مزید کہا کہ بلاول صاحب کے کن معاہدوں پر عمل نہیں ہورہا یہ تو وہی بتاسکتے ہیں نواز لیگ سے کیا معاہدے ہوئے منظر عام پر لائے جائیں، ایڈجسٹمنٹ کی حکومت میں معاہدے ہوتے ہیں اور شکایات بھی ،حکومتی اے پی سی میں ہم نے شرکت کی سندھ میں جماعت نے اے پی سی بلائی ہے تو اس میں پیپلزپارٹی کو دعوت دینا کوئی غلط نہیں اے پی سی کا اعلامیہ میں تمام پارٹیاں شامل ہوتی ہیں۔

    دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

    دھاندلی سے واضح ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کا چراغ بجھنے والا ہے، حافظ نعیم

    برطانیہ اور سندھ یکساں تخلیقی روایاں رکھتے ہیں، مراد علی شاہ

  • دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

    دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

    آسٹریلیا کے خلاف جاری تین میچوں کی T20I سیریز کے ناپسندیدہ آغاز کے بعد پاکستان سے آئندہ دوسرے T20I کے لیے اپنی لائن اپ میں کچھ اہم تبدیلیاں کرنے کی توقع ہے، جو 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سیریز کے افتتاحی میچ میں، گلین میکسویل کی تیز رفتار اننگز اور اس کے بعد مشترکہ باؤلنگ کی وجہ سے آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔94 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان سات اوورز میں صرف 64/9 ہی بنا سکا۔ باؤلنگ کے محاذ پر نسیم شاہ نے دو اوورز میں 37 رنز دیے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹورنگ سائیڈ کے پاس اپنے ہتھیاروں میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور عباس آفریدی کی طرح کے ساتھ تیز رفتار کے کئی آپشنز ہیں اور اس طرح نسیم کو ہوم سائیڈ کے خلاف آئندہ میچ کے لیے چھوڑا جا سکتا ہے۔مزید برآں سڈنی کرکٹ گرائونڈ کے حالات عام طور پر اسپن کے حق میں ہوتے ہیں۔ نتیجے کے طور پر کلائی کے سپنر سفیان مقیم کے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے T20I کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان و وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، آغا سلمان (نائب کپتان)، عرفات منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، اور سفیان مقیم شامل ہوسکتے ہیں۔

    برطانیہ اور سندھ یکساں تخلیقی روایاں رکھتے ہیں، مراد علی شاہ

    ڈانس پارٹی پر چھاپہ، نشے میں دھت 18مرد اور 9 خواتین گرفتار

    وزارت داخلہ کا غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کیلئے خط، اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت

  • دھاندلی سے واضح ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کا چراغ بجھنے والا ہے، حافظ نعیم

    دھاندلی سے واضح ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کا چراغ بجھنے والا ہے، حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخاب میں بدترین دھاندلی سے واضح ہوگیا کہ پیپلزپارٹی کا چراغ بجھنے والا ہے، عوام نے انہیں مسترد کردیا۔

    ترجمان کے مطابق کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخاب میں بدترین دھاندلی پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ دھاندلی کی جس سطح پر پیپلز پارٹی اتر چکی ہے، یہ واضح ہوگیا ہے کہ اس کا چراغ بجھنے والا ہے، عوام مسترد کرتے ہیں اور یہ محض اسٹیبلشمنٹ کے سہارے نتیجے بدل کر جیت کا اعلان آراوز کے ذریعے کروا دیتے ہیں۔کراچی کے عوام کا شکریہ جنھوں نے ایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، جماعت اسلامی کے کارکنوں کو سلام جو اس وقت بھی عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر ہیں، سوال ان قوتوں سے ہے جنہیں جماعت اسلامی کی امانت، حب الوطنی، وطن کے لیے قربانیاں، اچھی نہیں لگتیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انہیں کچے اور پکے کے ڈاکو، کرپٹ مافیا، کرپشن اور قبضے کا سسٹم پسند ہے، اس سسٹم کو انھوں نے پورے ملک بالخصوص سندھ کے عوام پر مسلط کیا ہوا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات میں کراچی سمیت سندھ بھر میں اپنی جماعت کی کامیابی پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اسے پارٹی پر عوام کے بھرپور اعتماد و حمایت کا مظہر اور جیالوں کی محنتوں کا ثمر قرار دیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام پارٹی امیدواروں کو مبارکباد دی اور ان کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے دن رات محنت کرکے الیکشن کو فتح میں ڈھالا۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر تیر چل گیا، بینظیر بھٹو کے جیالے جیت گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے عیاں ہے کہ عوام نے ایک بار پھر نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کرکے بلاامتیاز عوامی خدمت کو چنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا بڑے مارجن سے جیت کر سوئپ کرنا بھی تاریخی پیشرفت ہے۔

    برطانیہ اور سندھ یکساں تخلیقی روایاں رکھتے ہیں، مراد علی شاہ

    ڈانس پارٹی پر چھاپہ، نشے میں دھت 18مرد اور 9 خواتین گرفتار

    وزارت داخلہ کا غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کیلئے خط، اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت

  • برطانیہ اور سندھ یکساں تخلیقی روایاں رکھتے ہیں،  مراد علی شاہ

    برطانیہ اور سندھ یکساں تخلیقی روایاں رکھتے ہیں، مراد علی شاہ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے برطانوی قونصل خانے میں برطانوی شاہ چارلس سوم کی 76ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا اور تقریب کو شاندار، برطانوی روایات سے بھرپور ارٹ، موسیقی اور دوستی کے فروغ کا سبب قرار دیا۔ کراچی میں برطانوی قونصل خانے پہنچنے پر ڈپٹی ہائی کمشنر نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے خطاب میں مراد علی شاہ نے سندھ کے عظیم ثقافتی ورثے، موسیقی، شاعری اور آرٹ سے اس کے تعلق کو اجاگر کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ ہزاروں سال سے موسیقی، شاعری اور آرٹ پر مشتمل ثقافت کی سرزمین ہے۔ سندھ کے فنکاروں نے عالمی موسیقی پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عظیم ثقافتی ورثے کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سندھی کلچر ڈے اور آرٹ اور فنون کے فروغ کے دوسرے پروگراموں کا مقصد ثقافتی ورثے کا تحفظ ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ برطانیہ اور سندھ دونوں میں تخلیقی روایات یکساں ہیں جنہوں نے عالمی موسیقی اور آرٹ پر اثرات چھوڑے ہیں۔ ثقافتی شراکت داری کی اہمیت پربات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایسی تقاریب سے زندگی کیلیے نئے آئیڈیاز تخلیق ہوتے ہیں، صلاحیتوں اور ثقافتوں کے تبادلے سے ہمارے درمیان دوستی اور باہمی احترام پروان چڑھتا ہے۔آخر میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام کی طرف سے شاہ چارلس سوم کو 76ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ وہ امن، صحت اور خوشیوں کے ساتھ کئی سال اور جئیں، وزیراعلیٰ نے سندھ اور برطانیہ کے درمیان قریبی ثقافتی تعلقات کے قیام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ تقریب میں موسیقی، آرٹ اور دوستی کا جشن منایا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے ثقافتی تبادلے اور شراکت کے جذبے سے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہائی کمیشن پہنچنے پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے شاہ چارلس سوم کی 76 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

    ڈانس پارٹی پر چھاپہ، نشے میں دھت 18مرد اور 9 خواتین گرفتار

    وزارت داخلہ کا غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کیلئے خط، اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت

    سری لنکا: انتخابات میں صدر دسانائیکے کے اتحاد کو بڑی کامیابی

  • ڈانس پارٹی پر چھاپہ، نشے میں دھت 18مرد اور 9 خواتین گرفتار

    ڈانس پارٹی پر چھاپہ، نشے میں دھت 18مرد اور 9 خواتین گرفتار

    کراچی کے سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر نشے میں دھت 18 مرد اور نو خواتین کوگرفتار کرلیا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے میں پولیس نے شہباز گوٹھ میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا ، چھاپے میں شراب کے نشے میں دھت 18 مرد نو خواتین کو گرفتار کرلیا۔پولیس کو فارم ہائوس پرڈانس پارٹی کی اطلاع ملی تھی ، پولیس نفری پہنچتے ہی ڈانس پارٹی میں بھگدڑمچ گئی۔پارٹی میں موجود مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فرارہونے کی کوشش کی ، پولیس نے بتایا کہ فارم ہاس سیمختلف ہتھیاروں کی7خول برآمدہوئے ہیں۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ، مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت ، ہوائی فائرنگ سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہے۔

    وزارت داخلہ کا غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کیلئے خط، اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت

    گوجرہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں دوستانہ ہاکی میچ کا انعقاد

  • وزارت داخلہ کا غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کیلئے خط، اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت

    وزارت داخلہ کا غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کیلئے خط، اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت

    وزارتِ داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو ملک بھر میں غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لیے خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں میں سہولت کاری اور فحش و گستاخانہ مواد تک رسائی کے لیے غیرقانونی وی پی این کا استعمال کیا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں ایک خطرناک حقیقت کی نشاندہی کی گئی ہے کہ دہشت گرد اپنی بات چیت کو مبہم رکھنے اور چھپانے کے لیے وی پی این کا استعمال کرتے ہیں جبکہ وی پی این کو فحش اور توہین آمیز مواد تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کو وی پی این کے ذریعے فحش ویب سائٹس رسائی حاصل کرنے والے سرفہرست ممالک میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، ان سنگین خطرات کے تدارک کے لیے غیر مجاز وی پی این پر پابندی عائد کرنے کی ضرورت ہے، لہٰذا درخواست کی جاتی ہے کہ پاکستان بھر میں غیر قانونی وی پی این ز کو بلاک کیا جائے تاکہ قانونی اور رجسٹرڈ وی پی این صارفین متاثر نہ ہوں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے میں وی پی این کی رجسٹریشن 30 نومبر تک کرائی جاسکتی ہے، گزشتہ ہفتے ملک سے صارفین نے شکایت کی تھی کہ انہیں انٹرنیٹ پر رابطوں میں خلل اور وی پی اینز تک رسائی میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس جنہیں عام طور پر (وی پی اینز) کہاجاتا ہے، دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اپنے ملکوں میں ناقابل رسائی یا پابندی کا شکار مواد تک رسائی کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ترجمان پی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کہا تھا کہ ملک بھر سے ہر روز فحش ویب سائٹس تک رسائی کی تقریباً 2 کروڑ کوششیں کی جاتی ہیں جبکہ سال 2018 سے 2024 کے دوران 8 لاکھ 44 ہزار سے زائد پورنوگرافی ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ گستاخانہ اور پورنوگرافی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا عمل جاری ہے، گزشتہ 7 سالوں کے دوران ایک لاکھ 183 گستاخانہ ویب سائٹس کے یونیفارم ریسورس لوکیٹرز (یو آر ایل) کو بلاک کیا گیا۔ اس عرصے میں 8 لاکھ 44 ہزار سے زائد پورنوگرافی ویب سائٹس بلاک کی گئی ہیں، ملک کے اندر روزانہ تقریباً کروڑ فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین وی پی این کے ذریعے پابندیوں کو بے اثر کرکے فحش مواد تک رسائی حاصل کرتے ہیں، ترجمان پی ٹی آے کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی غیر قانونی رسائی اور فحاش مواد کو بلاک کرنے کے لیے اقدامات کرتا رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ اتوار ملک بھر میں وی پی اینز کے ناکارہ ہونے کے بعد بدھ کو پی ٹی اے نے کہا تھا کہ فحش مواد تک رسائی روکنے کے لیے مستقبل میں وی پی این کے استعمال پر پابندی عائد کردی جائے گی۔دریں اثنا، اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا ہے کہ غیر اخلاقی اور غیر قانونی مواد تک رسائی کے لیے وی پی این کا استعمال شرعی لحاظ سے ناجائز ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو برائی اور برائی تک پہنچانے والے تمام اقدامات کے انسداد کا اختیار ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ توہین آمیز اور ملکی سالمیت کے خلاف مواد پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ہوی پی این کے ذریعے بلاک شدہ یا غیر قانونی ویب سائٹس تک رسائی اسلامی اور قانونی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، انٹرنیٹ اور سافٹ ویئرز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے مؤثر حکومتی اقدامات ضروری ہیں۔

    اے پی سی کے سلسلہ میں جے یو آئی کے رابطے جاری

    پیرو : چین کے تعاون سے تیار پہلی بندرگاہ کا افتتاح ہو گیا

    رکشہ ڈرائیور کی دلیری،فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑلیا

    پاور کمپنیوں کیخلاف انکوائری،نامور کاروباری شخص کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

  • مسرت جمشید چیمہ ضمانت پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا

    مسرت جمشید چیمہ ضمانت پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا

    پانچ اکتوبر کے مقدمات میں گرفتار ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنماء مسرت جمشید چیمہ کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور وکلاء کی بڑی تعداد نے مسرت جمشید چیمہ کا رہائی کے موقع پر پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔اس موقع پر کارکنوں نے بانی چیئرمین عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے استقبال کیلئے جمع ہونے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین صرف اپنی قوم کے لئے گزشتہ کئی مہینوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔جبر ، تشدد اور جیلیں ہمیں جدوجہد سے پیچھے سے نہیں ہٹا سکتیں۔ہمارے حوصلے بلند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور ساری قوم اس کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں وکلاء کی شکر گزار ہوں جو ہر پیشی پر عدالتوں میں موجود ہوتے ہیں اور آج بھی میرے استقبال کے لئے یہاں آئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ24نومبر کو احتجاج صرف تحریک انصاف کیلئے نہیں ملک میں انصاف کیلئے کیا جائیگا، ایک جماعت کے لوگوں کے باہر نکلنے سے کچھ نہیں ہوگا سب کو نکلنا ہوگا، 8 فروری کو مینڈیٹ ملا تھا 24 نومبر کو چھینا گیا مینڈیٹ واپس لیں گے،پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے 24 نومبر کو زیادہ سے زیادہ لوگ احتجاج میں شامل ہوں۔نوجوان، طلباء، تاجر اور سول سوسائٹی باہر نکلے۔ قانون کی عمل داری ضروری ہے۔ اگر ایک بیوی اپنے خاوند کیلئے احتجاج کرے تو یہ سیاست تو نہیں ہے۔ بشریٰ بی بی کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جن میں سیاست نہیں ہوتی۔24نومبر کوہونے والے احتجاج میں صوبائی وسائل استعمال نہیں ہوں گے۔

    اے پی سی کے سلسلہ میں جے یو آئی کے رابطے جاری

    پیرو : چین کے تعاون سے تیار پہلی بندرگاہ کا افتتاح ہو گیا

    رکشہ ڈرائیور کی دلیری،فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑلیا

    پاور کمپنیوں کیخلاف انکوائری،نامور کاروباری شخص کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

  • سری لنکا: انتخابات میں صدر دسانائیکے کے اتحاد کو بڑی کامیابی

    سری لنکا: انتخابات میں صدر دسانائیکے کے اتحاد کو بڑی کامیابی

    سری لنکا میں انتخابی کمیشن نے عام انتخابات کے جو نتائج ظاہر کیے، اس کے مطابق مارکسی نظریات کی طرف مائل صدر انورا کمارا دسانائیکے کی پارٹی نے ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔

    دسانائیکے کی قیادت والا اتحاد، نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کی جانب گامزن ہے۔ستمبر میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد سے صدر اپنی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے مینڈیٹ کی تلاش میں تھے، جس کا مقصد ایک ایسے ملک میں غریبوں کی پریشانیوں کو دور کرنا ہے، جو حالیہ برسوں میں غربت کا شکار رہا ہے۔عام انتخابات سے قبل تک صدر دسانائیکے کے اتحاد کے پاس پارلیمنٹ کی کل 225 نشستوں میں سے صرف تین نشستیں تھیں۔اسی وجہ سے صدر نے پارلیمان کو تحلیل کر دیا تھا اور نئے مینڈیٹ کی تلاش میں الیکشن کرائے گئے۔سری لنکا کے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جو تازہ ترین نتائج شائع کیے گئے اس کے مطابق، جمعرات کے انتخابات میں این پی پی نے تقریباً 62 فیصد یا 5.4 ملین ووٹ حاصل کرتے ہوئے 52 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔انہیں دیگر جماعتوں پر اب بھی بڑی سبقت حاصل ہے اور اس طرح پارلیمنٹ میں ان کا اتحاد اکثریت حاصل کرنے کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔صدر دسانائیکے نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا تھا کہ ان انتخابات کو، "ہم سری لنکا کے لیے ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ہمیں ایک مضبوط پارلیمنٹ کی تشکیل کے لیے مینڈیٹ کی توقع ہے اور ہمیں یقین ہے کہ عوام ہمیں یہ مینڈیٹ دیں گے۔”ان کا مزید کہنا تھا، "سری لنکا کے سیاسی کلچر میں تبدیلی آئی ہے جو ستمبر میں شروع ہوئی تھی اور اسے جاری رہنا چاہیے۔”حزب اختلاف کے رہنما ساجیت پریماداسا کی سماگی جنا بالایوگیہ پارٹی نے 13 سیٹیں جیتی ہیں اور اسے تقریباً 19 فیصد ووٹ ملے ہیں۔