Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ  کا اعلان کر دیا گیا

    نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کوچنگ پینل کا اعلان کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ پینل میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرمحمود کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، اظہرمحمود اس سے قبل پاکستان ٹیم کے بالنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ جبکہ وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور منصور رانا ٹیم منیجر ہونگے۔اس کے علاوہ سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل کو اسپن بالنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کل منگل کو کیا جائے گا، خیال رہے کہ 5میچز کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کے بعد کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کے بعد کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کے بعد کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا شہزادہ محمد بن سلمان سے شہبازشریف نے الصفاء پیلس مکہ المکرمہ میں باضابطہ ملاقات کی، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت اور مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں ہونے والی بات چیت کا محور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے راستے تلاش کرنا تھا۔ ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں سعودی عرب کے تعاون کو سراہا گیا، دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے باہمی عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے نئے سعودی سرمایہ کاری پیکیج کے پہلے فیز کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تشویشناک صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

  • باجوڑ: پی ٹی آئی کے جلسے میں فائرنگ

    باجوڑ: پی ٹی آئی کے جلسے میں فائرنگ

    باجوڑ کے این اے8 اور پی کے 22 پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جاری پی ٹی آئی کے جلسے میں فائرنگ کا واقعہ سامنے آگیا، فائرنگ کا واقعہ نواگئی بازار میں پیش آیا۔فائرنگ کے وقت نواگئی بازار میں جلسے ہونا تھا، گل ظفر خان نواگئی بازار میں اپنے کارکنان کی ہمراہ موجود تھے۔گل ظفر خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف نعرے بازی کے بعد گاڑی پر سیدھا فائرنگ ہوئی۔ لیکن خوش قسمتی سے پی ٹی آئی رہنما محفوط رہے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، جبکہ متعدد کارکنان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

  • اسلام اباد: نامعلوم افراد نے تین افراد کے گلے کاٹ دیے

    اسلام اباد: نامعلوم افراد نے تین افراد کے گلے کاٹ دیے

    اسلام آباد غوری ٹاؤن فیز فور میں نامعلوم افراد نے تین افراد کے گلے کاٹ دیے، پولیس کے مطابق زخمیوں میں والد اور اسکے دو کمسن بچے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق تینوں کو تشویش ناک حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں کی شناخت 55 سالہ شہرون ،07 سالہ آریان اورد 10 سالہ بچی ادا کے نام سے ہوئی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تینوں زخمی آپریشن تھیٹر میں ہیں ان سے بات چیت کے بعد ہی اصل واقعہ معلوم ہو گا، تاہم گلا کاٹنے والے ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جبکہ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

  • سینئر ترین افسر حسن رضا خان کو قائم مقام آئی جی تعینات کیا جائے، چیف کمشنر کا مطالبہ

    سینئر ترین افسر حسن رضا خان کو قائم مقام آئی جی تعینات کیا جائے، چیف کمشنر کا مطالبہ

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) کی غیر موجودگی میں اسلام آباد پولیس کو انتظامی مشکلات کا سامنا ہے، اس بات کا اظہار چیف کمشنر آفس نے وزارت داخلہ کو لکھے خط میں کیا۔
    نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی سے متعلق خط ایڈیشنل کمشنر رانا محمد وقاص کی جانب سے لکھا گیا، جس میں کہا گیا کہ نئے آئی جی کی تعیناتی کے بعد اکبر ناصر اپنے عہدے کا چارج چھوڑ چکے ہیں، نئے تعینات ہونے والے آئی جی علی ناصر رضوی نے تاحال عہدے کا چارج نہیں سنبھالا۔ خط میں کہا گیا کہ آئی جی کی غیر موجودگی میں اسلام آباد پولیس کو انتظامی مشکلات کا سامنا ہے، صورتحال کے پیش نظر سینئر ترین افسر حسن رضا خان کو قائم مقام آئی جی تعینات کیا جائے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ حسن رضا خان بطور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پولیس میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے اپنی پارٹی کا اعلان کر دیا ،مفتاح اسماعیل کا بھی اپنی پارٹی بنانے پر غور

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی پارٹی کا اعلان کر دیا ،مفتاح اسماعیل کا بھی اپنی پارٹی بنانے پر غور

    سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیےکوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کردی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کرارہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے،
    دوسری جانب سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عید کے بعد نئی جماعت کا اعلان کریں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ 3بڑی جماعتوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں۔سیاست دان عوام کے مسائل اور ان کے حل کیلئے کوئی بات نہیں کر رہے۔ بہت سے قریبی دوست او سیاستدان نئی جماعت میں شامل ہونے کیلئےرابطے میں ہیں۔حاجی لشکری رئیسانی،خواجہ محمد ہوتی اور دیگر لوگوں سے رابطے ہیں۔بہت سے لوگوں کے نام ابھی نہیں بتا سکتا۔مفتاح اسماعیل کاکہنا تھاکہ مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،ریاست اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی۔ کسی بھی حکومت نے برآمدات میں اضافہ نہیں کیا۔اسٹیبلشمنٹ کی حمایت ضروری نہیں سمجھتے۔ ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر کام کرینگے ان کیلئے نہیں۔ تنقید برائے تنقید نہیں کرینگے نہ ذاتیات کی سیاست کریں گے۔پیپلزپارٹی سندھ میں کام نہیں کر سکی، سندھ کے اسکولوں کی حالت اب تر ہے۔سابق وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ پارٹی صدر کی ٹرم کی مدت 3 سال مقرر کی جائے گی۔ پارٹی پر کسی ایک خاندان کی اجارہ داری نہیں ہوگی۔ ہمارا ایک ایجنڈا ہے جس پر لوگوں سے بات کریں گے ۔

  • کراچی کا انتظامی کنٹرول تین ماہ کے لیے پاک فوج کو منتقل کیا جائے،مصطفی کمال

    کراچی کا انتظامی کنٹرول تین ماہ کے لیے پاک فوج کو منتقل کیا جائے،مصطفی کمال

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کراچی کا انتظامی کنٹرول تین ماہ کے لیے پاک فوج کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت پر سخت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، حکومت سندھ اور پولیس نے کراچی کو ڈکیتوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 3ماہ میں اسٹریٹ کرائمز میں جاں بحق افراد کی تعداد60 تک پہنچ چکی ہے، متعصب حکومت اور نااہل پولیس نے ڈاکوؤں اور قاتلوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے سوال اٹھایا کہ وزیرداخلہ سندھ بتائیں کس نے پولیس کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں؟ سندھ پولیس ایکشن کیوں نہیں لے رہی؟مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی ڈکیتوں کے رحم و کرم پر ہے، کراچی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، میٹرول میں دو شہریوں کا قتل اور لُوٹ مار ظلم ہے، شہریوں کی جان و مال محفوظ نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو 3 ماہ کے لیے فوج کے حوالے کیا جائے۔

  • شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں رخنہ ڈالنے میں اہم کردار وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہے،قیصرہ الہی

    شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں رخنہ ڈالنے میں اہم کردار وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہے،قیصرہ الہی

    گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے الزام عائد کیا ہے کہ شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں رخنہ ڈالنے میں اہم کردار وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہے۔ تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الٰہی نے پریس کانفرنس کی۔قیصرہ الٰہی کا کہنا تھاکہ پرویزالٰہی آج بھی خلوص دل سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ 70 سال کی عمر میں آج بھی باہمت ہیں جو سختیاں برداشت کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ میں رخنہ ڈالنے میں اہم کردار محسن نقوی کا ہے، چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے اقتدار کیلئے خاندان کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔
    ان کا کہنا تھاکہ بہنوں نے نہیں شجاعت کے بیٹوں نے مسحن نقوی کی معاونت سے ناممکن کو ممکن بنادیا، وفاقی اور صوبائی وزیر بننے والے دونوں بیٹوں نے باپ کو ٹشو کی طرح استعمال کیا، سالک حسین نے اڈیالہ میں پرویزالٰہی سے ملنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔قیصرہ الٰہی نے مزید کہا کہ حیران ہوں 25 سالہ بچہ موسی الہیٰ، 70 سالہ پرویز الہیٰ کا مقابلہ کررہا ہے۔ثمیرہ الٰہی کا کہنا تھاکہ الیکشن چوری کرکے وفاقی،صوبائی وزیر بننے والے بھائی نفرت سمیٹ رہے ہیں، شجاعت کے بیٹے اقتدار اور ہم حق سچ کیلئے لڑ رہے ہیں۔چوہدری شجاعت کی بہن ثمیرہ الہٰی نے کہا کہ پاکستان میں ملاوٹ کا زمانہ ہے مگر تھوڑا سچ بھی بول لینا چاہے، پرویز الہیٰ 70 سال کی عمر میں آج بھی با ہمت ہیں جو سختیاں برداشت کر رہے ہیں، الیکشن چوری کرکے وفاقی، صوبائی وزیر بننے والے بھائی نفرت سمیٹ رہے ہیں، شجاعت کے بیٹے اقتدار اور ہم حق سچ کیلئے لڑ رہے ہیں

  • سعودی عرب  اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

    سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث بدھ کو عید ہوگی۔سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوئے۔ اس کے علاوہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔چاند نظر نہ آنے کے بعد 10 اپریل بروز بدھ کو یکم شوال 1445 ہجری ہوگی۔خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے سعودی عرب میں عید الفطر بدھ کو ہونےکا امکان ظاہر کیا تھا۔خلیجی ریاستوں متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔متحدہ عرب امارات میں بھی چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا تاہم پورے ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔بعدازاں کمیٹی نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات میں کل 30 واں روزہ رکھا جائے گا اور 10 اپریل بروز بدھ کو عید ہوگی۔دوسری جانب قطر میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں بدھ کو عید منائی جائے گی۔اُدھر افغانستان میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی جس کے بعد بدھ کو عید کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لندن اور آسٹریلیا میں بھی بدھ کو عید الفطر منائی جائے گی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی جیل خانہ جات کی درخواست پر سندھ کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں 120 دنوں کی خصوصی معافی کی منظوری دے دی ۔جیل خانہ جات قوانین 2019 کے رول 788 کے تحت قیدیوں 120 دن کی سزائیں معاف کی جاسکتی ہے۔سزا معافی کا اطلاق قتل، جاسوسی، بغاوت، ریاست مخالف سرگرمی، دہشت گردانہ سرگرمی کے سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔زنا ، اغوا/اغوا ،ڈکیتی ، غیر ملکی ایکٹ 1946 کے تحت سزا یافہ ، منشیات کے جرائم میں ملوث قیدی بھی معافی کے حقدار نہیں ۔آئی جی جیل خانہ جات کے مراسلہ کے مطابق قیدیوں کی سزا معافی کا خصوصی اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔