Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • 530 حجاج کیسے جاں بحق ہوئیں، مصری حکومت نے ٹور آپریٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا

    530 حجاج کیسے جاں بحق ہوئیں، مصری حکومت نے ٹور آپریٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا

    مصر کی حکومت نے اپنے 530 حاجیوں کے جاں بحق ہونے پر ٹور آپریٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ حکام نے متعدد کمپنیوں سے جواب طلب کیا ہے اور چند گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔قاہرہ میں حکومت نے حجاج اور سیاحوں کے لیے سفری و رہائشی انتظامات کرنے والی 16 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کیے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوٹرز کو تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے۔ہفتے کو ایک کرائسز یونٹ کو اس حوالے سے کارروائی کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ حکومت کہتی ہے کہ حاجیوں کی اموات کے ذمہ دار ٹور آپریٹرز ہیں کیونکہ اُنہوں نے رہائش کے معقول انتظامات نہیں کیے۔مصر کی حکومت نے اپنے 530 حاجیوں کے جاں بحق ہونے پر ٹور آپریٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ حکام نے متعدد کمپنیوں سے جواب طلب کیا ہے اور چند گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔قاہرہ میں حکومت نے حجاج اور سیاحوں کے لیے سفری و رہائشی انتظامات کرنے والی 16 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کیے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوٹرز کو تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے۔
    سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹور آپریٹرز نے حاجیوں کو طبی سہولتیں بھی ڈھنگ سے فراہم نہیں کیں۔ ان کمپنیوں پر مصری باشندوں کو حج ویزا کے بغیر پرسنل وزٹ ویزا پر مکہ مکرمہ بھیجنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔مکہ مکرمہ اور اُس سے ملحق علاقوں میں شدید گرمی کے باعث اور ہیٹ ویو کی زد میں آکر مصر کے 530 حاجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اِن میں سے 31 مختلف بیماریوں کے باعث لقمہ اجل بنے۔واضح رہے کہ پرسنل وزٹ ویزا پر حج کرنے والوں کو سعودی حکومت کی طرف سے علاج کی سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں۔گرفتاری اور ملک بدری سے بچنے کے لیے جن حجاج نے صحرا کے راستے مکہ مکرمہ کا سفر کیا وہ شدید گرمی سے بے حال ہوکر دم توڑ گئے۔سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹور آپریٹرز نے حاجیوں کو طبی سہولتیں بھی ڈھنگ سے فراہم نہیں کیں۔ ان کمپنیوں پر مصری باشندوں کو حج ویزا کے بغیر پرسنل وزٹ ویزا پر مکہ مکرمہ بھیجنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پرسنل وزٹ ویزا پر حج کرنے والوں کو سعودی حکومت کی طرف سے علاج کی سہولتیں فراہم نہیں کی جاتیں۔گرفتاری اور ملک بدری سے بچنے کے لیے جن حجاج نے صحرا کے راستے مکہ مکرمہ کا سفر کیا وہ شدید گرمی سے بے حال ہوکر دم توڑ گئے۔

  • سوات: مدین واقعہ میں ملوث 23 افراد گرفتار، تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

    سوات: مدین واقعہ میں ملوث 23 افراد گرفتار، تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

    سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلانے اور تھانے کو نذر آتش کرنے کے الزام میں 23 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کے خلاف تھانے پر حملہ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ پہلے سے درج تھا، پولیس نے گرفتار افراد کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہے، مدین میں پرتشدد واقعے کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، ایک مقدمہ مدین پولیس سٹیشن پر حملہ کرنے والوں کے خلاف درج ہے جبکہ دوسری ایف آئی آر بے حرمتی کرنے والے ملزم سلیمان کے خلاف درج کی گئی ہے ۔دوسری جانب مدین واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے،اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی 9 ارکان پر مشتمل ہے، ایس پی انویسٹی گیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
    مدین واقعے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ بھی گزشتہ روز سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ نے مبینہ ملزم سلیمان کو کمرے کا دروازہ کھولنے کا کہا، ملزم نے دروازہ کھولا اور مبینہ توہین مذہب سےانکار کردیا، مقامی پولیس ملزم کو تھانے لے گئی۔پورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو تھانے لے جانا اہم غلطی تھی، متعلقہ ایس ایچ او نے کسی افسرسے رہنمائی حاصل نہیں کی تھی اور نہ ملزم کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا، پولیس نے ملزم کو 40 منٹ تک حراست میں رکھا، دوران حراست بھی ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا۔تحقیقاتی ادارے کی پورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم کو تھانے لے جانا اہم غلطی تھی، متعلقہ ایس ایچ او نے کسی افسرسے رہنمائی حاصل نہیں کی تھی اور نہ ملزم کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا، پولیس نے ملزم کو 40 منٹ تک حراست میں رکھا، دوران حراست بھی ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا۔واضح رہے تین روز قبل توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم نے سوات تھانے میں گھس کر ملزم کو لگا دی اور تھانے میں بھی جلاؤ گھیراؤ کیا۔

  • اسلا م آباد :کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلہ،  3 ملزمان ہلاک

    اسلا م آباد :کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ ان کی ساتھی خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 4 رکنی کار چوروں کا گروہ مری سے اسلام آباد میں داخل ہو رہا تھا، کار چوروں کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان موقع پر ہلاک ہو گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی ساتھی خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملزمان سے لاہور سے چوری شدہ گاڑی، اسلحہ اور متعدد نمبر پلیٹس برآمد ہوئی ہیں۔

  • مسلم لیگ ن اور پیپلز پار  ٹی  ،کمیٹی  کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں گلے شکوے

    مسلم لیگ ن اور پیپلز پار ٹی ،کمیٹی کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں گلے شکوے

    مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان کمیٹی کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گلے شکوے کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے بجٹ کے موقع پر تحفظات سامنے لانے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران بھی آپ نے بجٹ کے موقع پر سیلاب فنڈ کو ایشو بنا لیا تھا۔ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ بجٹ تیار کرتے وقت بنیادی نکات سے وزیر اعلیٰ سندھ اور سینئر رہنماؤں کو اعتماد میں لیا تھا، اس کے باوجود بجٹ پیش کیے جانے کے بعد احتجاج اور تحفظات مناسب نہیں تھے، پنجاب اور وفاق میں آپ کابینہ میں شامل نہیں ہوتے، بارہا اس پر آپ کو مدعو کیا گیا۔ اہم آئینی عہدے بھی پیپلز پارٹی کو اس کی منشاء کے مطابق دیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں ایک طرف اتحادی سمجھتے ہیں مگر دوسری طرف آپ ہمیں اعتماد میں نہیں لیتے، پیپلز پارٹی نے وزیراعظم، اسپیکر سمیت تمام اہم معاملات پر ن لیگ کا ساتھ دیا، ہم اب بھی ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں، ہمارے تحفظات دور ہونے چاہیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی.

  • وزیراعظم شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ایک بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت تمام آئی جیز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیرملکی سرمایہ کاری کی سہولت کاری سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں چائنیز ورکرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب اور چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ میٹنگز سے ایس آئی ایف سی کو آگاہ کیا جائے گا۔

  • بلوچستان، آئندہ مالی سال 2024-2025 کیلیے 930 ارب روپے سے زائد بجٹ پیش کردیا

    بلوچستان، آئندہ مالی سال 2024-2025 کیلیے 930 ارب روپے سے زائد بجٹ پیش کردیا

    بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-2025 کیلیے 930 ارب روپے سے زائد بجٹ پیش کردیا، جس میں گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا۔ اپنی تقریب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں شعبہ تعلیم کیلیے 146.9 ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ 535 نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی اور 3.45 ارب روپے وفاقی گرانٹ سے تعلیم پر خرچ کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں امن وامان کے لئے 84ارب مختص کئے گئے ہیں، پولیس اورلیویز میں7ہزار نئی اسامیاں تخلیق کی جائیں گی جبکہ لوکل گورنمنٹ کیلئے 5.2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اسی طرح زراعت کے شعبے کیلیے 6 ارب 81 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 16 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔
    شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ محکمہ زراعت میں 147 اسکیمات متعارف کرائی گئی ہیں جبکہ امورحیوانات میں 8 ارب 47 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، امور حیوانات کا غیر ترقیاتی بجٹ 8ارب روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ 9 ارب 17 کروڑ روپے ہے۔بجٹ میں ماہی گیری کے لیے بجٹ میں 5 ارب روپے مختص کئے گئے جبکہ محکمہ خوراک کے 1.2ارب روپے مختص کئے ہیں، اسکے علاوہ جنگلات کیلئے 2ارب 6 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، صنعت وحرفت کیلئے 3.7ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔صوبائی حکومت نے شعبہ توانائی کیلئے 7 ارب روپے مختص، آبنوشی کیلئے 43.3 ارب روپے، مواصلات وتعمیرات کیلئے 51ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ شعبے کا ترقیاتی بجٹ 17 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔
    آئندہ مالی سال میں آب نوشی اسکمیات کیلئے 240ملین روپے مختص کئے گئے جبکہ سماجی بہبود کیلئے 8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ثقافت کے شعبہ کے لئے 255ملین روپے مختص کئے گئے، علاوہ ازیں اطلاعات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی 613 ملین روپے مختص کئے گئے جبکہ محکمہ کھیل اور امور نوجوانان کیلئے 3ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ صوبے میں معدنی وسائل کے لئے 10ارب مختص کئے گئے ہیں جبکہ سرمایہ کاری فنڈز میں 2ارب روپے کا اضافہ کرکے اسے 5 ارب روپے کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فی صد اضافہ جبکہ گریڈ ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد، گریڈ 17 سے گریڈ بائیس کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافے اور قابل طالب علموں کے لئے 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری تجویز کی گئی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی تعمیر کے لئے 118 ارب مختص کئے جبکہ22 پسماندہ اضلاع میں 5 سالوں میں 3ارب 45 کروڑروپے خرچ کئے جائیں گے، 44 اضلاع میں اسکولوں کو اپ گریڈ اور3 ہزاراسکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ صحت کے شعبے میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 30 فیصد بجٹ بڑھا کر 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران 242 نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی۔شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ صوبے کی 11 جامعات کیلئے 4ارب 80 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں، تعلیم کے شعبے میں ترقیاتی بجٹ کی مد میں 32 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ محکمہ تعلیم کے غیر ترقیاتی بجٹ کاحجم 114 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات

    وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر جناب لیو جیان چاؤ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ عزت مآب لیو جیان چاؤ وزیر اعظم کے حالیہ دورہء چین کے بعد ہونے والی پیشرفت کا حصہ ہے۔
    چینی وزیر اور ان کے وفد کے ارکان کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے انہیں اور پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کو پاک چین پولیٹیکل پارٹیز فورم کی کامیاب تنظیم اور سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکنزم (جے سی ایم) کے تیسرے دور پر مبارکباد دی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) پر دونوں ممالک میں مکمل سیاسی اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بزنس ٹو بزنس اور صنعتی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا نیا مرحلہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی تاریخی اور منفرد اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ۔ انہوں نے پاک چین دوستی کو دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ اپنے حالیہ دورہء چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ کے ساتھ ہونے والی نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کیا اور پاک چین اسٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے میں اس راہداری کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کرنے کے چینی قیادت کے وژن کی تعریف کی۔
    وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کے تمام جاری اور نئے منصوبوں کی جلد تکمیل اور ان پر عمل درآمد پاکستان کی اقتصادی ترقی اور جامع ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر اعظم نے دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان تجربے کے تبادلے ، استعداد کار میں بہتری کے حوالے سے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ چین کے آہنی بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سی پی سی کی مکمل حمایت کی تعریف کی۔ لیو جیان چاؤ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی، اسٹریٹجک شراکت دار اور انتہائی قابل اعتماد دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ایک خاص مقام دیا ہے اور وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کی حمایت جاری رکھے گا اور سی پیک کے اپ گریڈ ورژن کے لیے مشترکہ طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہء چین انتہائی کامیاب رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے کے لئے تیار ہیں

  • الیکشن کمیشن میں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلے

    الیکشن کمیشن میں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلے

    الیکشن کمیشن میں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلےکردئیےگئے۔ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ الیکشن کمیشن کے گریڈ 17 سے 19 کے 54 افسران کے تبادلے کردئیےگئے،چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔الیکشن کمیشن کے گریڈ 19 کے 14 افسران کے تبادلے کئے گئے، الیکشن کمیشن کے گریڈ 18 کے 16 افسران کے تبادلے کردئیےگئے۔ الیکشن کمیشن کے گریڈ 17 کے 24 افسران کے تبادلے کئے گئے۔ ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ نعیم احمد کا تبادلہ راخشان کردیاگیا، ریجنل الیکشن کمشنر راخشان طاہر حسن کو آر ای سی کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اعجاز احمد کو آر ای سی پشاور لگا دیا گیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر پشاور سعید احمد خان کو ڈی آئی خان لگا دیا گیا، ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد،ژوب کے تبادلے کردئیے گئے، الیکشن کمیشن نے 24 ضلعی الیکشن کمشنرز تبدیل کردئیے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔عید کے بعد مسلسل دوسرے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔100 انڈیکس نے پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی۔آج بھی کاروبار کے آغاز کے بعد ایک موقع پر انڈیکس 1199 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 80001 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران فروخت کا بھی رجحان رہا۔تاہم جمعہ کو ہنڈریڈ انڈیکس 9 پوائنٹس اضافے کے بعد 78 ہزار 810 پوائنٹس پر بند ہوا۔معاشی تجزیہ کاروں نے حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے بجٹ منظوری کے لیے گرین سگنل دینے اور نئے طویل مدتی آئی ایم پروگرام کے لیے راہ ہموار ہونے کو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی اہم وجہ کہا ہے۔یاد رہے کہ عید کے بعد پہلے کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں   کی جانب سے کرم دھماکے کی مذمت

    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کرم دھماکے کی مذمت

    صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے کرک کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی۔ صدر مملکت نے ضلع کرم میں بم حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، صدر مملکت نے شہداء کے جذبہ حب الوطنی اور فرض شناسی کو سراہا۔انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی ۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا، کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اِداروں کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔ صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،اور صبر جمیل کی دعا کی، انہوں نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی بھی دعا ۔ واضح رہے کہ ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا، بارودی سرنگ دھماکے میں مادر وطن کے 5سپوت شہید ہو گئے۔
    وزیر اعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے کرم دھماکے میں شہادتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کی، وزیراعظم نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کیلئے بلندیٔ درجات کی دعا کی۔شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسزکے پانچ جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔علی امین گنڈا پور نے شہداء کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملک میں امن کی خاطرسکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں پر فخر ہے۔
    گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرم کےعلاقے صدہ میں بارودی سرنگ دھماکہ میں جوانوں کی شہادت پر ورثا سے اظہار تعزیت کیا، گورنر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امن کیلئے قیمتی جانیں قربان کرنیوالے سکیورٹی فورسز کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے۔

    گورنر خیبرپختونخوا