وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ترکیہ کی نجی سرمایہ کار کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مختلف شعبہ جات میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی، وفد نے خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت غیر ملکی کمپنیوں سے اشتراک کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کے گھروں کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔
Author: صدف ابرار
-

قومی خزانے کو ٹیکس فراڈ سے اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک بے نقاب
ڈائریکٹوریٹس جنرل I&I-IR حیدرآباد اور کراچی نے قومی خزانہ کو ٹیکس فراڈ سے اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ایف بی آر کے مطابق رحمان انٹرپرائزز کے خلاف 10 ارب روپے اور زیڈ اے امپکس کے خلاف 11.692 ارب روپے ٹیکس فراڈ کے مقدمات درج کرا دیئے گئے ہیں۔تحقیقات کے دوران جعلی یونٹس/ کمپنیاں قائم کرنے اور جعلی انوائسز جاری کرنے میں منظم گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی طرف سے بھی تحقیقاتی رپورٹس میں دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیوں کی توثیق کی گئی ہے۔ایف بی آر اور اس کی فیلڈ فارمیشنز ٹیکس سے متعلقہ دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔جعل سازوں کے احتساب سے اربوں روپے کے محصولات کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے گی،ایف بی آر کاروبار میں منصفانہ اور مساویانہ ماحول کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہے۔
-

پنجاب، مریم کی دستک ایپ سے ایک لاکھ تک نوکریاں ملے گی، وزیر اعلی پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے دستک ہیلپ لائن سے متعلقہ کاغذات عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔”مریم کی دستک” پروگرام کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ مریم کی دستک‘‘ ایپ کا افتتاح کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا صوبے کو ایک کلک پر لانے کیلئے یہ بہت بڑا اقدام ہے، میرا خواب ہے کہ حکومت پیپر فری ہو، ایپ کے ذریعے شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، مریم کی دستک ایپ پر کل 535 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھ اکہ فیلڈ ہسپتال سے غریب و نادارلوگوں کا علاج ہو رہا ہے، پہلے لوگوں کو لائن میں لگ کر ادویات لینا پڑتی تھیں، اب دل کے مریضوں کو ادویات ان کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا ہم نے رمضان پیکیج لوگوں کو گھروں تک پہنچایا، آئی ٹی کے شعبے میں ایک لاکھ تک نوکریاں پیدا کریں گے، 32 فیلڈ ہسپتال دیہات میں کام کر رہے ہیں، پنجاب کے ہر ضلع میں آئی ٹی کے فروغ کے لئے کام کریں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا حکومت کو آئے صرف تین ماہ ہوئے اور مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، روٹی 25 روپے سے 12 روپے تک آ گئی ہے، سبزیوں کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو گندم ہم خریدتے تھے اس بار نہیں خریدی، ہم نے پنجاب کا پیسہ ضائع ہونے سے بچایا، اسی وجہ سے روٹی کی قیمت نیچے آئی ہے، بہت سال بعد مہنگائی کم ہو رہی ہے، ہم نے تین ماہ میں مہنگائی کم کر کے دکھائی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا دہشت گردی،غنڈہ گردی اور جلاؤگھیراؤ کے دن ختم ہو گئے، اب ترقی کا دور نہیں رکے گا، بچوں کے ہاتھ میں پٹرول بم، کیلوں والے ڈنڈے دینےوالے دوست نہیں ان کے دشمن ہیں، سیف سٹی میں ورچوئل خواتین پولیس سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ -

پشاور، شدید آندھی سے ایک شخص جاں بحق
پشاور میں آندھی سے درخت اکھڑ کر گاڑی پر گر گیا ایک شخص جابحق ہوگیا۔منگل کی شام آندھی نے پشاور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آندھی کی زد میں آ کر پشاور کی پولیس لائنز میں ایک درخت اکھڑ کر گر گیا۔ درخت کے قریب کھڑی ایک گاڑی اس کی زد میں آ گئی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں موجود ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔آندھی کے باعث پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بہت سے فیڈر بیک وقت ٹرپ ہو گئے اور شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔پشاور بھی پاکستان کے درجنوں شہروں کی طرح اس وقت ہیٹ ویو کی زد میں ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث کسی علاقہ میں موجود ہوا گرم ہو کر اوپر اٹھتی ہے تو ارد گرد کے علاقوں سے ہوا تیز رفتار کے ساتھ اس ہوا کی جگہ لینے کے لئے اس علاقہ کی طرف بڑھتی ہے جس سے آندھی جنم لیتی ہے۔
-

بجٹ میں کیا کیا مہنگا ہونے کا امکان ہے؟
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں روزمرہ کھانے پینے کے چیزوں کے قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے برانڈ ڈبوں کے دودھ پر مرحلہ وار ٹیکس لگانے کی ہدایت کی ہے۔برانڈڈ دودھ کے ڈبوں کیلئے ٹیکس استثنی ٰختم اور نان برانڈڈ پر ٹیکس استشنیٰ برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصلے سے دودھ والی کمپنیوں سے اربوں روپے کا ٹیکس ملنے کا تخمینہ ہے۔دوسری جانب بجٹ میں پتی، چینی، چاول اور آٹا مزید مہنگا ہونے کا بھی خدشہ ہے، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس کی چھوٹ مزید کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال بجٹ کے بعد مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے سیل ٹیکس کی رعایتیں ختم کرنے اور محدود کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بجٹ میں دودھ، چائے کی پتی اور چینی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق بجٹ میں پیکٹ دودھ، چاول اور آٹا بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فاٹا اور پاٹا میں کھلی چائے کی پتی پر سیلز ٹیکس عائد کیا جائے۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے زیرو ریٹڈ سیل ٹیکس سیکٹر پر 5 سے 10 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے ، -

50 فیصد سے زیادہ پاکستانی موسمیاتی تبدیلیوں سے پریشان
گیلپ پاکستان کے سروے میں انکشاف کیا گیا کہ 50 فیصد پاکستانیوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے۔سروے میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی پاکستانیوں نے اس معاملے میں انفرادی سطح پر خود بھی کوئی قدم اٹھانے سے صاف انکار کیا ہے۔سروے نتائج کے مطابق موسمیاتی تبدیلیاں روکنے کےلیے خود کچھ کرنے کے سوال پر 42 فیصد پاکستانیوں نے خود کوئی اقدامات نہ کرنے کا کہا۔سروے میں 19 فیصد نے ری سائیکلنگ، 18 فیصد نے کار اور 7 فیصد نے گوشت کا استعمال ترک کرنے کو اپنی ترجیحات کہا۔پاکستانیوں کا موقف عالمی رائے عامہ سے مختلف نظر آیا، جس میں اکثریت یعنی 64 فیصد نے ری سائیکلنگ کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے اپنی پہلی ترجیح کہا۔
سروے میں 29 فیصد نے تیزی سے بدلتے فیشن سے پرہیز اور 22 فیصد نے آرگینک اشیاءکی خریداری کو اپنی تیسری ترجیح قرار دیا، کچھ نہ کرنے کا عالمی سطح پر صرف 12 فیصد نے کہا۔ -

سپریم کورٹ کے تعطیلات میں کمی کر دی گئی
سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات جون کی بجائے 15 جولائی سے ہوں گی۔چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ بڑی تعداد میں زیرالتوا کیسز کے باعث کیا گیا۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ و دیگر عدالتوں میں 2ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کا آغازہوگیا۔رجسٹرار کے مطابق کراچی،حیدرآباد، لاڑکانہ ،میرپورخاص اورسکھرمیں بھی تعطیلات ہونگی۔رجسٹرارسندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ اگست کےپہلےپیرسےعدالتی امورکا آغازہوگا۔
-

مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع
محکمہ موسمیات نے شدید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی جس کے پیش نظر ملک بھر میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع ہے، رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 40 سے 60 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں، معمول سے زائد بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا بھی ڈر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے میں ملوث ایک اور شخص گرفتار این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ شمالی پنجاب، جنوبی سندھ اور بلوچستان کے علاقے معمول سے زیادہ بارشوں کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گلیشئرز پگھلنے کی بھی توقع ہے، جھیلوں کے پھٹنے کے باعث سیلاب (GLOF) کی صورت میں دریاؤں میں طغیانی نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔
-

بھارتی انتخابات، گانگریس نے جیت کا دعویٰ کر لیا
بھارتی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کو زبردست شکست ہوگئی، کانگریس نے جیت کا دعویٰ کر دیا۔ بھارتی سیاسی اتحاد انڈیا کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام نے مودی کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت کو بچانے کا کام غریب لوگوں، مزدوروں، کسانوں نے کیا ہے۔ بھارت کے کمزور لوگ بھارتی آئین کو بچانے کے لیے کھڑے ہوئے۔انکا کہنا تھا کہ ہم اپنے ساتھیوں سے میٹنگ کے بعد کسی جماعت سے اتحاد کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ جب تک ہم اپنے اتحادی ساتھیوں سے بات نہیں کریں گے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔نیوز کانفرنس میں راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے، خفیہ ادارے اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی، ہم نے پوری ریاستی مشینری کے خلاف الیکشن لڑا، مودی نے چیف منسٹر کو جیل میں ڈالا، ہمارا بینک اکاؤنٹ سیز کیا ، اور پارٹیاں بھی توڑیں۔راہول گاندھی نے مزید کہا کہ میرے دماغ میں تھا کہ ہندوستان کے عوام اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں گے، میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں آپ نے ملک بچانے کا پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کانگریس نے ہندوستان کو ایک نیا وژن دے دیا ہے، غریب عوام نے آئین کو بچا لیا ہے، جو بھی وعدے کئے تھے ہم انہیں پورا کریں گے۔
-

معزز جج کیخلاف تین ہیش ٹیگز پر مبنی منظم مہم تھی، ایف آئی رپورٹ عدالت پیش
جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم اور فیملی کا ڈیٹا لیک کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بینچ میں شامل ہیںدوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے آئی ایس آئی کی رپورٹ جمع کرائی گئی ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے اپنی رپورٹ کا جائزہ پیش کیا گیا، رپورٹ کے مطابق ٹویٹ کرنے اور ری ٹویٹ کرنے والے چند اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی تھی ۔رپورٹ سے صاف ظاہر ہے کہ معزز جج کیخلاف تین ہیش ٹیگز پر مبنی یہ ایک منظم مہم تھی، ایف آئی اے کی جانب سے ایکس انتظامیہ کو بھی مشکوک اکاؤنٹس کی معلومات کے لیے ایمرجنسی ڈسکلوژر ریکویسٹ بھیجی گئی ہیں۔
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے حکام کے مطابق چند مزید اکاؤنٹس سے متعلق معلومات آئندہ سماعت پر عدالت کے سامنے رکھی جائیں گی ۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل، امیگریشن حکام نے واضح کیا کہ گرین کارڈ محض ایک سفری دستاویز ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور امیگریشن حکام نے تسلیم کر لیا ہے کے گرین کارڈ کا مطلب شہریت نہیں ہے، اس وضاحت کے بعد حکومت نے جسٹس بابر ستار کے خلاف ٹویٹس میں الزامات کے جھوٹا ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی اے، آئی بی، ڈی جی امیگریشن، سی ٹی ڈی، پیمرا اور ایف بی آر کی رپورٹس عدالت میں جمع کرادی گئی ہیں۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام اداروں کے رپورٹ تیار کرنے والے ایکسپرٹس مختصر پریزنٹیشن طلب کر لی ہے۔
رپورٹ کے پہلے دو صفحات پر کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹس غیر فعال ہونے کے باعث پیش رفت نہیں ہوسکتی، جس ہر عدالت نے کہا کہ بڑی مایوسی کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آئی ایس آئی کی رپورٹ نامکمل ہے۔عدالت نے ففتھ جنریشن وار کے تناظر میں پوچھا کہ اگر صدر مملکت یا آرمی چیف پر توہین مذہب کے الزامات عائد کیے جائیں تو کیا آئی ایس آئی پھر بھی یہی جواب دے گی؟ عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ کیا آئی ایس آئی ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟ ہمیں ان دونوں سوالوں سے متعلق جواب نہیں مل سکا۔سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ
