Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • توہین مذہب کے الزام میں شہری  کو زندہ جلانے کا مقدمہ اب تک درج نہ ہوسکا

    توہین مذہب کے الزام میں شہری کو زندہ جلانے کا مقدمہ اب تک درج نہ ہوسکا

    سوات کے علاقے مدین میں توہینِ مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلانے کا مقدمہ اب تک درج نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے شہری پر تشدد کیا، برہنہ کر کے سڑکوں پر گھسیٹا۔ ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا گیا تو لوگوں نے تھانے کو بھی آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی، مشتعل افراد ملزم کو تھانے سے نکال کر لے گئے اور جلا دیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی ایف آئی آر قانونی مشاورت کے بعد درج کی جائےگی۔ تشدد اور جلائے جانے سے ملزم ہلاک اور 8 پولیس اہل کار زخمی ہوئے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، انسپکٹر جنرل پولیس کو ٹیلی فون کیا اور صورتحال کنٹرول کرنے کےلیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

  • سوات : توہین مذہب کا الزام،علاقہ مکینوں نے شہری کو آگ لگادی

    سوات : توہین مذہب کا الزام،علاقہ مکینوں نے شہری کو آگ لگادی

    سوات میں توہین مذہب کے الزام پر علاقہ مکینوں نے شہری کو آگ لگادی۔مدین کے علاقے میں لوگوں نے مبینہ ملزم کو تشدد کانشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو لوگوں نے تھانےکو بھی آگ لگادی اور ملزم کو تھانے سے نکال کر اسے جلا ڈالا۔پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ تشدد اور جلائے جانے کے باعث ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ مشتعل مظاہرین کے حملے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مدین سوات میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔علی امین گنڈاپور نے ناخوشگوار واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

  • عوام پاکستان  پارٹی کا باقاعدہ اعلان 6 جولائی کو اسلام آباد میں کیا جائے گا، مفتاح اسماعیل

    عوام پاکستان پارٹی کا باقاعدہ اعلان 6 جولائی کو اسلام آباد میں کیا جائے گا، مفتاح اسماعیل

    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا جائے گا، ’عوام پاکستان‘ کے نام سے بننے والی جماعت کے کنوینر شاہد خاقان عباسی ہوں گے۔ مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام پاکستان کا باقاعدہ اعلان 6 جولائی کو اسلام آباد میں کیا جائے گا، چاہتے ہیں عوام اپنے فیصلے خود کریں انہیں کام کرنے کی آزادی ہو۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اپنا پیغام لے کر عوام میں جائیں گے، ملک بھر میں سیاسی لوگوں سے رابطہ ہے، نئی جماعت میں سردار مہتاب عباسی، جاوید عباسی ساتھ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی جماعت کے قیام کا مقصد نظام کو بدلنا ہے، ضعیم قادری اور ڈاکٹر ظفر مرزا ساتھ ہوں گے، شیخ صلاح الدین، رانا زاہد توفیق، زاہد بنوری اور انور سومرو بھی ساتھ ہوں گے۔

  • بجٹ میں 40 فیصد ٹیکس لگے گا تو گروتھ رک جائے گی، بیر سٹر علی ظفر

    بجٹ میں 40 فیصد ٹیکس لگے گا تو گروتھ رک جائے گی، بیر سٹر علی ظفر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر آئین کو بلڈوز نہیں کیا جاسکتا، وزیر خزانہ نے حکومت کی مداخلت کو معیشت کیلئے مرض قرار دے دیا۔ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت بجٹ کے حوالے سے سینیٹ اجلاس ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے یہ بجٹ تباہی کی ترکیب ہے، بجٹ کی اسکیم کاغذی کارروائی ہے اتنا ٹیکس لینا عملی طور پر ممکن نہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ بجٹ میں 40 فیصد ٹیکس لگے گا تو گروتھ رک جائے گی، اس ٹیکس سے صرف ایک مخلوق کو فائدہ ہوگا جن کو دوائی یا کھانے پینے کی ضرورت نہیں، جب تک سیاسی بحران ختم اور مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا اس بجٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
    بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس بجٹ سے پراپرٹی اور کنسٹرکشن کا کاروبار بند ہوجائے گا، بجٹ افراتفری کی صورتحال میں بنایا گیا ہے، ہم نے کورونا کے دوران بہترین طریقے سے معیشت چلائی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسا بجٹ سیشن ہے کہ آپ کے خیبرپختونخوا کے سینیٹرز ہی موجود نہیں، آئی ایم ایف کے کہنے پر آئین کو بلڈوز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے حکومت کو اپنے اخراجات کم کرنے کا کہالیکن حکومتی مداخلت اور اخراجات کم کرنے کی بجٹ میں کوئی تجویز نہیں دی گئی۔ اس بجٹ کو بنانے والوں نے آئی ایم ایف کاخیال رکھا ہے، بجٹ بنانے والوں کو عوام کی مشکلات کی کوئی فکر نہیں ،3.8ٹریلین روپے ٹیکس لیں گے تو انقلاب آجائے گا۔ بجٹ بنانے والوں کو عام آدمی کے لائف اسٹائل اور مشکلات کا علم ہی نہیں ہے ۔

  • چینی وزیر لیو جیان چاؤ  تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    چینی وزیر لیو جیان چاؤ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    چین کی کمیونسٹ پارٹی (آئی ڈی سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو جیان چاؤ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (ایشیا و بحرالکاہل) سفیر عمران احمد صدیقی نے ان کا استقبال کیا، لیو جیان چاؤ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریں گے اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے تفصیلی دو طرفہ بات چیت کریں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر لیو جیان چاؤ سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکانزم (جے سی ایم) کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

  • عمر ایوب کے ماضی کی آوازیں آج بھی اس ایوان میں گونجتی ہیں، خواجہ آصف

    عمر ایوب کے ماضی کی آوازیں آج بھی اس ایوان میں گونجتی ہیں، خواجہ آصف

    وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے میرا نام کئی مرتبہ لیا ہے، عمر ایوب تقریر کر رہے تھے تو میں ان کی 20 سال پہلے کی تقاریر یاد کر رہا تھا، یہ کبھی نواز شریف اور شہباز شریف کی بھی بہت تعریف کرتے تھے، انہوں نے سائیکل پر شیر پر بلے پر غرض ہر نشان پر الیکشن لڑا، میں عمر ایوب اور ان کے والد کو اچھی طرح جانتا ہوں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمر ایوب نے اپنے والد کا حوالہ دیا ہے کہ وہ اسپیکر تھے، عمر ایوب کو بتانا چاہیے تھا کہ ان کے والد کو نواز شریف نے اسپیکر بنایا تھا، یہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، ان کے دادا نے عوام سے ووٹ کا حق چھینا تھا، عمر ایوب کے ماضی کی آوازیں آج بھی اس ایوان میں گونجتی ہیں۔ پی ٹی آئی والوں نے ڈیڑھ سال زور لگا کر دیکھ لیا کچھ نہ بن سکا تو اب منتوں ترلوں پر آگئے ہیں۔
    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں تو اچھی بات ہے، ہم اسے ویلکم کریں گےخواجہ آصف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ صرف خیبر پختونخوا میں نہیں پورے پاکستان میں ہورہی ہے، ان علاقوں میں کی جا رہی ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے، ان چوروں کے بل ایماندار صارفین کے بل میں شامل ہوتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں صارفین چند لاکھ چوروں کا خرچہ اٹھا کر بیٹھے ہیں، وزیراعظم کے سامنے وزیراعلیٰ کے پی نے یہ بات اٹھائی تھی، وزیر اعلیٰ کے پی سے بات ہوئی تھی کہ تعاون کریں، وہاں لوگ بل ادا کریں، بتایا گیا کہاں کہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، 80 فیصد بجلی چوری ہورہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں 80 فیصد تک بجلی چوری ہورہی ہے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور میں 900 ارب روپے قرض بڑھا۔

  • وزیراعظم کی گوگل فار ایجوکیشن کو حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کا دائرہ کار بڑھانے کی دعوت

    وزیراعظم کی گوگل فار ایجوکیشن کو حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کا دائرہ کار بڑھانے کی دعوت

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مینیجنگ ڈائریکٹر کیوین کیلز کی سربراہی میں گوگل فار ایجوکیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفد میں گوگل فار ایجوکیشن کے آٹھ ممالک کے نمائندگان شامل تھے۔وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ تعلیم کے شعبے میں حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ایک چیلنج ضرور ہے تاہم اس چیلنج میں سے مواقع تلاش کئے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک میں نوجوانوں کی صلاحیت میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں قابل طالب علموں کو لیپ ٹاپ فراہم کئے جا رہے ہیں، اس حوالے سے بجٹ میں رقم مختص کی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دانش اسکولز کا دائرہ کار اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے کم ترقی یافتہ علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے گوگل کے پاکستان میں کروم بک بنانے کا پلانٹ لگانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے گوگل فار ایجوکیشن اور وزارت وفاقی تعلیم کے درمیان لیٹر آف اینٹینٹ پر دستخط کو سراہا۔ وزیراعظم نے گوگل فار ایجوکیشن کو حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کا دائرہ کار بڑھانے کی دعوت بھی دی۔

    وزیراعظم نے وفد کو آگاہ کیا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک میں نوجوانوں کی صلاحیت میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔وزیراعظم کو گوگل فار ایجوکیشن کے پاکستان میں تعلیم و تربیت کی ترویج کے لئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گوگل فار ایجوکیشن، ڈیجیٹل سیفٹی خصوصاً بچوں کے لئے ڈیجیٹل سیفٹی پروگرام "ڈیجیٹل سفر” پر کام کر رہا ہے ؛ گوگل فار ایجوکیشن اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام مل کر دیہی علاقوں میں ڈیجٹل اسکلز اور تحفظ کے لئے کام کر رہے ہیں ؛ بلوچستان فرسٹ اور گلگت بلتستان فرسٹ پروگرامز کے تحت ڈیجیٹل اسکلز اور تحفظ کے حوالے سے ہزاروں نوجوانوں کو تربیت فراہم کی گئی ہے ۔

    وزیراعظم کو مزید آگاہ کیا گیا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے اسکول سے باہر بچوں کے تعداد میں کمی لائے جائے گی؛ گوگل فار ایجوکیشن پاکستان کی اہم قومی زبانوں میں مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کرے گا؛ گوگل فار ایجوکیشن کی اسلام آباد کے زیر تعمیر دانش اسکول کو گوگل سینٹر فارایکسی لینس بنانے کی پیشکش کی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گوگل فار ایجوکیشن نے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر اساتذہ کے لئے تربیتی پروگرامز ترتیب دئیے ؛ پچھلے سال گوگل فار ایجوکیشن نے پاکستان میں 45 ہزار سرٹیفیکٹس دئے۔ملاقات میں وزیر وفاقی تعلیم و فنی تربیت خالد مقبول صدیقی ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

  • کھانسی کے دو سیرپ 4 ادویات  انسانی صحت کیلئے مضر قرار

    کھانسی کے دو سیرپ 4 ادویات انسانی صحت کیلئے مضر قرار

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ ) نے دو سیرپ سمیت 4 ادویات کو صحت کیلئے مضر قرار دیتے ہوئے متاثرہ بیچز کی فروخت پر پابندی لگا دی۔ ڈریپ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کھانسی کے دو سیرپ انسانی صحت کیلئے مضر ہیں ، ٹوزن ڈی سسپنشن ارپس پاوڈر کا ایک بیج غیر معیار ہے ۔ ٹوراکس اور زونڈسیرپ کے 7 بیجز غیر معیاری ہیں جبکہ این ول انجکشن اور میٹروان سیرپ کا ایک بیج صحت کیلئےقرار دیا گیا ہے۔ڈریپ نے تمام کیمیسٹ شاپس کو متاثرہ بیجز کی خریدو فروخت سے روکنے اور موجود اسٹاک چیک کرنے کیساتھ ساتھ ڈاکٹرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ بیجز کا مریضوں پر استعمال نہ کریں ۔ ادویات غیر معیاری ہونے کے باعث اس کا استعمال انسانی صحت کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔
    ڈریپ کے مطابق زونڈ سیرپ اور ٹوراکس میں ایتھیلین گلائیکول کی مقدار زیادہ نکلی ہے جس کے باعث ان کے بیچز کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے۔ڈریپ سے غیر معیاری، مضر صحت ادویات کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کردیا ہے، پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے سیمپلز ٹیسٹنگ لیب بھجوائے تھے۔خیال رہے کہ چند روز قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے درد اور سوجنے کو دور کرنے والے انجکشن پر پابندی عائد کرتے ہوئے مارکیٹ سے اٹھانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ڈریپ نے کیڈلیک انجکشن 30 ایم جی میں غیر ضروری زرات کے باعث ری کال الرٹ جاری کیا اور کمپنی کو متاثرہ بیج مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔ اس حوالے سے ڈریپ نے اجرا ریگولیٹری فورس، فارمیسیز اور ڈاکٹرز کیلئے انتباہی مراسلہ جاری کیا تھا۔

  • وزیراعظم کا حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہار افسوس، جسد خاکی وطن لانے کی ہدایت

    وزیراعظم کا حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہار افسوس، جسد خاکی وطن لانے کی ہدایت

    وزیراعظم شہبازشریف نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہارافسوس کرتے ہوئے جسد خاکی پاکستان لانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی حجاج کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حجاج کرام کے لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی بھی دعا کی ،محمدشہبازشریف نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے رابطہ کیا اور شہید حجاج کرام کے جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے وزارت مذہبی امور اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولیات فراہم کرنے اور ہسپتالوں میں داخل پاکستانی عازمین کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

  • واپڈا کے وزیر  سے ملاقات طے  ہے، قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے دلیل سے مسائل حل  کرنے چاہئے، فیصل کریم کنڈی

    واپڈا کے وزیر سے ملاقات طے ہے، قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے دلیل سے مسائل حل کرنے چاہئے، فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو کوئٹہ تک توسیع دیں گے، امن ہمارا مسئلہ ہے اس حوالے سے صوبائی کابینہ کا اجلاس ڈیرہ یا کلاچی میں بلایا جائے، واپڈا کے وزیر سے کل میٹنگ ہے، قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے دلیل سے مسائل حل کرانے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہوں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو کوئٹہ تک توسیع دیں گے، امن ہمارا مسئلہ ہے اس حوالے سے صوبائی کابینہ کا اجلاس ڈیرہ یا کلاچی میں بلایا جائے، واپڈا کے وزیر سے کل میٹنگ ہے، قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے دلیل سے مسائل حل کرانے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہوں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی آئی خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے این او سیز کا حصول جاری ہے، سی پیک کے قریب نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنائیں گے۔گورنر کے پی نے مزید کہا کہ گرمیوں میں بجلی نہیں سردیوں میں گیس نہیں، گیس کا مسئلہ حل کرنے پر کام کررہے ہیں، گرانٹس کی فراہمی پر میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مشکور ہوں، ضم شدہ اضلاع میں ججز کی کمی کے حوالہ سے وفاقی حکومت سے بات کی ہے۔