Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پشاور: ٹی ایم اے ملازمین کو  رمضان  اور عید الفطر کے لئے دو ماہ کے تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت

    پشاور: ٹی ایم اے ملازمین کو رمضان اور عید الفطر کے لئے دو ماہ کے تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مالی طور پر کمزور ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کے لئے خصوصی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس مقصد کے لئے ڈیڑھ ارب روپے ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت کردی۔علی امین گنڈا پور نے ہدایت کی کہ ان ملازموں کو دو مہینوں کی تنخواہیں اور پنشنز ادا کی جائیں تاکہ ان ملازموں کو رمضان کے دوران اور عید پر کوئی مالی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مالی طور پر کمزور ٹی ایم ایز کے ملازموں کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کا مسئلہ درپیش ہے جس کی وجہ سے ان ٹی ایم ایز کے ملازمین کو مالی طور پر مسائل کا سامنا ہے۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ رمضان کے مہینے اور عیدالفطر کے لئے ان ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کا بندوبست کیا جائے۔

  • حکومت عوام کے مسائل کے حل کےلیے سنجیدگی سے اقدامات کرے گی، عطا تارڈ

    حکومت عوام کے مسائل کے حل کےلیے سنجیدگی سے اقدامات کرے گی، عطا تارڈ

    وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سنجیدہ اور چند افراد پر مشتمل کابینہ تشکیل دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کےلیے سنجیدگی سے اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کچھ دیر بعد کابینہ ارکان سے خطاب کریں گے، وزیراعظم مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔عطا تارڑ نے بتایا کہ ہم نے پہلے بھی مشکلات کا مقابلہ کیا ہے، معاشی مشکلات کے خاتمے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ ہمیں حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے، ملکی معیشت میں بہتری لانی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کابینہ سے خطاب کریں گے تو تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

  • رانا ثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق نے الیکشن میں حصہ کس کے دباؤ میں لیا ؟

    رانا ثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق نے الیکشن میں حصہ کس کے دباؤ میں لیا ؟

    مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق کوئی بھی حکومتی عہدہ لینے سے انکاری ہے ، ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ ضمنی الیکشن بھی لڑنا نہیں چاہتے ہیں، انہوں نے اپنے ارادے سے نواز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے تھے، انہوں نے اپنے بھائی سلمان رفیق اور پارٹی قیادت کے دباؤ میں الیکشن لڑا تھا۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللّٰہ کوئی سرکاری عہدہ نہ لینے کے ساتھ ساتھ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے، انہوں نے اپنی خواہش سے پارٹی قائد نوازشریف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ن لیگی قائد نواز شریف نےرانا ثناء اللّٰہ کی رائے سننے کے بعد خاموشی اختیار کی۔رانا ثنااللّٰہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پارٹی قیادت ان کی رائے کو مقدم رکھے گی۔اس حوالے سے جب رانا ثنا اللّٰہ سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا صوبائی صدر ہوں اور پارٹی پالیسی کا بھی پابند ہوں۔

  • ایل پی جی کے شعبے کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین کو سستے داموں ایل پی جی میسر ہو. شہباز شریف

    ایل پی جی کے شعبے کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین کو سستے داموں ایل پی جی میسر ہو. شہباز شریف

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پیٹرولیم کے شعبے کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سینیٹراسحاق ڈار، سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، شزہ فاطمہ خواجہ، احد خان چیمہ، جہانزیب خان، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کاحکم دیدیا۔
    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں تیل اور گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور ملکی کھپت کو پورا کرنے کیلئے سالانہ 4 ارب ڈالر کی پیٹرلیم مصنوعات درآمد کی جارہی ہیں. مقامی سطح پر دریافت سے اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے گا.اجلاس کو پیٹرولیم اور گیس کے شعبے کے گردشی قرضے، ٹائٹ گیس اور زیر سمندر قدرتی گیس اور پیٹرولیم کے ذخائر کی دریافت، انسے بھرپور فائدہ اٹھانے اور اس شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا.
    اجلاس کو پیٹرولیم اور گیس کے شعبے کے گردشی قرضے کے حوالے سے بھی بتایا گیا. وزیرِ اعظم نے گردشی قرضے کو ختم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی. اجلاس کو ٹائٹ گیس اور زیرِ سمندر تیل کے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی کے بارے بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ صارفین کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایل پی جی پالیسی 2024 پر کام جاری ہے جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی جاری ہے.
    وزیرِ اعظم نےتیل اور گیس کی دریافت، ریفائننگ اور تقسیم میں نجی شعبے اور مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی
    وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ قابل افسوس امر ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود جس کا رقبہ بلوچستان سے بھی ذیادہ ہے اس میں موجود وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے. پاکستان کی سمندری حدود میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر کی دریافت اور انسے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے. ملک میں پیٹرولیم کی ریفائننگ کی استعداد کو بڑھایا جائے.شہبازشریف کاکہنا تھاکہ حکومت کا کام کاروبار نہیں بلکہ نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنا اور صارفین بالخصوص معاشی طور پر کمزور طبقے کے مفادات کا تحفظ ہے. وزیرِ اعظم نےٹائٹ گیس اور زیرِ سمندر تیل و قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرنے کیلئے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی وزیرِ اعظم نے گیس اور تیل کے شعبے کے گردشی قرضے کو ختم اور اس مسئلے کے دیر پا حل کیلئے جامع لائحہ عمل طلب کرلیا.
    شہبازشریف کاکہنا تھاکہ گیس اور تیل کے شعبے میں چوری کرنے والوں کی نشاندہی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے. گیس پر سمارٹ میٹرنگ سے خسارے کو کم کیا جائے.عوام کے خون پسینے کی کمائی، قومی خزانے کو مزید نقصان نہیں پہنچنے دونگا. ایل پی جی کے شعبے کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین کو سستے داموں ایل پی جی میسر ہو. صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے. صنعتوں میں انرجی ایفیشنٹ مشینری کی تنصیب یقینی بنائی جائے.گھریلو صارفین کی روزمرہ استعمال کی اشیاء کو گیس کی بجائے بجلی پر چلانے کی حوصلہ افزائی کی جائے.وزیرِ اعظم کی گزشتہ دورِ حکومت میں توانائی کی بچت کیلئے مرتب کئے گئے لائحہ عمل پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کر لی.وزیرِ اعظم کی پاکستان کے توانائی شعبے کے انتظامی ڈھانچے کو بین الاقوامی خطوط پر استوارکرنے،توانائی شعبے میں میرٹ پر ملک کے باصلاحیت افراد کو تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔

  • رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ  ہوگا

    رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

    لاہور اور پشاور میں ارمضان کا چاند نظر آگیا، لیکن باضابطہ اعلان مر کزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا ،
    رمضان کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کی۔چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چارسدہ روڈ پر اوقاف ہال میں ہوا۔ اس اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات، اسپارکو، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہوئے۔دوسری جانب مسجد قاسم علی خان میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوا۔غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیج ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور ان ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔ دوسری جانب مشرقی ایشیائی اور اوشیانا ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔ ان ممالک میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہے۔

  • محمد اورنگزیب  ایچ بی ایل کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے مستعفی

    محمد اورنگزیب ایچ بی ایل کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے مستعفی

    وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے بعد محمد اورنگزیب نے ایچ بی ایل کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نجی بینک کی جانب سے اہم نوٹ جمع کروایا گیا۔ نوٹ کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے محمد اورنگزیب کا استعفیٰ منظور کر لیا۔خیال رہے کہ محمد اورنگزیب وفاقی کابینہ میں شامل ہوگئے، انہوں نے آج کا بینہ ممبر کا حلف اٹھایا۔ محمد اورنگزیب سے متعلق اطلاعات تھیں کہ انہیں وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ علم میں رہے کہ محمد اورنگزیب نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز نجی بینک سے کیا تھا، وہ نجی بینک کے کنٹری منیجر کے عہدے پر بھی رہے۔محمد اورنگزیب پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر بھی رہے، انہوں نے نجی بینک کے عہدے کے ساتھ ڈچ قومیت بھی چھوڑ دی تھی۔

  • ایران اور ترک صدر کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    ایران اور ترک صدر کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔رجب طیب اردوان نے آصف علی زرداری کی بطور صدر مملکت کامیابی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ امید ہے آپ کے دور میں پاک ترکیے کے عوام کی خوشحالی کےلیے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ شراکت داری خطے میں امن اور خوشحالی کےلیے سنگ میل ثابت ہوگی۔ پاکستان کے عوام کی خوشحالی کےلیے دعاگو ہوں۔ترک صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری جاری رہے گی۔
    اسی طرح ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
    ابراہیم رئیسی نے تہران سے جاری پیغام میں کہا کہ امید ہے آصف علی زرداری کے دور صدارت میں ایران پاکستان باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایران کا بھائی اور دوست ملک ہے، ایران ہمیشہ کی طرح پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کےلیے تیار ہے۔ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سے قریبی تعلقات میں فروغ کےلیے پُرعزم ہیں، ایران پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلق قائم ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے آصف زرداری کے دور صدارت میں پاک ایران تعلقات بڑھیں گے۔

  • جسٹس نعیم اختر افغان کل سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

    جسٹس نعیم اختر افغان کل سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

    جسٹس نعیم اختر افغان کل بطور سپریم کورٹ جج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس نعیم اختر افغان سے عہدے کا حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہو گی، سپریم کورٹ کے ججز، سینئر وکلاء، عدالتی سٹاف حلف برداری میں شریک ہوگا۔جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

  • مسجد الحرم اور مسجد نبوی میں لاکھوں زائرین نے نماز تراویح ادا کئے

    مسجد الحرم اور مسجد نبوی میں لاکھوں زائرین نے نماز تراویح ادا کئے

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر لاکھوں زائرین مسجد الحرم میں ماہ رمضان کے آغاز پر موجود ہیں جو طواف کر رہے ہیں اور نماز تراویح ادا کر رہے ہیں۔ مکہ مکرمہ کے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے پانچ پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔اس سال بھی رمضان میں مکہ، مدینہ اور جدہ کے لیے یومیہ ٹرینیں چلانےکا پروگرام جاری کیا گیا ہے۔مسجد الحرام کے علاوہ رمضان کی پہلی تراویح مسجد نبوی ،مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی ادا کی جا رہی ہے۔

    خیال رہےکہ سعودی عرب میں چاند دیکھنے کے لیے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے جب کہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔سعودیہ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا تاہم سدیر شہر میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی، جس کے بعد کل بروز پیر 11 مارچ کو یکم رمضان 1445 ہجری کا اعلان کیا گیا۔سعودی سپریم کورٹ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، مملکت کے تمام شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت

    شمالی وزیرستان میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت

    شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا 1 اور شیوا 2 سے قدرتی گیس دریافت ہوئی ہے، ابتدائی طور پر 7 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس سسٹم میں شامل ہوگی۔گیس کے نیشنل سسٹم میں شامل ہونے سے ملک میں انرجی کی کمی کو 5 فیصد تک پورا کیا جاسکے گا۔شیوا ذخائر سے حاصل ہونے والی گیس کو صاف کرکے ایس این جی پی ایل کو منتقل کرنے کے لیے پروسیسنگ پلانٹ بھی لگایا گیا ہے۔شمالی وزیرستان کا علاقہ شیوا میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے 2 کنوؤں کی کھدائی کے بعد قدرتی گیس دریافت کی ہے ، یہ پاکستان کی کل ضروت کا 5فیصد ہے۔یہاں سے گیس پروسیس کر کے ایس این جی پی ایل کی پائپ لائن کو منتقل کی جاتی ہے۔