Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • آر پی او راولپنڈی سید خرم علی فیملی لے کر  چھٹی پر بیرون ملک روانہ

    آر پی او راولپنڈی سید خرم علی فیملی لے کر چھٹی پر بیرون ملک روانہ

    ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی چھٹی پر بیرون ملک روانہ ہوگئے جبکہ ترجمان آر پی او کا کہنا ہے کہ سید خرم علی فیملی کے ہمراہ برطانیہ گئے، 2 مارچ کو واپسی ہے۔ترجمان آر پی او کے مطابق آر پی او راولپنڈی سید خرم علی 16 فروری کو ہی رخصت پر چلے گئے تھے۔ترجمان آر پی او راولپنڈی کے مطابق سید خرم علی 15 روز کی چھٹی پر بیرون ملک گئے ہیں، سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کی پریس کانفرنس میں آر پی او کی شرکت کا بھی بتایا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں آرپی او کا نام شامل ہونے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، آرپی او سید خرم علی فیملی کے ہمراہ برطانیہ گئے ہیں، 2 مارچ کو واپس آئیں گے۔آر پی او راولپنڈی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ آر پی او سید خرم علی نے انتخابات سے قبل چھٹی کی درخواست دی تھی۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق آر پی او سید خرم علی ایک ماہ قبل چھٹی اپلائی کی تھی، جو دو ہفتے قبل منظور ہوئی، خرم علی 18 فروری سے 02 مارچ تک ایکس پاکستان لیو پر ہیں، آر پی او کے عہدے کا چارج سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے پاس ہے۔

  • بلاول بھٹو نے الیکشن کو کھلے دل سے تسلیم کیا، پاکستان پیپلزپارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیا گیا، سرفراز بگٹی

    بلاول بھٹو نے الیکشن کو کھلے دل سے تسلیم کیا، پاکستان پیپلزپارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیا گیا، سرفراز بگٹی

    پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم پرست جماعتیں جو سیٹیں جیت چکی ہیں ان پر تو خاموش مگر جو ہاری ہیں ان پر واویلا کر رہی ہیں، سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ پروپیگنڈا کرنے والے ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکتے، پاکستان پیپلز پارٹی کو چاروں صوبوں سے عوامی نمائندگی ملی ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کا الیکشن سے کیا لینا دینا، الیکشن پر ہمارے بھی تحفظات ہیں، ہم نے کوئی سڑک بند نہیں کی، لوگوں کو تکلیف نہیں دی، سڑکیں بند کرنا بلوچستان کے عوام کو تکلیف دینا ہے، انگلی سے سورج کو نہیں چھپایا جاسکتا۔اسلام آباد پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ سرفرازبگٹی نے کہا کہ الیکشن کا سارا پراسس ہوتا ہے، جہاں آپ جیت رہے ہیں وہ پراسس ٹھیک ہے، جہاں آپ ہارے وہ پراسس ٹھیک نہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، بلاول بھٹو نے الیکشن کو کھلے دل سے تسلیم کیا، پاکستان پیپلزپارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیا گیا، سب سے زیادہ ایم پی ایز کی تعداد ہمارے ساتھ ہے۔سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ ریاست پاکستان کو ضرورت پڑنے پر پیپلزپارٹی ہمیشہ حاضر ہوئی، مسلم لیگ ن بلوچستان میں سپورٹ کا عندیہ دے چکی ہے، 6 آزاد امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہے، پارٹی کے لیڈر جس کا چناؤ کرے گے سب قبول کریں گے، کمشنر راولپنڈی کے بیان پر تحقیقات لازمی ہونی چاہیئے۔پیپلز پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی نے کہا کہ سیکورٹی ادارے کا الیکشن میں کوئی کردار نہیں تھا، صاف شفاف انتخابات ہوئے، میرے گھر 2 حملے ہوئے، قوم پرست جماعت کے کسی قائد پرکوئی حملہ نہیں ہوا۔

  • پی ایس ایل9:  پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل9: پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

    پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم کو 160 رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے، دوسری بیٹنگ میں موسم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسوو نے کہا کہ ہم ٹیم میں ہائی پرفارمنس ماحول بنانا چاہتے ہیں۔
    یاد رہے کہ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

  • بلوچستان 4 جماعتی اتحاد کا پہیہ جام ہڑتال جاری،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

    بلوچستان 4 جماعتی اتحاد کا پہیہ جام ہڑتال جاری،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

    مبینہ انتخابی دھاندلی پر بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔چار جماعتی اتحاد میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں۔ احتجاج کے باعث شاہراہیں بند ہونے سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے کوئٹہ میں مختلف مقامات پر شاہراہیں بند ہونے سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل اور طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ بلیلی کے مقام پر کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی اور ژوب شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ درخشاں میں کوئٹہ، مچ، سبی شاہراہ اور سونا خان کے قریب مستونگ کراچی شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔
    بی این پی کے رہنما غلام نبی مری کا کہنا ہے کہ چار جماعتی اتحاد کی صوبے میں پہیہ جام ہڑتال جاری ہے، الیکشن دھاندلی پر مبنی تھے، عوام اور سیاسی جماعتوں نے مسترد کر دیا، آج صوبے میں پہیہ جام ہڑتال شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ادھر 4 جماعتی اتحاد کی کال پر گوادر میں قومی شاہراہیں بلاک ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے۔ پہیہ جام ہڑتال سے مکران کوسٹل ہائی وے پر ہر قسم کا ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ پہیہ جام ہڑتال کے باعث پاک ایران بارڈر ٹریڈ بھی شدید متاثر ہے، پاکستان کو ایران سے ملانے والی آر سی ڈی شاہراہ کئی مقامات پر بلاک ہے۔
    اسی طرح پشتونخوا میپ کے کارکنوں نے ہرنائی میں مختلف مقامات پر رکاوٹوں سے شاہراہیں بند کر دی ہیں، ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی پنجاب شاہراہوں کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چمن بین الاقوامی شاہراہ کو پشتونخوامیپ نے چار مقامات پر بند کیا ہے۔چمن سے کراچی، سبی سے جیکب آباد، لورالائی سے ڈی جی خان شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال ہے۔ژوب ڈی آئی خان، نوشکی تفتان، گوادر، تربت، خضدار رتو ڈیرو شاہراہیں بھی بند ہیں جبکہ شاہراہوں سے مسافر اور مال بردار ٹرانسپورٹ غائب ہونے کے باعث بیشتر سڑکیں ویران ہیں۔

  • پشاور،جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    پشاور،جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    پشاور کے علاقہ تھانہ داودزئی کی حدود وزیر قلعہ میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے تبادلے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق فریق اول حیدر حاجی اور فریق دوم جمیل وغیرہ نے جائیداد کے تنازعے پر ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی ، فائرنگ کی زد میں آکر نواز خان ولد سکندر خان، حیدر ، صالح ، واحد پسران حیدر حاجی اور آزاد ولد اکبر خان لگ کر موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور تفتیشی افسران نے فوری فوری موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

  • مولانا فضل الر حمن نے اس پارٹی کے ساتھ تعاون شروع کیا  جو دھاندلی کے بینفشری ہیں،خواجہ آصف

    مولانا فضل الر حمن نے اس پارٹی کے ساتھ تعاون شروع کیا جو دھاندلی کے بینفشری ہیں،خواجہ آصف

    سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 8 فروری کے بعد حالات ان فولڈ ہورہے ہیں، کل جو واقعہ ہوا اس کی شام تک حقیقت سامنے آچکی تھی، الیکشن کمیشن نے اس بیان کو ٹیک اپ کرلیا کمیٹی بنادی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان پر کمنٹ کرنا غیرمناسب ہوگا، اگر الیکشن کمیشن نے کمیٹی نہ بنائی ہوتی تو ضرور کمنٹ کرتا، الیکشن پراسس آراو، ڈی آراو کے ذریعے ہوتا ہے، کمشنر صاحبان کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، کمشنر راولپنڈی کا بیک گراؤنڈ بھی سامنے آچکا ہے۔
    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے مل کر وفاق میں حکومت بنانے پر غور جاری ہے، کل شام کو وفاق کی حکومت کے لئے پیش رفت ہوئی ہے، پنجاب میں مسلم لیگ سادہ اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین ماضی کے بیانات سے انحراف کر رہے ہیں، اقتدار کے لئے جو فیصلے کئے جا رہے ہیں اس سے عوام مایوس ہوں گے، پیپلزپارٹی سے ہماری ورکنگ شراکت داری رہی ہے، سیاست دانوں کو ذات سے ہٹ کر عوام کے وسیع تر مفاد کے لئے فیصلہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے دوریاں پیدا نہیں ہوئیں، مولانا نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سے تعاون کا سلسلہ شروع کیا ہے، جن پر دھاندلی کا الزام ہے، ان کے ساتھ اتحاد اور احتجاج میری سمجھ سے بالاتر ہے، سیاسی استحکام آنے تک معاشی استحکام کا خواب پورا نہیں ہوگا۔مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کا ضمیر اتنا بے چین تھا تو 9 دن پہلے بات کرتے، کمشنر کا بیان مشکوک بن گیا جو کسی منصوبے کے تحت دیا، جو حکومتیں بن رہی ہیں اس کے پراسس پر میں نے ٹویٹ بھی کیا تھا۔
    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں گفتگو ہورہی ہے، فارم 45 الیکشن کمیشن کی پراپرٹی بن چکے ہیں، 2018 میں سفید کاغذ پر فارم 45 دیے گئے جو قمرباجوہ کو بھجوادیے تھے، 2018 میں یہ سب کچھ کون کررہا تھا؟، آپ نے اگر ان کے فارم 45 دیکھے ہیں تو مجھے بتادیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان سے دوریاں پیدا نہیں ہوئیں، ہمارا آج بھی مولاناصاحب سے بڑااچھا تعلق ہے، مولانا صاحب نے پی ٹی آئی سے تعاون کا سلسلہ شروع کیا ہے، جو دھاندلی کے بینفشری ہیں ان سے اتحاد یا احتجاج کرنا سمجھ سے باہر ہے۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم نے ایک بار پھر کراچی سے مینڈیٹ لیا ہے، دھاندلی کے الزامات کے باوجود کراچی سے ایم کیوایم کو اکثریت ملی ہے، ظاہر ہوتا ہے کراچی نے ایم کیوایم کے حق میں ووٹ دیے ہیں۔

  • سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کی 7 فروری کی ویڈیو سامنے آگئی

    سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کی 7 فروری کی ویڈیو سامنے آگئی

    سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا انتخابات سے ایک دن قبل7 فروری کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ پورے ڈویژن میں الیکشن مٹیریل اور بیلٹ پیپر پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیے جارہے ہیں، پولیس اور آرمی کی تحویل میں الیکشن سامان پولنگ اسٹیشنز تک پہنچایا جائے گا.سابق کمشنر نے انتخابی سامان کی ترسیل، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر گفتگو کی تھی۔سابق کمشنر نے کہا تھا کہ میں نے آر پی او کے ساتھ پورے ڈویژن کا دورہ کیا، ہر جگہ پولنگ مٹیریل اچھے طریقے سے پہنچایا جارہا ہے، راولپنڈی ڈویژن میں 13 قومی اور 26 صوبائی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔سابق کمشنر کا 7 فروری کے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ 8 فروری کو پولنگ کے عمل کی ہر طرح سے نگرانی کی جائے گی، حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔

  • پی ایس ایل 2024:  آج دو میچیز کھیلے جائے گے

    پی ایس ایل 2024: آج دو میچیز کھیلے جائے گے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نائن کا دوسرا میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی 21 میچوں میں آمنے سامنے ہو چکے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نو اور پشاور زلمی نے بارہ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لاہور پی ایس ایل 2024ء سیزن 09 کے دوسرے دن آج 02 میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں دوپہر آمنے سامنے ہوں گی دوسرے میچ میں ملتان سلطان اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ملتان میں آمنے سامنے ہوں گی۔
    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، سی سی پی او لاہور، آر پی او ملتان سکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا خود جائزہ لیں،انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب پولیس نے پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے، پی ایس ایل میچز کے پرامن انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن میں ہیں، ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس ٹیموں کے روٹس، سٹیڈیم کے اطراف موثر پٹرولنگ کریں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ٹیموں کے روٹ، سٹیڈیم، قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہمہ وقت مانیٹرنگ کی جائے، ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں،مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، شہریوں کی آگاہی،ٹریفک روانی کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع

    اسلام آباد اورگردونواح میں مطلع ابرآلود ہے اور مزید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں بارش ہوئی ۔ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں خون جمادینے والی سردی کا ابھی تک راج ہے ، اسکردو میں درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک،تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے
    محکمہ موسمیات نے مری اور گردونواح میں آج شام کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔مری میں گہرے بادلوں کے بعد سردی کی شدد میں اضافہ ہو گیا، ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی ویک اینڈ منانے مری پہنچی ہوئے ہے۔ مری کے تمام سیاحتی مقامات مال روڈ، کشمیر پوائنٹ ، پنڈی پواٸنث، بھوربن پتریاٹہ، نیو مری، نھتیاگلی اور ایوبیہ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش ہے، ملک بھر سے آنے والے سیاح برفباری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
    وادیٔ نیلم کے سیاحتی مقامات پر شدید برف باری اور موسلا دھار بارش سے شاہراہِ نیلم اور رابطہ سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک متاثر ہو گئی۔
    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ مری میں انتظامیہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔مری میں آج برف باری کے امکانات 70 فیصد ہیں، 22 فروری تک موسم کی صورتِ حال غیر یقینی رہے گی۔
    خیبر پختونخوا کے شہری علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔بارش اور برفباری کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور جلانے کی لکڑی کی مانگ مزید بڑھ گئی جبکہ بارش کے باعث اکثر علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ترجمان اپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان نے کہا ہے کہ مالم جبہ، کالام، گبین جبہ اور دیگر سیاحتی مقامات جانے والے سیاح گاڑیوں میں چین کا استعمال ضرور کریں۔محکمہ موسمیات نے 21 فروری تک بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
    ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آج لوئر نیلم میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔شاہراہ نیلم چلہانہ سے کیل تک کھلی ہے تاہم لوات سے آگے روڈ صرف 4×4 گاڑیوں کے لیے موزوں ہے۔محکمہ شاہرات کی مشینری مختلف مقامات پر کھڑی ہے۔ نیلم میں موجود سیاح خیریت سے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

  • کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات میں کتنی صداقت ہے ؟ انکوئری کمیٹی کا اجلاس اج طلب

    کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات میں کتنی صداقت ہے ؟ انکوئری کمیٹی کا اجلاس اج طلب

    سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور قانونی چارہ جوئی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔انکوائری کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی سینئر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کریں گے، اجلاس میں کمیٹی ٹی او آرز طے کرے گی، کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے اس سلسلہ میں بیانات قلمبند کر کے 3 دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔دوسری جانب راولپنڈی ڈویژن کے قائم مقام کمشنر اور ڈی آر اوز نے سابق کمشنر کے تمام تر الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔قائم مقام کمشنر راولپنڈی سیف انور جپہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انتخابات میں کمشنر کا کوآرڈینیشن کے علاوہ کوئی کردار نہیں، سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔

    ڈی آر اوز نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات کی آزادانہ انکوائری کروائی جائے، الیکشن شفاف کروائے، ہم پر کوئی دباؤ تھا نہ ہی کوئی بے ضابطگی کی گئی، تمام حلقوں میں انتخاب صاف شفاف اور بغیر کسی اثر کے کروائے۔ادھر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے دھاندلی کے الزامات کا نوٹس لے لیا۔محسن نقوی نے انکوائری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں بے ضابطگیوں کے الزامات سے متعلق حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ الزامات لگانا حق ہے، لیکن ثبوت بھی دیں، لوگ بے بنیاد الزامات بھی لگاتے ہیں، جن الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل کو آپ قتل یا چوری کا الزام لگا دیں، سچائی اور صداقت ہے تو ثبوت دیں، سمجھ نہیں آتا کمشنر راولپنڈی نے میرے خلاف الزام کیوں لگائے، ہمارا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن میں دھاندلی کرانے کا اعتراف کیا تھا۔

    لیاقت علی چٹھہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں راولپنڈی میں دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، عہدے اور سروس سے استعفیٰ دیتا ہوں، میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا، مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک میں سزائے موت دی جائے، خود کو پولیس کے حوالے کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی پیٹھ میں جو چھرا گھونپا وہ مجھے سونے نہیں دیتا، پاکستان توڑنے کے جرم میں شریک نہیں ہوسکتا، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو بھی پھانسی پر لگایا جائے، یہ سب جرم میں برابر کے شریک ہیں۔