وفاقی وزیر مصدق ملک سےوزارت توانائی کا قلمدان واپس لے کر اویس لغاری کو سونپ دیا گیا ۔ وفاقی وزیر مصدق ملک سےپاور ڈویژن کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا،وزیر ریلوے اویس لغاری کو پاور ڈویژن کا قلمدان سونپ دیا گیا،وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کے پاس پاور کا اضافی قلمدان تھا،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،سردار اویس لغاری سے ریلوے کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
Author: صدف ابرار
-

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع
وزیراعظم شہبازشریف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی ہے۔وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربرہ اہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دی۔صدرِ مملکت ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی تھی جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی تھی۔ -

شہداء کا مذاق اڑانے سے زیادہ گھٹیا بات کوئی نہیں ہوسکتی، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جانیں دینے والے ہمارے محسن ہیں۔ میرعلی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتاہوں۔ مخصوص سیاسی جماعت کی شہدا کےخلاف مہم کی مذمت کرتے ہیں۔ ملکی تاریخ میں کسی سیاسی جماعت یا شخص نے ایسا رویہ اختیار نہیں کیا۔ یہ جماعت بےنامی ہوچکی ہے،اس کا کوئی سربراہ نہیں۔ معلوم نہیں یہ تحریک انصاف ہے،سنی اتحاد یا ایم ڈبلیو ایم۔ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ ان کے لیڈر کی جیل میں ہر خواہش پوری ہو رہی ہے پھر بھی شکوے،شکایتیں۔ اپنی کرتوتوں کی وجہ سے ان سے اقتدار گیا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ الیکشن میں اختلافات پر شہداء کو شامل کرنا گھٹیاعمل ہے، یہ پارٹی اپنی شناخت کھوچکی ہے آج یہ بے نامی پارٹی ہے، کون اس پارٹی کو چلارہا ہے، کون ملک سے باہر بیٹھ کر گالیاں دے رہا ہے، ملک کی خیر مانگنے کے بجائے یہ بد دعائیں دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف، امریکی کانگریس مین کو خط لکھتے ہیں قرضہ نہ دیا جائے، اسمبلی میں انہوں نے غزہ سے متعلق قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، فلسطین کا مسئلہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، دوسرے مذاہب کے لوگوں نے فلسطین پر زیادہ آواز اٹھائی۔
ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ ملک میں شہادتوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے، غزہ میں 30 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے اس پر بھی آوازیں اٹھارہے ہیں، یہ دشمنی میں کس حد تک چلے گئے ہیں، آج تک کسی جماعت نے ایسا نہیں کیا جو یہ لوگ کررہے ہیں، یہ واحد جماعت ہے جنہوں نے شہادتوں کی بے توقیری کی۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ غزہ پر قومی اسمبلی میں قرار داد کی مخالفت کی گئی۔ غیرمسلم ممالک اور افراد نے غزہ پر مسلمانوں سے زیادہ آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم سے ملاقات سے امید ہوئی تھی کہ یہ ملکی سیاست میں آگے بڑھیں گے۔ -

آصفہ بھٹو زرداری کا این اے 207 کاغذات نامزدگی جمع
پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ضمنی انتخابات کے لیے صدر مملکت آصف علی صدر کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں ریٹرننگ آفسر (آر او) کے آفس پہنچ کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کی خالہ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ این اے 207 پر 21 اپریل کو ضمنی انتخاب ہو گا، آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے بعد این اے 207 کی نشست خالی ہوئی ہے۔آر او نے کہا کہ این اے 207 سے ایم کیو ایم کےسجاد شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
یاد رہے کہ این اے 207 سے عام انتخابات میں صدرمملکت آصف علی زرداری منتخب ہوئے تھے، صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے یہ نشست خالی کردی تھی اور اپنی خالی ہونے والی سیٹ پر آصفہ بھٹو کو نامزد کیا تھا۔ -

رمضان المبارک میں مزدوروں کی مختلف شہروں میں یومیہ اجرت کتنی ہوگی
ادارہ شماریات کے دستاویز کے مطابق ملک بھر میں مزدور کی اوسطاً یومیہ اجرت 1134 روپے ہے۔ دستاویز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں مزدور کی یومیہ اجرت 1500 روپے ہے جبکہ گجرانوالہ اور فیصل آباد میں مزدور کی یومیہ اجرت 1200 روپے ہے۔ سکھر اور لاڑکانہ میں مزدور کی یومیہ اجرت 800 جبکہ کراچی میں1441 روپے ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق لاہور میں یومیہ اجرت 1452 جبکہ بہاولپور میں یومیہ اجرت 900 اور ملتان میں 932 روپے ہے۔دستاویز کے مطابق حیدرآباد میں مزدور کی یومیہ اجرت965 جبکہ پشاور میں 1000 اور بنوں میں 900 روپے ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق سکھر میں مستری کی سب سے کم یومیہ اجرت 1500 روپے ہے، راولپنڈی میں مستری کی سب سے زیادہ یومیہ اجرت 2151 روپے ہے۔دستاویز کے مطابق مستری کی ملک بھر میں اوسطاً یومیہ اجرت 1831 روپے ہے جبکہ ملک بھر میں پینٹر کی اوسطاً یومیہ اجرت1601 اور پلمبر کی 1659 روپے ہے۔
-

سوئی سدرن کا گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست اوگرا کو جمع
اوگرا سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر کل کراچی میں سماعت کرے گا جبکہ اوگرا کی جانب سے درخواست پر 20 مارچ کو کوئٹہ میں بھی سماعت کی جائے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے یکم جولائی 2024ء سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست اوگرا کو جمع کرا دی جس میں گیس کی قیمت میں 274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے۔سوئی سدرن نے نئی اوسط گیس قیمت 1740.80 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔درخواست میں سوئی سدرن نے 79 ارب 63 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔ مقامی گیس کی مد میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 56 ارب 69 کروڑ روپے جبکہ آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
-

وزیر اعظم شہباز شریف کا قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم اکرام اللہ سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم اکرام اللہ کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے اکرام اللہ کا وزیراعظم ہاؤس میں استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، مجھے آج یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہے کہ اکرام اللہ ایک پر اعتماد، پر جوش، فرمانبردار اور سلجھا ہوا طالب علم بن چکا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کے طور پر ہونہار طلباء کو میرٹ پر سکالرشپ پر بیرون ملک بھیجنے کی سکیم شروع کی تھی، اب اسی طرز پر وفاقی سطح پر طلباء کیلئے سکالر شپ کا منصوبہ لائیں گے، تعلیم ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ س موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سال 2022 کے سیلاب میں میرے قلعہ سیف اللہ کے دورے میں اکرام اللہ امدادی خیمے میں ملا تھا، اکرام اللہ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا، اکرام اللہ نے حصول تعلیم کے مواقع کی عدم موجودگی پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا، اکرام اللہ نے تب اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے آج یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہے کہ اکرام اللہ ایک پر اعتماد، پر جوش، فرمانبردار اور سلجھا ہوا طالب علم بن چکا ہے۔وزیراعظم نے اکرام اللہ کو قلم اور نصابی سرگرمیوں میں مدد کیلئے اپنی ذاتی حیثیت میں ٹیبلٹ کا تحفہ دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعلیم کے حصول میں اکرام اللہ کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ملاقات میں اکرام اللہ نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا، اکرام اللہ نے وزیرِ اعظم کے اس اقدام کو اس کی زندگی بدلنے کا وسیلہ قرار دیا۔آخر میں اکرام اللہ نے وزیراعظم کو کتب کا تحفہ پیش کیا، وزیراعظم نے اکرام اللہ کو وزیراعظم ہاؤس سے خود الوداع کہہ کر رخصت کیا، اکرام اللہ لارنس کالج مری میں نویں جماعت کا طالب علم ہے، ملاقات میں لارنس کالج کے پرنسپل اور ہاؤس ماسٹر بھی موجود تھے۔’دو خواب، دو معمار‘ کی یہ سچی کہانی ایک خواب لگتی ہے۔
2022 میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب تباہی لایا۔ بے گھر متاثرین کے خیمے میں اکرام اللہ کی زندگی کا نیا سفراس وقت شروع ہوا جب وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں غیرمعمولی جذبہ رکھنے والے اکرام اللّٰہ نے اعلیٰ تعلیم کی خواہش ظاہر… pic.twitter.com/Y7XJe330L3
— PMLN (@pmln_org) March 17, 2024
-

سینیٹ الیکشن :خیبر پختونخوا کے 7 نشستوں پر کتنے امیدوار ہے ؟
فہرست کے مطابق 7 جنرل نشستوں پر 25 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں کے 10 امیدوار میدان میں ہیں ، خواتین کی 2 نشستوں کیلئے 7 امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے ، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان بھی جنرل نشستوں پر امیدوارہونگے، ٹیکنوکریٹ کیلئے اعظم سواتی اور ارشاد حسین تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، خواتین کی نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز میدان میں ہوں گی، تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے محمود خان جنرل نشست کیلئے انتخاب لڑیں گے، اعظم سواتی، قاضی انور کے کاغذات ٹیکنوکریٹ کیلئے جمع ہوگئے، خواتین کیلئے پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور تحریک انصاف کی عائشہ بانو اہم امیدوار ہوں گی۔ جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید تحریک انصاف کے امیدوارہوں گے،
-

سینیٹ کی ٹکٹ میں نہ دلچسپی تھی اور نہ ہی دستیاب ہوں، آصف کرمانی
مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے پارٹی کی جانب سے سینیٹ کی ٹکٹ نہ ملنے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ کیلئے پارٹی کو کوئی درخواست نہیں دی تھی، سینیٹ کی ٹکٹ میں نہ دلچسپی تھی اور نہ ہی دستیاب ہوں، سینیٹ ٹکٹ کیلئے کسی سے رابطہ تک نہیں کیا تھا۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن میں ہوں اور نواز شریف کو آج بھی اپنا قائد سمجھتا ہوں۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ نہیں چھوڑی، حادثاتی نہیں پیدائشی مسلم لیگی ہوں، مجھے کسی سے مسلم لیگی ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے، سیاسی نومولود گمراہ کن خبریں پھیلانے سے باز رہیں۔مسلم لیگ ن کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے بھی سینیئر رہنماؤں کو سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹ نہیں دیے۔
خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے جس میں قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے ارکان حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ -

میثاق معیشت کی ہماری دعوت قبول کی جاتی تو آج حالات مختلف ہوتے، عطا تارڈ
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات اور ایف بی آر کی تنظیم نو پر بھی کام کیا جا رہا ہے، کوئی دن نہیں گزرتا جب وزیرِ اعظم معیشت سے متعلق کوئی میٹنگ نہ کرتے ہوں، سیاسی استحکام کے نتیجے میں ہی معاشی استحکام آتا ہے، وزیرِ اعظم روز کی بنیاد پر اقتصادی معاملات پر میٹنگ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتِ حال فوری اقدامات کی متقاضی ہے، خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری کی جائے گی ،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی اور سلامتی کے لیے ہمیں اکٹھے ہونا چاہیے، ہم ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، لوگوں کی زندگی کو آسان بنانا ہمارا مشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے احتجاج کا کیا مطلب ہے، پاکستان آکر احتجاج کریں، میثاق معیشت کی ہماری دعوت قبول کی جاتی تو آج حالات مختلف ہوتے، عالمی مالیاتی جریدوں نے وزیر خزانہ کی تقرری کو مثبت قرار دیا ہے۔
