Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد   انتقال کر گئے،

    سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد انتقال کر گئے،

    سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔ سعید احمد نے پاکستان کی طرف سے 41ٹیسٹ کھیلے ،انہوں نے پانچ سنچریوں اور سولہ نصف سنچریوں کی بدولت سے دو ہزار نو سو اکانوے رنز بنائے ۔سعید احمد نے 1958میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا،سابق کرکٹر نے 1973 میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میلبرن میں کھیلا تھا۔ انہوں نے 172 رنز کے اعلی اسکور کے ساتھ شاندار 40.41 اوسط سے پانچ سنچریوں اور 16 نصف سنچریوں کی بدولت 2,991 رنز بنائے، جو 1965 میں نیوزی لینڈ کے خلاف آیا تھا۔ اس نے گیند کے ساتھ 22 وکٹیں بھی حاصل کیں۔پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا، "پاکستان کرکٹ بورڈ سابق ٹیسٹ کپتان اور پاکستان کے ٹیسٹ کیپ نمبر 27 کے حامل سعید احمد کے 86 سال کی عمر میں انتقال پر غمزدہ ہے۔”
    سعید احمد نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو ویسٹ انڈیز کے خلاف 1958 میں برج ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران کیا اور پاکستان کے لیے اپنا آخری ٹیسٹ میلبورن میں 1972/73 کے دورے کے دوران کھیلا۔ وہ پاکستان کے چھٹے ٹیسٹ کپتان تھے اور انہوں نے 1969 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران حنیف محمد کی جگہ ٹیم کا کپتان بنایا تھا۔ انہوں نے صرف تین ٹیسٹ میں پاکستان کی قیادت کی۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کے عظیم ترین ٹیسٹ کھلاڑی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی ملک کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ “ انہوں نے کہا کہ ہمارے سابق ٹیسٹ کپتانوں میں سے ایک کے انتقال پر غمزدہ ہے اور سعید احمد کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے پورے دل سے پاکستان کی خدمت کی اور پی سی بی ٹیسٹ ٹیم کے لیے ان کے ریکارڈ اور خدمات کا احترام کرتا ہے،
    مرحوم کے بیٹے کی دبئی سے آمد کے بعد نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔

  • مرغوں کی آواز کی گونج سندھ ہائی کورٹ ٔپہنچ گئی

    مرغوں کی آواز کی گونج سندھ ہائی کورٹ ٔپہنچ گئی

    سندھ ہائی کورٹ میں آج ایک دلچسپ کیس کی سماعت ہوئی جس میں مرغوں کے شور سے تنگ خاتون نے عدالت سے مدد طلب کی۔ سندھ ہائی کورٹ میں علاقے میں مرغوں کے شور سے تنگ خاتون نے عدالت کا رخ کیا تو عدالت کی جانب سے بھی دلچسپ ریمارکس سامنے آئے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گھر میں مرغے اور مرغیاں پالنے کیخلاف خاتون کی درخواست کی سماعت ہوئی۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے شکایت کی گئی۔درخواست گزار نے بتایا کہ مرغوں کے گھر میں رکھنے کی وجہ سے پورے علاقے میں شور رہتا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ اس حوالے سے کچھ نہیں کررہا ۔جس پر چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیے کہ ویسے بھی مرغے تو بہت شرارتی ہوتے ہیں، شور بھی بہت کرتے ہیں۔ کہ تو پھر کیا کریں، جس جس نے گھر میں مرغے مرغیاں پالی ہیں انہیں کاٹ دیں کیا؟ پہلے کے زمانے میں تو شرارتی لڑکے مرغے کاٹ کر کھا جایا کرتے تھے۔

  • ایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر پی ٹی اے کے قول و فعل میں تضاد

    ایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر پی ٹی اے کے قول و فعل میں تضاد

    ایکس (ٹوئٹر) کی بندش پر پی ٹی اے کے قول و فعل میں تضاد سامنے آگیا وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ایکس کی بندش سے متعلق لکھا خط منظر عام پر آگیا
    وزارت داخلہ کی طرف سے 17 فروری 2024 کو پی ٹی اے کو خط لکھا گیا تھا ، خط میں ایکس کی فوری بندش کے احکامات دیے گئے، آئندہ احکامات تک ایکس کی سروس بند رکھی جائے، خط پی ٹی اے وکیل نے ایکس بندش کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا، گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کے خط کی تردید کی تھی باغی ٹی وی کی جانب سے خط کے بارے موقف کے لیے ترجمان پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا لیکن ترجمان پی ٹی آئی مؤقف دینے سے گریزاں ہے،

  • حماد اظہر تحریک انصاف کے اہم عہدوں سے مستعفی

    حماد اظہر تحریک انصاف کے اہم عہدوں سے مستعفی

    پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اہم پیغام جاری کر دیا ہے، جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے تنظیمی عہدوں سے استعفی دینے کا اعلان کیا۔حماد اظہر نے اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں سے استعفی دینے جا رہے ہیں، اور انہوں نے پارٹی قیادت کو بھی اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔اس کے علاوہ، حماد اظہر نے اپنے پیغام میں یہ بھی بیان کیا کہ وہ بطور کارکن کام کرتے رہیں گے ،حماد اظہر کا اس استعفی کا اعلان تحریک انصاف کی سیاسی میدان میں بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے ۔ ان کا انتہائی معاونت گزشتہ دنوں میں پنجاب کی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔

  • شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسد آپریشن،2 دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسد آپریشن،2 دہشتگرد جہنم واصل

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا،۔ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • بانی تحریک انصاف کی جانب سے لگانے جانے والے الزامات من گھڑت اور جھوٹے ہیں ،ڈونلڈ لو

    بانی تحریک انصاف کی جانب سے لگانے جانے والے الزامات من گھڑت اور جھوٹے ہیں ،ڈونلڈ لو

    امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی میں انتخابات کے بعد پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل اور پاک امریکا تعلقات پر سماعت ہوئی جس میں امریکا کے جنوبی ایشیا کےلیے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو امریکی ایوان نمائندگی کی امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں پاکستانی الیکشن سے متعلق معاملات پر بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ ڈونلڈ لو کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ اس نے کہا بانی چیئر مین تحریک انصاف کے الزامات کے حوالے سے ڈونلڈ لو نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی جانب سے لگانے جانے والے الزامات من گھڑت اور جھوٹے ہیں میں اس حوالے سے بلکل واضح ہوں، پاکستانی سفیر کے ساتھ میری ملاقات ہوئی انہوں نے اپنی حکومت کے سامنے گواہی دی کہ کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی۔سائفر ایک جھوٹا بیانیہ تھا ۔ڈونلڈ لو کے اس بیان کےبعد پی ٹی آئی سپورٹرز نےامریکی ایوان میں شورشرابہ کیااور امریکی سفیر کے خلاف نعرے بازی کی ۔
    ڈونلڈ لو نے کہا میں نے پاکستان کے انتخابات بہت قریب سے دیکھے ہیں،دہشت گردی کے خطرے کے باوجود پاکستان میں الیکشن کا انعقاد ہوا،انتخابات کے وقت 5ہزار سے زائد عالمی مبصرین بھی موجود تھے، انتخابات میں بے ضابطگیوں کی شکایات دیکھنا الیکشن کمیشن پاکستان کا کام ہے، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن پاکستان شفاف طریقے سے بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کا احتساب کرے، الیکشن کمیشن پاکستان نے اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی ہے جس میں ہزاروں پٹیشن جمع ہوچکی ہیں، ہم الیکشن میں بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کو غور سے دیکھ رہے ہیں، ہم حکومت اور الیکشن کمیشن کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ شفاف عمل کو یقینی بنایا جائے۔
    ڈونلڈ لو نے مزید کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار ہوشیار ہیں وہ وہاں سرمایہ کاری نہیں کرتے جہاں فائدہ نہ ہو،پاکستانی عوام کو دہشت گردی کی لعنت کا سب سے زیادہ خطرہ ہے،امریکا کو پاکستانی عوام کے اس خطرے کو ختم کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا، امریکا کو یہ یقین دلانا ہوگا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف نہ استعمال ہو۔
    ان کا کہناتھا کہ گزشتہ دہائی سے پاکستان کو بیرونی قرضوں کے بوجھ کا سامنا ہے، پاکستان کومعاشی بحران سے نکالنے کے لئے امریکا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستانی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے ملک میں امن کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔اس سے قبل کمیٹی کے چئیرمین نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کی بحالی کے لئے پاکستانی عوام کی حمایت کرنی چاہئے ، پاکستان اس وقت بدترین معاشی صورتحال سے دوچار ہے، پاکستانی عوام کا حق ہے کہ ان کی آواز سنی جائے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام امریکہ کے مفاد میں ہے ،پاکستان اور امریکا مل کرعلاقائی سلامتی کے لئے کام کررہے ہیں،ٹی ٹی پی کی وجہ سے پاکستان کی سکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
    امور خارجہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے والے ڈونلڈ لو سائفر کیس کے اہم کردار ہیں، دوران سماعت اُن سے پاکستان میں جمہوریت اور پاک امریکا تعلقات کے مستقبل سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔

  • جی سی یونیورسٹی لاہور، طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ، تحقیقات کا حکم

    جی سی یونیورسٹی لاہور، طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ، تحقیقات کا حکم

    جی سی یونیورسٹی لاہور میں ایک چونکا دینے والے واقعے میں، ایک طالبہ کو اسسٹنٹ پروفیسر کی جانب سے بظاہر ہراساں کیا گیا، جس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ طالبہ نے مبینہ طور پر اسسٹنٹ پروفیسر پر جسمانی طور پر حملہ کیا، طالبہ نے فائلیں اٹھا کراسسٹنٹ پروفیسر کو دے ماریں ، اور بال بھی نوچے۔ طالبہ اور اسسٹنٹ پروفیسر کے درمیاں جھگڑے کی کی فوٹیج سامنے آگئی ، وائس چانسلر کا واقعہ پر فوری نوٹس لے کر تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی ترجمان جی سی یونیورسٹی کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی جلد ذمہ داران کا تعین کرے گی ۔ اور قصوروار کے خلاف میرٹ پر کارروائی کی جائے گی طالبہ اور اسسٹنٹ پروفیسر کے درمیان جھگڑے کی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، جس نے پریشان کن واقعے پر روشنی ڈالی ہے۔
    جی سی یونیورسٹی لاہور کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی جلد ہی انکوائری کے عمل کی نگرانی کے لیے ذمہ دار افراد کا تقرر کرے گی۔ مزید برآں، بدتمیزی کے مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔اس واقعے نے تعلیمی اداروں میں غم و غصے اور تشویش کو جنم دیا ہے

    https://twitter.com/AmjadHBokhari/status/1770458850128216532?s=20

    اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام نے طالب علموں کو ہراساں کرنے کے قصوروار پائے جانے والے کسی بھی فرد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ پریشان کن واقعہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں ہراساں کرنے کے واقعات سے نمٹنے اور روکنے کے لیے جاری کوششوں کے درمیان پیش آیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور، حکومت کا مرکز ہونے کے ناطے، طلباء کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے خاص طور پر جانچ پڑتال کے تحت ہے۔حکام واقعے سے متعلق معلومات یا شواہد رکھنے والے طلباء سے بھی درخواست کر رہے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور تحقیقات میں مدد کریں۔

  • نیکٹا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر شامل کرنے کا فیصلہ

    نیکٹا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر شامل کرنے کا فیصلہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا ہے ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل کاونٹر ٹررازم اتھارٹی (نیکٹا) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں متعدد بڑے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سربراہ نیکٹا رائے طاہر نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی اور اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نیکٹا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بھی اگلے ہفتے طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت وفاقی وزیرِ داخلہ کریں گے۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نیکٹا کی جدید خطوط پر تنظیم نو کی جائے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ دہشتگردی کے واقعات کے خلاف پیشگی ایکشن لے کر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائے۔
    وزیر داخلہ نے تمام صوبائی سی ٹی ڈیز کی استعدادکار کے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی اور کہا کہ اب عملی اقدامات کرنا ہوں گے، کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسند نظریہ کے خلاف پاکستانی قومی بیانیہ کی بڑے پیمانے پر ترویج کرنا ہوگی، ساتھ ہی ہدایت کی کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

  • پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

    پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

    صدر آصف علی زرداری نے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا سے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معیشت، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مقیم جاپانی آٹوموبائل کمپنیوں کو پاکستان سے اپنی مصنوعات برآمد کرنے کے لیے پیداوار میں اضافہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی بینکوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کہ وہ پاکستان میں اپنا کام شروع کریں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے، جاپانی کاروباری ادارے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان ایک سٹریٹجک محل وقوع اور بہت بڑی آبادی کا حامل ملک ہے اور جاپانی کمپنیاں ان ممکنہ شعبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم شہبازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف نے برطانوی ہائی کمشنر جی میریٹ کا استقبال کیا، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔شہبازشریف اور برطانوی ہائی کمشنر نے ملکی معاشی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی گفتگو کی۔