چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے ، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ پی سی بی چئیر مین نے کہا کہ باسط عباسی نے بلے بازی جبکہ جبار علی اور منظور خان نے باولنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ ڈیف کرکٹ کے کھلاڑیوں نے ٹیم ورک اور محنت کے ساتھ فائنل میں سری لنکا کو شکست دی۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ
ٹیم ورک اور عزم ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ امید ہے ٹیم مزید آگے بھی بہترین کارکردگی دکھائے گی
Author: صدف ابرار
-

چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کا ڈیف ٹیم کو مبارکباد
-

پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2024 جیت لیا
ذکا احمد قریشی کی قیادت میں پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل T20 ورلڈ کپ 2024 کے چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا جو کرکٹ ویژن سینٹر، شارجہ، یو اے ای میں 6 سے 12 مارچ تک منعقد ہوا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے ایڈیشن میں کل چھ ممالک نے حصہ لیا جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔ پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا کو 88 رنز کے مارجن سے شکست دی۔ بورڈ پر مجموعی طور پر 151 رنز بنانے کے بعد، پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے باؤلرز نے سری لنکا کو 16.5 اوورز میں محض 63 رنز پر ڈھیر کردیا۔
-

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ سیریز کے تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد لاہور 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام پانچ میچز رات سات بجے شروع ہونگے۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ 17 ماہ کے عرصے میں اس کا تیسرا دورۂ پاکستان ہوگا۔ اس سے قبل اس نے دسمبر 2022/ جنوری 2023 میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اسی سال کے آخر میں وہ دس وائٹ بال میچوں میں حصہ کے لیے پاکستان آئی تھی یہ میچز لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے تھے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے درمیان غیر متزلزل دوستی کے ثبوت میں، ہمیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔یہ دورہ ان گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے جو ہمارے دونوں کرکٹ ممالک کے درمیان موجود ہے۔ہمارے شائقین اور پاکستانی عوام نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ایک بار پھر خیرمقدم کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ ایک اور مسابقتی سیریز ہو گی جو اس سال کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا ایک اہم حصہ ہے۔سیریز کا شیڈول
14 اپریل ۔ نیوزی لینڈ کی پاکستان آمد
16 اور 17 اپریل۔ پریکٹس
18 اپریل ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ راولپنڈی
20 اپریل ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ راولپنڈی
21 اپریل ۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔راولپنڈی
25 اپریل ۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ لاہور
27 اپریل ۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ لاہور -

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے وہ 824 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں بھارت کے شبمن گل 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویرات کوہلی 768 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے جبکہ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر 767 ریٹنگ پوائںٹس کے ہمراہ کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 859 ریٹنگ پوائٹس کے ساتھ پہلے، جو روٹ 824 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بابراعظم 2 درجہ ترقی کے بعد 768 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے پوزیشن پر آگئے ہیں، آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 861 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، فل سالٹ 802 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ محمد رضوان 800 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری اور بابراعظم چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔پاکستان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ رینکنگ میں 11ویں جبکہ ون ڈے رینکنگ 7ویں نمبر پر موجود ہیں، انکے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 15 میں شامل نہیں۔ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بناسکا۔ -

سندھ کے امن و امان اور رمضان میں عوام کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے ،مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا آج تعارفی اجلاس ہوا وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا ہے۔ سندھ کے عوام نے ہمیں دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت دلوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اور پارٹی لیڈر شپ کا بھی فرض بنتا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کام کیا جائے۔ اجلاس میں کمشنر کراچی نے بریفنگ دی۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کراچی میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر کنٹرول رکھا جائے۔ اس موقع پر آئی جی پولیس نے کابینہ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ چینی کی 123 روپے ہول سیل قیمت اور 130روپے ریٹیل قیمت کو برقرار رکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم ہر صورت کنٹرول کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق آئی جی نے بریفنگ میں بتایا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مارچ میں 55 مقابلےکئے، 10 کرمنل مارے گئے۔انکا کہنا تھا کہ جوابدہی ہونے تک امن و امان کی صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگست 2023 سے مارچ 2024 تک 62.540 کلو گرام آئس کرسٹل/ آئس پکڑی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا جس تھانے کی حدود میں کرائم ہو رہا ہے اُس کا ایس ایچ او اور ایس ایس پی جوابدہ ہوگا۔ آئی جی سندھ کے مطابق گھوٹکی میں اس وقت 6، شکار پور سے 9 اور کشمور سے 14 افراد اغواء ہیں۔ انہوں نے کہا اس وقت سندھ کے اضلاع سے مجموعی طور پر 29 افراد اغواء کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ مغویوں کی بازیابی کےلیے اقدامات کریں۔
دریں اثنا 22.068 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی سندھ کابینہ نے منظوری دے دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت 4413584 خاندانوں کو 5000 روپے فی خاندان دیئے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ نے 9 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کر دیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی خریداری کی قیمت 4000 روپے فی من ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ -

فواد چوہدری کا نیب کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے نیب کے مقدمے میں ضمانت بعد ازگرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب انویسٹی گیشن کو فریق بنایا گیا ہے، فواد چودھری نے چودھری احسن بھون ایڈووکیٹ اور قیصر امام ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 29 دن تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہ چکا، عدالت فواد چودھری کی ٹرائل کی تکمیل تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔
-

آڈیو لیکس کیس : اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا اور پی ٹی اے کو 14 مارچ کو طلب کر لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کے خلاف درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو 14 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔عدالت نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو بھی 14 مارچ کو ذاتی حیثیت میں دوبارہ طلب کرلیا اور پی ٹی اے کے چیئرمین اور ممبران کو بیانِ حلفی کے ساتھ رپورٹ جمع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔تحریری حکم میں کہا کہا گیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے وکیل کی یہ دلیل غلطی فہمی کی بنیاد پر ہے، پی ٹی اے کی درخواست غیر مؤثر قرار دینے کی استدعا بھی غلط فہمی پر مبنی ہے، عدالت نے پی ٹی اے کو ٹیلی کام ریگولیٹر کے طور پر جواب طلب کیاعدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ چیئرمین پیمرا بتائیں کہ لیکڈ آڈیوز کو بغیرتصدیق نشر کرنے سے روکنے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے، وکیل پی ٹی اے نے اعتراض اٹھایا کہ عدالت چیئرمین پی ٹی اے سے بیان حلفی طلب نہیں کرسکتی۔
-

محسن نقوی کا وزارت انسداد منشیات میں اپنا دفتر استعمال نہ کرنے کا اعلان
وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے وزارت انسداد منشیات کا دورہ کیا، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری وزارت انسداد منشیات نے وفاقی وزیر کو وزارت کے امور کے حوالے سے خصوصی بریفننگ دی ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نےوزارت انسداد منشیات میں منسٹر آفس بند کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ وزارت انسداد منشیات میں میرے دفتر کے سٹاف کو کسی اور شعبے میں تعینات کیا جائے،منسٹر آفس کی افرادی قوت کو وزارت میں دیگر ضروری جگہوں پر استعمال کیا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آنے والے نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے منشیات کا سدباب وقت کی اہم ضرورت ہے،تمام وسائل کو بروئے کار لاکر منشیات کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کریں گے،منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں سے کسی صورت نرمی نا برتی جائے گی۔
-

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم سے صوبے میں نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا مطالبہ
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے ، شہباز شریف نے بھی خوشگوار موڈ میں علی امین گنڈا پورا کا استقبال کیا، ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وفاقی وزیر احسن اقبال بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا، علی امین گنڈا پور نے شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری تعینات کرنے کی سفارش کی۔وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حوالے سے بات چیت ہوئی، انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کو مثبت قرار دے دیا۔علی امین گنڈاپور نے دوسرے صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کو بھی فنڈز دینے کا مطالبہ کر دیا، علی امین گنڈا پور نے صوبے کے 1500 ارب روپے کے واجبات کو کلیئر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا عوام نے آپ کو مینڈیٹ دیا جو بھی ٹیم لائیں اعتراض نہیں، وزیراعظم نے فل سپورٹ کرنے کا کہا ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کے حوالے سے بھی جلد میٹنگ بلائی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ پاکستان کو پیسے نہ دیئے جائیں، انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم پشاور آئے تو اس دن پشاور میں نہیں تھا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ پاکستان ہمارا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے معاملات بھی اٹھائے، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔
-

وزیر اعلیٰ کے پی کے نے چیف سیکرٹری کا تبادلہ کر دیا
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی من مانیاں عروج پر ہے چیف سیکرٹری کو وزیراعظم کی اجازت کے بغیر عہدے سے ہٹایا دیا۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے چیف سیکرٹری ندیم کو تبدیل کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری تعینات کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔صوبے کی تاریخ میں اس سے پہلے ایسا اقدام کبھی نہیں اٹھایا گیا، وزیراعلیٰ امین اللّہ گنڈا پور نے خود سے چیف سیکرٹری کو ہٹایا اور نئے چیف سیکرٹری کو تعنیات بھی کر دیا۔ واضح رہے کہ چیف سیکرٹری تعیناتی کے لیے وزیراعظم کی منظوری لازمی ہے۔ یہ بات قابل زکر ہے کہ جب سے علی امین گنڈا پور نے نہ صرف وزیر اعظم کے حلف برداری میں شرکت کرنے سے انکار کیا تھا بلکہ صدر مملکت کے حلف برداری میں بھی شریک نہیں ہوئیں تھے،