Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • شیخ رشید  نے 24 نومبر کو احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

    شیخ رشید نے 24 نومبر کو احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے 24 نومبرکو پی ٹی آئی کے احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 24نومبر سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ فوج کے خلاف کبھی بات نہیں کی اور خواہش ہے کہ تعلقات بہتر ہوں، لیکن اس بارے میں کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف مقدمات میں کوئی شہادت موجود نہیں ہے۔ اگر وہ گناہگار ہیں تو انہیں سزا دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ فوج کو ان کی ضرورت نہیں ہے، 24 نومبر کو پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی عقیقے کی دعوت بھی دے تو شہباز شریف وہاں چلے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ 24 نومبر کو بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے جسکے بارے گزشتہ روز بشری بی بی نے رہنماوں کے ساتھ اجلاس بھی کیا.

    جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان پر فرد جرم تیسری بار ٹل گئی

    آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز

    قلات میں دہشت گردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

  • کانوں میں ہینڈ فری،طالبعلم ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

    کانوں میں ہینڈ فری،طالبعلم ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

    شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

    میعینی شاہدین کے مطابق طالبعلم نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔ حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی گئی۔پولیس نے ڈیڈ باڈی قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔یاد رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے کیس سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول شاہ حسین کو جائیداد کی لالچ میں قتل کیا گیا، مقتول کی بیوی نے پہلے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا لیکن تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ خود اس قتل میں شامل تھی۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان پر فرد جرم تیسری بار ٹل گئی

    آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز

    برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

    سولر پینل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

  • جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان پر فرد جرم تیسری بار ٹل گئی

    جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان پر فرد جرم تیسری بار ٹل گئی

    سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جاری ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر پر فرد جرم تیسری بار بھی ٹل گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو شیخ رشید احمد، امجد خان نیازی، عمر تنویر بٹ، واثق قیوم، میجر طاہر صادق، عمر ایوب و دیگر کے وکلا نے اپنے دلائل دیے۔اس موقع پر پراسیکیوٹرز نے وکالت ناموں کے بغیر دلائل دینے پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ صرف وہی وکلا دلائل دیں جنہوں نے وکالت نامے داخل کروا رکھے ہیں۔ پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ مقدمے میں نامزد 102 ملزمان کے وکلا کے وکالت نامے ہی نہیں۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کے کیسز کی پیروی کے لیے اسٹیٹ کونسل مقرر کرے۔علاوہ ازیں شیریں مزاری اور شکیل نیازی و دیگر کے وکلا نے بھی اپنے دلائل مکمل کرلیے، جس کے بعد پراسیکیوشن کی جانب سے دلائل دیے گئے۔عدالت نے سرکاری وکلا کو شیخ رشید، شیریں مزاری، امجد نیازی و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر آج ہی دلائل دینے کا حکم دیا جب کہ پیش ہونے والے تمام ملزمان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔بعد ازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیش نہ ہونے والے ملزمان کو چالان کی اضافی نقول تقسیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔ آئندہ تاریخ پر سرکاری وکلا بریت کی درخواستوں پر جوابی دلائل دیں گے۔سماعت سے قبل عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بھی لاہور سے طلب کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھی فرد جرم کے لیے عدالت نے طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ آج ہونے والی سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام 125 ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان تھا۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی کے لیے آج میں آیا ہوں۔ عدالت میں پیش ہوا ہوں، پچھلی دفعہ بھی پیش ہوا تھا۔ 24 نومبر کے حوالے سے ہماری تیاریاں جاری ہیں، احتجاج کریں گے اور ضرور کریں گے۔

    آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز

    قلات میں دہشت گردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

    برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا

  • آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز

    آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز

    آسٹریلیا نے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز کیا ہے اور ابتدائی 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 48 رنز بنالیے۔

    سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا نے پچھلے میچ کی فاتح سائیڈ کو برقرار رکھا ہے جب کہ پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، حسیب اللہ کی جگہ صفیان مقیم کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا پلینگ الیون،جوش انلگس (کپتان)، جیک فریزر میک گرک، میتھیو شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور سپینسر جانسن.پاکستان پلینگ الیونمحمد رضوان (کپتان)، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان علی آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، صفیان مقیم،واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہوگیا تھا جس کے باعث میچ (7 اوورز فی اننگز) تک محدود کردیا گیا تھا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔

    قلات میں دہشت گردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

    برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا

  • قلات میں دہشت گردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

    بلوچستان کے علاقے قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15زخمی ہوئے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 9 نومبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے صحافیوں کو ای میل کیے گئے ایک بیان میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے کالعدم بی ایل اے کے اس دعوے کو بھی رپورٹ کیا کہ خودکش حملے میں پاکستانی فوج کے ایک دستے کو نشانہ بنایا گیا ہے جو انفینٹری اسکول سے کورس مکمل کرنے کے بعد واپسی کی تیاری کر رہا تھا۔

    برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی
    سولر پینل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا

    غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بلا توقف جاری

  • برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

    برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

    پشاورمیں برطانوی نژاد شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ قتل میں مقتول کی بیوی، ساس، اور دیگر رشتہ دار ملوث ہیں۔

    سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) فقیر آباد طلال احمد نے 10 نومبر کو قتل ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے کیس سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول شاہ حسین کو جائیداد کی لالچ میں قتل کیا گیا، مقتول کی بیوی نے پہلے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا لیکن تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ خود اس قتل میں شامل تھی۔پولیس نے مقتول کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا

    سولر پینل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

    غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بلا توقف جاری

  • سولر پینل  کی قیمتوں میں  اچانک بڑی کمی ہوگئی

    سولر پینل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

    پاکستان میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی قیمت بھی بیس فی صد گر گئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ساڑھے چار لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری کے دام 3 لاکھ 80 ہزار روپے رہ گئے جبکہ 70 ہزار روپے والی ٹیوبلر بیٹری 55 ہزار میں فروخت ہونے لگی۔یاد رہے ستمبر میں میں سولر کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی،5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی مارکیٹ قیمت اب 6 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 7 لاکھ 25 ہزار روپے ہے جبکہ 10 کلو واٹ سیٹ اپ کی لاگت گھٹ کر 9 لاکھ 50 ہزار روپے رہ گئی ہے، اور 12 کلو واٹ کا سسٹم اب 1.1 ملین روپے ہوگئی ہے۔ 15 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی قیمت 1.25 ملین روپے رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ قیمتیں خاص طور پر ان گرڈ سسٹمز پر لاگو ہوتی ہیں، جنہیں نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،تاہم وہ لوگ جو ہائبرڈ سسٹمز کا انتخاب کرتے ہیں اور بیٹریاں استعمال کرتے ہوئے توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہیں بیٹریوں کی اضافی لاگت برداشت کرنے کی ضرورت ہوگی۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا

    غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بلا توقف جاری

  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچا دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کو سماعت کے لیے لاہور سے راولپنڈی لایا گیا ہے۔سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی کو پیش کیا جائے گا۔سماعت میں آج جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی کو چالان کی نقول فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج ہونے والی سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام 125 ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ عدالتی حکم پر تفتیشی ٹیم آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سازش مجرمانہ کا انسپکشن نوٹ عدالت میں پیش کرے گی۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے جائے وقوع کے پیش نقشے میں 54 مقامات کی نشاندہی کی گئی، نقشے میں بتایا گیا راجہ بشارت اور خالد جدون نے مقام نمبر 4 پر لوگوں کو اشتعال دلایا، جس کے بعد ملزمان نے مقام نمبر7 پر اہم تنصیبات کو نقصان ،13 نمبر مقام پر چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا۔نقشے کے مطابق کارکنان نے مقام نمبر 25 پر پیٹرول بم اور 34نمبر مقام پر گاڑیوں کونقصان پہنچایا، مقام نمبر42 پر فوجی مجسموں کو توڑا گیا اورمقام نمبر 54 پر ایم ایچ پول کونقصان پہنچایا گیا۔ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے ، ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ ، ہنگامہ آرائی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بلا توقف جاری

    برطانیہ اور سندھ یکساں تخلیقی روایاں رکھتے ہیں، مراد علی شاہ

  • غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بلا توقف جاری

    غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بلا توقف جاری

    اقوام متحدہ کے اداروں نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شمالی غزہ سے ایک لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کی ہے جنہیں بھوک پیاس، تکالیف، مایوسی اور موت کے خطرات کا سامنا ہے۔

    یو این کی رپورٹ کے مطابق علاقے میں اسرائیلی فوج کی بمباری اور زمینی حملے بدستور جاری ہیں۔ اس نے لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی بھی روک رکھی ہے اور اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کی متعدد درخواستوں کے باوجود امدادی مشن علاقے میں رسائی نہیں پا سکے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کے ترجمان جینز لائرکے نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ ہر طرح کے اشاریوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی غزہ کے حالات انتہائی تباہ کن ہو چکے ہیں۔علاقہ عملاً محاصرے میں ہے جہاں امدادی اداروں کو نہ تو رسائی مل رہی ہے اور نہ ہی ان کے لیے تحفظ کی کوئی ضمانت ہے۔ بڑے پیمانے پر نقل مکانی بھی جاری ہے اور ایسے حالات میں امداد کی فراہمی تقریباً ناممکن ہو گئی ہے.جینز لائرکے نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے امدادی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے حالات کی کچھ یوں منظرکشی کی ہے کہ جب کوئی ایسی صورتحال دیکھتا ہے تو کچھ کرنے کے لیے چھلانگ لگانا چاہتا ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ملتی کیونکہ اس کی ٹانگیں ٹوٹ چکی ہے۔جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی کے اجلاس میں عرب لیگ کی نمائندہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے خلاف اسرائیل کی کارروائیوں کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے ‘انروا’ کو ختم کرنے کی کوششوں کے باوجود یہ ادارہ فلسطینی پناہ گزینوں کے ناقابل انتقال حقوق اور مسئلے کے دو ریاستی حل کے لیے عالمی برادری کے اتفاق رائے کی علامت ہے۔عرب لیگ کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ ‘انروا’ کے خلاف اسرائیل کی کوئی بھی جارحیت اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو حاصل استحقاق اور استثنیٰ سے متعلق کنونشن کی کھلی پامالی ہو گی۔’اوچا’ نے بتایا ہے مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں کو محض نفاذ قانون کے اقدامات نہیں کہا جا سکتا کیونکہ وہ شہریوں کے خلاف جنگ جیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں۔5 اور 11 نومبر کے درمیانی عرصہ میں اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 11 فلسطینیوں کو ہلاک کیا۔ ان میں تین افراد فضائی حملوں میں مارے گئے۔ ایک واقعے میں اسرائیلی آباد کار نے حملہ آور فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کیا جبکہ ایک فلسطینی شہری اپنے پاس موجود دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔اسرائیل کی فورسز نے مشرقی یروشلم میں مزید نو رہائشی عمارتیں منہدم کر دی ہیں جن میں رہنے والے 23 بچوں سمیت 50 فلسطینی بے گھر ہو گئے۔پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریوں، ان سے بدسلوکی اور توہین آمیز سلوک کی مذمت کی ہے۔ یہ واقعات گزشتہ مہینے پناہ گزینوں کے کیمپوں اور قصبوں میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران پیش آئے۔حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی حکام نے راملہ میں جانچ پڑتال کی متعدد چوکیاں روزانہ چند گھنٹوں کے لیے دوبارہ کھول دی ہیں اور علاقے تک رسائی میں حائل کڑی رکاوٹیں بدستور برقرار ہیں۔کمیٹی کے اجلاس میں متعدد مندوبین نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ‘انروا’ کے خلاف پابندی سے متعلق قوانین کی منظوری پر تشویش کا اظہار کیا۔

    برطانیہ اور سندھ یکساں تخلیقی روایاں رکھتے ہیں، مراد علی شاہ

    وزارت داخلہ کا غیرقانونی وی پی اینز کی بندش کیلئے خط، اسلامی نظریاتی کونسل کی حمایت

  • مصنوعی بارش کیلئے مقامی ٹیکنالوجی کا تجربہ کامیاب ہو گیا

    مصنوعی بارش کیلئے مقامی ٹیکنالوجی کا تجربہ کامیاب ہو گیا

    پنجاب میں مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، صوبے میں جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گوجر خان میں ’سیڈ کلاؤڈنگ‘ کے نتیجے میں جہلم اور گوجر خان میں بارش ہوئی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے اس پیش رفت کی تصدیق کر دی، افواج پاکستان کے سائنسی تحقیق اور ترقی کے ماہرین (ایس پی ڈی)، آرمی ایوی ایشن، پارکو، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) اور پنجاب حکومت نے اشتراک عمل سے مصنوعی بارش منصوبے میں کامیابی حاصل کی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ دوپہر 2 بجے ’کلاوڈ سیڈنگ‘ کی گئی تھی جس سے جہلم اور گوجر خان میں چند گھنٹوں بعد بارش ہوئی۔’کلاؤڈ سیڈنگ‘ کے اثرات لاہور پر بھی بارش کی صورت برآمد ہونے کا قوی امکان ہے، مصنوعی بارش سے اسموگ میں کمی لانے میں بڑی مدد ملے گی۔دوسری جانب ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں، سائنسی ماہرین کو مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج آپ کی محنت، لگن اور قابلیت سے صوبہ پنجاب نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، پوری قوم آپ پر فخر کرتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کے تعاون سے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ کیا گیا تھا، اس بار 100 فیصد اپنی مقامی مہارت اور ٹیکنالوجی سے کامیاب تجربہ کیا۔

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    کراچی خودکش حملہ: چشم دید گواہان نے مرکزی ملزم کوشناخت کرلیا

    پی ٹی آئی ،جے یوآئی کے اتحاد کی کوئی بات نہیں ہوئی، عبدالغفور حیدری