Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • نوشہرہ کے عوام نے جذبات میں آ کر ووٹ کا غلط استعمال کیا، پر ویز خٹک

    نوشہرہ کے عوام نے جذبات میں آ کر ووٹ کا غلط استعمال کیا، پر ویز خٹک

    سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کے عوام نے جذبات میں آ کر ووٹ کا غلط استعمال کیا۔پشاور، نوشہرہ، مردان اور کرک میں عید کے دوسرے روز بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے اور نوشہرہ میں مظاہرین نے جی ٹی روڈ بند کردیا۔پرویز خٹک نے کہا عوام نے جنہیں ووٹ دیا ان سے بات کریں ، عوام نے جذبات میں آکر ووٹ کا غلط استعمال کیا، اپنے ساتھ خود زیادتی کی۔ادھر کرک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا، شگئی روڈ بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل رہی۔ خواتین مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں 20 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔پشاور میں کسٹم چوک باڑہ روڈ پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، ٹائر جلاکر روڈ بند کردیا۔مظاہرین کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی گاڑی بھی روک لی گئی اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ترجمان پیسکو کے مطابق آج سے شیڈول لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، جہاں لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہے۔

  • اب بہت دیر ہو چکی  وزیر اعلی خیبر پختونخوا کوئی بات سننے کے لئے تیار نہیں، فیصل کریم کنڈی

    اب بہت دیر ہو چکی وزیر اعلی خیبر پختونخوا کوئی بات سننے کے لئے تیار نہیں، فیصل کریم کنڈی

    خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ بنے گی۔فیصل کریم کنڈی نے مقامی ٹی وی سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے عید پر کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اب بہت لیٹ ہو گیا ہے، مشکل ہے اب وزیراعلیٰ سے روابط ہوں مگر ناممکن نہیں۔گورنر کے پی نے مزید کہا کہ بجٹ پر پیپلز پارٹی اور حکومت میں مذاکرات جاری ہیں، اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو بجٹ کی منظوری میں ساتھ دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے، باجے بجا کر اپوزیشن واک آؤٹ کرے گی، بجٹ حکومت منظور کرا لے گی۔فیصل کریم نے مزید کہا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا ہے، قرض لیتے ہیں تو ان کی باتیں ماننی پڑتی ہیں، حکومت نے کوشش کی کہ اچھا بجٹ دے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا یہ کہنا خوش آئند ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہے۔

  • فین ہمارے اوپر حمایت یا تنقید کرنے کے حقدار ہیں،  مگر  فیملی اور والدین پر نہ جائے ، حارث رؤف

    فین ہمارے اوپر حمایت یا تنقید کرنے کے حقدار ہیں، مگر فیملی اور والدین پر نہ جائے ، حارث رؤف

    پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا فلوریڈا میں پیش آنیوالے واقعے پر رد عمل سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ میں نے اس معاملے کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اب ویڈیو سامنے آچکی ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ اس صورت حال پر بات کرنا ضروری ہے۔حارث رؤف نے کہا کہ عوامی شخصیات ہونے کے ناطے، ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، فین ہمارے اوپر ہمیں حمایت یا تنقید کرنے کے حقدار ہیں، لیکن جب بات میرے والدین اور میری فیملی کی آئے گی، تو میں اس کے مطابق جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔ واضح رہے کہ فلوریڈا میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی فین کے ساتھ الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں حارث رؤف اور فین کے درمیان فوٹو بنانے کے لیے تکرار ہوئی۔

  • مریم نواز صوبے میں صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں، عظمی بخاری

    مریم نواز صوبے میں صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں، عظمی بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز صوبے میں صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کی مساجد اور عید گاہوں میں پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے، ضلعی انتظامیہ اور ان کے افسران کی جانب سے عید کے موقع پر عوام کو بہترین سروسز فراہم کی گئی۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ اور سکیورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور صفائی کے بہتر انتظامات و سہولیات فراہم کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے، جانوروں کی الائشیں بروقت اٹھائی گئی اور سڑکوں کی دھلائی کی گئی ہے، عید کے تینوں روز ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ عوام کی خدمت کیلئے موجود رہے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلی بار بکرا عید پر قربانی کے بعد سڑکوں کو دھویا گیا جو کہ مریم نواز کے بہترین ایڈمنسٹریٹر ہونے کا ثبوت ہے ورنہ ہر بکرا عید پر قربانی کے بعد کئی شہروں میں جگہ جگہ الائشیں نظر آتی تھیں۔

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی فیصلہ کن مر حلہ میں داخل، بیر سٹر سیف

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی فیصلہ کن مر حلہ میں داخل، بیر سٹر سیف

    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے عید کے فوری بعد فیصلہ کن معرکہ شروع کیا جائے گا۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سازشی ٹولے نے بانیٔ پی ٹی آئی اور کارکنان پر جعلی مقدمات بنائے ہیں، راج کماری مریم نواز کے احکامات پر بانیٔ پی ٹی آئی اور خواتین ورکرز کو اذیتیں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عید پر بانیٔ پی ٹی آئی اور کارکنان کی رہائی کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے، حجاج کرام سے جعلی فارم 47 حکومت کے خاتمے اور بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کی تکمیل کے لیے بھی دعا کی اپیل ہے۔ بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ جعلی سلطنت کو زمین بوس کر کے بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنائی جائے گی۔

  • سپینش سفیر کا  پنجاب میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار

    سپینش سفیر کا پنجاب میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپین کے سفیر ہوزے انتونیو ڈی اوری (Josè Antonio de Ory) اور اعزازی قونصل برائے اسپین جلال صلاح الدین نے ملاقات کی، اس موقع پر پنجاب اور سپین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سپین کے تجارتی حجم میں اضافے کا رجحان خوش آئند ہے۔ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی مشترکہ کاوشوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاروبار کی ترقی کیلئے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے پائیدار حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ہسپانوی سفیر نے پنجاب میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپین کی بزنس کمیونٹی کیلئے ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، زراعت اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سپین کے تجارتی حجم میں اضافے کا رجحان خوش آئند ہے، پنجاب حکومت سپین کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں مزید اضافے کی خواہشمند ہے۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگرحکام بھی موجود تھے۔

  • خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جا رہا ہے، اسد قیصر

    خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جا رہا ہے، اسد قیصر

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جا رہا ہے۔بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف بیان دیتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا گزشتہ تین روز سے خیبرپختونخوا میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے، لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا قربانی کا گوشت خراب ہو رہا ہے۔اسد قیصر کا کہنا تھا خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جا رہا ہے، ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا مگر انہوں نے حدیں پار کر دیں، ہماری زمینوں پر تربیلا ڈیم بنا ہے مگر اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے فلور پر بھی احتجاج کریں گے اور بجٹ تقریر میں بھی اس ایشو کو اجاگر کریں گے، ہمیں لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی منظور نہیں، یہ ظلم بند کیا جائے۔

  • مظفر آباد :مکینوں نےتیندوے کے دو بچوں کو  گولی مار کر قتل کر دیا

    مظفر آباد :مکینوں نےتیندوے کے دو بچوں کو گولی مار کر قتل کر دیا

    مظفرآباد میں پھگون دوپٹہ کے مکینوں نےتیندوے کے دو بچوں کو ماردیا۔ذرائع کے مطابق تیندوے کے بچے آبادی میں داخل ہوگئے تھے، تندوے کے دونوں بچوں کو فائرنگ کرکے مارا گیا۔ذرائع کے مطابق قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے ہلاک کیے گئے تیندوے کی بچوں کوچھپا دیا جبکہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے تلاش شروع کردی۔ علاوہ ازیں معاملہ کو دبانے کیلئے باثر شخصیات متحرک ہوگئی تاکہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا۔

  • چین: طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائنڈنگ نے تباہی مچا دی

    چین: طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائنڈنگ نے تباہی مچا دی

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گوانگ ڈونگ میں گزشتہ روز (پیر) تک 5 افراد ہلاک، 15 لاپتہ اور 13 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھی۔چین کے جنوی ساحلی صوبوں گوانگ ڈونگ اور فوجیان میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 17 لاپتہ ہو گئے۔ان کا کہنا ہے کہ فوجیان میں اتوار سے ہونے والی شدید طوفانی بارشوں کے باعث اب تک 4 افراد کے ہلاک ہونے اور 2 لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 378 مکانات منہدم ہو گئےمیڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے کے ایک قصبے سیشوئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 369.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔صوبے بھر میں ہنگامی حالات کے پیشِ نظر مقامی حکام کو متاثرہ افراد کے انخلاء اور متاثرہ علاقوں میں ضروری سامان پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرنا پڑا۔گزشتہ چند دنوں کے دوران ہونے والی ریکارڈ توڑ موسلا دھار بارشوں کے سبب صوبے بھر میں پانی جمع ہوگیا ہے، جس سے متاثرہ علاقے میں مجموعی طور پر 415 ملین یوآن (57.19 ملین ڈالرز) کا معاشی نقصانات ہوا ہے۔

  • خیبر پختونخوا: بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج

    خیبر پختونخوا: بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج

    خیبر پختونخوا میں عید کے دنوں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، شہریوں نے احتجاج کرکے کئی مقامات پر سڑکیں بلاک کر دیں۔پشاور کے آبدرہ اور نواں کلے میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے باڑہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور واپڈا کیخلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 4 دن سے گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، عید پر بھی بجلی میسر نہیں، پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔علاوہ ازیں مردان کی یونین کونسل ہوتی کے سینکڑوں عوام نے عید پر بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گرمی کے ستاٸے عوام کو مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں پر اعلانات کرکے تھانہ ہوتی کے سامنے پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ دوسری جانب پشاور چارسدہ روڈ کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ جس سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، جبکہ نوشہرہ کلاں میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آ گئے، مظاہرین نے واپڈا اور گیس حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ اسکے علاوہ کرک اور کوہاٹ میں بھی عوام بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہے،