قومی ادارہ صحت نے ہیٹ ویو اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہواہے، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔این آئی ایچ کے مطابق گرمی کی لہر کے خطرات اور اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے، ادارے نے ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے بیماری اور اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے متعلق فوری ضروری اقدامات کیے جائیں، براہ راست سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کیا جائے۔ہیٹ ویو اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری کے مطابق ڈی ہائیڈریشن سے بچنا ہیٹ اسٹروک کی پیچیدگیوں کو روک سکتا ہے، قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے ٹائیفائیڈ بخار بھی پھیل سکتا ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال ہو گیا ہے ، بیشتر علاقے آج بھی ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں 27 مئی تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، سندھ میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، باجوڑ، مہمند، اورکزئی میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
Author: صدف ابرار
-

ملک بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری جاری
-

جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس سماعت نہ ہو سکی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت آج نہیں ہو سکے گی۔جسٹس محسن اختر کیانی کی چھٹی کے باعث ان کی آج کی تمام کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی، جس میں جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین عدالت کیس بھی شامل ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ نے آج سماعت کرنا تھی، بینچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج سماعت نہیں ہو سکے گی، عدالت نے پی ٹی اے سمیت فریقین سے آج رپورٹس طلب کر رکھیں تھیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی آئندہ تاریخ بعد میں جاری ہو گی۔جسٹس محسن اختر کیانی طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے آج چھٹی پر ہیں، وہ گزشتہ روز بھی ناسازی طبیعت کے باعث چھٹی پر تھے۔گزشتہ روز بھی جسٹس محسن اختر کیانی کی کورٹ کی کاز لسٹ کینسل ہو گئی تھی۔
اس سے قبل 14 مئی کو سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں ہمیں انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، انٹیلیجنس بیورو (آئی بی)، ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) سمیت تمام خفیہ اداروں کے کردار کو دیکھنا ہے۔واضح رہے کہ 6 مئی کو جسٹس بابر ستار نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں انہیں نشانہ بنانے والی سوشل میڈیا مہم کے بارے میں بتایا تھا، خط میں انہوں نے انکشاف کیا کہ آڈیو لیکس کیس میں مجھے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پیچھے ہٹ جاؤ۔ -

پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں لیکن دوسری طرف بیٹھنے کو تیار ہے، رانا ثنا اللہ
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بات خواجہ سراؤں تک پہنچ گئی، پی ٹی آئی پتا کرے کہ خواجہ سرا کون تھے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ میں نمائندگی ہے، یہ پتا کریں خواجہ سرا کون تھے۔ مدعی بھی تفتیش کا حصہ ہوتا ہے، مدعی ثبوت فراہم کرتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت رہی ہے، ان کو پتا ہے کہ یہ کام کیسے ہوتا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن پر ہونے والے حملے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بات خواجہ سراؤں تک پہنچ گئی ہے تو پھر سیاستدانوں کو بیٹھ کر سوچنا چاہیے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سبق سیکھ لیا ہے تو سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سبق سیکھا تو میثاق جمہوریت پر دستخط کیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں لیکن دوسری طرف بیٹھنے کو تیار ہے۔ یہ مسئلے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کے بغیر حل نہیں ہوں گے۔21 اکتوبر کو نواز شریف نے قوم کے سامنے کہا کہ مسائل کا ایک ہی حل ہے تمام سر جوڑ کر بیٹھیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ اب اور گنجائش نہیں محاذ آرائی ختم کریں اور آگے بڑھیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے ہمارے حق میں فیصلوں پر یہ ججوں پر تنقید کرتے تھے۔ جہاں فیصلے ہونے ہیں وہاں بھی تقاریر اور جہاں قانون سازی ہونی ہے وہاں بھی تقاریر ہورہی ہیں۔ -

غیر معیاری سلنڈروں میں ایل پی جی کی ری فلنگ غیرقانونی اور خطرناک قرار
اوگرا نے غیر معیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے غیر معیاری سلنڈروں میں ایل پی جی کی ری فلنگ کو غیرقانونی اور خطرناک قرار دے دیا۔اوگرا نے ملک بھر میں 313 ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اور غیر معیاری سلنڈر بنانے والی 19 کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کے کاروبار کے نئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیئے جس کے مطابق ایل پی جی کا کاروبار صرف مجاز ڈسٹری بیوٹر ہی کر سکیں گے، غیر مجاز ڈسٹری بیوٹرز کو ایل پی جی فروخت کرنے پر مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرمعیاری سلنڈروں میں ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، مانیٹرنگ کے تمام تر اختیارات ڈی سی اور اے سی کے پاس ہوں گے۔اوگرا حکام کے مطابق غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز پھٹنے کے حادثات بہت بڑھ چکے تھے، کوئی قانون موجود نہیں تھا جو تھا اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا۔
-

وزیراعظم شہباز شریف کا مرحوم ایرانی صدر کے تعزیتی تقریب میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم ایرانی صدر کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی تقریب میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔شہباز شریف سے آذربائجان کے وزیراعظم علی اسدوو کی بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور آزر بائیجان کے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے باکو میں ہونے والی 29 ویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کی کامیابی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔وزیر اعظم اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک قطر دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
شہباز شریف کی ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ملاقاتوں میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی ایکسپیڈئینسی ڈسکریمینٹ کونسل کے رکن جناب احمدی نژاد سے بھی ملاقات کی ہے۔ -

بانی پی ٹی آئی اور بشری ٰ بی بی عدت نکاح کیس،اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 29 جون کو سنایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ کے معاون وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی صاحب نے دلائل دینے ہیں، ریکارڈ ان کے پاس موجود نہیں ہے، جس پر جج نے عثمان ریاض گل سے استفسار کیا کہ آپ نے بھی تو دلائل دینے ہیں، اپنے فائنل کرلیں۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت میں ایک بجے تک وقفہ کر دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ کے معاون وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی صاحب نے دلائل دینے ہیں، ریکارڈ ان کے پاس موجود نہیں ہے، جس پر جج نے عثمان ریاض گل سے استفسار کیا کہ آپ نے بھی تو دلائل دینے ہیں، اپنے فائنل کرلیں۔عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ میں اپنے دلائل کے لیے 10 سے 15 منٹ لوں گا۔جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ ایک بجے تک رضوان عباسی عدالت کے سامنے ہر حال میں اپنے دلائل دیں، ایک بجے تک ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل لازمی دیں۔عدالت نے آج عدت نکاح میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ دینے کا عندیہ دے دیا۔بعد ازاں، عدالت نے کیس کی سماعت میں ایک بجے تک کا وقفہ کردیا۔
واضح رہے کہ 9 اپریل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی تھی جبکہ جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے تھے کہ اگر وکیل شکایت کنندہ رضوان عباسی آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دوں گا۔11 مارچ کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل پر آئندہ سماعت میں فریقین سے دلائل طلب کرلیے تھے۔23 فروری کو سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے۔29 فروری کو اسلام آباد کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر اپیلیں قابل سماعت قرار دے دی تھی۔ -

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوگے
وزیراعظم محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔ترجمان کے مطابق یہ وزیراعظم کا اپنے انتخاب کے بعد متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہوگا، وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزراء پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔وزیراعظم کی امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات متوقع ہے، دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی دیگر اماراتی شخصیات، کاروباری شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق شہباز شریف کا دورہ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کثیر جہتی دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
-

اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کر لیا جائے، وزیرا عظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے فروغ، آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور سٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے آئی ٹی پارکس کا قیام خوش آئند ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے آئی ٹی پارکس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی, اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کے تعاون سے اسلام آباد آئی ٹی پارک کا منصوبہ اگلے سال مکمل کر لیا جائےگا۔ اسلام آباد آئی ٹی پارک میں سٹارٹ اپس، انکیوبیشن سینٹرز، بینکس، ریستوران اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی, کراچی میں جنوبی کوریا کے تعاون سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ 2027 تک مکمل ہو گا.وزیراعظم نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کی کارکردگی کے حوالے سے تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کرانے کی ہدایت کی، اجلاس کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے آئی ٹی پارکس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ملک کے 20 شہروں میں 43 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کئے گئے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 2025ء میں ملک بھر میں 100 نئے ای روزگار مراکز اور 10 نئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کئے جائیں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔
-

پارلیمنٹ ہاؤس ،سپریم کورٹ سمیت سرکاری دفاترکا بجلی سسٹم ٹرپ کرگیا
بجلی کابڑابریک تھرو پارلیمنٹ ہاؤس ،سپریم کورٹ سمیت سرکاری دفاترکا بجلی سسٹم ٹرپ کرگیا، پارلیمنٹ عمارت اندھیرے میں ڈوب گئی۔ ذرائع کےمطابق پارلیمنٹ کی عمارت سولر سسٹم پر ہونے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی ،ایک گھنٹہ سے پارلیمنٹ کی عمارت اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے، بجلی جانے پر پارلیمنٹ کا جنریٹر بھی جواب دے گیا ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کا جنریٹر چالیس سال پرانا ہے ۔سی ڈی اے کے بار بار کہنے کے باوجود تبدیل نہیں کیاگیا، سولر سسٹم کے ذریعے پارلیمنٹ کو بجلی دی جاتی ہے بجلی جانے کی صورت میں جنریٹر کو متبادل رکھا گیا تھا۔ بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس کے کئی کمپیوٹرز بری طرح متاثر ڈیٹا بھی سسٹم سے اڑ گیا۔
132 کے وی گرڈ اسٹیشن G.5 کے پاور ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کےباعث بجلی کابڑابریک تھروہوگیا۔ 17 فیڈرز متاثر 12 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ۔پی ایم سیکرٹریٹ سی بی آر کے بلاک سوک سینٹر اور سپریم کورٹ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے،جی ایس او اور آپریشن سٹاف فالٹ کلیر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ترجمان آئیسکوکاکہناتھاکہ بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معزرت خواہ ہیں ۔ -

بارک ایئر لائن نے کتوں کے لیے خصوصی فلائٹ متعارف کروادی
بارک ائیر لائن دنیا کی پہلی ائیر لائن ہے جو خاص طور پر کتوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، جس میں کتے اپنے مالک کے ساتھ آرم دہ سفر کے مزہ لے سکتے ہیں کتوں کے لیے ہوائی جہاز کا سفر آرام دہ بنادیا گیا۔ سفر کے دوران کتوں کو کھانے پینے کے ساتھ اسپیشل پروٹوکول بھی دیا جاتا ہے۔بارک ائیر لائن میں کتوں اور ان کے مالکان کے لیے پریمئیم پروازیں پیش کیا گیا پے۔ جس کا آغاز نیویارک سے لاس اینجلس اور لندن کے راستوں سے ہوگا۔بارک ائیر لائن کا بین الاقوامی پرواز کا یکطرفہ کرایہ 8 ہزار ڈالر جبکہ ڈومیسٹک فلائٹس کا یکطرفہ کرایہ 6 ہزار ڈالر رکھا گیا ہے۔