Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانہ،عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری

    ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانہ،عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری

    پنجاب کابینہ نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پرعمران خان نیازی اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 8واں اجلاس منعقد ہوا۔ کابینہ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی خان،بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو ٹیکنیکل ایکسپرٹس طاہر مسعود اور شیخ محمد محمودکی نامزدگی کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے پامکو(PAMCO)اور ایرانی کمپنی ایم ایم آئی سی کیساتھ سیٹلمنٹ کی منظوری دی۔ اجلاس میں 12 رکنی کابینہ سٹینڈ نگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔
    کابینہ نے پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کیلئے اسد اللہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی۔ سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب انوائرمنٹ اینڈ کلائمنٹ چینچ انڈومنٹ فنڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب انوائرمنٹ انڈوومنٹ فنڈ کے لئے کمپنیز ایکٹ2017کے تحت کمپنی کی منظوری دی۔ دوران ملازمت وفات پانے والے پی ایس پی پولیس افسران کے اہل خانہ کے لئے مالی امدادکی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکڑ امجد اور پنجاب ایگریکلچر فود اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔ صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،آئی جی اور متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

  • پاکستان سے سازش کرنے کا کوئی سیاسی پارٹی سوچ بھی نہیں سکتی، عظمی بخاری

    پاکستان سے سازش کرنے کا کوئی سیاسی پارٹی سوچ بھی نہیں سکتی، عظمی بخاری

    وزیراطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جیل سے منظم پروپیگنڈا پورے ملک میں پھیلایا جا رہا ہے، فضول قسم کا الزام لگاتے ہیں کہ مجھے زہر دیا جائے گا۔ مسئلہ یہ نہیں کہ ان سے ملنے کون جا رہا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ وہاں سے باہر کیا آ رہا ہے، لوگ ملاقات کے بعد باہر آکر کہتے ہیں یہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے، ایک منظم پروپیگنڈا کو جیل سے شروع کر کے پورے ملک میں پھیلایا جاتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارے ایک مہمان اڈیالہ جیل میں ہیں، اڈیالہ جیل والے مہمان پاکستان کو لاکھوں میں پڑتے ہیں، یہ علیحدہ پروپیگنڈا ہے کہ مجھے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔
    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک فضول قسم کا الزام لگاتے ہیں کہ مجھے زہر دیا جائے گا، اشتعال انگیزی اور اداروں کے خلاف مہم چلانا اس پارٹی کا ایجنڈا ہے، جن کو آج کل نیا نیا انقلاب آیا ہوا ہے وہ ملک کا نہیں سوچ رہے، بانی پی ٹی آئی نے اس ملک میں کونسی دودھ اور شہر کی نہریں بہادی تھیں؟صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیلی گراف میں کالم چھپتا ہے اور اس میں درج ہوتا ہے مجھے مار دیا جائے گا، یہ شخص ذہنی بیماری کا شکار ہے جس کا تماشہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، پاکستان کی سلامتی عوام کیلئے سب سے زیادہ معنی رکھتی ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔
    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب بھی اشتعال انگیزی یا سازش ہو ایک پارٹی کا نام آتا ہے، پاکستان سے سازش کرنے کا کوئی سیاسی پارٹی سوچ بھی نہیں سکتی، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تلے ہوئے کھانے دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیل سے بار بار اشتعال انگیزی ہو رہی ہے، اس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیکھنا پڑے گا، ہمارے پاس کرنے کیلئے بہت سارا کام ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کا فوکس عوام پر ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پوری کابینہ نے آج مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا، چاول 100 روپے فی کلو سستے، 3500 والا گیس سلنڈر 2500 روپے کا ہوگیا ہے، روٹی 12 روپے، پٹرول سستا، سیمنٹ سریا، ڈالر ریٹ بھی کم ہوا ہے، عوام اپنے منہ سے کہہ رہے ہیں کہ اشیا ضروریہ سستی ملنا شروع ہوگئی ہیں۔

  • عمران خان کیخلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی درخواست خارج

    عمران خان کیخلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی درخواست خارج

    بانی پی ٹی آئی کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ نے سنگین غداری کے مقدمے سے متعلق درخواست خارج کردی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پٹیشن امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی، درخواست گزار نے اسمبلی کو غیر آئینی طریقے سے توڑنے پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کی اپیل کی تھی۔عمران خان کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا، پٹیشن کی سماعت چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے کی۔عدالت عالیہ بلوچستان نے دائرہ اختیار نہ ہونے پر درخواست کو نمٹانے ہوئے خارج کردی۔

  • ہم پاکستان کی معشیت کو یو اے ای میں موجود اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں،وزیر اعظم  شہباز شریف

    ہم پاکستان کی معشیت کو یو اے ای میں موجود اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان اور یواے ای کی آئی ٹی کمپنوں کی شراکت داری سے متعلق راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں بلکہ مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔تقریب کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان میں کامیاب کاروبار کرنے والی اماراتی کمپنیوں کے سربراہان کو ایوارڈز دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 15 سے 30 برس کے درمیان ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہم حقیقت میں اپنی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ٹرانسفارم کرچکے ہیں، یہ صرف پہلا قدم ہے، طویل راستہ طے کرنا ہے، ہم یہاں ایک خاندان کی طرح یہاں بیٹھے ہیں، میں کہوں گا کہ یو اے ای کے صدر محمد بن زاہد اپنے والد کی طرح مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے میں بہت سخی رہے ہیں، اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو ہم اور میں کبھی بھی ان کا مشکل وقت پاکستان کے لیے تعاون اور سخاوت کبھی بھول نہیں سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اس بات کی عکاس ہے کہ ہم ایک ساتھ مل کر کیا کیا حاصل کر سکتے ہیں، میں یہاں آکر اور اس سیشن کا حصہ بننے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنی معیشت کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم پاکستان کی معشیت کو یو اے ای میں موجود اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، یہ جوائنٹ وینچرز، باہمی تعاون اور نالج شیئرنگ پارٹنرشپ کے ذریعے ہوسکتا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ اب وقت بدل چکا، میں یہاں آیا ہوں، کئی میٹنگز ہوں گی، آج مجھے ان سے ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہوگا، میں ان سے کہوں گا کہ آپ نے اپنے عظیم والد کی طرح ایک خاندان کے رکن کےطور پر، ایک بھائی کی طرح پاکستان کی مدد کی، لیکن آج میں آپ سے قرض مانگننے نہیں آیا بلکہ جوائنٹ کولیبریشن مانگنے آیا ہوں، مشترکہ سرمایہ کاری طلب کرنے آیا ہوں، جس کے باہمی فوائد ہوں گے۔وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورہ پر ابو ظہبی پہنچے ہیں، ابو ظہبی پہنچنے پر نائب صدر و نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زیدالنہیان نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا یو اے ای کا دورہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ کابینہ کے اہم وزرا پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ ، وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔
    دورے کے وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات متوقع ہے جبکہ ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تعاون پر گفتگو ہوگی۔دورہ یو اے ای کے دوران اماراتی کاروباری برادری اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان و دیگر حکام کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر ایران کے شہر تہران میں تعزیتی تقریب میں شرکت کی تھی۔
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تھے۔

  • کسی کو بھی غائب کیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے،  عمر ایوب

    کسی کو بھی غائب کیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے، عمر ایوب

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات ہوئی، ان سے ملاقات بڑے اچھے ماحول میں ہوئی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو جلد از جلد جیل سے باہر نکالا جائے۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی غائب کیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے، اسمبلی کے اندر بھی اور اسمبلی کے باہر سڑکوں پر بھی احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جلسوں کی تحریک جاری رکھیں گے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرتے رہیں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب بھی کال کریں گے شدید احتجاج کیا جائے گا، تحریک تحفظ آئین کے تحت ہمارے جلسے ہوتے رہیں گے۔

    عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ حماد اظہر، میاں اسلم قانونی کارروائی کے بعد پارٹی کو لیڈ کریں گے، حماد اظہر، میاں اسلم سے کوئی بیان دلوایا گیا تو ہم نہیں مانیں گے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے، پاکستان کی معیشت ڈگمگا رہی ہے، کسانوں کی تیار فصل نہیں خریدی جا رہی ہیں، اس وقت ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے دوران انتظامیہ کے غیر منصفانہ سلوک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسی اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے دن بھر لوگ ملاقاتیں کرتے تھے، بانی پی ٹی آئی سے 20سے 25 منٹ سے زیادہ ملاقات نہیں کرنے دیتے۔

  • خیبرپختونخوا کے مالی سال 25-2024 کا بجٹ کل پیش ہوگا

    خیبرپختونخوا کے مالی سال 25-2024 کا بجٹ کل پیش ہوگا

    خیبرپختونخوا کے مالی سال 25-2024 کا بجٹ کل پیش ہوگا جس کا کل حجم 1700 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافہ اور صحت کارڈ کے لیے 28 ارب روپے سے زائد کا فنڈ تجویز کیا گیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت بجٹ 100 ارب روپے تک سر پلس ہوگا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 300 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے، جب کہ 90 فیصد فنڈ جاری منصوبوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔
    محکمہ خزانہ نے صوبے میں تمباکو خریدنے والے کمپنیوں پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی ہے اور صوبے میں اراضی کے انتقالات پرمختلف ٹیکسز 6 فیصد سے کم کر کے تین فیصد پرلانے کی تجویز ہے۔ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی بجائے موجودہ ٹیکسوں میں رد و بدل کیا گیا ہے، جب کہ بجٹ میں بی آر ٹی کیلئے ڈھائی ارب روپے تک سبسڈی فنڈ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع محکمہ خزانہ نے مزید بتایا کہ بجٹ میں تین سالوں سے خالی آسامیوں کو ختم کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے اور نوجوانوں کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کے لیے 10 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ چشمہ رائٹ بنیک کینال منصوبے کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جب کہ بی آر ٹی کرایوں میں فی سٹاپ 5 سے 10 روپے اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔

  • نان فائلرز  سمز بندش، 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک

    نان فائلرز سمز بندش، 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک

    موبائل کمپنیوں کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایات پر نان فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنے کا سلسلے جاری ہے۔ ترجمان ایف بی آرنے بتایا ہے کہ 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کی جا چکی ہیں۔ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق موبائل سمیں انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت بند کی گئی ہیں۔ایف بی آر کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کے فروغ کےلیے پُر عزم ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق نان فائلرز سم کی بندش سے بچنے کے لیے فوری طور پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت 2023ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے واضح کیا کہ تھا کہ عدالت نے سمز بند کرنے پر حکم امتناع نہیں دیا حکومت کا یہ آرڈر اب بھی برقرار ہے۔

  • رؤف حسن کے چہرے پر زخم آہنی مکا لگنے سے آیا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ

    رؤف حسن کے چہرے پر زخم آہنی مکا لگنے سے آیا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ

    رؤف حسن کے چہرے پر زخم آہنی مکا لگنے سے آیا، انہوں نے ابتدائی طبی امداد پی اے ایف اسپتال سے لی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہوگئی۔ذرائع کے مطابق سرکاری میڈیکل رپورٹ میں زخم کی گہرائی نہیں بتائی گئی، زخم پر ٹانکے لگے ہونے کی وجہ سے زخم کی گہرائی کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع سے ملنے والا بلیڈ فارنزک اور فنگر پرنٹس کی شناخت کیلئے لاہور بھجوا دیا ہے، حملے کی جگہ کی سی سی ٹی فوٹیجز بھی فارنزک کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے چہروں کی شناخت کے لیے فوٹیجز آج نادرا کو بھجوائی جائیں گی، اسلام آباد پولیس حملہ آوروں کی شناخت کیلئے تمام خواجہ سراؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات کے لیے جیو فینسنگ بھی کی جارہی ہے۔

  • عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز   کیس ، ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع

    عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز کیس ، ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع

    مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی گئی۔ کراچی کی سٹی کورٹ میں مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر کی نازیبا وڈیوز لیک کرنے کے کیس میں شریک ملزم یو ٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی ہوگئی۔عدالت نے ملزم یاسر شامی عدالت میں پیش ہوئے۔ جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں6 جون تک توسیع کردی۔یاسر شامی کے وکیل نے عدالت کے سامنے دلائل میں کہا کہ ملزم لاہور سے آتے ہیں کیس کی لمبی تاریخ دی جائے، ملزم کی ضمانت کی توثیق کی جائے۔کراچی کی سٹی کورٹ میں مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر کی نازیبا وڈیوز لیک کرنے کے کیس میں شریک ملزم یو ٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ اس حوالے سے عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشرہ اقبال کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صبح سے ہی عدالت میں موجود ہیں لیکن ایف آئی اے پراسیکیوٹر نہیں آئے ،افسوس ہے کہ ایف آئی اے ہائی پروفائل کیس کو سنجیدہ نہیں لے رہا،ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے ،آج اہم سماعت تھی ایف آئی اے کو موجود ہونا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے سے درخواست ہے کہ اس کیس کو سنجیدگی سے لیں ،یقین ہے کہ ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ ہوگی ،ملزم کی ضمانت کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں ،ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں ہیں۔

  • راجا پرویز اشرف رینٹل پاور کیس: ملزمان کی غیر حاضری پر عدالت برہم

    راجا پرویز اشرف رینٹل پاور کیس: ملزمان کی غیر حاضری پر عدالت برہم

    احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف و دیگر کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت کے دوران عدالت نےملزمان کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کردیا۔احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر خواجہ منظور، وکیل صفائی ارشدتبریز احتساب عدالت پیش ہوئے۔وکیل ارشدتبریز نے کہا کہ راجا پرویز اشرف کی جانب سے درخواست استثنا دائر کروں گا۔جس پر احتساب عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ملزمان کہاں ہیں؟ وکیل نہ ملزمان پیش ہوئے؟ گواہ پیش ہوا ہے تو ملزمان یا وکیل کو بھی پیش ہونا چاہیے۔غیرحاضر ملزمان کی ضمانتیں خارج کردوں گا، جیل میں ڈال دوں گا، ملزمان کے وکلاء کے آنے کا تھوڑا سا انتظار کرلیتے ہیں۔احتساب عدالت نے ملزمان کی لسٹ طلب کرتے ہوئے سماعت میں کچھ دیر وقفہ کردیا،سماعت کے دوبارہ آغاز پر 2 غیر حاضر ہونے والے ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوگئے، احتساب عدالت میں ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا۔
    بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔
    واضح رہے کہ راجا پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر قومی خزانے کو 75 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ رقم ٹھیکیدار کو پروسیسنگ فیس کے طور پر ادا کی گئی تھی یہاں تک کہ اس منصوبے کے لیے مشینری اور آلات کو منتقل تک نہیں کیا گیا تھا۔یہ بات یاد رہے کہ سندھ کے علاقے نوڈیرو میں قائم رینٹل پاور پروجیکٹ کا معاہدہ 4 مارچ 2010 کو کیا گیا تھا۔