تھرپارکر میں افسوس ناک واقع پیش آیا جس میں رینجرز اہلکاروں کا ٹرک الٹنے سے 2 نوجوان شہید جبکہ 18 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تھرپاکرکے علاقہ اسلام کوٹ کے قریب گاؤں آڈے جو تڑ کے مقام پر رینجرز اہلکاروں کا ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے رینجرز کے2 نو جوان شہید جبکہ 18 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایم ایس ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں رینجرز کے دو نوجوان اہلکار قاسم اور ابراہیم شہید ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے جوانوں کا اسلامکوٹ ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ رینجرز کے ٹرک سے حادثہ ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا ہے۔
Author: صدف ابرار
-

تھر پارکر، رینجر کے گاڑی کو حادثہ، 2 نوجوان شہید 8 زخمی
-

وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی اُلٹنے سے 58 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ
افریقی ملک وسطی افریقی جمہوریہ میں کشتی اُلٹنے سے 58 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے، کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حادثہ دارالحکومت بینگوئی میں اس وقت پیش آیا جب صوبہ مپوکو میں ایک کشتی کسی عزیز کی تدفین کے سلسلے میں 300 سے زائد افراد کو ایک گاؤں موکیلو جاتے ہوئے الٹ کر ڈوب گئی۔عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ 300 سے زائد مسافر سوار تھے، کئی افراد جگہ نہ ہونے کے باعث کشتی کے کنارے پر کھڑے ہوئے تھے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 58 لاشیں نکال لی ہیں، ڈوبنے والوں کی کُل تعداد معلوم نہیں ، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر کچھ لوگوں کو بچا لیا تاہم درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
-

پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کو ہم سے بچھڑے 86 سال ہو گئے
پاکستان کے قومی شاعر اور مفّکر اسلام علامہ محمد اقبال کا 86 واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ آج منایا جا رہا ہے۔علامہ اقبال کو اپنی قوم سے بچھڑے 86 برس ہو چکے ہیں مگر ان کی تعلیمات آج بھی پاکستانیوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ علامہ اقبال وہ شخصیت ہیں جنہیں تا قیامت سنہری الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔علامہ محمد اقبال ہی وہ انمول شخصیت ہیں جنہوں نے تصوّر پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں کی جدو جہد آزادی کو پہلی دفعہ باقاعدہ شکل میں پیش کیا۔ انہیں عالم اسلام کے ایک معروف شاعر، فلسفی اور مفّکر کی حیثیت سے بھی پہچانا جاتا ہے۔اقبال نے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لئے نسلی و فرقہ وارانہ تفریق کو بالائے طاق رکھ کر باہم متحد ہونے کی تلقین کی۔بحیثیتِ قوم ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا چاہیے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔
-

ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شہید،4 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نیتجے میں 2 کسٹم اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق کسٹم اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 کسٹم اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کہ 3 روز قبل بھی درابن روڈ پر کسٹم انٹیلیجنس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا جس میں انسپکٹر سمیت 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔
-

ضمنی انتخاب، مختلف پولنگ سٹیشن پر لڑائی جھگڑے اور بدنظمی کے واقعات رپورٹ
قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ سٹیشن پر لڑائی جھگڑے اور بدنظمی کے واقعات رپورٹ ہونے لگے۔
فیروزوالہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول نظام پورہ میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین گتھم گتھا ہوگئے جس کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا، کارکن ایک دوسرے پر مکے برساتے رہے، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، گولیوں کی تھرتھراہٹ سے علاقہ گونج اٹھا، ووٹ کاسٹ کرنے آئی خواتین کی دوڑیں لگ گئیں۔شیخوپورہ میں پی پی 139 کے پولنگ سٹیشن جھگیاں سیالہ میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے حامیوں میں جھگڑا ہوا جس کے باعث پولنگ کا عمل بند کر دیا گیا۔ دوسری جانب پی پی 149 کے پولنگ سٹیشن 171 میں سنی اتحاد کونسل اور آئی پی پی کے امیدواروں میں جھگڑا ہوا، موقع پر موجود پولیس نے آئی پی پی اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جھگڑا کیمپ لگانے پر ہوا۔ -

ملک کے اکیس اضلاع میں ضمنی انتخاب ،موبائل سروس معطل
ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے ، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا ایک حلقہ شامل ہے۔صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے اس میں پنجاب اسمبلی کی 12، بلوچستان اور سندھ کی 2،2 نشستیں شامل ہیں۔وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی، تاہم لینڈ لائن نیٹ سروسز بحال رہیں گی۔
یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک مراسلے میں وفاقی وزارت داخلہ سے سفارش کی تھی کہ 13 اضلاع اور تحصیلوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے جبکہ موبائل پر کال سروس بحال رہے۔الیکشن کمیشن کی درخواست پر وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔رپورٹس کے مطابق پولیس سیکیورٹی پہلے، سول آرمڈ فورسز دوسرے جبکہ پاک فوج کے اہلکار تیسرے حصار میں فرائض انجام دیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل کردی گئی ہے۔ -

پاکستان کے سینئیر ترین سابق بیوروکریٹ انتقال کر گئے
سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔روئیداد خان کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر اسلام آباد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں ایچ الیون قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔روئیدادخان 28 ستمبر 1923ء کو مردان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے، وہ پاکستان کے سب سے سینئر بیوروکریٹ تھے، ان کی عمر 100 سال تھی، انہوں نے 1949ء میں سول سروس جوائن کی تھی۔روئیداد خان نے 5 صدور اور 3 وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا اور کئی اہم اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔روئیداد خان نے چیف سیکریٹری سندھ و خیبر پختون خوا اور صدر و وزیرِ اعظم کے مشیر سمیت اہم عہدوں پر ذمے داریاں انجام دیں۔وہ 1971ء میں جنرل یحییٰٰ خان کے دور میں سیکریٹری انفارمیشن تھے، ان کی خود نوشت 1997ء میں شائع ہوئی تھی۔
-

آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں فی الحال پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی اور آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پر ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا۔وفاقی وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے آخری قسط کے لیے تمام اہداف پورے کرلیے گئے ہیں اور سٹاف لیول معاہدے کے ساتھ جائزہ مشن آخری قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔
-

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر عدالت عالیہ کے تمام ججوں سے تجاویز مانگ لیں
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہائی کورٹ کے تمام ججز سے تجاویز مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے پیر تک تجاویز مانگ لیں ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کرلی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر تک تمام ججز کو تجاویز بھجوانے کی ہدایت کردی ہے، ججز کو سپریم کورٹ کے حکمنامہ کی کاپی بھی بھجوا دی گئی ہے، ججز کی تجاویز کے بعد فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا۔ یاد رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا، ججز نے اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی مانگی تھی۔
اس معاملے پر پہلے وزيراعظم نے چیف جسٹس کی مشاورت سے انکوائری کمیشن بنایا لیکن بعد میں چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے کر کیس سماعت کےلیے مقرر کردیا تھا۔ -

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان سینٹ کے نشست سے مستعفی
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ میں نے سینیٹ سے استعفیٰ لکھ دیا ہے،وزارتیں اور عہدے ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے ۔
ولی باغ میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سنیٹر بننے سے صاف انکار کیا تھا،میرے انکار پر آصف زرداری نے اسفندیار ولی خان سے رابطہ کیا،اسفندیار ولی خان نے بھی مجھے سینیٹ بھیجنے سے انکار کر دیا تھا ۔آصف زرداری نے مجھے بلوچ اور پختون قوم سمیت محکوم اقوام کی آواز بننے کا کہا۔سنیٹر منتخب کرانے پر صدر آصف زرداری اور اےا ین پی بلوچستان کا شکر گزار ہوں،الیکشن کے بعد ہمیں سینیٹ سمیت گورنر ی کی آفر ز کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیسوں کی خاطر ہمیں دوبارہ جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،خطے میں خراب حالات کا اثر براہ راست بلوچستان پہ پڑے گا،ایمل ولی کے کہا کہ چینی باشندے اسلام آباد میں محفوظ لیکن ہمارے صوبے میں غیر محفوظ ہیں ۔شانگلہ واقعہ کی تحقیقات سمجھ سے بالاتر ہے ،واقعہ مالاکنڈ میں ہوتا ہے لیکن ڈی آئی جی ہزارہ ریجن کا ہٹایا گیا،ڈی آئی جی ملاکنڈ آئی جی خیبر پختون خواہ کا بہنوئی ہے،شانگلہ واقعہ پر آئی جی خیبر پختون خواہ کو کیوں معطل نہیں کیا گیا ؟