Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • افغان مہاجرین  کو واپس بھیجنے کا آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا

    افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا

    پاکستان کی حکومت نے ملک میں غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا آپریشن روک دیا۔ کچھ دن پہلے، اقوام متحدہ کے ایک اہم شخص، فلپو گرانڈی، پاکستان آئے تھے۔ وہ مہاجرین کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے تین دن پاکستان میں گزارے۔ اس دوران، وہ پشاور اور ہری پور گئے، جہاں انہوں نے افغان مہاجرین سے ملاقات کی۔فلپو نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اہم لوگوں سے بھی بات کی۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ اس آپریشن کو کچھ وقت کے لیے روک دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ افغانستان کی حکومت اور دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کوئی حل نکالیں گے۔
    حکومت نے فلپو کی بات مان لی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سال کے آخر تک انتظار کریں گے۔ اس دوران، وہ امید کر رہے ہیں کہ سب مل کر کوئی ایسا راستہ نکال لیں گے جو سب کے لیے اچھا ہو۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کو پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف عارضی بنیادوں پر آپریشن روکنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، فلپو گرانڈی نے رواں برس کے اختتام تک افغان عبوری حکومت اور عالمی معاون اداروں کے درمیان مذاکرات کی یقین دہانی کروائی تھی۔ واضح رہے کہ اس آپریشن کے دوران 3 جولائی تک پاکستان سے 6 لاکھ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے جن میں بڑی تعداد افغان باشندوں کی ہے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کےتشدد کا نوٹس لے لیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کےتشدد کا نوٹس لے لیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کےتشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی.وزیر اعلیٰ پنجاب ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہے، گھریلو یا ورکنگ وویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا،
    دوسری جانب معروف ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد کرنے کے کیس میں ان کے شوہر حارث کوتحویل میں لے لیاہے ۔ اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کی شکایت پر تھانہ سرور روڈپولیس نے مقدمہ درج کر کے اینکر پرسن کے شوہر کو حراست میں لے لیاہے ،عائشہ جہانزیب نے مؤقف اپنایا کہ شوہر نے رواں سال3 سے4 بار تشدد کا نشانہ بنایا تاہم میاں بیوی کے رشتے کو بچانے کیلئے بڑی کوشش کی، ان کا کہنا تھا کہ شوہر نے خفیہ نکاح کررکھا ہے، مجھے شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں اور میں قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔ اس سے قبل عائشہ جہانزیب نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق درد ناک انکشافات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے پہلے شوہر جوانی میں انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے والدہ کی ضد پر دوسری شادی کی،ان کے مطابق انہوں نے پہلی شادی جہانزیب سے کی تھی، جن سے انہیں بچپن سے محبت تھی، دونوں ایک ساتھ پلے اور بڑھے تھے،
    انہوں نے بتایا کہ شوہر کے انتقال کے بعد ان کی والدہ میں بھی کینسر کی تشخیص ہوئی لیکن انہوں نے والدہ کو آخر تک یہ معلوم ہونے نہیں دیا کہ انہیں کیا بیماری لاحق ہے۔ خاتون اینکر کے مطابق شوہر حارث سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے تشدد کا نشانہ بنایا، عائشہ نے طبی معائنے کے بعد شوہر حارث کے خلاف جان سے مار دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا،پولیس کے مطابق عائشہ جہانزیب کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے بتایاکہ عائشہ جہانزیب کے شوہر حارث کو گرفتار کر لیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ حارث عائشہ جہانزیب کے دوسرے خاوند ہیں جبکہ ان کے پہلے خاوند جہانزیب کا انتقال ہوچکا ہے۔

  • متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے،نواز شریف

    متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے،نواز شریف

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ہدایت کی ہےکہ مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا کہ متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، انہوں نے اسحاق ڈار کو ہدایت کی کہ مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حکومتی فلاحی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ غیر ملکی دوروں میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ قائد ن لیگ نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں حالیہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

  • مریم نواز کا مزدوروں کے لئے بڑا اعلان

    مریم نواز کا مزدوروں کے لئے بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کےلیے 1224 فلیٹ مفت دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اس دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ گزشتہ دور حکومت میں 29 ہزار ورکرز کو ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا نہیں کی گئی جس پر مریم نواز نے مزدوروں کےلیے 6 ارب روپے کی واجبات الادا، ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کےلیے 2 ہاسٹل بنانے کی منظوری دی اور شیخوپورہ میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جب کہ ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کےلیے 1224 فلیٹس مفت دینے کا اعلان بھی کیا،مریم نواز نے محکمہ لیبرمیں اصلاحات، آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور کم ازکم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم بھی دیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت نے رواں بجٹ میں کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے، اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کم از کم اجرت نافذ کی جائے۔

  • عمران خان اور بشری بی بی  عدت کیس، سزا کے خلاف اپیلوں کے کیس میں خاور مانیکا  نے درخواستیں دائر کردی

    عمران خان اور بشری بی بی عدت کیس، سزا کے خلاف اپیلوں کے کیس میں خاور مانیکا نے درخواستیں دائر کردی

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی عدت کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کے کیس میں خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے جج افضل مجوکا کی عدالت میں 2 درخواستیں دائر کردی ہیں۔بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں طبی و شرعی رائے لینےکے لیے درخواستیں دائر کردیں۔ دونوں درخواستوں پر 11 جولائی کو سماعت ہوگی۔ دوسری طرف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران عدالت نے خاور مانیکا کے وکلاء سے طلاق نامہ پر تاریخ ٹمپرنگ پر جواب مانگ لیا ہے۔ایک درخواست میڈیکل بورڈ کے ذریعے میڈیکل رائے لینے کیلئے دائر کی گئی جب کہ دوسری درخواست عدت کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل اور اسلامی سکالرز کی رائے لینے سے متعلق ہے۔درخواستوں میں اسلامی نظریاتی کونسل، میڈیکل بورڈ، وفاقی شرعی عدالت سے رائے لینے کی استدعا کی۔ جج افضل مجوکا نے خاور مانیکا کے وکیل کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔دوسری طرف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر بشری بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل مکمل کرلیے ہیں۔ عدالت نے خاور مانیکا کے وکلاء سے طلاق نامہ پر تاریخ ٹمپرنگ پر جواب مانگ لیا ہے۔

    ’سابقہ شوہر نہیں بتا سکتا کہ عدت اور خاتون کی ماہواری کے 3 سائیکل کب مکمل ہوئے‘
    اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی، بشری بی بی کی جانب سے خدیجہ صدیقی نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ شوہر کسی صورت نہیں بتا سکتا کہ عدت اور خاتون کی ماہواری کے تین سائیکل کب مکمل ہوئے جرم تب بنتا ہے، جب ثابت ہو کہ عدت میں شادی ہوئی، اپریل 2017 میں زبانی طلاق دی، بشریٰ بی بی اپنی عدت گزار کر اپنی والدہ کے گھر گئیں۔خدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ کی جانب سے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ پیش کیا گیا، انھوں نے کہا کہ فراڈ ہمیشہ دو کے درمیان ہوتا ہے، یہاں پر نہیں بتایا گیا کہ کس کے ساتھ فراڈ ہوا۔
    خدیجہ صدیقی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دو تین دن کے اندر ٹرائل مکمل کرلیا ، ایسے زبردستی ٹرائل ہوا جیسے کوئی گینگ ریپ کا کیس ہو، عدت کے دورانیہ کے ذکر کو چھوڑ کر بھی اس کیس میں سے بری کرایا جا سکتا ہے، دو ہزار دن چپ رہنے پر آپ نظر کرم کریں تو میرے موکل بری ہوسکتے ہیں دو الزامات میں سے ایک ختم ہوجاتا تو مطلب آدھا کیس ختم ہوجاتا ہے۔سلمان صفدر نے کہا کہ ٹمپرنگ والے ڈاکومنٹ کے مطابق طلاق کے اڑتالیس دن بنتے ہیں، دوسری جانب اصل دستاویز پیش نہیں کی گئیں، عون چوہدری کو منصوبے کے تحت گواہ بنایا گیا۔اس دوران وکیل زینب عمیر نے بشری بی بی کا بیان پڑھ کر سنایا عدالت نے خاور مانیکا کے وکلاء سے طلاق نامہ پر تاریخ کی ٹمپرنگ پر جواب مانگتے ہوئے ہدایت کی کہ آپ نے دلائل میں جواب دینا ہے کہ گواہوں کے بیانات ملزمان کو کیوں نہیں دیے گئے جبکہ شہادتوں سے متعلق بھی جواب آپ نے دینا ہے، اس دوران بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کرلیے کیس کی مزید سماعت جمعرات ساڑھے 9 بجےتک ملتوی کردی گئی۔

  • تاوان نہ ملنے پر 16 افراد کو اجتماعی قبر میں دفنانے والا ٹی ٹی پی کمانڈر کراچی سے گرفتار

    تاوان نہ ملنے پر 16 افراد کو اجتماعی قبر میں دفنانے والا ٹی ٹی پی کمانڈر کراچی سے گرفتار

    تاوان نہ ملنے پر 16 افراد کو اجتماعی قبر میں دفنانے والا ٹی ٹی پی کمانڈر کراچی سے دھر لیا گیا ۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تفصیلات فراہم کر دی ۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق دہشتگرد شعیب دتہ آدم خیل کا کمانڈر ہے، کراچی آکر اس نے گروپ کو منظم کرنے کی کوشش کی دہشتگرد شعیب نے کراچی میں محرم الحرام میں سات یا آٹھ محرم کو اورنگی جلوس میں حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی ، جس کے لئے گرنیڈ اور بم حملہ کیا جانا تھا۔
    ان کا مزید بتانا تھا کہ ٹی ٹی پی کا دہشت گرد شعیب گرفتارکرلیا گیا ہے، دہشتگرد سے خودکش جیکٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔
    آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ لانڈھی میں غیر ملکیوں پر حملے میں بھی پیشرفت ہے، حملہ آور مارے گئے تھے، انکے سہولت کاروں کی تلاش جاری ہےان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات میں اگر بم دھماکہ ہو جاتا تو بڑا خوف و ہراس پھیلا جاتا ، سیکیورٹی خدشات تو موجود ہے لیکن مخصوص مقام کے سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں بس جنرل تھریٹس ہیں۔ آج کی کارروائی بڑی کارروائی تھی اگر یہ کارروائی نہ ہوتی تو امن و امن کی صورتحال خراب ہوسکتی تھی۔انچارج انوسٹی گیشن خرم وارث نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملزم شعیب کو کراچی میں محرم کے دوران دہشت گردی کرنی تھی۔ تاہم اسکے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کے پی کے حکومت نے دو ملین انعام رکھا ہوا تھاملزم شعیب کا بیٹا ذکا اللہ مقابلے میں چارساتھیوں سمیت مارا گیا تھا جبکہ تاوان نہ ملنے پر ملزم شعیب نے 16 افراد کو قتل کرکے دفن کردیا تھا۔ڈی سی پی علی رضا قتل کیس کے حوا لے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ ڈی سی پی علی رضا کے پاس سیکیورٹی تھی، یہ اور بات ہے کہ وہ ساتھ سیکیورٹی نہیں رکھتے تھے کیس میں پیشرفت ضرور ہے لیکن اس وقت کوئی معلومات فراہم نہیں کر سکتے ہیں۔

  • قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری4 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار

    قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری4 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم امداد حسین 2020 سے شیخوپورہ پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری مجرم تھانہ فیروز والہ پولیس کو قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری4 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار کر لیے۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا ، مسلسل فالو اپ جاری رکھا، سعودی عرب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کردیا ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے ملزم کو حراست میں لے لیا، رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کی سعودی عرب سے گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں، انٹرپول اور ایف آئی اے کے ساتھ تعاون سے مزید اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے واپس پاکستان لایا جائے۔

  • نیلم ویلی شاہراہ دیولیاں کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار،14 افراد جاں بحق

    نیلم ویلی شاہراہ دیولیاں کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار،14 افراد جاں بحق

    نیلم ویلی شاہراہ دیولیاں کے مقام پر جیپ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 14 افراد موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔پولیس پنجگراں کا بتانا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں جبکہ حادثے کی زد میں آکر مقامی افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو کی جانب سے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو نکال رہے ہیں۔

  • پرویز خٹک کا بانی پی ٹی آئی  کے خلاف بیان دینے پر افسوس ہوا ، علی محمد خان

    پرویز خٹک کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف بیان دینے پر افسوس ہوا ، علی محمد خان

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آج پرویز خٹک گواہی دینے آئے، اس پر بہت افسوس ہوا۔علی محمد خان نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے وکلاء کو ہدایات کی ہیں کہ کارکنان کے کیسز میں حاضری یقینی بنائیں، امید ہے کہ سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکساتن اور 13 ججز کے سامنے ہے کہ پی ٹی آئی کو مجبور کیا گیا کہ وہ سنی اتحاد کونسل میں جائے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو مجبور کیا گیا کہ وہ آزاد الیکشن لڑے۔راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پرویز خٹک کو بانیٔ پی ٹی آئی نے عزت دی اور خیبر پختون خوا کا وزیرِ اعلیٰ بنایا۔
    ان کا کہنا ہے کہ ہم خٹک صاحب کے ساتھ تب تک تھے جب تک وہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ تھے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری پارٹی توڑ دی گئی، لیڈر کو گرفتار کیا گیا پھر بھی 178 سیٹیں جیتے، مریم نواز، شہباز شریف، نواز شریف، خواجہ آصف یہ سب اپنی سیٹیں ہارگئے ۔علی محمد خان نے اس موقع پر مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے کارکنان کو رہا کیا جائے اور خواتین کی سیٹیں واپس کی جائیں۔

  • فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل :8جولائی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل :8جولائی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس میں سپریم کورٹ نے 8 جولائی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ۔حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست ملزمان کے اہلخانہ نے ملاقاتیں نہ ہونے کی شکایت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کیساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے،اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان سے اہلخانہ کی ملاقات کرائی جائے گی۔اٹارنی جنرل ملزمان سے ملاقات سمیت گھر سے لایا ہوا کھانا فراہم کرنے سے متعلق آگاہ کریں گے، خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹائی جاتی ہے۔
    سپریم کورٹ کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے سے متعلق درخواست بھی واپس لینے پر نمٹا دی گئی، جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے کہا ان کو بنچ پر اعتراض نہیں،لاہور ہائیکورٹ بار اور بار ایسوسی ایشن کو کیس میں فریق بنانے پر دو ججز کا اختلاف سامنے آیا۔حکمنامے میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شاہد بلال کے اختلافی نوٹ شامل ہیں،لاہور ہائیکورٹ بار اور بار ایسوسی ایشن کی فریق بننے کی درخواست منظور کی جاتی ہے،پانچ دو کے تناسب سے فریق بننے کی درخواست منظور کی گئی،سپریم کورٹ کیس کی آئندہ سماعت 11 جولائی کو ہوگی۔