Baaghi TV

Author: سعد فاروق

  • کراچی میں جمعے اور ہفتے کو دھند چھانے کا امکان

    کراچی میں جمعے اور ہفتے کو دھند چھانے کا امکان

    شہر قائد میں گرم و خشک ہواؤں کے سبب جمعے اور ہفتے کو کراچی کی فضاؤں پر دھند چھا سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق جمعے اور ہفتے کو شہر پر بلوچستان کی گرم و خشک ہوائیں دوبارہ اثرانداز ہوسکتی ہیں، صحرائی ہوائیں چلنے کے سبب صبح کے وقت شہر کی فضاوں پر دھند چھانے کا امکان ہے۔دھند چھانے کی وجہ سے مختصر وقت کے لیے حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کراچی کی فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے اِن کی قوتِ مدافعت میں بھی نمایاں کمی ہو رہی ہے۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں ایسی صورتحال پیدا ہونے کی ایک وجہ ملاوٹ شدہ پٹرول کا استعمال بھی ہے جس سے بننے والا دھواں ماحول کو مزید خراب کر رہا ہے،اِسی لئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا تدارک ناگزیر ہے۔ دنیا کے کئی شہروں نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا ہے، اُن کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان بھی اِس مسئلے پر قابو پا سکتا ہے، اِس لیے ضروری ہے کہ ضلعی اور صوبائی حکومتیں وفاق کے تعاون سے فضائی آلودگی کے چیلنج سے نبرد آزما کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں کو ماحول دوست بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کریں اور اجتماعی کوشش کے ذریعے اِس مسئلے کو حل کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے جو 26 آئینی ترمیم کے مطابق اب ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے۔

    حیدرآباد کے نجی اسپتال کا کارنامہ، مردہ قرار دی گئی بچی زندہ نکلی

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا دیوالی کے موقع پر سوامی نارائن مندر کا دورہ

  • حیدرآباد کے نجی اسپتال کا کارنامہ، مردہ قرار دی گئی بچی زندہ نکلی

    حیدرآباد کے نجی اسپتال کا کارنامہ، مردہ قرار دی گئی بچی زندہ نکلی

    حیدرآباد کے نجی اسپتال کی جانب سے مردہ قرار دی گئی نومولود بچی زندہ نکلی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بچی پیدا ہوئی جسے ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا۔ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا۔اہلخانہ گھر لے جاکر تدفین کے انتظامات کررہے تھے کہ اس دوران بچی نے حرکت کی، والد بچی کو لے کر اسپتال پہنچا تو ڈاکٹروں نے زندہ اور صحت مند قرار دے دیا۔اس سے قبل اگست میں کراچی میں سر میں گولی لگنے سے مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ نکلا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے جام صادق پل کیقریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک شخص کی لاش کی اطلاع دی گئی، پولیس کے پہنچنے پر ریسکیو رضاکاروں نے زخمی شخص کو مردہ قرار دیا تھا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا دیوالی کے موقع پر سوامی نارائن مندر کا دورہ

    12سالہ بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث تیسرا ملزم بھی گرفتار

    عزیر بلوچ پولیس اہلکاروں کے قتل اور اغوا کیس میں بھی بری

    محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا غیر ضروری انتظامی عہدے ختم کرنے پر غور

  • ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا  دیوالی کے موقع پر سوامی نارائن مندر کا دورہ

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا دیوالی کے موقع پر سوامی نارائن مندر کا دورہ

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ہندو برادری کے دیوالی کے تہوار کے موقع پر سوامی نارائن مندر کا دورہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ ، ایس ایس پی سٹی و دیگر افسران موجود تھے۔پولیس چیف نے ہندو برادری کے تہوار دیوالی کی تقریبات کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔پولیس چیف نے مندر میں سوامی نارائن ٹرسٹ کے صدر رمیش کمار اورآنند رام ہوتانی سے ملاقات میں سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ جس پر انتظامیہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس چیف کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔پولیس چیف نے وزیٹر بک میں اپنے ریمارکس تحریر کئے۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے پولیس چیف کو پھولوں کا ہار اور تحائف پیش کئے۔کراچی پولیس عوام کے تحفظ کی امین ہے اور اس ضمن میں تمام میسر وسائل بروئے کار لا کر عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے رواں برس دیوالی کے تہوار موقع پر حکومت سندھ نے ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے.

    12سالہ بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث تیسرا ملزم بھی گرفتار

    عزیر بلوچ پولیس اہلکاروں کے قتل اور اغوا کیس میں بھی بری

    محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا غیر ضروری انتظامی عہدے ختم کرنے پر غور

  • 12سالہ بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث تیسرا ملزم بھی گرفتار

    12سالہ بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث تیسرا ملزم بھی گرفتار

    کراچی کے ضلع جنوبی کی پولیس نے 12 سالہ بچی کو ریپ کے بعد قتل کرنے والے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ ملزم نے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریپ کے بعد بچی کی لاش کو بوری میں بند کر کے پھینک دیا تھا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ساؤتھ زون انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گنگا کے ریپ اور قتل کے واقعے میں ملوث تیسرے انتہائی مطلوب ملزم بلاول خان کو گرفتار کرلیا۔یاد رہے اس سے قبل کراچی کے ضلع جنوبی کی پولیس واقعے میں ملوث 2 ملزمان وقار علی اور عاصم کو گرفتار کرچکی ہے۔پولیس نے کہا تھا کہ ملزمان نے ریپ کے بعد بچی کی لاش کو بوری میں بند کرکے صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی میں پھینک دیا تھا، واقعے کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں فریئر تھانے میں درج ہے۔واضح رہے کہ اگست میں بچی کی بوری بند لاش ملی تھی اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے ریپ کی تصدیق ہوگئی تھی۔بعد ازاں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے کہا تھا کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی سے ریپ کیا گیا ہے، ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لے لیےگئے ہیں، موت کی وجہ ڈی این اے اور دیگر رپورٹس ملنے کے بعد معلوم ہوگی۔

    ملکی زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ

    محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا غیر ضروری انتظامی عہدے ختم کرنے پر غور

    یورپی یونین اور جرمنی کا سندھ میں موسمیاتی مزاحمت بڑھانے کیلئے اشتراک

  • عزیر بلوچ پولیس اہلکاروں کے قتل اور اغوا کیس میں بھی  بری

    عزیر بلوچ پولیس اہلکاروں کے قتل اور اغوا کیس میں بھی بری

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ سمیت 3 ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر عزیر بلوچ، ریاض سرور اور شیر افسر کو بری کیا۔ملزمان کے وکلا کے مطابق عزیر بلوچ و دیگر ملزمان کے خلاف استغاثہ کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں تھے جس کی بنیاد پر عدالت نے انہیں بری کیا۔پولیس کے مطابق 2010 کو پولیس اہلکار لالا امین، شیر افضل خان، غازی خان و دیگر کا قتل ہوا تھا، مقتولین کو میوہ شاہ قبرستان کے پاس سے دیگر ملزمان نے اغوا کرکے عزیر بلوچ کے حوالے کیا تھا،عزیر بلوچ نے اپنے ساتھیوں سکندر عرف سکو، سرور بلوچ اور اکبر بلوچ کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔واضح رہے کہ عزیر بلوچ اب تک 2 درجن سے زائد مقدمات میں بنیادی طور پر عدم ثبوت کی وجہ سے بری ہو چکے ہیں۔7 اگست کو کراچی کی ایک سیشن عدالت نے عزیر بلوچ اور ان کے ساتھی غفار ماما کو 15 سال پرانے پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ استغاثہ عزیر بلوچ اور غفار ماما کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔26 جنوری 2023 کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو ہنگامہ آرائی، پولیس پر حملے اور دہشت گردی سے متعلق 11 سال پرانے ایک اور مقدمے میں عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کیا تھا۔17 دسمبر 2022 کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو مزید دو مقدمات سے بری کیا تھا۔

    محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا غیر ضروری انتظامی عہدے ختم کرنے پر غور

    یورپی یونین اور جرمنی کا سندھ میں موسمیاتی مزاحمت بڑھانے کیلئے اشتراک

    کینیڈین ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

    اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے کیوں ہٹایا ،وجہ سامنے آگئی

  • محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا غیر ضروری انتظامی عہدے ختم کرنے پر غور

    محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا غیر ضروری انتظامی عہدے ختم کرنے پر غور

    وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں تعلیمی اصلاحات کو آگے بڑھاتے ہوۓ انتظامی حوالے سے کچھ تبدیلیاں زیر غور ہیں، اس ضمن میں غیر ضروری عہدوں کو ختم کر کے کلسٹر پالیسی کو مزید فعال بنایا جاۓ گا جبکہ اسکول پرنسپل، ہیڈ ماسٹر یا مسٹریس کے اختیارات میں بھی اضافہ کیا جاۓ گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع سائوتھ میں واقع گورنمینٹ بوائز سیکنڈری اسکول قمرالسلام کیمپس کا دورے کیا۔ اس موقع پر اسکول ایڈاپٹر (اسکول کو گود لینے والے) رکن سندھ اسمبلی ریحان بندوکڑا نے اسکول آمد پر وزیر تعلیم سندھ کو خوش آمدید کہا۔ ایم پی اے ریحان بندوکڑا نے “Minister for Initiative for Adoption of School” کے تحت مزکورہ اسکول کو گود لیا ہے، یہ اسکول ضلع سائوتھ کے سندھ اسمبلی کے حلقہ 110 میں واقع ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسکول کراچی مرزا ارشد بیگ، چیف انجینئر ایجوکیشن ورکس کراچی حسن عسکری، ڈی ای او امتیاز بگھیو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اسکول ہیڈ مسٹریس فرح بلوچ نے اسکول کے متعلق آگاہی دیتے ہوۓ بتایا کہ اسکول میں 700 سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں، اسکول دو شفٹوں میں چلایا جاتا ہے، جس میں 400 کے قرب طالبات صبح کے اوقات میں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ اس دوران چیف انجنیئر ایجوکیشن ورکس نے بتایا کہ اسکول کی پانچ کلاسز کی تعداد کو 10 کلاسز تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ وہ آج اسکول ایڈاپٹر کی موجودگی میں سب افسران کے ساتھ اسکول میں موجود ہیں، اسکول کے حوالے سے جو بھی کچھ بھی سہولیات درکار ہے اسے فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاۓ گی۔ صوبائی وزیر سردار شاہ نے اسکول اساتذہ کے ساتھ کلاس روم میں بیٹھ کر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ تعلیم میں معاملے پر سندھ بھر کے لوگ سنجیدہ ہیں، حکومت اور اپوزیشن نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے کہا کہ جان بوجھ آمرانہ ادوار میں سندھ کی تعلیم تباہ کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہے، اسکولوں کو بچانا اور بچوں کو بڑھانا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ریحان بندوکڑا نے اسکول کی نگرانی کی ذمہ داری لی ہے ہمارا ہر ممکن تعاون ان کے ساتھ رہے گا، اس موقع پر انہوں کہا کہ انتظامی امور کے حوالے سے بہت کی تبدیلیوں پر غور جاری ہے، اسکول ایجوکیشن میں غیر ضروری انتظامی عہدوں کو ختم کیا جاۓ گا، اب ضلع میں تمام اسکولز پر ایک ہی تعلیمی افسر نگرانی کرے گا، اسکول کلسٹر پالیسی کو فعال بنا کر اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جاۓ گا۔ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ اسکول پرنسپال، ہیڈ ماسٹر یا مسٹریس کے اختیارات میں اضافہ کا معاملہ زیر غور ہے، اسکول سطح پر بجیٹ منتقل کر کے اسکول کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جاۓ گی، انہوں نے کہا کہ اسکول کی صفائی، سیکیورٹی اور مینٹیننس جیسے معاملات اسکول ہیڈماسٹر کی ذمہ داری ہونگے، جو کانٹیجنٹ اسٹاف کی مدد سے پورے کیے جائیں گے، اس عمل سے محکمہ کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی، صوبائی وزیر نے یہ بات واضح کرتے ہوۓ کہا کہ محکمہ تعلیم کا 92 فیصد بجیٹ تنخواہوں اور پینشنرز پر خرچ ہوجاتا ہے، اخراجات کم کرنے کے لیے ہمیں آئیندہ کی حکمت عملی طے کرنا ہوگی، مارکیٹ بیسڈ اسٹاف کی مدد سے محکمہ کے اخراجات میں کمی آئے گی۔بعد ازاں وزیر تعلیم نے اسکول کے کلاسز کا جائزہ لیا اور طلباء سے گفتگو بھی کی۔ رکن سندھ اسمبلی ریحان بندوکڑا کے صوبائی وزیر کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ کوشش رہے گی تعلیم کی خدمت میں اپنا بہتر کردار ادا کر سکوں۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اسکول ایڈاپٹر (ایم پی اے) ریحان بندوکڑا کے ہمراہ اسکول کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، صوبائی وزیر نے اسکول کی ایکسٹینشن کا کام جلد مکمل کرنے اور درکاری سہولیات کی دستیابی کو جلد یقنینی بنانے کی ہدایت کی۔

    یورپی یونین اور جرمنی کا سندھ میں موسمیاتی مزاحمت بڑھانے کیلئے اشتراک

    کینیڈین ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

    اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے کیوں ہٹایا ،وجہ سامنے آگئی

    کراچی پولیس آفس میں آئیڈیاز2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

  • یورپی یونین اور جرمنی کا  سندھ میں موسمیاتی مزاحمت بڑھانے کیلئے اشتراک

    یورپی یونین اور جرمنی کا سندھ میں موسمیاتی مزاحمت بڑھانے کیلئے اشتراک

    یورپی یونین نے پاکستان میں اڈاپٹیو سوشل پروٹیکشن منصوبے کے مالی تعاون میں جرمنی کا ساتھ دیتے ہوئے باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جی آئی زی پاکستا ن جرمن وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی وساطت سے اس منصو بے کو سندھ میں نافذ کر رہا ہے۔ یورپی یونین اور جرمنی کیاشتراک سے سندھ حکومت کو ادارہ جاتی، مالی اور تکنیکی اقدامات میں مدد فراہم کی جائے گی جن سے قدرتی آفات اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے مقامی آبادی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے گا اور ساتھ ہیخواتین کی خودمختاری پر مبنی سماجی تحفظ کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔جی آئی زی پاکستا ن کے اڈاپٹیو سوشل پروٹیکشن منصوبے کی افتتاحی تقریب کراچی کے ہوٹل اواری میں منعقد ہوئی جس میں اعلی حکومتی عہدیداران، بین الاقوامی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی تاکہ منصوبے کے مستقبل کی سمت پر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔تقریب کے دوران چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ سندھ حکومت، جناب نجم احمد شاہ نے سندھ حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہماری کوشش ہے کہ سماجی تحفظ کو مضبوط بنایا جائے تاکہ پاکستان کے کمزور طبقات کو بحرانی حالات میں بہتر تعاون فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ لڑکیوں اور خواتین کو مرکزی مقام دیتا ہے، جس سے معاشرتی مساوات میں بہتری اور دیرپا ترقی کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔پاکستان میں یورپی یونین کے نائب سربراہ جناب فلپ گراس نے کہا کہ یورپی یونین ہمیشہ سے ایسے سماجی تحفظ کے مضبوط نظام کی حمایت کرتا آیا ہے جو فوری مسائل کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ طویل مدتی، پائیدار ترقی کو بھی فروغ دے۔
    تقریب میں دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز، جیسے کہ کراچی میں جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹس، پاکستان میں یورپی یونین کے شعبہ تعاون کے سربراہ جیرون ولیمز، سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، فارن ایڈ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ اور سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے سماجی اور ماحولیاتی مشکلات کے خلاف مزاحمتی سماجی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ منصوبہ پاکستان میں سماجی تحفظ کے نظام کو ایک نیا معیار فراہم کرتا ہے جس کا مقصد ایسے فعال نظام تیار کرنا ہے جو بروقت موسمی اور سماجی و اقتصادی مسائل کا حل پیش کر سکے اورجس سے مقامی اور قومی سطح پرسماجی ہم آہنگی اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

    کینیڈین ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

    اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے کیوں ہٹایا ،وجہ سامنے آگئی

    کراچی پولیس آفس میں آئیڈیاز2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

  • کینیڈین ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ  سندھ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

    کینیڈین ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کینڈین ہائی کمشنر مس لیسلی اسکینلن کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ان کی حکومت کراچی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کے ذریعے شہر میں رہائشی سہولیات کی بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے انفرا اسٹرکچر کو ترقی دے رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں کینیڈا کے اوٹاوا میں ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا میری لوئس حنان اور کینیڈین ہائی کمیشن میں سیاسی، معاشی اور تجارتی کونسلر ڈینیئل ارسنالٹ بھی شریک تھے۔وزیراعلیٰ کے ساتھ ان کے سیکریٹری رحیم شیخ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوروان اسکینلن نے کہا کہ کراچی بھرپور معاشی مواقع کے ساتھ ایک خوبصورت میگا پولیٹن شہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہور میں چلنے والی کینیڈین فوڈ چین اب کراچی میں بھی اپنا فرنچائز کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے زور دے کر کہا کہ کراچی ملک کا تجارتی مرکز ہے۔صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتیں نئے اسپیشل اکنامک زون قائم کرنے پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انڈسٹریل ایریاز سمیت شہر کے انفرا اسٹرکچر کو ورلڈ بینک کے کراچی ٹرانفارمیشن پروجیکٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرورگرام کے تحت بہتر کیا جا رہا ہے۔ بات چیت کے دوروان وزیراعلیٰ سندھ نے کھارے پانی کو پینے کا میٹھا پانی بنانے اور گھریلو نکاس کو گھریلو اور صنعتی دونوں مقاصد کیلیے ٹریٹ کرنے پر حکومتی سرمایہ کاری کو اجاگر کیا۔مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جا رہے ہیں تاکہ ٹریٹڈ سیوریج اور صنعتی فضلہ سمندر میں چھوڑا جائے ، ا?بی اور ماحولیاتی ا?لودگی کا مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی حکومت نے ساحلی پٹی پر لاکھوں کی تعداد میں میگروز لگا کر کاربن کریڈٹس حاصل کیے ہیں۔ کیٹی بندر پر ایک اور گہرے سمندر کی بندرگاہ بنانے کا منصوبہ ہے۔تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے سے متعلق مراد علی شاہ نے بتایا کہ کوئلے سے توانائی حاصل کرنے کیلیے عالمی ماحولیاتی ضابطوں کی پابندی کی جا رہی ہے جس سے تھر کول ملک میں سستی ترین بجلی کا بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ بجلی کے نرخ سے متعلق سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے اسکینلن کو بتایا کہ صنعت کار موجودہ نرخوں سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت بجلی کے نرخ کم کرنے پر کام کر رہی ہے جبکہ سندھ حکومت کراچی اور حیدرآباد میں ہر ایک 352 میگاواٹ کے پاور پلانٹ لگا رہی ہے اور بجلی کی ترسیل کیلیے پرائیویٹ شراکت دار تلاش کیے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کینڈین سرمایہ کاروں کو بجلی کی تقسیم، پانی کے منصوبوں اور تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے تصدیق کی کہ ان کی کمپنیاں کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش میں ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے تھر کے عوام کے معیار زندگی میں بہتری ا?ئی ہے۔ سیلاب متاثرین کیلیے گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم ا?ہنگ گھروں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔منصوبہ میں پیش رفت جاری ہے اور 2025ء کے آخر تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ منصوبے سے اکیس لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ آخر میں وزیراعلیٰ نے سندھ میں اقلیتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں صوبے میں برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل نشستوں پر دو اقلیتی نمائندے منتخب ہوئے ہیں ، ایک صوبائی اسمبلی اور دوسرا رکن قومی اسمبلی ہے جبکہ سندھ کے ڈپٹی اسپیکر بھی مسیحی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو مخلوط سماج ہونے پر فخر ہے جہاں تمام عقائد کے افراد پرامن بقائے باہمی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے کیوں ہٹایا ،وجہ سامنے آگئی

    کراچی پولیس آفس میں آئیڈیاز2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

  • اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے کیوں ہٹایا ،وجہ سامنے آگئی

    اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدے سے کیوں ہٹایا ،وجہ سامنے آگئی

    ہاظم بنگوار کو اسسٹنٹ کمشنر (جنرل)کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کا عدلیہ کے حکم پر عمل درآمد کروانا سرکار کو پسند نہیں آیا۔اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کے ٹرانسفر پر کمشنر کراچی بھی حیران ہوگئے، چیف سکریٹری سندھ نے ٹرانسفر سے پہلے کمشنر کراچی کو اعتماد میں نہیں لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد عدلیہ کے حکم پر ڈپٹی سیکریٹری زاہد جونیجو اور فاطمہ صائمہ کی سرکاری رہائش گاہ خالی کروانا چاہتے تھے، ڈپٹی سیکریٹری زاہد جونیجو اور فاطمہ صائمہ نے سرکاری رہائش گاہ پر قبضہ کر رکھا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بنگوار نے عدلیہ کے حکم پر دونوں افسران کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لئے نوٹس دیا تھا۔دونوں افسران دو سال سے کمشنر ہاوس کے سرکاری فلیٹس میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ذرائع نے بتایا کہ کمشنرکراچی کی ہدایت پر عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر جنوبی کو ہدایات جاری کی گئی تھیں۔واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاظم بنگوار کو عہدہےے ہٹا کر محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی.

    کراچی پولیس آفس میں آئیڈیاز2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

  • کراچی پولیس آفس میں آئیڈیاز2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

    کراچی پولیس آفس میں آئیڈیاز2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

    ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی پولیس جاوید عالم اوڈھو کی زیر قیادت ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی نمائش آئیڈیاز2024 کے سیکیورٹی اقدامات سے متعلق مختلف امور و حکمت عملی کا جائزہ اور جرائم کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔

    کراچی پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں پولیس افسران نے آئیڈیاز 2024 کی سیکیورٹی اور شہر میں جرائم کے خلاف اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔پولیس چیف نے آئیڈیاز 2024 کے موقع پراختیارکردہ سیکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر عمل درآمد سمیت ٹریفک کی روانی کے ضمن میں بھی جملہ امور کو انتہائی ٹھوس اورغیرمعمولی بنانے کے احکامات جاری کئے، ایئرپورٹ اور ایکسپوسینٹر کراچی کے اطراف، متعلقہ روٹس اور غیر ملکی مہمانوں بالخصوص چائنیز کے قیام کے مقامات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے پر زور دیتے ہوئے نمائش میں شرکت کرنے والے غیرملکی شخصیات کے ساتھ شہریوں کی سیکیورٹی کو بھی غیر معمولی بنانے کی ہدایت دی۔کراچی پولیس چیف نے افسران کو کہا کہ رینڈم اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ اور پکٹنگ سمیت علاقوں میں انٹیلی جینس بیسڈ کارروائیوں کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی میں اضافہ اور کومبنگ آاپریشنز میں تیزی لائی جائے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ٹریفک پلان پر عمل درآمداورٹریفک متبادل روٹس سے متعلق شہریوں کی آگاہی کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے۔جعلی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ گلاس والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی ائی جی اسپیشل برانچ ،ڈی ائی جی ٹریفک ، ڈی آئی جی سی آئی اے، زونل ڈی ائی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پی سیکیورٹی، ایس پیز انویسٹیگیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    کراچی پولیس کی کرائم کے خلاف کاروائیاں، 8 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد