ہم ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں لڑتے رہے ہیں، ایک مرتبہ ٹکٹ نہیں ملا تو مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے
نواز شریف کے الیکشن میں جیتنے کے باوجود خاموشی پر انہوں نے کہا کہ نوازشریف پارٹی لیڈر ہیں، انہیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، عوام نے ن لیگ کو اکثریت سے کامیاب نہیں کیا، نواز شریف ملک کو دلدل سے نکال سکتے تھے، ہم نے دو سال میں ملک کو دلدل سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن تسلیم کرتاہوں کہ ہمارے بیانیہ کو نہیں سراہا گیا، اس لیے نواز شریف نے اپنے آپ کو پیچھے ہٹا لیا۔
جنرل فیض اور باجوہ کو پارلیمنٹ میں بلانے کی بات پر خواجہ آصف کو دھمکی آمیز فون کالز ملنے پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ’ان سے یہ معلوم کرنا چاہیے کہ انہیں کس نے دھمکی دی ہے، کیونکہ اگر انہوں نے یہ کہا ہے تو اس میں کوئی نہ کوئی بات ہوگی، میرا نہیں خیال کہ انہوں بلاوجہ یہ بات کی ہوگی‘انہوں نے کہا کہ اسی لیے پارٹی نے نواز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کی تائید کی اور ان کی جگہ شہباز شریف کا نام دیا گیا کیونکہ انہیں مخلوط حکومت چلانے کا تجربہ ہے۔
Author: صدف ابرار
-

ہمارے بیانیہ کو نہیں سراہا گیا، اس لیے نواز شریف نے اپنے آپ کو پیچھے ہٹا لیا۔رانا ثناءاللہ
-

تین دن قبل وزیراعظم کے سامنے منتیں کرنے والے وفاق اور پنجاب کو دھمکیاں دے رہے ہے
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈاپور کے دھمکی آمیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گنڈاپور صاحب آپکی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات میں اشتہاری شخص ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے، تین دن قبل یہی علی مین گنڈاپور وزیراعظم کے سامنے منتیں کر رہے تھے۔ آج وہی وفاق اور پنجاب کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنے صوبے کے عوام کا سوچیں۔انہوں نے کہا کہ آپ چوری شدہ مینڈیٹ پر شارٹ ٹرم وزیراعلیٰ ہیں، آپ کا لیڈر آج چار مقدمات میں مجرم ثابت ہو چکا ہے۔ گنڈاپور صاحب آپکی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
-

اسلام آباد ، خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ ، پرنسپل سمیت 4 افسران معطل
اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے پرنسپل سمیت 4 افسران کو معطل کردیا
معطل ہونے والوں میں پرنسپل آئی ایم سی بی ایف سیون تھری آفتاب طارق شامل ہے جبکہ ہیڈمسٹریس آئی ایم سی بی ایف سیون تھری اُم رباب کو بھی معطل کردیا گیا،اسکے علاوہ وائس پرنسپل آئی ایم سی بی ایف سیون تھری متین احمد بھی معطل کر دئے گئے، سابق ڈی ڈی او خالدہ آصف کو بھی کام سے روک دیا گیا،متعلقہ افسران پر ڈیلی ویجز خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا الزام ہے،


-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی کی تجاویز،سفارشات پرمختلف منصوبوں کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے راولپنڈی ڈویژن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات کی ہے ارکان اسمبلی کی رمضان نگہبان پیکج کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد دی ارکان اسمبلی نے ستھرا پنجاب اوردیگرپراجیکٹس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ہماری توقعات سے بڑھ کر تیزرفتاری سے بڑھ کر کام کررہی ہیں۔ اور کہا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف جس تیزرفتاری سے کام کررہی ہیں لگتا ہے سپیڈ کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ارکا ن اسمبلی نے مزید کہا کہ لوگوں کو آپ سے بہت امیدیں ہیں، آپ ہماری توقعات سے زیادہ کام کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کی تجاویز اورسفارشات کو خود نوٹ کیا اورعملدر آمد کے احکامات جاری کر دئے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صوبے بھر میں ڈسٹرکٹ کونسل ڈسپنسریوں کی بحالی کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کئے، اسکے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہولی فیملی ہسپتال کا ڈویلپمنٹ ورک تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی مری اور روات کے زیر تعمیر ہسپتالوں کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت، جبکہ کوٹلی ستیاں کو سیاحتی مقام بنانے کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ کلرکہار،چکوال اوردیگر علاقوں میں سیاحت کے فر وغ کیلئے جامع پراجیکٹ لائیں گے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ٹیکسلا میں گراؤنڈ بنانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔اور راولپنڈی ڈویژن میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے چھوٹے ڈیم کا پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے راولپنڈی ڈویژن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات
ارکان اسمبلی کی رمضان نگہبان پیکج کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد
ارکان اسمبلی نے ستھرا پنجاب اوردیگرپراجیکٹس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف… pic.twitter.com/K50CO241nk— PMLN (@pmln_org) March 20, 2024
اسکے علاوہ دیہات اوردوردراز علاقوں میں ہیلتھ کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے موبائل ہسپتال اورکلینک آن ویل پراجیکٹ جلد شروع ہوگا۔ مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر کے دیہی اوربنیادی مراکز صحت کو6ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا۔ اور پنجاب بھر میں ٰ600روڈ کی تعمیر ومرمت،5ایکسپریس وے اور3موٹر ویز بنائیں گے۔ صوبہ بھر میں 100فیصد فری ادویات اورہم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔مریم نواز نے کہا کہ مری میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنا رہے ہیں۔اور
پنجاب کے تمام اضلاع سیف سٹی، آئندہ 3 ماہ میں 18 شہر میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں۔ آج تک ویسٹ مینجمنٹ کا کوئی نظام ہی نہیں تھا، دیہات میں کبھی صفائی ہی نہیں ہوئی۔ تاہم چندماہ میں سروے کرکے پنجاب کی تمام آبادی کا ڈیٹا حاصل کی جائے گا، جس سے مستحق افراد کی نشاندہی آسان ہو گی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں 42لاکھ سے زیادہ رمضان نگہبان پیکیج تقسیم ہوچکے ہیں،30ارب کا پیکیج دیا۔ اراکین نے متعلقہ اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں میں صحت کے مسائل اور سکولوں میں سائنس ٹیچرز کی کمی سے آگاہ کیا۔ اسکے علاوہ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ آسان قسطوں پر ایک لاکھ گھر کم آمدن والے افراد کو دیں گے۔ پنجاب میں سکھ ٹورازم کا بہت سکوپ ہے، کام شروع کر دیا ہے۔مریم نواز شریف
پنجاب میں ٹورازم سائیٹس کو ڈویلپمنٹ کرنے کا لانگ ٹرم اور میڈیم ٹرم پلان ہے۔ اس دوران ایم پی اے چودھری شیر علی خان، ملک اعتبار خان، محمد بلال یامین، راجہ صغیر احمد، شوکت راجہ، چودھری نعیم اعجاز، عمران الیاس چوہدری، ملک محسن ایوب خان، ملک افتخار احمد، ملک منصور افسر، ضیاء اللہ شاہ، عبدالحنیف، سلطان حیدر علی خان، تنویر اسلم ملک، شہریار ملک ملاقات کی ، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، معاون خصوصی ذیشان ملک نے بھی شرکت کی. -

عمران خان نے پاکستان کے خلاف سازش کی جو آج ناکام ہوئی ہے،عطا تارڈ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا، آج آپ سرٹیفائیڈ جھوٹے ثابت ہوگئے، ایک شخص نے ریاست کے مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی، آپ نے پاکستان کے خلاف سازش کی جو آج ناکام ہوئی ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نے کانگریس کمیٹی اجلاس میں بھی واویلا کیا، ایک سازش کے تحت پاکستان کے تشخص کو متاثر کیا گیا، آج ہم سرخرو ہوئے ہیں، ہماری بات سچ ثابت ہوئی ہے، یہ خود کانگریس کمیٹی میں گئے تھے، بانی پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلود کیا، جھوٹ ہمیشہ بے نقاب ہو کر رہتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا مکروہ اور گھناؤنا چہرہ پوری دنیا نے دیکھا، کانگریس میں سماعت کے بعد ان کے پلے کیا رہ گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہوا ہے، کل اس حوالے سے وزیر خزانہ پریس کانفرنس کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی سفیر ڈونلڈ لو کانگریس کمیٹی میں گواہی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے میں سائفر لہرا کر اپنی حکومت جانے کو امریکی سازش قرار دیا جس کی مذمت کرتا ہوں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی ذیلی کمیٹی کی سماعت پی ٹی آئی کی سازش سے ہوئی۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جھوٹ بول رہے تھے، ڈونلڈ لو نے سائفر کیس کی سازش کو جھوٹ قرار دیا۔عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے درخواستیں دے کر کانگریس کی ہیرنگ کروائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، سیاست چمکانے اور سیاسی مفادات کے لیے قومی مفاد کو داؤ پر لگایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کمیٹی میں جھوٹ کی سخت سزا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے لوگوں کو شور کرنے پر باہر نکالا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھ لیا بانی پی ٹی آئی منافق شخص ہے، اس کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں غلط بیانی سے کام لیا گیا، سائفر کی سماعت ہائی کورٹ میں بھی چل رہی ہے، سائفر کیس میں پاکستان کے دشمنوں کو فائدہ دیا گیا، سائفر کیس ایک سازش تھی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سزا دی گئی۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ کانگریس کمیٹی میں امید سے گئے مگر انجام قوم کے سامنے آگیا۔ -

افغان کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیا کی جانب سے سیریز ملتوی کرنے پر مایوسی کا اظہار
افغان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا نے تیسری مرتبہ سیریز کے ملتوی ہونےکا اعلان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے آسٹریلیا ماضی میں ایک ٹیسٹ اور گزشتہ برس ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک بار پھر سیریز ملتوی کرنے پر افغانستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلیا سے دوسری مرتبہ سیریز ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی، کرکٹ آسٹریلیا پر آسٹریلوی حکومتی کے دباؤ کو سمجھتے ہیں۔افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی حکومت اپنی پالیسیوں کو بورڈ پر مسلط نہ کرے، کرکٹ آسٹریلیا فل ممبر بورڈ کو احترام دے اور متبادل حل پر غور کرے۔واضح رہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کی تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز رواں برس اگست میں شیڈول تھی۔تاہم گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ نے جاری بیان میں کہا تھاکہ ہم افغانستان کے خلاف باہمی سیریز ملتوی کر رہے ہیں، افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے 12 ماہ کے دوران اپنی حکومت سے رابطے میں ہیں، حکومت نے ہمیں بتایا ہے کہ حالات پہلے سے بھی بدترین ہیں، اس لیے ہم اپنے ماضی کے مؤقف پر قائم ہیں۔
-

ملک کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
وزارتِ قومی صحت سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کوئٹہ، چمن، پشاور، کراچی کے ضلع کورنگی، کراچی جنوبی اور مستونگ کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے اور تمام مثبت نمونوں میں پائے گئے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔
وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ پولیو وائرس 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو نشانہ بناتا ہے، والدین ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پہلے ہی تین صوبوں میں 25 مارچ سے 28 مارچ تک خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خصوصی پولیو مہم مثبت سیوریج سیمپلز والے اضلاع میں چلائی جائے گی، آؤٹ بریک رسپانس پولیو مہم پنجاب، سندھ، بلوچستان میں چلے گی، 26 اضلاع میں 82 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے 11، سندھ 8، پنجاب 7 اضلاع میں خصوصی پولیو مہم چلے گی۔ -

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد انتقال کر گئے،
سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔ سعید احمد نے پاکستان کی طرف سے 41ٹیسٹ کھیلے ،انہوں نے پانچ سنچریوں اور سولہ نصف سنچریوں کی بدولت سے دو ہزار نو سو اکانوے رنز بنائے ۔سعید احمد نے 1958میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا،سابق کرکٹر نے 1973 میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میلبرن میں کھیلا تھا۔ انہوں نے 172 رنز کے اعلی اسکور کے ساتھ شاندار 40.41 اوسط سے پانچ سنچریوں اور 16 نصف سنچریوں کی بدولت 2,991 رنز بنائے، جو 1965 میں نیوزی لینڈ کے خلاف آیا تھا۔ اس نے گیند کے ساتھ 22 وکٹیں بھی حاصل کیں۔پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا، "پاکستان کرکٹ بورڈ سابق ٹیسٹ کپتان اور پاکستان کے ٹیسٹ کیپ نمبر 27 کے حامل سعید احمد کے 86 سال کی عمر میں انتقال پر غمزدہ ہے۔”
سعید احمد نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو ویسٹ انڈیز کے خلاف 1958 میں برج ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران کیا اور پاکستان کے لیے اپنا آخری ٹیسٹ میلبورن میں 1972/73 کے دورے کے دوران کھیلا۔ وہ پاکستان کے چھٹے ٹیسٹ کپتان تھے اور انہوں نے 1969 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران حنیف محمد کی جگہ ٹیم کا کپتان بنایا تھا۔ انہوں نے صرف تین ٹیسٹ میں پاکستان کی قیادت کی۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کے عظیم ترین ٹیسٹ کھلاڑی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی ملک کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ “ انہوں نے کہا کہ ہمارے سابق ٹیسٹ کپتانوں میں سے ایک کے انتقال پر غمزدہ ہے اور سعید احمد کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے پورے دل سے پاکستان کی خدمت کی اور پی سی بی ٹیسٹ ٹیم کے لیے ان کے ریکارڈ اور خدمات کا احترام کرتا ہے،
مرحوم کے بیٹے کی دبئی سے آمد کے بعد نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔ -

مرغوں کی آواز کی گونج سندھ ہائی کورٹ ٔپہنچ گئی
سندھ ہائی کورٹ میں آج ایک دلچسپ کیس کی سماعت ہوئی جس میں مرغوں کے شور سے تنگ خاتون نے عدالت سے مدد طلب کی۔ سندھ ہائی کورٹ میں علاقے میں مرغوں کے شور سے تنگ خاتون نے عدالت کا رخ کیا تو عدالت کی جانب سے بھی دلچسپ ریمارکس سامنے آئے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گھر میں مرغے اور مرغیاں پالنے کیخلاف خاتون کی درخواست کی سماعت ہوئی۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے شکایت کی گئی۔درخواست گزار نے بتایا کہ مرغوں کے گھر میں رکھنے کی وجہ سے پورے علاقے میں شور رہتا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ اس حوالے سے کچھ نہیں کررہا ۔جس پر چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیے کہ ویسے بھی مرغے تو بہت شرارتی ہوتے ہیں، شور بھی بہت کرتے ہیں۔ کہ تو پھر کیا کریں، جس جس نے گھر میں مرغے مرغیاں پالی ہیں انہیں کاٹ دیں کیا؟ پہلے کے زمانے میں تو شرارتی لڑکے مرغے کاٹ کر کھا جایا کرتے تھے۔
-

ایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر پی ٹی اے کے قول و فعل میں تضاد
ایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر پی ٹی اے کے قول و فعل میں تضاد سامنے آگیا وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ایکس کی بندش سے متعلق لکھا خط منظر عام پر آگیا
وزارت داخلہ کی طرف سے 17 فروری 2024 کو پی ٹی اے کو خط لکھا گیا تھا ، خط میں ایکس کی فوری بندش کے احکامات دیے گئے، آئندہ احکامات تک ایکس کی سروس بند رکھی جائے، خط پی ٹی اے وکیل نے ایکس بندش کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا، گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کے خط کی تردید کی تھی باغی ٹی وی کی جانب سے خط کے بارے موقف کے لیے ترجمان پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا لیکن ترجمان پی ٹی آئی مؤقف دینے سے گریزاں ہے،