Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی،ریسٹورنٹ پرنامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار

    کراچی،ریسٹورنٹ پرنامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں ریسٹورنٹ پرنامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے،خوش قسمتی سے دستی بم پھٹ نہ سکا،بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کردستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کی آوازسن کرریسٹورنٹ کی بالائی منزلوں پررہائش پذیرریسٹورنٹ کے مالک نے فوری طورپولیس کو واقعے کی اطلاع دی،تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹ پرفائرنگ اوردستی بم پھینکے جانے کا واقعہ الصبح سواچاربجے کے قریب پیش آیا۔2 موٹرسائیکلوں پرسوار4 نامعلوم مسلح ملزمان نے پہلے ریسٹورنٹ پرفائرنگ اوراس کے بعد دستی بم پھینک کرفرارہو گئے۔پولیس کے مطابق پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اورفوری طورپر بم ڈسپوزل سکواڈ اورکرائم سین یونٹ کو موقع پرطلب کرلیا گیا۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ریسٹورنٹ مالک کے مطابق ریسٹورنٹ رات 12 بجے بند کردیا جاتا ہے۔ایس ایچ او مومن آباد شہباز یوسف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریسٹورنٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان شناخت چھپانے کیلئے ہیلمٹ لگائے ہوئے تھے۔پولیس کو جائے وقوع سے 3 گولیوں کے خول بھی ملے ہیں جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ اوردستی بم پھینکے جانے کا واقعہ خوف وہراس پھیلانے کا معلوم ہوتا ہے۔ریسٹورنٹ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں اورپولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ جلد ازجلد ملزمان تک پہنچ سکے۔ریسٹورنٹ مالک کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں سویا ہوا تھا، فائرنگ کی آواز سے اٹھا۔ریسٹورنٹ مالک نے یہ بھی بتایا کہ اس کی کسی سے دشمنی نہیں ہے، 2022 میں بھتے کی پرچی ملی تھی جس کا مقدمہ درج ہے۔پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کوگرفتاربھی کیا تھا جوکہ تقریباً ایک سال جیل میں رہنے کے بعد رہا ہوگیا تھا۔ بھتہ مانگنے والا ملزم میرا پڑوسی تھا اس واقعے کے بعد کبھی کوئی بھتے کی پرچی نہیں آئی تھی۔

    صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

    چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل ، نقصان ہم دیں گے، بھارت

    بھارتی بیٹر کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی

    منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی ذاتی حیثیت میں طلب

  • صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

    صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کم ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس کے تنیجے میں 2562ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 258روپے کی کمی سے 229252روپے کی سطح پر آگئی۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی. واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں، پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی.

    چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل ، نقصان ہم دیں گے، بھارت

    عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرکے مذاکرات کیے جائیں، فیصل چوہدری

    بھارتی بیٹر کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی

    منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی ذاتی حیثیت میں طلب

  • چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل ، نقصان ہم دیں گے، بھارت

    چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل ، نقصان ہم دیں گے، بھارت

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پیشکش کی کہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر کرادیں اس کا نقصان ہم پورا کردیں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے تحریری وجوہات طلب کی تھیں، بی سی سی کو آئی لکھے خط میں کہا کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا۔آئی سی سی کے خط پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے جوابی خط لکھ دیا، بی سی سی آئی پیسوں کی لالچ دے کر آئی سی سی کو چیمپنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے لیے منانے لگا۔بی سی سی آئی کی جانب سے لکھے گئے خط میں بے بنیاد وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا ’چیمپنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کروا دی جائیں، مالی نقصان ہم پورا کر دیں گے‘۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل پر راضی نہیں ہے۔معاہدے کے مطابق آئی سی سی کو ایونٹ سے 90 روز قبل ہر صورت میں شیڈول کا اعلان کرنا ہے، 20 نومبر تک اعلان نہ کرنے کی صورت میں آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کمرشل پارٹنرز کو ایونٹ سے قبل کم از کم اتنا وقت درکار ہوتا ہے، کمرشل پارٹنر کو شیڈول کے مطابق اپنی مارکیٹنگ کرنا ہوتی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے ایونٹ سے قبل ’100 ڈیز ٹو گو‘ کے موقع پر ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرنے کا پروگرام بنایا تھا مگر حالیہ پاک ۔ بھارت ڈیڈ لاک کی وجہ سے اعلان نہیں کیا جاسکا۔خیال رہے کہ 3 روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر حکومتی ہدایت پر آئی سی سی کو خط لکھ کر پاکستانی حکومت کے سخت مؤقف سے آگاہ کیا گیا تھا۔

    عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرکے مذاکرات کیے جائیں، فیصل چوہدری

    بھارتی بیٹر کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی

    منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی ذاتی حیثیت میں طلب

    سندھ پبلک کمیشن کی 100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں رک گئیں

  • عمران خان کو  بنی گالہ منتقل کرکے مذاکرات کیے جائیں، فیصل چوہدری

    عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرکے مذاکرات کیے جائیں، فیصل چوہدری

    پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے بنی گالہ منتقل کرکے مذاکرات کا مطالبہ کردیا۔

    انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے نکال کر بنی گالا میں رکھ کر مذاکرات کیئے جائیں، یہ ملک کے مستقبل اور جمہوریت، قانون کی حکمرانی کیلئے ضروری ہے۔ شاہ محمود قریشی کا پیغام ہے وہ بانی پی ٹی ائی کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کارکنان اور رہنماؤں کو پرامن احتجاج کی درخواست کی ہے۔ یاسمین راشد، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت ہمارے بہت سے لیڈرز سیاسی مقدمات میں اندر ہیں، وقت آگیا ہے کہ ان سب کو ریلیز کیا جائے، حکومت کی جانب سے صبح سے لیکر شام تک جھوٹ بولنے کا تسلسل ہے اسکو ختم کیا جائے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ جعلی مقدمات بنانے پر نیب حکام فی الفور استعفی دیں، ان سب کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے، عمران خان بڑا لیڈر ہے اسے سیاست میں حصہ لینے دیا جائے یہ انکا بنیادی حق ہے۔قبل ازیں شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کیلئے لاہور جیل سے راولپنڈی لایا گیا۔ عدالتی اجازت ملنے پر بیٹی مہر بانو، بیٹے زین قریشی اور وکیل بیرسٹر عقیل بخاری نے ان سے ملاقات کی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لئے 25 نومبر دوبارہ پیش کرنے کا حکم کا حکم دے دیا، سماعت کے بعد پولیس شاہ محمود کو لیکر واپس لاہور روانہ ہوگئی۔زین قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 24 نومبر کال بہت اہم ہے شاہ محمود قریشی کا حکم ہے سب باہر نکلیں، چھبیسویں ترمیم سے آئین پر ضرب لگا کر ججز اختیارات سلب کئے گئے ہیں۔ فتویٰ جاری ہوگیا وی پی این حرام ہے، وی پی این وزیر اعظم ادارے سب استعمال کر رہے ہیں، یہ ملک کو پتہ نہیں کہاں تک لے جانا چاہتے ہیں، آزاد عدلیہ قانونی حکمرانی چوری مینڈیٹ بحالی کیلئے قوم کو باہر نکلے۔

    بھارتی بیٹر کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی

    حکومت کی صوبوں میں انکم ٹیکس لگانے کی یقین دہانی

    منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی ذاتی حیثیت میں طلب

    سندھ پبلک کمیشن کی 100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں رک گئیں

  • بھارتی بیٹر کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی

    بھارتی بیٹر کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی

    جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بھارتی بیٹر سنجو سیمسن کے زوردار اور اونچے چھکے سے ایک خاتون تماشائی زخمی ہوگئی۔

    میدیا رپورٹ کے مطابق طاقتور شاٹ براہ راست خاتون کے چہرے پر لگا جس کے باعث خاتون رونے لگی اور مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیے۔ کرکٹ بال خاتون تماشائی کے گال پر آکر بہت زور سے لگی جس کے بعد خاتون کے چہرے پر برف لگائی گئی جبکہ بھارتی بیٹر اس بارے میں جان کر پریشان دکھائی دیے۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 135 رنز سے شکست دی، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 1 وکٹ کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے۔بھارت کے تلک ورما نے 47 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے جبکہ سنجو سمسن 109 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 9 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔بعد ازاں 284 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-3 سے بھارت کے نام رہی۔

    حکومت کی صوبوں میں انکم ٹیکس لگانے کی یقین دہانی

    سوات میں برفانی تودہ گرگیا،،100 سیاح پھنس گئے

    سندھ پبلک کمیشن کی 100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں رک گئیں

  • حکومت کی صوبوں میں انکم ٹیکس لگانے کی یقین دہانی

    حکومت کی صوبوں میں انکم ٹیکس لگانے کی یقین دہانی

    حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یکم جنوری سے صوبوں میں انکم ٹیکس عائد کرنے کی یقین دہانی کرادی اور چاروں صوبوں کے بجٹ سرپلس کی شرط بھی پوری کردی.

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ معاشی امور پر پاکستانی حکام سے بات چیت مثبت رہی۔ پاکستان سے 12 تا 15 نومبر تک مشن چیف کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے، وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی اور مذاکرات میں نجی شعبوں کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔اعلامیہ میں عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا کہ حالیہ بات چیت آئی ایم ایف کے ششماہی جائزے کے لیے کی گئی جس میں معاشی اصلاحات، پالیسیز، معاشی ترقی کےلیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئی ایم ایف کا وفد 2025 کی پہلی سہ ماہی میں دوبارہ پاکستان آئے گا۔آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس نہ دینے والے شعبوں سے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، کئی شعبہ جات میں حکومت کا حصہ محدود کرنے کی ضرورت ہے۔

    نیتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل کی ضرورت ہے، قرض پروگرام کے اہداف پر عمل درآمد عوام کا معیار زندگی بہتر بنا سکتا ہے۔ مذاکرات کے لیے پاکستانی حکام کا رویہ حوصلہ افزا اور معاون تھا، پاکستانی حکام سے مذاکرات پر ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مشن چیف کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے وفد نے 5 روز تک پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف مشن نے الوداعی ملاقات بھی کرلی ہے۔گزشتہ روز آئی ایم ایف مشن ہیڈ کی پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت مکمل ہوئی تھی جس میں چاروں صوبوں کے بجٹ سرپلس کی شرط بھی پوری کر دی گئی تھی جب کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یکم جنوری 2025 سے صوبوں میں انکم ٹیکس عائد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    سوات میں برفانی تودہ گرگیا،،100 سیاح پھنس گئے

    سندھ پبلک کمیشن کی 100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں رک گئیں

    شیخ رشید نے 24 نومبر کو احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

  • منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی ذاتی حیثیت میں طلب

    منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی ذاتی حیثیت میں طلب

    لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق عدالت نے مونس الٰہی کے ریڈ نوٹسز اور بیرون ملک سے گرفتاری سے متعلق جے آئی ٹی کو پیشرفت کے احکامات دئیے،لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ میں تحریری حکم جاری کر دیا۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ پراسکیوٹر کے مطابق پرویز الٰہی دیگر تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتیاری ملزمان کی جائیداد قرقی پر رپورٹ جمع کروائے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ ریڈنوٹسزکی تعمیل کیلئے جے آئی ٹی معاملے کا تعاقب کرے۔ پراسکیوٹر کے مطابق پرویز الٰہی تشویشناک بیمار نہیں ہیں۔عدالت مقدمہ پر مزید سماعت 28 نومبر کو کرے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی تھی۔لاہور کی احتساب عدالت میں پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الہٰی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس پر سماعت ہوئی تھی اے ٹی سی کے جج زبیر شہزاد کیانی نے کیس کی سماعت کی تھی۔دوران سماعت سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکلاءنے چوہدری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی تھی۔عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر وکلاءکو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے ریفرنس پر مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی تھی۔قبل ازیں29اکتوبر کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    سوات میں برفانی تودہ گرگیا،،100 سیاح پھنس گئے

    سوات میں برفانی تودہ گرگیا،،100 سیاح پھنس گئے

    شیخ رشید نے 24 نومبر کو احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

  • سوات  میں برفانی تودہ گرگیا،،100 سیاح پھنس گئے

    سوات میں برفانی تودہ گرگیا،،100 سیاح پھنس گئے

    سوات کے سیاحتی مقام مہوڈنڈ کے مقام پر برفانی تودہ گرگیا،برفانی تودہ گرنے سے مہوڈنڈ ٹو کالام روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہوگئی .

    میڈیا رپورٹ کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے علاقے میں تیس سے پینتیس گاڑیاں پھنس گئیں جن میں سوار 80 سے 100 کے قریب سیاح موجود ہیں ،ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے حکومت سے فوری طور پر اقدامات کرنے کی اپیل کی،پہاڑی تودہ گرنے سے مہوڈنڈ ٹو کالام روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد کی ہدایت پر ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم اور ایمبولینس سمیت پوری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی،موبائل سروس نہ ہونےکی وجہ سے رابطوں اور انٹرنیٹ میں مشکلات کا سامنا، تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں جبکہ سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیوٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    سندھ پبلک کمیشن کی 100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں رک گئیں

    مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    شیخ رشید نے 24 نومبر کو احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

    کانوں میں ہینڈ فری،طالبعلم ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

  • سندھ پبلک کمیشن کی  100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں رک گئیں

    سندھ پبلک کمیشن کی 100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں رک گئیں

    عدالت کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں روک دی گئیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ کالج ایجوکیشن میں رولز کے خلاف گریڈ 16 میں بھرتیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے ذریعے 125 اسامیوں پر بھرتیاں روک دیں۔
    بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ کالج ایجوکیشن کی 125 اسامیاں خالی رکھنے کی ہدایت کردی، عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری کالج ایجوکیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے قرار دیا کہ محکمہ کالج اینڈ ایجوکیشن گریڈ 16 کی 50 فیصد اسامیوں پر بھرتیاں روک دے۔ادھر سندھ پولیس میں تاریخ کی سب سے زیادہ بھرتیوں کا اعلان سامنے آگیا، انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں مزید 50 پولیس اسٹیشنز کی تو سیع ہوگی، سندھ کی تاریخ کی سب سے بڑی بھرتیاں ہونے جارہی ہیں، منصوبے کے تحت 25 سے 27 ہزار اہلکار بھرتی ہوں گے، کراؤڈ منیجمنٹ کے لیے 3 ہزار اہلکار بھرتی ہوں گے، کراؤڈ منیجمنٹ یونٹ کو مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی تربیت دی جائےگی۔ قانون میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیئے، بغیر کسی وجہ کے کسی کو ہٹایا جانا نامناسب ہے جن ایس ایچ اوز کو ہٹایا گیا تھا انہیں واپس لگایا گیا ہے، ہماری کوشش ہے قانون پر عمل درآمد کرائیں، میری سندھ پولیس کے افسران سے میٹنگ ہوئی تھی، جتنی سزا پولیس میں ہے کسی اور محکمے میں نہیں ہے۔ علاوہ ازیں سندھ پولیس کی جانب سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز سندھ اور نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز سندھ کے اعزاز میں بالترتیب الوداعی و استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، عہدے سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل اظہر وقاص تقرری پانیوالے ڈی جی رینجرز سندھ محمد شمریز، اعلی پولیس و رینجرز افسران شریک تھے۔

    مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    شیخ رشید نے 24 نومبر کو احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

    کانوں میں ہینڈ فری،طالبعلم ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

    جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان پر فرد جرم تیسری بار ٹل گئی

  • مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک تاہم مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک لیکن پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اورنارووال میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے، لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔معلوم ہوا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ چترال، دیر، سوات اورکوہستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے، کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

    شیخ رشید نے 24 نومبر کو احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

    کانوں میں ہینڈ فری،طالبعلم ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

    جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان پر فرد جرم تیسری بار ٹل گئی

    آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز