لاہور کے حلقے پی پی 164 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق شبیر گجر کو کوہلو پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیا گیا، پولیس شبیر گجر کو ویلنشیا ٹاؤن سے گرفتار کیا ہے ، شبیر گجر کی گرفتاری کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف شبیر گجر کو حفاظتی طور پر پولیس نے تحویل میں لیا۔دوسری جانب چوہدری شبیر گجر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی لڑائی جھگڑا ہوا ہے۔یاد رہے کہ شبیر گجر پی پی 164 سے سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدوار یوسف میو کے ووٹوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن گئے تھے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا1 حلقہ شامل ہے۔
Author: صدف ابرار
-

ضمنی انتخابات، موبائل سروس معطل ہونے سے عوام پریشان
قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے ووٹرز اور علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سمیت چار صوبائی حلقوں پی پی 147، 149، 158 اور 164 پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔ اس لئے شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند ہے، جب کہ انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل ہے۔متاثرہ علاقوں میں نسبت روڈ، موچی دروازہ، گوالمنڈی، مصری شاہ، داتا نگر، ڈیوس روڈ، شاہ عالم مارکیٹ کےعلاقے شامل ہیں۔
رحیم یارخان میں پی پی 266 کی نشست پر بھی ضمنی انتخاب کے دوران ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
اس کے علاوہ ریلوے روڈ، فیض پارک کے علاقے ، ویلنشیا ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، کاہنہ، فیروز پور روڈ کے چند علاقے، ہیئرگاؤں، لدھڑ، کماہان اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔ووٹرز کا کہنا ہے کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے دشواری کا سامنا ہے۔گزشتہ روز پی ٹی اے نے کہا تھا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایت پربلوچستان اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں موبائل سروس معطل رہے گی۔ -

ناجائز بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گی، حیسکو جنرل مینجر
حیسکو میں اوور بلنگ کے معاملے پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے 5 کروڑ کا جرمانہ لگنے کے بعد حیسکو حکام متحرک ہوگئے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سے جرمانہ لگنے کے بعد حیسکو کے جنرل مینیجر نے حیسکو افسر اور عملے کو آخری وارننگ لیٹر بیج دیا۔ اوور بلنگ کے معاملے پر جنرل مینیجر حیسکو عمر حیات گوندل نے حیسکو کے تمام سپرنٹنڈنٹ انجینئرز, ایکسئین اور ایس ڈی اوز کو لیٹر لکھ کر اوور بلنگ کے معاملے پر وارمنگ دے دی۔ لیٹر کے متن میں لکھا کہ صارفین کو زائد بل بھیجنے پر حیسکو جنرل مینیجر کی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے ساتھ میٹنگ ہوئی، ایف آئی اے کے ساتھ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ناجائز بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گی۔متن میں مزید کہا گیا کہ اب اوور بلنگ اور ناجائز بل بھیجا گیا تو اس افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی اور ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے گی۔
-

ضمنی انتخاب میں جیت پی ایم این کی ہو گی، مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امید ظاہر کی ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو خوش آئند ہے، چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا۔ میرا مشن نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھاناہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جلد لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ اسکیم متعارف کروائیں گے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا 1 حلقہ شامل ہے۔صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے ان میں پنجاب اسمبلی کی 12، بلوچستان اور سندھ کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔
-

علامہ اقبال کےخودی کے فلسفے کو اپناتے ہوئے انسان کامل بن سکتا ہے، وزیر اعظم
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 86 ویں یوم وفات پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ آج شاعر مشرق اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 86 واں یوم وفات ہے، پوری قوم آج ان کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے، علامہ اقبال جیسی مدبر اور دور اندیش شخصیت کا جنم صدیوں بعد ہوتا ہے، علامہ اقبال وہ شخصیت ہیں جنہیں تا قیامت سنہری الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنے افکار و تعلیمات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا، نوجوان ان کی خصوصی توجہ کا مرکز تھے، انہوں نے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں، انکی عظمت اور اپنی کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا اور نوجوانوں جہد مسلسل کی تعلیم دی اور ان کو مسلمانوں کے تابناک ماضی سے سبق حاصل کرکے مستقبل میں علم و تحقیق کی منازل طے کرنے کی تلقین کی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اقبال کے فلسفہِ خودی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے، ان کے خودی کے فلسفے کو اپناتے ہوئے انسان کامل بنا جا سکتا ہے، ان کے فلسفے اور تعلیمات پر نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں آج بھی جدید جامعات میں تحقیق کی جارہی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فارسی اور اردو زبانوں میں ان کا کلام اور تحریریں آج بھی پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کے لیے برِ صغیر پاک و ہند میں ایک علیحدہ ریاست کا خواب دیکھا جسے قائد اعظم اور مسلم لیگ کے دیگر رہنماؤں نے شبانہ روز محنت سے شرمندہ تعبیر کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ علامہ اقبال کا پاکستان امن کا گہوارہ، سیاسی برداشت اور بھائی چارے کا پاکستان ہے، اقبال نے ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا جہاں نوجوان تعمیری سوچ سے اس ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئیں مل کر آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم اقبال کے پاکستان کے حصول کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ -

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی ائی خان کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ پارک کی حدود میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے کسٹم کے 3 اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہدا کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں، کسٹم انسپکٹر حسنین ترندی، کانسٹیبل زیاد خان اور ملازم محمد عامر کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم پر عزم ہے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود میں ٹول پلازہ کے قریب کسٹم اہل کاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کسٹم اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
-

ضمنی انتخاب، ناروال میں پولنگ سٹیشن کے سامنے جھگڑا ،ن لیگ کا کارکن جاں بحق
نارووال میں ضمنی انتخابات کے دوران جھگڑے میں مسلم لیگ ن کا کارکن جاں بحق ہو گیا، جس کی مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے تصدیق کی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پی پی 54 میں 2 سیاسی کارکنوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران ایک سیاسی کا کارکن جاں بحق ہو گیا، مخالفین نے جھگڑے کے دوران کارکن کے سر میں ڈنڈا مار دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ شدید زخمی 60 سالہ محمد یوسف اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا، جھگڑا ووٹ ڈالنے پر 2 گروپوں کے درمیان ہوا تھا، پولنگ اسٹیشن کوٹ ناجو میں پولنگ روک دی گئی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ متوفی محمد یوسف مسلم لیگ ن کا کارکن تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غنڈہ گردی سے الیکشن نہیں جیت سکتی، محمد یوسف کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ -

اگر ٹیکس میں اضافہ نہ کیا گیا تو آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا پڑ سکتا ہے ، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے شرائط کو پورا کرنے کیلئے ٹیکس بیس کی اضافہ کی ضرورت کی بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس بیس میں اضافہ نہ کیا گیا تو آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا پڑ سکتا ہے۔وزیر خزانہ اور پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکہ کے دورہ کے دوران واشنگٹن میں پریس بریفنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا مشن مئی کے وسط تک پاکستان پہنچے گا، اور شرائط پر فیصلہ مئی میں ہوگا۔ ایف بی آر نظام ڈیجیٹلائزیشن کر رہے ہیں، اور بڑے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔
محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتمادبحال کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، سعودی عرب بھی پاکستان میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، مشکلات اور چیلنجز کے باوجود ہمیں آگے بڑھنا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نظام میں لیکیج اور خسارے کو کنٹرول کرنا ہے، ٹیکس نظام کی بہتری سے محصولات میں اضافہ ہوگا، اداروں کی نجکاری پر کام جاری ہےِ۔انہوں نے ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کی اورٹیکس، توانائی ، نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ -

مولانا فضل الرحمٰن بلوچستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہوگئے
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بلوچستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔مولانا فضل الرحمٰن نے پشین میں جلسے میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز پشین کے تاج لالہ گراؤنڈ میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام عوامی اسمبلی کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ ہم نے 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی لیکن 2024ء میں اس سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، دھاندلی کے خلاف بلوچستان کی سرزمین سے تحریک اٹھی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ پوری ملک میں جائے گی، ہم اس تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، ہمیں بتایا جائے کہ اسمبلیاں کتنے میں خریدی گئیں ہیں؟ان کا مزید کہنا تھا کہ اب فیصلہ ایوانوں میں نہیں بلکہ میدانوں میں ہوگا۔
-

اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا معاملہ، ن لیگ اور پی پی کے درمیان تعلقات ایک بار پھر سرد مہری کا شکار
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں کے باعث ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان تعلقات ایک بار پھر سرد مہری کا شکار ہونے لگے، پی ڈی ایم اتحاد کے دوران پیپلز پارٹی کے تعینات کردہ اچھی ساکھ کے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے عمل نے دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات کو بھی کشیدہ کردیا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی تشکیل سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو یقین دھانی کروائی تھی کہ پی ڈی ایم کے دور میں اچھی ساکھ کے حامل پیپلز پارٹی کے کسی افسر کو عہدے سے نہیں ہٹایا جائے گا تاہم حیران کن طور پر وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت ادارے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسو سمیت دیگر اداروں سے افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔ساتھ ہی ساتھ محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کے نام سے ہر سال نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنیوالے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس پر عدالتی حکم کیخلاف آپریشن کرکے گرانے جیسے معاملات پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے معاملات وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر فورمز کے سامنے رکھنے کا عندیہ دیتے ہوے تمام تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ اگر ٹارگٹڈ ایکشن کو واپس نہ لیا گیا تو پیپلز پارٹی کو بھی سخت ایکشن لینے پر مجبور ہوسکتی ہے۔
