وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے حملے پر درعمل دیتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم اس حملے کی خاموشی سے مذمت نہیں کریں گے بلکہ جواب دیں گے، ہم اس حملے کا ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اکٹھی ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوئے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد بھی مارے گئے تھے۔
Author: صدف ابرار
-

علی امین گنڈا پور کا بے روزگار نوجوانوں کو بھینس اور مرغیاں پالنے کا مشورہ
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ قوم بنتی ہے جو اپنے پاؤں پہ کھڑی ہو، خیرات کے پیسے سے قومیں نہیں بنتی، خواتین کو گھروں میں روزگار دیں گے اور نوجوانوں کو مختلف کاموں میں مہارت سکھائیں گے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے بے روزگار نوجوانوں کو بھینس اور مرغیاں پالنے کا مشورہ بھی دیا۔ میری ترجیحات میں صوبے کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، ہمارے نوجوان کلاس فور کی نوکری کے لیے پانچ سے چھ لاکھ روپے رشوت دے رہے ہیں، نوجوان اپنی بھینس پال کر بہتر روزگار کما سکتے ہیں۔ اگر ایک لاکھ روپے کی مرغیاں لے لیں تو آپ کو کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انھوں نے کہا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان نے جب بھینس پالنے کا کہا تھا تو لوگوں نے اس بات کا مذاق اڑایا تھا۔ چھ لاکھ روپے کی بھینس 15 سے 16 کلو دودھ دیتی ہے جس سے اچھا روزگار کمایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک سے ہماری بات چیت شروع ہوگئی ہے ہم اپنے لوگوں کو ٹریننگ دے کر روزگار مہیا کریں گے، اس کے علاوہ تربیت دے کر اپنے صوبے کے لوگوں کو بیرون ملک بھیجیں گے تاکہ وہ بہتر روزگار کما سکیں۔علی امین نے مزید کہا کہ ملاوٹ شدہ دودھ 180 روپے کلو مل رہا ہے، اگر ہمیں 250 روپے میں خالص دودھ ملے تو ہم لینے کو تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ نوجوان کلاس فور کی نوکری لینے سے ایک گائے ہی پال لیں۔ان کا کہنا تھا کہ 50 روپے کا انڈہ ہے جو اسلام آباد میں 60 روپے کا ملتا ہے، اگر ایک لاکھ روپے کی مرغیاں لے لیں تو آپ کو کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ -

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا
لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف اور کیپٹن محمد احمد کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں صدر آصف علی زرداری، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزیرِ داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چکلالہ گیریژن میں صدر اور آرمی چیف نے شہدا کے لواحقین کو گلے لگا کر تعزیت کی۔بعدازاں شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے نظریات کو مسلسل برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری کے اعلیٰ معیار قائم کیے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا بہادر بیٹوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ عظیم قربانی بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم کی مثال ہے جو ان کی شہادت کی صورت میں موجود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6 دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ سے ٹکرائی تھی اور کئی خودکش حملے کیے تھے۔اس حملے کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر جانے سے پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے تھے، بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔
-

کوہاٹ:بچوں کیساتھ زیادتی اور استحصال میں ملوث گینگ گرفتار
کوہاٹ پولیس نے بچوں کیساتھ زیادتی اور استحصال میں ملوث گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے قابل اعتراض ویڈیوز بھی برآمد کر لی ہیں۔کوہاٹ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کیساتھ زیادتی میں ملوث گینگ کے سرغنہ عرفان اور اسکے ساتھیوں فرحان، آفاق، ریحان، یاسر اور شاہد کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گینگ کے سرغنہ کے زیر استعمال ڈیوائسز سے قابل اعتراض ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمان قابل اعتراض ویڈیوز کو سرعام شیئر کرنے کی دھمکی دے کر بچوں کا مزید استحصال کرنے کے لئے استعمال کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے. ایس ایچ او کینٹ جابر خان نے میری کالونی کوہاٹ کے رہائشی 13 سالہ متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے بچوں کیساتھ زیادتی اور استحصال میں ملوث اس گینگ کو بے نقاب کرکے اسمیں شامل درندہ صفت ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتار کیا ہے اور انکے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا ہے. پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے اور مزید بھی اہم پیشرفت و متعلقہ انکشافات کی توقع کی جارہی ہے. -

اگر رشتہ دار میرٹ پر نہ ہو تو ان کو آگے لانا موروثی سیاست ہے ،علی امین گنڈا پور
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ این اے 44 ڈی آئی خان کی نشست چھوڑ دی ہے، اس پر میرا بھائی فیصل امین الیکشن لڑے گا اور انشاء اللہ ہم کامیاب بھی ہوں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی کا رشتہ دار ہونا کوئی جرم تو نہیں، اگر رشتہ دار میرٹ پر نہ ہو تو ان کو آگے لانا موروثی سیاست ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ دنیا میں ترقی وہی انسان کرتا ہے جو کسی اور کی ترقی پر خوش ہوتا ہے، جو لوگ اچھا کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، تنقید اصلاح کے لئے ضروری ہے، پازیٹو تنقید سے بندہ سیکھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی مجھ سے پوچھا تھا کہ اپنے بھائی کو کہاں پر ایڈجسٹ کر رہے ہو، میں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی کہا کہ وہ میری خالی نشست پر ضمنی الیکشن لڑے گا۔
-

پیٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی گئی
حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو برقرار اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1روپیہ77پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16مارچ سے 31 مارچ تک ہوگا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 279 روپے 75 پیسے برقرار رہے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 12پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16مارچ سے 31 مارچ تک ہوگا۔
-

اقوام متحدہ او آئی سی کے ساتھ مل کر اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا لائحہ عمل تیار کرے،بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے.نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ جیسے افسوسناک واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلاموفوبیا دنیا میں پھیل رہا ہے. دین سے وابستگی ہر مسلمان کا انتہائی گہرا ذاتی معاملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے بعض واقعات میں مسلم کش فسادات کو سرکاری اور کئی کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے. دیکھا گیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم چلانے والے مسلمانوں سے نفرت کرنے والوں سے ان کی وابستگی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف پہلی بار 15 مارچ کو عالمی دن منایا جا رہا ہے. اقوام متحدہ او آئی سی کے ساتھ مل کر اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا لائحہ عمل تیار کرے. اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلیے اقوام متحدہ خصوصی نمائندہ تعینات کرے جبکہ خطرے میں گھرے دنیا میں قائم ہزاروں مساجد مقدس مقامات کی حفاظت کیلیے اقدامات کرے۔ کاکہنا ہے کہ اسلاموفوبیا کےخاتمے کیلئے باہمی احترام، افہام و تفہیم کے فروغ کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے باہمی احترام، افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا انسانیت، رواداری، ہمدردی کے اصولوں کو کمزور کرتی ہے، اسلاموفوبیا کا مقابلہ کیا جائے اور دقیانوسی تصورات کے خاتمے کیلئے کام کریں۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اسلام اعتدال اور امن کا مذہب ہے، اسلام عزت اور احترام سے پیش آنے کی تعلیم دیتا ہے۔ 9/11 کے بعد مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں دشمنی اور ادارہ جاتی شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا، دنیا بھر کی حکومتیں، سول سوسائٹی، مذہبی رہنما اسلاموفوبیا کے خاتمے کی جدوجہد میں مل کر کام کریں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ایسے معاشروں کےلیے کوشش کرنی چاہیے جہاں تمام مذاہب کے لوگ بلا خوف و تعصب مل جل کر رہ سکیں، ایسی دنیا بنانے کے لیے کام کریں جہاں اسلاموفوبیا کا خاتمہ ہو، ایسی دنیا بنانے کےلیے کام کریں جہاں ہر فرد وقار، تحفظ اور آزادی کے ساتھ رہ سکے۔ -

محسوس ہوتا ہے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ صحیح نہیں تھا، بیر سٹر علی طفر نے بھی یہ فیصلہ غلط قرار دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے بھی شیر افضل مروت کے موقف کی تائید کر دی ،انہوں نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ صحیح نہیں تھا، یہ فیصلہ جس نے بھی کیا اور جیسے بھی ہوا نظرِثانی کرنا پڑے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ شیر افضل مروت درست کہہ رہے ہیں کہ متحدہ وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ ہوا تھا، اگلے دن فیصلہ تبدیل ہوگیا۔ علی ظفر نے مزید کہا کہ کور کمیٹی کی میٹنگ میں اتحاد کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی، یہ فیصلہ جس نے بھی کیا اور جیسے بھی ہوا نظرثانی کرنا پڑے گی، اتحاد کے لیے ایسا آپشن ہونا چاہیے تھا جہاں کوئی بحث ہی نہ ہو، قانون میں ابہام والا آپشن لینے کی ضرورت نہیں تھی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری غلطی یہ ہے کہ اتحادی پارٹی کے ساتھ ملنے کا معاملہ مس کمیونیوکیٹ ہوا جسکا خمیازہ ہم بھگت رہے ہے،انہوں نے کہا کہ شیرانی گروپ نے مخصوص نشستوں کی فہرست دی تھی ایم ڈبلیو ایم نے بھی دی تھی، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ یہ مذہبی معاملہ نہیں، مخصوص نشستوں کیلئے پارٹی جوائن کرنی ہے۔
-

وزیراعظم شہبازشریف کا کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ
وزیراعظم شہبازشریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ،کابینہ کے اہم ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ اراکین نے عسکری قیادت کے ساتھ قومی سلامتی علاقائی استحکام اور عسکری تیاریوں پر گفتگو کی ، وزیراعظم اور ان کے وفد کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کے ساتھ انسداد دہشت گردی آپریشن پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم اور کابینہ اراکین نے پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں یقینی بنانے کیلئے تمام درکار وسائل دے گی، پاکستان کا عروج ملک کا مقدر ہے، پاکستان کا پُرامن عروج یقینی بنانے کیلئے مسلح افواج کے کردار کی اہمیت کو کم نہیں کیا جاسکتا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ۔ pic.twitter.com/P6GWUpyylv
— ممتاز حیدر (@MumtaazAwan) March 15, 2024
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی، پاک فوج پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی۔ آرمی چیف نے دورے اور فوج پر اعتماد کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم اور کابینہ ارکان نے عسکری قیادت سے قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور فوجی تیاریوں پر بات چیت کی۔ وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو موجودہ سیکیورٹی ماحول اور خطرات سے نمٹنے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم اور کابینہ کو انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
-

پی ٹی آئی پی کے سربراہ پرویز خٹک پی ٹی آئی کے کہنے پر مستعفی ہوئے،
پی ٹی آئی پارلیمینٹیرنز کے سیکریٹری جنرل حبیب اورکزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے مستعفی ہونے اور مخصوص نشستوں پر خواتین سے استعفیٰ لینے کی شرائط رکھیں، جو تسلیم کر لی گئیں اور پرویز خٹک مستعفی ہوگئے، دوسری شرط بھی مان لی گئی، الیکشن کمیشن میں استعفے جمع کروائے گئے۔ کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے 2 دور ہوئے، دونوں دور علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر کی خواہش پر ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا اگلے روز جیل میں 4 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، لیکن اگلے روز شام 4 بج کر 5 منٹ پر سنی اتحاد کونسل کے ساتھ پریس کانفرنس کر دی گئی۔
