مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کےمختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ گلگت بلتستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.0ریکارڈ کی گئی تھی۔ اورزلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔
Author: صدف ابرار
-

سوات مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے
-

حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے، پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان معاملات طے پا گئے،بلاول بھٹو کچھ دیر میں زرداری ہاؤس میں پریس کانفرنس کرے گے . ذرائع کے مطابق سینیٹراسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر صدر ن لیگ شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی ۔ حکومت سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں اسحاق ڈار ، مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ اور احسن اقبال،مراد علی شاہ،اعظم نذیرتارڑ،سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی۔صدر پاکستان اور چیئرمین سینیٹ،گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کا عہدہ پیپلزپارٹی کو ملے گا۔سپیکر قومی اسمبلی ن لیگ کا ہو گا ۔ پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کی تشکیل کے معاملات طے پانے پر دعائے خیربھی کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر میں زرداری ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔حکومت سازی میں بڑا بریک تھرو سامنے آگیا۔نامزد وزیراعظم شہبازشریف کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری ملاقات اہم شخصیت کی رہائش گاہ پرہورہی ہے۔دونوں رہنما اپنے اپنے موقف میں لچک دکھانے،اتفاق کی صورت میں حکومت سازی کیلئے حتمی معاہدہ کریں گے۔ واضح رہے کہ شہبازشریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات سے قبل مری میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات کی جس میں رابطہ کمیٹی نے مذاکرات کے حوالےسے خصوصی بریفنگ دی ۔
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی بات چیت میں تعطل آگیا ہے جبکہ ن لیگ کے سامنے ایم کیو ایم نے بھی اپنی شرائط رکھ دیں۔دوسری طرف شہباز شریف نے اسلام آباد میں حکومت سازی کے معاملے پر اپنی مشاورتی کمیٹی کے ساتھ بیٹھک لگالی ہے۔وفاق میں شمولیت کیلئے ایم کیو ایم نے تین مطالبات ن لیگ کے سامنے رکھ دیے، ن لیگ کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف کی دونوں جماعتوں کی قیادت سے آج ملاقات متوقع ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی کے 2 نومنتخب آزاد ارکان نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔
-

پی ایس ایل 9:ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ جار ی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن نائن کا پانچواں میچ آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ 145 رنز کے ہدف میں ملتان سلطانز ا 10 اوورز میں77 رنز سکور کر سکی ہے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 145 رنز کا ہدف دے دیا۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ یونائیٹڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان علی آغا نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارڈن کوکس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو 8، ایلکس ہیلز 2، اعظم خان 13، شاداب خان 11، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف نے ایک جبکہ عماد وسیم، ٹائمل ملز اور عبید شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد علی نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ اسامہ میر نے دو جبکہ ڈیوڈ ویلی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ کےلیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ملتان سلطانز میں جہاں شاہنواز دہانی کی گہ اولی اسٹون کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدر علی کو آرام کروا کر جارڈن کوز کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔محمد رضوان سلطانز کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ملاتن، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی اور اولی اسٹون شامل ہیں۔شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ میں ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان، جارڈن کوز، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔ٹاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹاس پر آپکا کنٹرول نہیں ہوتا۔یاد رہے کہ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں آج اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے مات دی تھی۔
-

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کر دی
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے جو آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کمیشن نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں۔خیال رہے کہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں انکوائری کمیشن نے رپورٹ فائنل کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرانی تھی، تاہم، 22 جنوری 2024 کو سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔ڈان نیوز کے مطابق رپورٹ میں درج کیا گیا ہے کہ فیض آباد میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دھرنے کے شرکاء سے ڈی جی آئی ایس آئی نے اس وقت کے وزیر اعظم کی منظوری سے مذاکرات کیے تھے۔ڈان نیوز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کمیشن کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے وزیر اعظم ہاؤس کے میٹنگ کے منٹس کی توثیق کی، جن کے مطابق خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ افسر کو مذاکرات کی ہدایت وزیر اعظم آفس سے دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت ٹی ایل پی نے ختم نبوت کے حلف نامے میں متنازع ترمیم کے خلاف 5 نومبر 2017 کو دھرنا دیا تھا۔حکومت نے مذاکرات کے ذریعے دھرنا پرامن طور پر ختم کرانے کی کوششوں میں ناکامی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فیض آباد خالی کرانے کے حکم کے بعد دھرنا مظاہرین کے خلاف 25 نومبر کو آپریشن کیا تھا، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔27 نومبر 2017 کو حکومت نے وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے سمیت اسلام آباد دھرنے کے شرکا کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے تھے، جس میں دوران آپریشن گرفتار کیے گئے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل تھا۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران فیض آباد دھرنے کا معاملہ زیر بحث آنے پر اس پر نوٹس لیا تھا اور متعلقہ اداروں سے جواب مانگا تھا۔حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ کمیشن میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، دو ریٹائرڈ سابق آئی جیز طاہر عالم خان اور اختر شاہ شامل ہیں۔ٹی او آرز کے مطابق کمیشن کو فیض آباد دھرنا اور اس کے بعد ہونے والے واقعات کے لیے ٹی ایل پی کو فراہم کی گئی غیر قانونی مالی یا دیگر معاونت کی انکوائری کا کام سونپا گیا ہے۔
-

پنجاب : لاہور میں نمونیا سے مزید 2 بچے جاں بحق
لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 بچوں کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 304 اور لاہور میں 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 404 اموات اور لاہور میں 65 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں، جبکہ صوبے میں 29 ہزار 603 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اسی طرح صوبائی دار الحکومت لاہور میں رواں برس 6 ہزار 438 کیسز رپورٹ ہوئے۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔
نمونیا پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے، نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے۔نمونیا ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، عام طور پر 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔ -

خیبرپختونخوا کی محرومیاں دور کی جائیں گی، وفاق سے صوبے کا حق لیا جائے گا، شہریار آفریدی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی، شیر افضل مروت اور عثمان بیٹنی کی سپیکر ہاؤس آمد ہوئی۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی، سابق گورنر شاہ فرمان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال خصوصاً خیبر پختونخوا میں حکومت سازی پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے سپیکر ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین خان گنڈا پور کا سپاہی ہوں، علی امین خیبر پختونخوا میں تمام مذاہب و مکاتب فکر کا سہارا بنے گا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی محرومیاں دور کی جائیں گی، وفاق سے صوبے کا حق لیا جائے گا، ضم اضلاع کے رہائشی ابھی بھی آزمائش سے گزر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور سے امید ہے کہ وہ چاروں صوبوں کے مابین پل کا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک لوٹنے والوں کو قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر مثال بنائیں گے، ملک بھر میں دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا۔
-

ایف بی آر نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران5150 ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کئے
وزارت خزانہ نے جولائی 15 فروری تک فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت اب تک 30 فیصد اضافی محصولات اکٹھے کیے ہیں۔خزانہ ڈویژن کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے جولائی 2023 سے 15 فروری 2024 کے دوران 5150 ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کئے ہیں۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران ٹیکس وصولی 3973 ارب روپے رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 40 فیصد اور سیلز ٹیکس میں 19 فیصد گروتھ رہی، کسٹمز ڈیوٹی میں 14 فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بھی 61 فیصد گروتھ ریکارڈ ہوئی۔دسمبر 2023 کے دوران سب سے زیادہ 985 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گ
-

بھارتی کر کٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش
بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے والدین بننے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے پیغام میں ویرات کوہلی نے بتایا کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام بتاتے ہوئے تحریر کیا کہ وامیکا کے چھوٹے بھائی ’اکے‘ کی پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں۔ اس خوبصورت وقت میں آپکی نیک خواہشات کی امید کرتے ہیں۔ ویرات کوہلی نے چاہنے والوں سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی بھی درخواست کی ہے۔
-

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات، آر اوز کے بیانات قلمبند
پیمرا کی جانب سےسابق کمشنرراولپنڈی کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ بھی کمیٹی کو دے دیا ہے، جبکہ آر اوز نے تحریری بیانات بھی الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کو جمع کرا دیے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے بیانات قلمبند کر لیے۔ذرائع کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی نے یہ الزامات عائد کیے تھے کہ 8 فروری کو راولپنڈی کے حلقوں میں 70 ، 70 ہزار کی لیڈ سے جیتنے والے امیدواروں کو ہرایا اور ہارے ہوئے امیدواروں کوجتوایا گیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے آر اوز کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کی تیاری پر کام شروع کر دیا جو مکمل ہونے کے بعد کل کمیشن کو پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ڈی آر اوز اور آراوز کی جانب سے بیانات میں دباو اور دھاندلی کے الزامات مسترد کیے گیا ہے، تحقیقاتی کمیٹی کو ریکارڈ کرائے گئے بیانات میں کہا گیا ہے کہ تمام حلقوں میں انتخابات کے لیے پرامن، صاف اور شفاف پولنگ ہوئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی آر اوز نے تحقیقاتی کمیٹی کو بیانات ریکارڈ کروا دیے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی بے ضابطگی پراپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ راولپنڈی کے حلقوں میں 70، 70 ہزار کی لیڈ کو ہم نے شکست میں تبدیل کیا،اورہارے ہوئے امیدواروں کوجتوایا گیا۔میرے ماتحت کام کرنیوالے ریٹرننگ آفیسرز رو رہے تھے جبکہ میں انہیں کہہ رہا تھا کہ آپ یہ غلط کام کریں اور وہ نہیں کرنا چاہ رہے تھے۔ -

عوام نے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ عمر ایوب
تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن رات انتھک محنت کے بعد ہری پور میں تاریخ رقم کی ہے، اتنی مشکلات کے باوجود ہری پور میں ہماری کامیابی ہوئی، حقیقی آزادی کا پیغام ہے کہ خوف کے بت توڑنے ہیں، ہمارا نشان آخری دنوں میں ختم کیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
عمرایوب نے کہا کہ ہمیں پکڑنے کیلئے چھاپے مارے گئے پھر بھی ہماری پارٹی مضبوط ہوئی، ہمارا قصور تھا ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، حکومت پاکستان تحریک انصاف کی بنے گی، ہم بانی پی ٹی آئی سمیت جتنے افراد پابند سلاسل ہیں انہیں قانونی طریقے سے رہا کرائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ وزیراعظم بن کر مستغفی ہو کر بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم بنائیں گے، ایک سال میں معیشت کا حجم مائنس میں گیا، پی ڈی ایم حکومت سے کبھی بھی کوئی اچھی بات نہیں ہوئی کام انہوں نے کچھ کیا نہیں بس ان کا آنا جانا لگا رہا۔