Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • توقع ہے آئی ایم ایف کا مشن مئی کے وسط میں اسلام آباد میں ہوگا،  وزیر خزانہ

    توقع ہے آئی ایم ایف کا مشن مئی کے وسط میں اسلام آباد میں ہوگا، وزیر خزانہ

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ قرض پروگرام اپریل میں ختم ہو جائےگا، پاکستان ایک طویل اور بڑے قرض کی تلاش کر رہا ہے، میکرو اکنامک استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے مدد ضروری ہے، توقع ہے آئی ایم ایف کا مشن مئی کے وسط میں اسلام آباد میں ہوگا۔
    نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ نے نئے پروگرام کے سائز کا خاکہ بتانے سے انکار کیا، پاکستان اگلے پروگرام میں کم از کم 6 ارب ڈالر کا نیا ٹیب کھولے گا۔
    انہوں نے بتایا کہ حکومت معیشت کے استحکام اور اس میں اصلاحات کے عمل کے تسلسل کے لیے طویل اوربڑے پروگرام کی خواہش رکھتی ہے،وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرضہ کی فراہمی پررضامندی کے بعد ریزلئینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی ٹرسٹ کے تحت اضافی مالی تعاون کی درخواست کی جائے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ قرض پر اتقاق ہوا تو اضافی فنانسنگ کی بھی درخواست کریں گے، اضافی فنانسنگ لچک اور پائیداری ٹرسٹ کے تحت کریں گے، قرض کی صورتحال بھی زیادہ بہتر نظر آرہی ہے، ہمارے قرضوں کا بڑا حصہ رول اوور کیا جا رہا ہے، رواں یا اگلے مالی سال کے دوران بڑا خطرہ نظر نہیں آرہا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں ہر سال اوسطاً 25 ارب ڈالرز ادائیگی کرنا ہوتی ہے، گرین بانڈ کے ساتھ عالمی مارکیٹس میں واپسی کی امید رکھتے ہیں، ہمیں ایک مخصوص درجہ بندی کے ماحول میں واپس آنا ہوگا، ہم نے ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا ہے، امید ہے کہ اگلے مالی سال میں درجہ بندی میں بہتری آئے گی۔

  • بیرسٹر سیف وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں، ہر معاملے پر طبع آزمائی نہ کریں، عظمی بخاری

    بیرسٹر سیف وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں، ہر معاملے پر طبع آزمائی نہ کریں، عظمی بخاری

    بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں 4 رکنی میڈیکل وفد کہہ چکا کہ بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی نےکہا مجھے واش روم کلینر کے قطرے دیے گئے، پوچھتی ہوں کہ بیرسٹر سیف کو الہام ہوا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ محترم آپ وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں، آپ کے جھوٹے بیانات کی بجائے میڈیکل وفد کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ ایسے بیہودہ اور مظلومیت کارڈ کھیلنے سے آپ کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔اُن کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی ہر معاملے میں طبع آزمائی نہیں کرتے، میڈیکل بورڈ نے بشری بی بی کو کچھ ٹیسٹ لکھ کردیے تھے جو انہوں نے نہیں کروائے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے، فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیراعلی کا علاج کروائیں۔

  • وفاقی وزیر کا وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا کو خط ،بجلی چوری روکنے سےمتعلق اقدامات کی درخواست

    وفاقی وزیر کا وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا کو خط ،بجلی چوری روکنے سےمتعلق اقدامات کی درخواست

    وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری کا وزیراعلٰی خیبر پختو نخواہ علی امین گنڈاہ پور کو خط لکھ دیا، وفاقی وزیر نےبجلی چوری روکنے سےمتعلق اقدامات پروزیر اعلٰی کے پی سےملاقات کاوقت مانگ لیا، ملاقات میں مشترکہ حکمت عملی کےذریعے صورتحال میں بہتری لانے پرغورکیا جائے گا: وفاقی وزیر نے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ
    خیبر پختون خواہ میں بجلی چوری روکنے کے لیے پولیس کی مدد فراہم کی جائے، اویس لغاری نے کہا ہے کہ پولیس کی مدد سےخیبر پختون خواہ میں بجلی چوری کےخلاف مہم کا کامیاب بنایاجاسکتا ہے، تاہم پولیس کے تعاون کے لیے آپ سے ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کرتا ہوں، انہوں نے خط میں درخواست کی ہے کہ کے پی میں آپریٹ کرنے والی پیسکو اورٹیسکو خراب کارکردگی والی ڈسکوز میں شامل ہیں اور رواں مالی سال کے لیے پیسکو اور ٹیسکو کے نقصانات کا تخمینہ 188 ارب روپے لگایا گیا ہے: وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بجلی چوری روکنے،نقصانات کم اور ریکوریز میں بہتری کے لیے ملک گیر مہم شروع کی ہے اسلئے مہم کی کامیابی کا دآرومدار صوبائی حکومتوں کے تعاون پر منحصر ہے، کیونکہ ہونے والے نقصانات نے پاور سیکٹر کی پائیداری پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے،وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ٹیسکو کےزیر انتظام علاقوں میں کمزورحکومتی عمل داری کا چلینج درپیش ہے، ممکنہ حل میں ٹیسکو کےعلاقوں میں ریکوری کے لیےصوبائی حکومت جامع پلان مرتب کرے،وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ
    دوسرا ممکنہ حل یہ ہے کہ صوبائی حکومت ٹیسکو کے علاقوں میں پاورسپلائی کا بیڑا اٹھالے.

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ترک سرمایہ کار وفد کی ملاقات

    وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ترک سرمایہ کار وفد کی ملاقات

    وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سرمایہ کار وفد نے ملاقات کی،ترک وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو صدیوں پر محیط ہیں،پاکستان ترکیہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کا خواہاں ہے، وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی موجود استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں۔ملاقات میں ترکیہ کے پاکستان میں سفیر مہمت پاچاجی، سی ای او ٹرمینل YAPI جنک جوشکن اور دیگر ترک و پاکستانی اہلکار شریک تھے، ملاقات میں وفاقی وزراءاسحاق ڈار، خواجہ آصف، احد چیمہ، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وفد نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

  • صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

    صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف نیتن گوراگ کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں جنرل میتن گوراک کو اعزاز سے نوازا گیا۔جنرل نیتن گوراک نے ترکیہ اپنی جرات و بہادری کے لیے ترکیہ بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے ملک میں قیام امن اور استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب میں ان کی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے مزید کہا گیا کہ جنرل نیتن پاکستان کے مخلص دوست ہیں جنہوں نے دونوں برادرانہ ممالک میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ان کی انہی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز ملٹری دیا گیا اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے انہیں اس اعزاز سے نوازا۔

  • اسلام آباد: بلیو ایریا میں پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں  آگ بھڑک اٹھی

    اسلام آباد: بلیو ایریا میں پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

    بلیو ایریا میں پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔اسلام آباد کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ۔فائر بریگیڈ موقع پر طلب کرلی گئی۔ تاہم آ گ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ڈی سی اسلام آباد کاکہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ری فلنگ کے لیے آنے والے ٹینکر میں آگ لگی ہے۔ان کامزید کہنا ہےکہ آگ بجھانے کے لیے پاکستان نیوی کی مدد بھی لے لی گئی ہے۔ ٹینکر میں پٹرول ہے ، آگ بجھانے میں مشکل ہورہی ہے۔

  • کے پی کے ڈاکٹرز کو بشری بی بی کا طبی معائنہ کرنے کی  اجازت دی جائے

    کے پی کے ڈاکٹرز کو بشری بی بی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ انہیں زہر ملا ہوا کھانا دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسے کچھ ہوا تو اس کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت نے پنجاب کے چیف سیکرٹری کو بھی خط لکھا ہے جس میں پنجاب کے ڈاکٹروں کو بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا اور بتایا کہ مزید ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ اس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا ہے، جج صاحب نے بھی آرڈر جاری کیا کہ ان کا معائنہ کیا جائے، عدالتی حکم کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے معائنے سے انکار کیا کہ اجازت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا پھر مطالبہ ہے کہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال کی لیبارٹری میں کروائے جائیں، ہمیں تسلی ہوگی کہ بشریٰ بی بی کی صحت کو خطرہ نہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر وفاقی حکومت کو عمل درآمد کرنا چاہیے، کارروائی کے بعد پتہ لگے گا کہ کون کتنا ملوث تھا۔

  • ہفتہ واربنیادوں پرافراط زرکی شرح میں 0.79 فیصدکی کمی

    ہفتہ واربنیادوں پرافراط زرکی شرح میں 0.79 فیصدکی کمی

    ا دارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 18 اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں روزمرہ استعمال کے 11 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 22اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ رمضان المبارک کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح میں0.79 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 28.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ ہفتے آلو اوسطاً 12 روپے اضافے سے 78 روپے فی کلو ہوگئے۔ ٹماٹر اوسطاً 13 روپے اضافے سے 117 روپے فی کلو تک پہنچ گئے جبکہ زندہ برائلرمرغی 54 روپے اضافے سے 516 روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔اسی طرح لہسن ، گوشت،دال ماش ، دال مونگ، دال چنا، خشک دودھ، چاول ، چینی اور پٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہوئیں۔اس کے برعکس 20 کلو آٹے کا تھیلا 130 روپے کمی سے 2323 روپے کا ہوگیا جبکہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر 95 روپے کمی سے 3254 روپے کی سطح پر آگیا، گزشتہ ہفتے فی درجن انڈے 19 روپے سستے ہوکر 257 روپے فی درجن فروخت ہوئے۔

  • سوات، چترال اور خیبر  میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد  سڑ کیں بحال ،آئی ایس پی آر

    سوات، چترال اور خیبر میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد سڑ کیں بحال ،آئی ایس پی آر

    سوات کے علاقوں مٹہ اور بحرین میں شدید بارشوں کے بعد منکیال سے کالام جانے والی سڑک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی۔ پاک فوج کے دستوں نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ چترال میں بھی مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے پاک فوج نے مسافروں کے لئے خصوصی میڈیکل کیمپ لگایا جس میں مسافروں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادوایات فراہم کیں۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی سیاح پھنس گئے اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاک فوج نے نہ صرف سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کیں بلکہ انہیں ریسکیو بھی کیا۔ جس پر سیاحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔چترال میں ریسکیو آپریشن کے بعد رابطہ سڑکوں کو بحال کر دیا گیا ہے، جبکہ ضلع خیبر کے علاقہ شلمان میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج نے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے رابطہ سڑک بحال کر دی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج مشکل کہ ہر گھڑی میں قوم کی خدمت کے لئے متحرک رہے گی۔

  • شیرافضل مروت کو دفعہ 144 پر متنازعہ بیان دینے پر نوٹس جاری

    شیرافضل مروت کو دفعہ 144 پر متنازعہ بیان دینے پر نوٹس جاری

    تحریک انصاف کےرہنما شیرافضل مروت کو دفعہ 144 پر متنازعہ بیان دینے پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے نوٹس جاری کرتے ہوئے شیرافضل مروت کو آج طلب بھی کرلیاہے۔واضح رہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب ضمنی الیکشن کیلئےدفعہ144نافذ کی ہے جس ہر شیرافضل مروت نےبیان دیا تھاکہ وہ کسی دفعہ144کونہیں مانیں گے۔