Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • ٹی 20:  امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے دی

    ٹی 20: امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے دی

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا، ، گرین شرٹس صرف 13 رنز بناسکے۔ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے گئے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا۔ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے جارہے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان کی اننگز
    امریکا کے خلاف پاکستان کو ابتدا میں مشکلات درپیش آئیں، قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ شاداب نے شاندار بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 40 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے اور پھر اعظم خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 18 رنز بناسکے۔اختتامی اوورز میں شاہین آفریدی نے اچھی بیٹنگ کی، وہ 16 گیندوں پر 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔امریکا کی جانب سے نوتوش کینجی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سوراب نے 2 ، علی خان نے ایک وکٹ لی۔

    واضح رہے کہ امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔
    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں میزبان امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے جارہے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔امریکا کے خلاف پاکستان کو مشکلات درپیش ہیں۔ ۔واضح رہے کہ امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

  • پاکستان سے جدہ عازمین حج کو لے جانے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز کی مسقط میں ہنگامی لینڈنگ

    پاکستان سے جدہ عازمین حج کو لے جانے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز کی مسقط میں ہنگامی لینڈنگ

    پاکستان سے جدہ عازمین حج کو لے جانے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز کی مسقط میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہےپرواز ایس وی 3723 حاجیوں کو کر جدہ جا رہی تھی کہ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے پرواز کو مسقط میں ہنگامی لیندنگ کرنا پڑی۔ پرواز دس بج کر 50 منٹ پر پاکستان سے روانہ ہوئی تھی۔ اور ایک بجے جدہ لینڈنگ ہونی تھی تاہم ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے مسقط اتری ۔ پرواز کو مسقط میں آٹھ گھنٹے گزر گئے مسافر پرواز میں ہی موجود ہیں خواتین اور بزرگ بھی پرواز میں سوار ہیں ، آٹھ گھنٹے گزرنے کے باوجود مسافروں کو نہ تو ہوٹل منتقل کیا جا رہا اور نہ ہی متبادل پرواز کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی جا رہی ہے ۔ مسافروں نے اس موقع پر انتہائی پریشانی کے عالم میں احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں متبادل پرواز دی جائے اور اس پرواز سے نکالا جائے،

  • صنم جاوید کو  ضمانت کے بعد  بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر

    صنم جاوید کو ضمانت کے بعد بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسد قیصر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارے لوگوں کو ہراساں کر رہی ہیں، صنم جاوید کی ضمانت ہوگئی پھر بھی بلاجواز گرفتار کیا گیا۔مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہماری خاتون وزیر اعلیٰ نے سول مارشل لاء لگایا ہوا ہے، پنجاب میں ایک پولیس اسٹیٹ بنا دی گئی ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں دائرہ ہمارے خلاف تنگ ہو رہا ہے، دائرہ ہمارے نہیں بلکہ ان کے خلاف تنگ ہو رہا ہے، خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جو رویہ اختیار کیا وہ قابل مذمت ہے، بہت سی باتیں ہیں جو نہیں بتا سکتا، خواجہ آصف اپنی حد سے آگے بڑھ رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، ہم اعداد و شمار بنا رہے ہیں تاکہ اپنے لوگوں کی بھرپور نمائندگی کریں۔

  • کراچی  میں روٹی کی نئی قیمت مقرر

    کراچی میں روٹی کی نئی قیمت مقرر

    کراچی میں روٹی کی سرکاری قیمت 12 روپے ، کمشنر کراچی نے قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ چپاتی کی سرکاری قیمت 12 روپے پر برقرار رہے گی، جبکہ تندور کی روٹی 120 گرام (نان )کی قیمت 16 روپے قیمت مقرر کی گئی ہے، تندور کی روٹی 150 گرام 20 روپے میں فروخت کرنا ہوگی ، تندور کی روٹی 180 گرام 25 روپے میں فروخت ہو گی ۔

  • کیا ہفتے کی چھٹی ختم ہو رہی ہے؟

    کیا ہفتے کی چھٹی ختم ہو رہی ہے؟

    وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے پر مشاورت شروع کر دی۔ وفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے معاملے پر تجاویز طلب کرلی ہیں,ذرائع کے مطابق تمام تجاویز کو کابینہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا، چھٹی ختم کرنے کا معاملہ عید الاضحیٰ کے بعد کابینہ میں زیر غور آئے گا,قوی امکان ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کردی جائے، اس حوالے سے حکومت کو آگاہ کیا گیا کہ ہفتے کی تعطیل کی صورت میں بجلی سمیت دیگر امور میں کوئی بچت نہیں ہوئی اور اخراجات ویسے ہی ہیں البتہ اس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

  • ہیضہ سے بچاؤ اور بروقت کنٹرول کیلئے ایڈوائزری جاری

    ہیضہ سے بچاؤ اور بروقت کنٹرول کیلئے ایڈوائزری جاری

    قومی ادارہ صحت نے ہیضہ سے بچاؤ اور بروقت کنٹرول کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ قومی ادارہ صحت کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق ایڈوائزری صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے، ہیضہ کی بیماری ویبریو کولرا کی وجہ سے آنت میں انفیکشن سے ہوتی ہے، دیگر ایشیائی ممالک کی طرح پاکستان بھی ہیضے کی وبا کا شکار ہے، ملک کے مختلف حصوں سے ہیضے کےکیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، موسمِ گرما و برسات میں ہیضہ کیسز میں اضافے کا خدشہ ہوتا ہے، ناقص حفظان صحت و پینے کے صاف پانی کی کمی ہیضہ کیلئے سازگار حالات فراہم کرتی ہے۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ متعلقہ حکام کو ہیضے سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کیلئے چَوکَس رہیں، ہیضہ سے بچاؤ کیلئے صابن اور پانی سے ہاتھ بار بار دھوئے جائیں، ٹوائلٹ کے استعمال، ڈائپرز تبدیلی، کھانا تیاری، کھانے سے قبل ہاتھ صابن سے دھوئے جائیں، ہیضے سے بچاؤ کیلئے شہری صاف پانی پئیں۔

  • وفاقی بجٹ 2024 کی تاریخ تبدیل

    وفاقی بجٹ 2024 کی تاریخ تبدیل

    وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے باعث وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔وزیرمملکت برائے خزانہ کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کو وزیراعظم کے دورہ کی وجہ سے تبدیل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی واپسی پر قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 10 جون کو ہو گا، رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 11 جون کو پیش کیا جائے گا۔وزیرمملکت نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

  • کرپشن کے خلاف ایک با اختیار  ادارہ  ہونا چاہئے۔ گورنر پنجاب

    کرپشن کے خلاف ایک با اختیار ادارہ ہونا چاہئے۔ گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر مرحوم اشرف بھٹی کے گھر گئے اور مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، گورنر پنجاب نے مرحوم اشرف بھٹی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک تب ٹھیک ہو گا جب احتساب برابری کی بنیاد پر ہو، کرپشن کے خلاف نیب ہو یا کوئی اور اسے آزاد ادارہ ہونا چاہئے، گورنر نے بھی کوئی کرپشن کی ہو تو ادارے کو اختیار ہونا چاہئے کہ اس پر ہاتھ ڈالے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر عدالتی فیصلہ آیا ہے تو ذاتی رائے دے سکتا ہوں لیکن یہ فورم مناسب نہیں، جب تک آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر رہیں گے تو ڈکٹیشن ملتی رہے گی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ جب عوام کو پتہ ہو گا کہ صرف نعرے لگانے والے کون اور کام کرنے والے کون ہیں؟ پھر ہی آئی ایم ایف سے جان چھوٹے گی۔

  • پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے،  وزیرِ اعظم

    پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے، وزیرِ اعظم

    ملاقات میں مینگ فین لی نے وزیرِ اعظم کا شینزن آنے پر خیرمقدم کیا اور انہیں شینزن کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا. وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کئی برس بعد شینزن آکر دلی خوشی ہوئی.
    شینزن کی حکومت اور اسکے عوام کی مہمان نوازی پر مشکور ہوں. انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندر کی گہرائی جتنی گہری اور شہد سے میٹھی ہے. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت اور عوام ہر مشکل وقت میں چین کے تعاون پر چینی قیادت اور اسکے عوام کی مشکور ہے. اور پاکستان چین کی ون-چائنہ پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہے. شینزن لاہور کا سسٹر شہر اور گوانگڈونگ پنجاب کا سسٹر صوبہ ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی ترقی سے بہت متاثر ہے اور چین کی ترقی سے سیکھنا چاہتا ہے. ہماری حکومت سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے اشتراک اور سرمایہ کاری سے ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے کوشاں ہے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپنے دورے کے شینزن سے آغاز کا مقصد شینزن کی ترقی بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی سے سیکھنا ہے. پاکستانی حکومت جدید ٹیکنالوجی سے ملکی زرعی شعبے کی پیداوار اور زرعی برآمدات میں اضافے کیلئے کوشاں ہے. وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے. پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اسکی نوجوان افرادی قوت ہے جو ملکی آبادی کے 60 فیصد ہے، شینزن اور پاکستان میں یہ قدر مشترک ہے. امید کرتا ہوں کہ شینزن میں پاکستانی طلباء کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا. اس موقع پرمینگ فینلی چین اور پاکستان کی دوستی بہت مضبوط اور گہری ہے. شینزن کی حکومت اور شینزن کے لوگوں کیلئے آپکی میزبانی اعزاز کی بات ہے. مینگ فینلی نے کہا کہ امید کرتا ہوں آپکی چینی اعلی قیادت بالخصوص چینی صدر عزت مآب شی جنپنگ اور چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ کے ساتھ ملاقاتیں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے مفید ثابت ہونگی. اور شینزن میں پاکستانی طلباء کی بڑی تعداد زیرِ تعلیم ہے. مینگ فینلی نے کہا کہ پاکستان اور شینزن کے مابین تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں. ملاقات کے بعد مینگ فینلی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا.
    ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان اور وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ بھی شریک تھی.
    اسکے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے، سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا حصہ ہے، سی پیک سے پاکستان میں بےپناہ ترقی ہوئی۔چینی میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں امن قائم کیے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ سی پیک منصوبوں کا پاکستان کی معاشی ترقی کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ تیل کے مقابلے میں کوئلہ سے سستی بجلی بنائی جا سکتی ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے تھرکول کی صورت میں پاکستان کو بہت بڑا خزانہ دیا ہوا ہے، تھرکول کوئلہ سے بجلی سستی اور اربوں ڈالر کی بھی بچت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں بے پناہ سرمایہ کاری پر چینی صدر کا شکرگزار ہوں، سی پیک نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے، بی ٹو بی اس کا سب سےاہم جزو ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ زراعت میں ہم چین کے تجربات سے مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں، چینی کمپنیوں کے ساتھ زراعت کے شعبے میں معاہدے کیے جائیں گے، مجھے پوری امید ہے کہ چینی قیادت ہمارا پورا ساتھ دے گی۔

  • کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے؟

    کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے؟

    سینیٹر فیصل واوڈا نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پر پابندی لگنے جارہی ہے، حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کے معاملے پر ان کی پارٹی نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارلیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کا حامی نہیں ہوں لیکن جو پاکستان مخالفت میں ہوں ان پر ضرور پابندی لگنی چاہیے،انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بین ہوتی نظر آرہی ہے ، ایم کیو ایم لندن نے بھی یہی کیا تھا جو آج انہوں نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں اس کے علاوہ پاکستان میں ہر چیز ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی بہترین دفاع کیلئے فوج اور خفیہ اداروں کی مضبوطی ضروری ہے، عدلیہ کے ساتھ فوج اور خفیہ اداروں کی مضبوطی کا انحصار عوامی تائید پر ہے۔