سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد محمد سہیل کو ہلاک کردیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد محمد سہیل جہنم واصل ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے تک سینی ٹائزیشن آپریشن جاری رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
Author: صدف ابرار
-

8فروری کی رات پولنگ سٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےکہ 2024ء کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جہاں عوام کے ووٹ کی قدر نہ ہو وہ ملک دنیا میں تماشا بن جاتا ہے ، 2024ء کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں، انہیں حکومت سازی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 8فروری کی رات پولنگ سٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا، قومی ایسے عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی "عبرت ناک جیت "ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے۔امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ چوری کرکے نوجوانوں کو مزید مایوس کیا گیا، ہم 65 فیصد آبادی کو ناامیدی کے اندھیروں سے نکالیں گے، ملک میں سویلین بالادستی قائم کرنا ہو گی عوام کے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔
-

ایم کیو ایم نے پی ایم ایل این کے سامنے کیا مطالبات رکھ دئے
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت کے مسلم لیگ (ن) کے سامنے رکھے گئے مطالبات سامنے آگئے ہیں۔ذ رائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے 3 مطالبات قانون سازی سے متعلق ہیں جبکہ دیگر کی نوعیت سیاسی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے قبل ن لیگی قیادت کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے ن لیگی قیادت کے سامنے اپنا پہلا مطالبہ رکھا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کی رقم صوبوں کے بجائے مقامی حکومتوں کو براہ راست دی جائے۔
متحدہ قیادت کا دوسرا مطالبہ ہے کہ مقامی حکومتوں کا تسلسل ہو، جہاں ایسا نہ ہو وہاں عام انتخابات کو روکا جائے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سامنے تیسرا مطالبہ رکھا گیا کہ کوٹہ سسٹم پر ملک بھر میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ان تینوں معاملات پر قانونی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے سندھ کےلیے گورنرشپ اور وزارتوں سے متعلق بھی مطالبات ن لیگ کے سامنے رکھے ہیں۔ن لیگ نے متحدہ قیادت کو جواب دیا ہے کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات کی کامیابی پر ان مطالبات پر فیصلہ ہو سکے گا۔
-

الیکشن میں دیوار سے لگانے والوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے،ایمل ولی
عوامی نیشنل پارٹی کے احتجاجی مظاہرہ سے ایمل ولی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر قدم آئین، قانون اور دستور کے اندر ہوگا، ہم نہ ریاست سے لڑائی کرنا چاہتے ہیں نہ کسی ادرے سے، آئین پاکستان یہ کہتا ہے کہ سیاست میں فوج کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں دیوار سے لگانے والوں کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ باچا خان نے انیس سو تین میں اپنی قوم کی خاطر ایک اعلان کیا تھا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ عوامی نیشنل پارٹی اسی طرف رواں دواں ہے، ریاست اور اسٹیبلشمنٹ کے کھیل کیخلاف صوابی کے لوگوں نے اعلان جنگ کر دیا۔
خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ آج سے عوامی نیشنل پارٹی محمد علی جناحؒ کی تحریک کا آغاز کر رہی ہے، باچا خان، ولی خان سے لیکر آج تک ہم سب جیلیں کاٹ رہے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی طاقت کی سیاست نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے الیکشن مینج کرکے ہمیں دیوار سے لگا دیا، عوامی نیشنل پارٹی پاکستان کے اعلیٰ تر مفاد میں اب اس نظام کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں، آئیں عہد کرتے ہیں کہ اگر ہمیں جیل میں بھی جانا پڑے تو بھی ہم یہ حق حاصل کرکے رہیں گے۔
-

غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے، برطانوی شہزادہ
برطانوی شہزادہ ولیم نے اہم بیانیہ دے کر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، جس نے انسانی حقوق کی پیشہ ورانہ راہ میں اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے دنیا بھر میں ہونے والی مظلومیتوں کی خلاف ورزی کی اپیل کی ہے۔شہزادہ ولیم نے اپنے بیان میں غزہ کی فلاحی صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور دنیا بھر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے فوراً عمل کرنے کی ضرورت ہے، خصوصاً غزہ میں جو اس وقت ایک ناقابل برداشت صورتحال سے گزر رہا ہے۔
ان کے بیان میں شہزادہ ولیم نے دینی معاشرتی اصولوں کے مطابق انسانیت کے لئے خدمات فراہم کرنے اور انسانی حقوق کی حفاظت کرنے کیلئے ملکر کام کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ دینی معاشرتی اصولوں کا اہمیتی کردار ہے اور ہمیں ایک دوسرے کی احترام اور مدد کرنے کا ذریعہ بنانا چاہئے۔اس بیانیے کا آنے والے دنوں میں مختلف حصوں میں اہمیت حاصل ہوتی رہے گی، اور یہ غزہ میں جنگ بندی کے خلاف اقدامات کیلئے معاشرتی اور سیاسی دائرہ کار میں اہم بنیادی راہنماؤں میں شامل ہو گا۔ -

پنجاب سے دو نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کی پی ایم ایل این میں شمولیت
ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق پی پی 180قصور سے کامیاب احسن رضاخان اور پی پی 128جھنگ فور سے کرنل (ر) غضنفر قریشی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے
نامزد وزیراعلی مریم نوازشریف سے احسن رضاخان اور کرنل (ر)غضنفر قریشی کی ملاقات ،مریم نواز نے ن لیگ میں شمولیت پرخیرمقدم کیا،مبارکباد پیش کی ۔آزاد ارکان کاکہنا تھاکہ حلقے کے عوام اور سپورٹرز کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
نامزدوزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ آپ کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی۔ انتشار ختم کرکے پاکستان کو استحکام کی طرف لیجاناچاہتے ہیں۔پنجاب کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترقی، تعمیر، عوام کی خوش حالی کی روایت کو نئے جذبے سے آگے بڑھائیں گے۔ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنیوالے آزاد ارکان احسن رضاخان اور کرنل (ر)غضنفر قریشی کی مریم نوازشریف کو وزیراعلی پنجاب نامزد ہونے پر مبارک دی۔ -

پی ایم ایل این کو حکومت پی پی پی کو دینی چاہئے،سینٹر مشاہد حسین
سینیٹر مشاہد حسین سید نے پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی اور پی پی پی کی وزارت عظمیٰ دینے کی حمایت کر دی . سینیٹ کی کارروائی کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ، انہوں نے 2014 کے دھرنے کو موجودہ صورتحال کا زمہ دار قرار دیا ،، جس کی وجہ منتخب حکومت کے خلاف سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کو قرار دیا گیا۔ سینیٹر مشاہد کے مطابق سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے عدلیہ اور انٹیلی جنس اپریٹس میں ہیرا پھیری کی جس سے ہنگامہ خیز ماحول پیدا ہوا۔
سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ 2022 میں بھی یہی حربے استعمال کیے گئے تھے، جس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کا استعمال شامل تھا تاکہ پی ٹی آئی پر انتخابات کے بعد حکومت سے علیحدگی کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔ اس طرح کے ہتھکنڈوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد، سینیٹر مشاہد نے پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی منظر نامے کو مداخلتوں سے متاثر کیا گیا ہے جس سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو ان چیلنجز سے سبق سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مرحومہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف دونوں نے اپنی حکومتوں کے خلاف سازشوں کا سامنا کیا۔ مشاہد حسین نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو سائیڈ لائن کرنے یا بدنام کرنے کے بجائے تعاون پر مبنی سیاسی ماحول کو فروغ دینے پر توجہ دینی چاہیے۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے سوال کیا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کیوں ہوئے لیکن سیاسی جماعتوں سے نہیں۔ انہوں نے مخلوط حکومت کے قیام کی وکالت کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی۔سینیٹر مشاہد نے عوام کے مینڈیٹ کو قبول کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی استحکام کے مفاد میں وزیر اعظم کے کردار کو قبول کرتے ہوئے قیادت کا مظاہرہ کریں اور تمام جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی عظیم تر بھلائی کے لیے تعاون کریں۔یہ پیشرفت پاکستان میں ابھرتے ہوئے سیاسی منظر نامے میں پیچیدگی کی ایک اور تہہ کا اضافہ کرتی ہے، جس سے جمہوری عمل، سیاسی چالبازی، اور سیکورٹی اداروں کے کردار کے درمیان نازک توازن کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے۔ سیاسی میدان میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مکالمے اور تعاون کی دعوت ایک بار بار چلنے والا موضوع ہے۔
-

ایک کمشنر نہیں بہت لوگ ہیں جو دھاندلی کے ثبوت دے چکے ہیں، علیمہ خان
مدر آف آل رگنگ یہ ہے کہ پارٹی کو ختم کردیا جائے، بیٹ کا نشانہ لے لیا جائے، جلسے کی اجازت نہ دینا بھی اسی میں آتا ہے، مدر آف آل سلیکشن یہ تھا کہ کرمنلز کے کیسسز ختم کرکے بانی پی ٹی آئی پر ڈال دیئے گئے، انھیں 32 سال سزا دے دی گئی۔ا ڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ ڈے پر انٹرنیٹ بند کر دیا گیا، لوگ ووٹ کے لئے ادھر ادھر بھٹکتے رہے۔عمران خان کی بہن نے کہا کہ لوگ منہ کھولنے سے ڈرتے ہیں انہیں خدشہ ہے ان کے ساتھ کچھ نہ ہو جائے، کمشنر راولپنڈی نے جو کچھ کہا ثبوت کے بغیر کچھ نہیں کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کرمنل لوگوں کے سارے کیس ختم کردیے گئے، پری پول دھاندلی کی گئی۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن ڈے پر تاریخی دھاندلی کی گئی، 8 فروری کی رات کو مدر آف پوسٹ پول دھاندلی کی گئی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے لوگوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کیا جائے، پاکستان کا دنیا کے سامنے تماشا بن گیا ہے
-

چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہو، بیر سٹر گوہر کا مطالبہ
پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر متنازع ہوچکے ہیں، پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ سکندر سلطان راجہ استعفیٰ دیں۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر متنازع ہوچکے ہیں، پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ سکندر سلطان راجہ استعفیٰ دیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کمشنر پنڈی وسل بلور تھے انہوں نے بتایا دھاندلی کس طرح ہوئی۔ انتخابی دھاندلی سے متعلق تحقیقات کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری فارم 45 کی ہے، فارم 45 کے مطابق نتائج تیار کیے جائیں۔ فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کر کے قومی اسمبلی کا اجلاس بلالیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل 50 ایم این ایز کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی۔انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کا نتیجہ نہیں آتا تو آئی ایم ایف پروگرام بھی متاثر ہوگا۔ -

بلوچستان اسمبلی کے 2 نومنتخب آزاد اراکین کی ن لیگ میں شمولیت
مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان اسمبلی کے 2 نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔بلوچستان اسمبلی کے 2 نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔بلوچستان اسمبلی کے حلقے 41 اور 51 سے نو منتخب آزاد ارکان ولی محمد اور عبدالخالق نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔شہباز شریف اور 2 آزاد ارکان کی ملاقات میں صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور پارٹی رہنما جمال شاہ بھی موجود تھے۔ن لیگی صدر نے ولی محمد اور عبدالخالق خان کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارک باد دی اور ان کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان کے استحکام کے لیے کردار ادا کیا، جو لائق تحسین ہے، اس وقت پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت اور مل کر چلنے سے ہی حل ہو سکتے ہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں۔ملاقات کے دوران نو منتخب ارکان نے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی.
