Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • آئی ایم ایف نے پی آئی اے سمیت کئی اداروں کا نجکاری پلان طلب کرلیا

    آئی ایم ایف نے پی آئی اے سمیت کئی اداروں کا نجکاری پلان طلب کرلیا

    پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان قلیل مدتی قرض پروگرام کے جائزہ مذاکرات کا دوسرا روز جاری ہے جس میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بینکوں اور حکومت کے درمیان قرض ٹرم شیٹ پر بریفنگ دی جائے گی پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر آئی ایم ایف نے پلان طلب کر لیا۔دستاویز کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بینکوں اور حکومت کے درمیان قرض ٹرم شیٹ پر بریفنگ دی جائے گی، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمرشل بینکوں کیساتھ 12 فیصد تک شرح سود پر ٹرم شیٹ ایگریمنٹ ہو گا۔دستاویز میں مزید لکھا گیا ہے کہ توانائی شعبے کے گردشی قرض اور پاور پرچیز ایگریمنٹ پر وزارت توانائی حکام مذاکرات کریں گے ،توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم، ایڈجسٹمنٹس بروقت اور ٹیرف بڑھانے کیلئے بات چیت ہو گی۔ذرائع ڈومیسٹنگ فنانسنگ کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کیساتھ قرض ٹرم شیٹ معاہدہ طے پائے جانے پر بینکوں سے این او سی ملے گا، حکومتی گارنٹیز سمیت ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر کے اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی، ٹیکس پالیسی، ایڈمنسٹریشن اور ریونیو پر ایف بی آر کے وفد کیساتھ مذاکرات ہوں گے۔
    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے اور آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے سٹریٹیجی پر بھی بات چیت ہو گی، توانائی سیکٹر کی کارکردگی سے آئی ایم ایف وفد مطمئن نہیں ہے۔

  • پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو کھاد اور زرعی ادویات کی بلاتعطل فراہمی پر غور

    پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو کھاد اور زرعی ادویات کی بلاتعطل فراہمی پر غور

    کاشتکاروں کو کھاد اور زرعی ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور زرعی اجناس کی پیداور میں اضافے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کاشت کاروں کےلیے کسان کارڈ کے اجراء کی تجویز دے دی گئی۔لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں گندم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور تجویز پیش کی گئی کہ کاشت کاروں کےلیے کسان کارڈ کا اجراء کیا جائے۔دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ گندم پر سبسڈی سے ماضی میں حکومت کو 630 ارب روپے کے گردشی قرض کا بوجھ اٹھانا پڑا۔
    اجلاس میں سوشل پروٹیکشن اور ٹارگیٹڈ سبسڈی کی تجویز کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں کاشت کاروں کو کھاد، زرعی ادویات کی بلاتعطل فراہمی بھی زیر غور آئی۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کے ساتھ ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ گردشی قرضے پر سالانہ 80 ارب روپے مارک اپ ادا کرنا پڑا، حکومت پنجاب نے 8 ماہ میں 469 ارب روپے قرض ادا کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کی معاونت کےلیے تمام اقدامات کیے جائیں، مسلم لیگ ن کا منشور کاشتکاروں کی فلاح وبہبود ہے۔وزیراعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی کے مسائل کا بھی احساس ہے،

  • لاہور : گیس مافیا کے سامنے اوگرا بے بس ، ایل پی جی قیمت میں 30 روپے کا ا ضافہ

    لاہور : گیس مافیا کے سامنے اوگرا بے بس ، ایل پی جی قیمت میں 30 روپے کا ا ضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30روپے فی کلو گرام کا بلاجواز اضافہ کیا گیا ۔رمضان المبارک میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کر دیا گیا،چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہناہے کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ سے قیمت بڑھی ، سرکاری قیمت 257روپے فی کلو لاہور سمیت دیگر شہروں میں350روپے ، پہاڑی علاقوں میں 410روپے فروخت جاری ہے ، قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر3030روپے سے بڑھکر 4200روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہناتھا کہ گیس مافیا کے سامنے اوگرا، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر و دکاندار بے بس ہیں،ان کاکہناتھا کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے،رمضان المبارک میں بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،عرفان کھوکھر نے کہاکہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپوٹرز نے سرکاری قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے سے انکارکر دیا ہے،روز بروز ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا وزیر اعظم پاکستان فوری طور پر نوٹس لیں۔

  • انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی  کے اعلیٰ سطح وفد کے  دورہ پاکستان کی خبریں جعلی قرار

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کی خبریں جعلی قرار

    دفتر خارجہ نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کر دی ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے زیر گردش خبریں جعلی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا ہے۔ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ نہ ہی مستقبل قریب میں آئی اے ای اے کے ساتھ کوئی پالیسی بات چیت کا منصوبہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا، اس دورے پر وزارت خارجہ نے میڈیا کو بریفنگ جاری کی تھی۔

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ایشئین ڈیویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ایشئین ڈیویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ایشئین ڈیویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات کی ہے ، وفد میں اے ڈی بی پاکستان کے سنئیر پراجیکٹ آفیسرز عمر علی شاہ اور اسد علی ظفر شامل تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب بھی ملاقات میں موجود تھے ملاقات میں خیبر پختونخوا میں اے ڈی بی کے تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت اے ڈی بی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، اور صوبائی حکومت اے ڈی بی کے ساتھ مل کر مزید مربوط انداز میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، وزیر اعلی کے پی کے نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو واٹر سپلائی، سولر انرجی، فلڈ پروٹیکشن، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ، اربن ٹرانسپورٹ، زراعت، لائیو اسٹاک، فوڈ سکیورٹی اور دیگر سماجی شعبوں میں اے ڈی بی کے تعاون کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ضم اضلاع اور دیگر پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے اے ڈی بی کا خصوصی تعاون درکار ہے، خصوصاً نوجوانوں کی خود روزگاری کے لئے انہیں کاروبار کی طرف راغب کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعلی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے بڑے بڑے شہروں کی تزئین و آرائش کا پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، خیبر پختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ اے ڈی بی کے تعاون سے صوبائی حکومت کا ایک اہم منصوبہ ہے، وزیر اعلی کے پی کے مطابق اس منصوبے کے فیز ٹو کے لئے اے ڈی بی کی خصوصی معاونت درکار ہے، صوبائی حکومت صوبے میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سیاحتی مقامات کی ترقی پر کام کرنا چاہتی ہے، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر سماجی شعبوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اے ڈی بی کے ساتھ باہمی اشتراک سے کام کرنا چاہتی ہے، صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر سرمایہ لگانے کے لئے اپنی آمدن میں اضافے پر کام کررہی ہے، صوبائی حکومت کے خودمختار اداروں کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر مستحکم بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ان اداروں میں صرف میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل لوگ تعینات کئے جائیں گے، اس موقع پر وفد نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے ڈی بی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں کام کر رہا ہے ، اے ڈی بی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر مزید شعبوں میں بھی کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اے ڈی بی صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وزیر اعلیٰ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی، اے ڈی بی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر فوڈ سکیورٹی کے شعبے پر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،

  • صدر مملکت آصف علی زرداری  کا بھٹو خاندان کی قبروں پر حاضری

    صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھٹو خاندان کی قبروں پر حاضری

    آصف علی زرداری نے گڑھی خدابخش میں ذوالفقارعلی بھٹو، بینظیر بھٹواور بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی قبروں پر حاضری دی۔صدر مملکت نے آئینی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی گڑھی خدابخش پہنچے تھے ،جہاں انہوں نے بھٹو خاندان کےمزارات پر پھول چڑھائے۔آصف علی زرداری نے مزارات پر فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔اس دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

  • پی ایچ ایف  صدر  کے  انتخاب   کے لئے  آج اجلاس کیا جائے گا

    پی ایچ ایف صدر کے انتخاب کے لئے آج اجلاس کیا جائے گا

    پی ایچ ایف کانگریس کا غیرمعمولی اجلاس 19 مارچ کو کراچی ہوگا, اجلاس میں پی ایچ ایف کے لئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا, حیدر حسین سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف کے مطابق خالد سجاد کھوکھر کے مستعفی ہونے کے بعد صدر کا عہدہ خالی تھا حیدر حسین سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے میر طارق حسین بگٹی کو صدر کے عہدہ کے لئے نامزد کیا ہوا ہے، صدر کی نامزدگی کا اختیار پی ایچ ایف آرٹیکل 15 کے زمرے میں آتا ہے، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف پی ایچ ایف کانگریس کے ممبران الیکشن میں ووٹنگ کرینگے۔

  • محسن نقوی کی دبئی  میں  جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز سے  ملاقات

    محسن نقوی کی دبئی میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز سے ملاقات

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں ٹرائی سیریز کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی ، ٹرائی سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے ۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی ۔چئیرمین پی سی بی کی جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی کو بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں ہو گی اور دنیا کے کرکٹ کھیلنے والے پہلے 8ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمز جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہو گی۔ پاکستان میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے پر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی کو بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں ہو گی،

  • دوست ممالک امداد نہیں بلکہ سرمایہ کاری کے خواہاں ہے، وزیر خزانہ

    دوست ممالک امداد نہیں بلکہ سرمایہ کاری کے خواہاں ہے، وزیر خزانہ

    پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی طرف جائیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوست ملکوں نے واضح عندیہ دیا ہے کہ وہ امداد نہیں بذریعہ سرمایہ کاری مدد کرنا چاہتے ہیں، دوست ملکوں سے قرض لے کر رول اوور کروانے کا فارمولا اب نہیں چلے گا۔
    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ سہہ ماہی سال 2023 کے مقابلے میں بہتر ہے، پہلے کے مقابلے میں جی ڈی پی بہتر ہے۔
    انہوں نے کہا کہ رواں سال آئی ٹی میں ساڑھے تین ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہے، چاول کی فصل اچھی ہوئی ہے جس کی برآمد سے 2 ارب ڈالر کمائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں میکرو استحکام کو مستقل کرنا ہے، کوئی سوئچ نہیں ہے جو دبائیں تو میکرو استحکام کے ثمرات ملنا شروع ہوجائیں۔ ہم نے ایف بی آر کی اصلاحات پر کام شروع کردیا ہے، چین کی مارکیٹ میں ہم نے ابھی ٹیپ نہیں کیا ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوگی۔
    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کو فاسٹ ٹریک کرنا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے ہم درست سمت میں بڑھ رہے ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی پرائیویٹ سیکٹر میں لے جائیں گے، ریونیو لیکیج روکنے کےلیے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن ہوگی۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ کی انجری کا شکار

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ کی انجری کا شکار

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھچکا لگا ہے کیونکہ ان کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ کی انجری کا شکار ہیں، جس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 کے پلے آف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آئندہ ایلیمینیٹر میچ کے لیے ان کی دستیابی کو مشکوک بنا دیا ہے۔ اسلام آباد کے اہم کھلاڑی منرو زبردست فارم میں ہیں، انہوں نے نو اننگز میں 34.33 کی شاندار اوسط اور 139 کے شاندار ریٹ سے 309 رنز بنائے۔بائیں ہاتھ کے بلے باز نے ملتان سلطانز کے خلاف اسلام آباد کے حالیہ لازمی جیت کے مقابلے میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا، جہاں انہوں نے صرف 40 گیندوں پر 84 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا۔ تاہم، اسی میچ کے دوران ہیمسٹرنگ پل کی وجہ سے ان کی شاندار کارکردگی متاثر ہوئی، جس سے اہم ایلیمینیٹر کے لیے ان کی فٹنس کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے۔
    جبکہ منرو کی دستیابی کا توازن برقرار ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی میڈیکل ٹیم ان کی صحت یابی پر گہری نظر رکھے گی اور اگر ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو میچ میں ان کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔ یہ چوٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ایک دھچکے کے طور پر آتی ہے، جو آرڈر کے اوپری حصے میں منرو کی دھماکہ خیز بیٹنگ پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔منرو کی غیر موجودگی میں، اسلام آباد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف مسابقتی کارکردگی کو یقینی بناتے ہوئے اس خلا کو پر کرنے کے لیے دوسرے کھلاڑیوں کی طرف دیکھے گا۔ یہ میچ، جو 15 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونا ہے، دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ وہ پی ایس ایل 2024 کے پلے آف میں جگہ کے لیے لڑ رہی ہیں۔اس ایلیمینیٹر کا نتیجہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی مہم کی قسمت کا تعین کرے گا، جس میں فتح ان کے اگلے مرحلے میں آگے بڑھنے کی راہ ہموار کرے گی۔ شائقین منرو کی انجری کے بارے میں اپ ڈیٹس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور اس اہم مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے امکانات کو تقویت دینے کے لیے تیزی سے صحت یابی کی امید کر رہے ہیں۔