Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • خدارا! ایک ہوجاؤ، سابق کپتان شاہد آفریدی نے فیصلہ سازوں کے آگے ہاتھ جوڑ دئے

    خدارا! ایک ہوجاؤ، سابق کپتان شاہد آفریدی نے فیصلہ سازوں کے آگے ہاتھ جوڑ دئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فیصلہ سازوں کے آگے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا! ایک ہوجاؤ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے 2024 کے عام انتخابات سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آگیا ہے، اُس کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔’شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔ پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے، اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کرسکتا۔’سابق کپتان نے مزید لکھا کہ ‘خدارا! اپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کے لیے سب ایک ہو جاؤ۔’ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں ۔پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے اب یہ وطن اب مزید صدمے برداشت نہیں کر سکتا۔ خدارا ااپنی آنے والی نسلوں…

  • کمشنر راولپنڈی 8 دن کے بعد جاگے،تو ثبوت بھی سامنے لے آئے،عطا تارڈ

    کمشنر راولپنڈی 8 دن کے بعد جاگے،تو ثبوت بھی سامنے لے آئے،عطا تارڈ

    رہنما مسلم لیگ ن عطاتارڑ کا کہنا ہے ہم نے خندہ پیشانی سے شکست کو قبول کیااور پیچھے نہیں ہٹے ، آپ نے وقتی طور پر کچھ نشستوں پر فتح حاصل کی ہے، آنے والا دور مسلم لیگ ن کا دور ہے، آئندہ چند روز میں پنجاب میں حکومت بنانے جارہے ہیں۔ عطا تارڈ نے کہا کہ کمشنر صاحب آپ آراو نہ ڈی آر او ہیں اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کیے گئے، جن حلقوں سے پی ٹی آئی جیتی وہاں دھاندلی نہیں ہوئی؟۔انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے سب سے پہلے لطیف کھوسہ کو مبارکباد دی، الزام لگانے والوں کو ہمیں جواب دینا آتا ہے، جن حلقوں سے مخالف جماعتوں کو شکست ہوئی اسے تسلیم کریں۔عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مخالف جماعت نے سوشل میڈیا کو جھوٹا بیانیہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا، ان لوگوں نے سائفر لہرا کر ملکی مفاد کو داؤ پر لگادیا۔ ن لیگ کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ایک کمشنر کو الیکشن کے 8 دن بعد بیداری نصیب ہوئی، وہ نہ آر او ہیں، نہ ڈی آراو اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کرسکے، آئندہ چند دنوں میں پنجاب میں حکومت بنانے جارہے ہیں، ہمارا دشمن مکار اور فریبی ہے، اسے ایک دن شکست ضرور ہوگی۔

  • 9 مئی والوں نے  کوئی سبق نہیں سیکھا، ان کی سازش اور ملک دشمن مہمات کو روکنا ہوگا، ملک احمد خان

    9 مئی والوں نے کوئی سبق نہیں سیکھا، ان کی سازش اور ملک دشمن مہمات کو روکنا ہوگا، ملک احمد خان

    ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ لاہور میں لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ کل سے ملک میں ایک ہیجان سی صورتحال بنائی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی تاریخ ہے انہوں نے کبھی انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا، یہ حکومت میں ہوں تب بھی انتخابات کے نتائج کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ
    کہ 9 مئی کے ذمہ داروں نے کوئی سبق نہیں سیکھا، بیرون ملک سے پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے یہ بلا سبب نہیں ہے ، یہ اسی سازش کی ایک کڑی ہے جو ہم پہلے دیکھتے آ رہے ہیں، ملک دشمن مہم رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ ن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 2014 کے دھرنے کے پیچھے بھی انتخابی دھاندلی کو جواز بنایا گیا، کہا گیا الیکشن ٹربیونل کی کوئی ضرورت نہیں بس 4 حلقے کھول دیں، پھر 35 پنکچر پر بھی صدرعارف علوی کی جانب سے معافی مانگی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا الیکشن پراسس سے کوئی تعلق نہیں، کمشنر راولپنڈی کا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، کمشنرراولپنڈی آر او ہیں نہ ہی ڈی آر او نہ ہی ان کا کوئی تعلق ہے۔ملک احمد خان نے کہا کہ کل کی صورتحال کے بعد خوفناک مہم شروع کی گئی، یہ لوگ اپنی انتشاری مہم سے بعض نہیں آرہے، ان لوگوں نے 9 مئی کو بھی افواج پاکستان کے خلاف مہم چلائی، 9 مئی کے دن ایئربیس پر حملے ہوئے، ایمبولینسز تک جلائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کل سے ملک میں ایک ہیجان کی کیفیت بنائی ہوئی ہے، ڈسکہ الیکشن کی مثال آپ کے سامنے ہے، انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، الزام لگانے والوں کو جواب دینا ہمیں آتا ہے، کمشنر راولپنڈی کا الیکشن کمیشن یا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • پیر پگارا سوشل میڈیا کا کوئی اکاؤنٹ استعمال نہیں کرتے۔ ترجمان جی ڈی اے

    پیر پگارا سوشل میڈیا کا کوئی اکاؤنٹ استعمال نہیں کرتے۔ ترجمان جی ڈی اے

    سوشل میڈیا پر بننے والے تمام آکاوںٹس جعلی ہے، پاکستان مسلم لیگ فنگشنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صدر پیر پگارا سوشل میڈیا کا کوئی اکاؤنٹ استعمال نہیں کرتے۔ اس حوالے سے جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے بتایا ہے کہ پیر پگارا کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ پیر پگارا نے اپنے نام سے کسی کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں دی۔ ترجمان کے مطابق پیر پگارا موبائل فون بھی استعمال نہیں کرتے ، ترجمان نے بتایا کہ ان کے نام سے چلنے والے سوشل میڈیا کے سارے اکاؤنٹ جعلی ہیں۔

  • خیبر پختونخوا  نو منتخب ممبران اسسمبلی کا پہلا اجلاس طلب

    خیبر پختونخوا نو منتخب ممبران اسسمبلی کا پہلا اجلاس طلب

    خیبرپختونخوا کے نومنتخب ممبران اسمبلی کا پہلا اجلاس آج دو بجے طلب کرلیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے، اجلاس دوپہر 2 بجے اسپیکر ہاوس پشاور میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں تمام نو منتخب اراکین اسمبلی کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت سازی سمیت دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی، پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ گزشتہ کئی دنوں سے پشاور میں ہی موجود ہیں۔

  • پی ٹی آئی سے ابھی تک حتمی مذاکرات یا کوئی فیصلہ طے نہیں پایا،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز

    پی ٹی آئی سے ابھی تک حتمی مذاکرات یا کوئی فیصلہ طے نہیں پایا،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز

    پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سیکریٹری جنرل ملک حبیب نور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے ابھی تک حتمی مذاکرات یا کوئی فیصلہ طے نہیں پایا۔مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک حبیب نور نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں۔ مرکزی سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ پارٹی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی ذمے داری مجھے سونپی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے معاہدے کے تحت پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے، مذاکرات میں طے پایا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین شپ کا عہدہ پی ٹی آئی کو ملے گا۔ذرائع کے مطابق طے پایا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے شریک چیئرمین محمود خان بدستور عہدے پر کام جاری رکھیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

  • ملک میں مختلف حادثات کے دوران دس افراد جاں بحق

    ملک میں مختلف حادثات کے دوران دس افراد جاں بحق

    خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔خیبرپختونخوا میں مہمند کے علاقے قیوم آباد میں گاڑی اور مسافر بس میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوا۔زخمی شخص کو تشویشناک حالت کے باعث پشاور کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کنڈڑے واری کے مقام پر 2 مسافر بسیں ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب پنجاب کے شہر بھکر میں گڈولہ ریلوے پھاٹک کے قریب ایمبولنس اور ٹریلر میں ٹکر سے 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
    حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے حکومتی اتحاد کےحق میں نہیں،علی محمد خان

    بانی پی ٹی آئی ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے حکومتی اتحاد کےحق میں نہیں،علی محمد خان

    علی محمد خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک و قوم کو آگے لے کر جائیں گے، ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا۔علی محمد خان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے حکومتی اتحاد کےحق میں نہیں، اقتدار کی خاطر نظریے کی قربانی نہیں دے سکتے، ہماری سیٹیں 160 سے زائد ہیں، مینڈیٹ ملتا ہے تو حکومت بنا سکتے ہیں، موجودہ صورتحال میں اپوزیشن میں ہی بیٹھ سکتے ہیں، عارضی طور پر اپوزیشن میں بیٹھیں تو کوئی حرج نہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے نیلسن منڈیلا کے ’ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن‘ کا بھی حوالہ دیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ملک کو انتقام نہیں سیاسی استحکام و ترقی کی طرف لے کر جائے گی۔

  • بجلی کمپنیوں میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی کا فیصلہ

    بجلی کمپنیوں میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی کا فیصلہ

    پاور ڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو تبادلوں اور تقرریوں سے روک دیا۔ کیونکہ نگراں حکومت نے بجلی کمپنیوں میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کمپنیوں میں کسی قسم کی پوسٹنگ اور ٹرانسفرز کی اجازت نہیں ہوگی۔ پابندی کا فیصلہ بجلی چوری کے خلاف مہم کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بجلی چوری کے خلاف مہم کی کامیابی اور تسلسل کے لیے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال ستمبر میں بجلی چوری کے خلاف مہم شروع کی تھی۔

  • قومی اسمبلی کے 10 مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    قومی اسمبلی کے 10 مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 10 مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے این اے 51 سے مسلم لیگ ن کے اسامہ سرور، این اے 53 سے مسلم لیگ ن کے راجہ قمر اسلام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ این اے 58 سے مسلم لیگ ن کے طاہر اقبال، این اے 59 سے مسلم لیگ ن کے سردار غلام عباسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 54 سے آزاد امیدوار عقیل ملک، این اے 55 سے مسلم لیگ ن کے ملک ابرار، این اے 56 سے مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی، این اے 57 سے مسلم لیگ ن کے دانیال چودھری کامیاب ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے این اے 60 سے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی، این اے 61 سے ن لیگ کے چودھری فرخ الطاف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔