Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • ٹی 20 ورلڈ کپ :پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹی 20 ورلڈ کپ :پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔لاڈرہل فلوریڈا میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کا 107 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بابر اعظم 32 اور شاہین آفریدی 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز محمد رضوان اور صائم ایوب نے کیا تاہم دونوں اوپنرز 17، 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
    فخر زمان 5 رنز، عثمان خان 2 اور عماد وسیم 4 رنز بناکر چلتے بنے جبکہ شاداب خان کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ عباس آفریدی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔قبل ازیں آئر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تھے۔
    آئر لینڈ
    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں آئر لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دے دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئر لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 106 رنز بنائے ، گیرتھ ڈیلانے 31 جوش لٹل نے 22 اور مارک ایڈائر نے 15 رنز بنائے۔پاکستانی بولرز کے سامنے آئرلینڈ کے کھلاڑی بے بس نظر آئے اور اننگز کے پہلے اوور میں ہی شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں 2 وکٹیں آگئیں۔زیرو پر اینڈی بالبرن شاہین شاہ آفریدی کی گنید پر بولڈ ہوگئے جبکہ پہلے اوور کی پانچویں گیند پر آئرلینڈ کو 2 کے اسکور پر لورکن ٹوکر کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑگیا۔دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر محمد عامر کے حصے میں بھی اس وقت وکٹ آئی جب تین کے اسکور پر پاول اسٹرلنگ بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔آئر لینڈ کی چوتھی وکٹ 15 کے اسکور پر گری جبکہ 28 پر اسے پانچویں وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، چھٹے آؤٹ ہونے والے کارٹس کمفر تھے جو 7 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر 32 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔
    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔فلوریڈا کے لارڈہل میں کھیلے جا رہے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تین سے چار دن سے پچ کوور تھی، اس لیے بولنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، محمد رضوان، صائم ایوب اور فخر زمان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم اور شاہین آفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے، جبکہ عباس آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر بھی پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

  • کرم: بارودی مواد دھماکے میں  4 افراد جاں بحق

    کرم: بارودی مواد دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

    پارا چنار میں گاڑی کے قریب نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ سینٹرل کرم تیندو میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں باب بیٹا بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ گاڑی میں سوار افراد قربانی کا جانور لینے جارہے تھے۔ریسکیو ورکرز کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو صدہ منتقل کیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں 1 کی حالت تشویشناک ہے۔ڈی پی او کرم نثار احمد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہوسکی، اس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

  • روپے کی قدر میں استحکام اللہ کا فضل اور وزیر اعظم شہباز شریف کی پرخلوص محنت کا نتیجہ ہے، امیر مقام

    روپے کی قدر میں استحکام اللہ کا فضل اور وزیر اعظم شہباز شریف کی پرخلوص محنت کا نتیجہ ہے، امیر مقام

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے 100 دن کی مثالی کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ روٹی، آٹے اور گھی سمیت کھانے پینے کی اشیاء کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی عوام اور ریاست دونوں کو ریلیف دینے کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے، 100 دن میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک اور عوام دونوں کے بوجھ کم کئے، پاکستان اور عوام دونوں کو ریلیف دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہباز سپیڈ’ سے 100 دن میں انقلاب برپا ہوگیا، اگلے 1725 دن میں ملک و قوم کی معاشی تقدیر بدلیں گے، وزیراعظم نے باتوں اور دعووں کے بجائے اللہ کے فضل سے 100 فیصد کام کیا ، 38 فی صد سے مہنگائی کا 12 فی صد پر آنا، پٹرول کی قیمت میں 35 روپے کا ریلیف، روپے کی قدر میں استحکام اللہ کا فضل اور وزیر اعظم شہباز شریف کی پرخلوص محنت کا نتیجہ ہے۔

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے روزگار اور کاروبار میں اضافہ ہوگا، ملک اور قوم دونوں کو مزید ریلیف ملے گا ،چین ہر سال 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی میں مفت تربیت دے گا، وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششوں سے ہونے والے اس اقدام سے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہوگا ، "پوری تیاری ہے” کے دعویدار جعلی انقلابیوں کو 100 دن میں یہ سمجھ نہیں آئی تھی کہ آئی ایم ایف جانا ہے یا نہیں؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ہونا، برآمدات میں اضافہ، 3 ارب ڈالر سے زائد بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر، سٹاک ایکسچینج کا 77 ہزار کی حد عبور کرنا معاشی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، زراعت، آئی ٹی، معدنیات، توانائی سمیت ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے، خسارے کم ہو رہے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی سے مثبت ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی کو ریاست اور شہدا کے وقار پر حملہ کرنے والے مجرموں کی لائی تباہی کے اثرات آہستہ آہستہ ختم ہو رہے ہیں۔

  • کے پی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان پر قانون کے امتحان میں نقل کرنے کا الزام

    کے پی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان پر قانون کے امتحان میں نقل کرنے کا الزام

    خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان پر قانون کے امتحان میں نقل کرنے کا الزام ہے۔ اس پر صوبائی وزیر کہتے ہیں کہ انہیں ایک منصوبہ بندی کے تحت اس سال فروری کے الیکشن سے روکنے کےلیے یہ کیا گیا تھا۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے وائرل دستاویز پر اپنے مؤقف میں کہا کہ امتحانات میں بےنظمی کے الزام پر ڈسپلن کمیٹی نے بلایا تھا اور 30 جنوری کو کمیٹی میں پیش ہوا اور مجھے کلیئر کردیا گیا تھا۔ پشاور سے موصولہ اطلاع کے مطابق صوبائی وزیر کو ایگزامینیشن ڈسپلن کمیٹی میں پیش ہونے کا کال لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ یونیورسٹی آف پشاور کی ڈسپلن کمیٹی کا کال لیٹر رواں سال جنوری میں جاری ہوا تھا۔
    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بےنظمی کا مطلب یہ نہیں کہ میں نقل کرتے پکڑا گیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے الیکشن سے روکنے کےلیے یہ پلاننگ کی گئی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی۔

  • حیدرآباد:   گدھے پر تشدد کر کے  ٹانگ توڑ دی گئی

    حیدرآباد: گدھے پر تشدد کر کے ٹانگ توڑ دی گئی

    حیدرآباد میں تشدد کرکے گدھے کی ٹانگ توڑ دی گئی، واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گدھا گاڑی چلاتا ہے، کل اس نے دوسری گاڑی کے گدھے کی ٹانگ توڑ دی۔ سڑک پر موجود دوسری گاڑی کا گدھا اور ملزم کا گدھا لڑ پڑے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گدھوں کی لڑائی پر مالک نے دوسری گاڑی کے گدھے پر ڈنڈے برسادیے جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل جانور کے ساتھ ظلم و جبر کا واقعہ چند روز قبل سانگھڑ میں بھی پیش آیا تھا جہاں ایک شخص نے کھیتوں میں داخل ہونے پر اونٹنی کی ٹانگ ہی کاٹ دی تھی۔

  • ملک کےبیشترعلاقوں میں معمول سےزیادہ بارشیں ہونے کا خدشہ

    ملک کےبیشترعلاقوں میں معمول سےزیادہ بارشیں ہونے کا خدشہ

    محکمہ موسمیات نےمون سون کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں معمول سےزیادہ بارشیں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب اورزیریں سندھ میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ بلوچستان میں بھی معمول سےکچھ زیادہ بارشیں ہو سکتیں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے عید قربان کے دوسرے روز بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحریہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 18 جون سے ملک کے مغربی علاقوں میں نم ہوائیں داخل ہونے کے باعث گلگت، کے پی کے، پنجاب ،اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، 16 سے 18 جون کے دوران کے پی کے میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 18 جون سے 22 جون کے دوران چترال، ایبٹ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، 16 سے 18 جون کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔موسم کا احوال بتانے والوں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 18 سے 22 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی ،مری اور گلیات میں اندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے علاوہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، 20 سے 22 جون کے دوران بہاولپور، ملتان اور خانیوال میں آندھی جھگڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 20 سے 22 جون کے دوران کوئٹہ ژوب، ڈیرا بوٹکے باہر خان میں اندھیرا چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ 17 سے 20 جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 21 سے 22 جون کے دوران سکھر، جیکب آباد میں آندھی جکڑ چڑنے کے علاوہ چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آندھی چلنے اور گرج چمک کے باعث روز مرہ کے معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ، 19 سے 22 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے، تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئ۔ملک کے دریاؤں میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہری علاقوں میں مون سون بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ جبکہ ہندوکش، کوہ سلیمان اور کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں فلیش فلڈنگ کا اندیشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔

  • عیدالاضحیٰ کے دوران پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس کو بند نہ کرنے کا اعلان

    عیدالاضحیٰ کے دوران پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس کو بند نہ کرنے کا اعلان

    محکمہ ٹرانسپورٹ پشاور نے عیدالاضحیٰ کے دوران پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس کو بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کی سروس عید پر فعال رہے گی، مسا فروں کی سہولت کیلئے عید کے بعد اتوار کے روز ER-01 کے شام کے اوقات کار بھی بڑھا دیے گیے۔ اوقات کار بڑھانے کا مقصد عید کی چھٹیوں سے واپس گھر آنے والے مسافروں کو سہولت دینا ہے،اتوار، 23 جون، کو ایکسپریس روٹ ER-01 کے اوقات کار ایک گھنٹہ بڑھا کر شام 8 بجے تک کر دئیے گئے ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے روز سروس صبح 10 بجے شروع ہو کر رات 10 بجے تک فعال رہے گی ،عید کے دوسرے اور تیسرے روز سروس صبح 6 بجے شروع ہو گی جبکہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی سروس رات 10 بجے تک فعال رہے گی ۔ صدف کامل کا کہنا ہے کہ ادارہ عوام کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

  • بانی پی ٹی آئی کی جانب سےمحمود خان اچکزئی کو مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا اشارہ

    بانی پی ٹی آئی کی جانب سےمحمود خان اچکزئی کو مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا اشارہ

    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جیل سے محمود خان اچکزئی کو مکمل اعتماد کا پیغام بھجوادیا۔ ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے محمود خان اچکزئی سے ملاقات میں مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا کہہ دیا۔محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں اپوزیشن الائنس نے حکومتی اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل سے محمود خان اچکزئی کو مکمل اعتماد کا پیغام بجھوا دیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق اپوزیشن الائنس کی طرف سے ٹی او آرز طے کرکے پی پی، ن لیگ اور ایم کیو ایم سے رابطہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی مذاکرات کے لیے الائنس میں شامل جماعتوں میں سے ایک ایک نمائندہ شامل کریں گے۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی عید کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے، بانی پی ٹی آئی الائنس کے مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کریں گے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی

    پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی

    وزیراعظم آفس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔وزیراعظم آفس نے بتایاکہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔ واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان ہر ماہ کی 15 اور مہینے کی آخری تاریخ کو ہوتا ہے لیکن اس بار ایک روز قبل ہی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کیلئے تاریخی اقدام کیا اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی۔صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

  • ملک میں ریٹیلرز  کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ یقینی بنائے، چئیر مین  ایف بی آر

    ملک میں ریٹیلرز کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ یقینی بنائے، چئیر مین ایف بی آر

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلا س میں ارکان سینیٹ نے ریٹیلرز کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔سینیٹ ارکان نے اجلاس میں کہا کہ ریسٹورنٹس اور بک شاپس سمیت بہت سے ریٹیلرز کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ وصول نہیں کرتے اور مشین کا لنک ڈاؤن ہونے کا بہانہ کر دیتے ہیں۔اس پر چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ وصول کریں، اگر کوئی کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ قبول نہیں کرتا تو کاروبار سیل کیا جائے گا۔ ان کا کہناتھاکہ پی او ایس انوائس سسٹم پر عمل درآمد نہ کرنے والے ریٹیلرز کو پانچ لاکھ جرمانے وصول کرکے 7 دن بعد کاروبار یا دکان کھولنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کی جانب سے روز کی تین یا ہفتے میں پانچ شکایات پر کارروائی کی جائے گی، اب ایف بی آر میں ڈیش بورڈ بھی لگا ہوا ہے جس سے پتہ چل جاتا ہے کہ کس دکان کا پوائنٹ آف سیل بند ہے۔