Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • علامہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی

    علامہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی

    علامہ راجہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ٹرائل کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ٹرائل کورٹ کے جج ابولاحسنات ذوالقرنین نے جیل رولز کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی تھی ، ٹرائل جج کے حکم کے باوجود علامہ راجہ ناصر عباس کی ملاقات نہیں کرائی گئی، ملاقات نہ کرائے جانے پر صدر مجلسِ وحدت المسلمین نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے علامہ راجہ ناصر عباس کی درخواست پر حکم جاری کیا ، واضح رہے کہ عدالت عالیہ اسلام آباد میں صدر مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی درخواست دائر کی۔بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے جج کے حکم کے باوجود ملاقات نہ کروانے پر علامہ ناصر عباس اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔ٹرائل کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل رولز کے مطابق ملاقات کی اجازت دی تھی۔اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے ٹرائل جج کے حکم کے باوجود علامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی۔صدر ایم ڈبلیو ایم نے ملاقات نہ کرانے جائے پر عدالت عالیہ اسلام آباد میں درخواست دائر کی تھی، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کیا ہے۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی ڈائریکشن کے ساتھ درخواست نمٹادی اور کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا پابند ہے۔

  • ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی میں 0.28 فیصد کی کمی ریکارڈ

    ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی میں 0.28 فیصد کی کمی ریکارڈ

    ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 39.45 فیصد پر آگئی ۔ حکومتی اقدامات کے باعث ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی میں 0.28 فیصد کی کمی ریکارڈہوئی ہے. ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی،رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،حالیہ ہفتے17 اشیاءسستی اور 22کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ادارہ شماریات کا مزید کہناتھا کہ حالیہ ہفتے پیٹرول 5.20 اور ڈیزل0.95 فیصد مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں چکن 1.88 اور کیلے0.68 فیصد مہنگے ہوئے ، اسی طرح مٹن, بیف،گڑ، انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے۔ایک ہفتے میں ٹماٹر 18.28 اور انڈے7.77 فیصد سستے ہوئے ،پیاز 6.99 اور چائے کی پتی 1.29 فیصد سستی ہوئی،ایک ہفتے میں آلو 1.25اوردال مسور0.80 فیصد سستی ہوئی ۔

  • سونا مزید مہنگا ہو گیا

    سونا مزید مہنگا ہو گیا

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر بڑھی ہے، یوں قیمت 2 ہزار 54 ڈالر تک پہنچ گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 201 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 643 روپے ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی اونس عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 74 ڈالر ہے۔

  • عدلیہ کو سیاسی انجیئنرنگ کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے،بیر سٹر گوہر

    عدلیہ کو سیاسی انجیئنرنگ کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے،بیر سٹر گوہر

    ایک سیاسی جماعت کو خوش کرنے کےلیے پارٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، سزا سنانے کا سیاسی مقصد یہ ہے کہ امیدوار اور لیڈر شپ دوسری طرف چلی جائے، یہ کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے، پی ٹی آئی کا ووٹر ہمارے حق میں نکلے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیر سٹر گوہر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر دستخط لیے بغیر سزا سنائی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کراس ایگزمینشن کےلیے موجود تھے، قانون ہے 6 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنا ہے یہاں 3 ہفتے میں مکمل کیا گیا۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ قوم جان چکی ہے کہ دونوں کیسز میں سیاسی انتقام ہے، سائفر کیس میں کیا جرم کیا گیا ہے، کیا حکومت کے خلاف سازش عوام کے سامنے لائے، توشہ خانہ سے جنہوں نے گاڑیاں لیں ان کو تو کچھ نہیں کہا گیا، بنیادی حقوق کی ضامن عدلیہ ہے، عدلیہ کو سیاسی انجیئنرنگ کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو فیئر ٹرائل ضرور ملا، سیاسی انتقام کے دائرے کو بالکل ٹوٹنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے خلاف کیسز میں نواز شریف اور جہانگیر ترین کے وکلاء پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہمیں انصاف ملنے کی کم توقع ہے۔بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو یہ دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی واپس نہیں آئیں گے، لیکن امید ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے اعلیٰ عدالتوں سے کالعدم ہوجائیں گے۔

  • عوام کے لئے بری خبر،پیٹرول 13 روپے 55 پیسے مہنگا کر دیا گیا

    عوام کے لئے بری خبر،پیٹرول 13 روپے 55 پیسے مہنگا کر دیا گیا

    وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں24 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق 12 بجے سے ہو گیا ،

  • چاہے کچھ بھی ہو  انتخابات  8 فروری کو ہی ہونگے،چیف الیکشن کمشنر

    چاہے کچھ بھی ہو انتخابات 8 فروری کو ہی ہونگے،چیف الیکشن کمشنر

    عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہونگے،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات ملتوی کرنے کا کوئی چانس نہیں، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مذید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا اگلے دنوں میں سپریم کورٹ کی طرف سے امیدواروں کو اجازت ملنے پر صرف اس حلقے کے انتخابات ملتوی ہونگے، عام انتخابات کے نتائج قانون کے مطابق رات 1 بجے تک دینگے،اور آر ٹی ایس کے بجائے ای ایم ایس کے استعمال کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہے،، اجلاس میں انتخابی نشانوں سے متعلق اب تک ہونے والے فیصلوں والے حلقوں کے بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہےکہ آج کے بعد دوبارہ پرنٹنگ والے حلقوں کے بیلٹ پیپرز پرنٹ نہیں ہو سکیں گے ، حالات جیسے بھی ہوں ملک بھر میں عام انتخابات 8فروری کو ہی ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر کا نا مساعد حالات اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنے کی تجویز سے متعلق کہنا تھا کہ ایسی کوئی بھی تجویز زیر غو ر نہیں آئی الیکشن ہر حال میں 8 فروری کو ہی ہوں گے ۔

  • رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ایف بی آرنے 5150 ارب روپے کے محصولات جمع کئے

    رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ایف بی آرنے 5150 ارب روپے کے محصولات جمع کئے

    رواں مالی سال کے 7 ماہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 5150 ارب روپے کے محصولات جمع کئے۔رواں مالی سال جولائی سے جنوری 5115 ارب روپے محصولات کی وصولی کا ہدف تھا، ایف بی آر نے 7 ماہ میں ہدف سے 35 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 3973 ارب روپے ٹیکس جمع کیا تھا، ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال 1177 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا۔بتایا گیا ہے کہ جنوری کے دوران ایف بی آر نے 681 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے۔

  • 2018 کے بعد خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مردوں سے بڑھ گئی ہے،فافن

    2018 کے بعد خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مردوں سے بڑھ گئی ہے،فافن

    2013 کے انتخابات کے بعد سے 4 کروڑ 23 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے، ووٹرز کی تعداد ملک کی آبادی کا 53.2 فیصد ہے، 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کا تناسب 49.6 فیصد تھا۔فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابی فہرستوں پر رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کےلیے ریکارڈ 12 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز کا اندارج کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین ووٹر رجسٹریشن کے نمایاں رجحانات ہیں، گزشتہ دہائی میں ووٹر رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔پنجاب میں 57 فیصد، خیبر پختونخوا میں 53 فیصد آبادی ووٹر ہے جبکہ سندھ اور اسلام آباد میں ووٹرز آبادی کا تقریباً 50 فیصد ہیں۔ اسی طرح بلوچستان میں آبادی کا صرف 36 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔


    فافن رپورٹ کے مطابق 9 اضلاع میں 30 فیصد سے کم آبادی رجسٹرڈ ووٹر ہے، 159 حلقوں میں 50 فیصد آبادی ووٹر ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ 57 حلقوں میں ووٹرز آبادی کے 50 فیصد سے کم ہیں، 5 حلقوں میں ووٹرز آبادی کا 30 فیصد سے کم ہیں۔فافن رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 78 اضلاع میں نصف آبادی ووٹرز ہیں، ملک بھر میں 49 اضلاع میں ووٹرز آبادی کا 30 سے 50 فیصد ہیں۔خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن بڑھنے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 2018 میں ووٹرز کا صنفی فرق 11.8 فیصد تھا جواب 7.7 فیصد ہوگیا ہے۔2018 کے بعد خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مردوں سے بڑھ گئی ہے۔ نئے رجسٹرڈ 2 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز میں 1 کروڑ 25 لاکھ خواتین اور ایک کروڑ مرد ووٹر ہیں۔2018 میں 85 اضلاع میں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا، اب ان اضلاع کی تعداد 85 سے کم ہو کر 24 رہ گئی ہے۔جن قومی اسمبلی کے حلقوں میں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا وہ 173 سے کم ہو کر 38 رہ گئے۔ ان میں سے 12 قومی اسمبلی حلقے خیبر پختونخوا، 11 بلوچستان، 10 سندھ اور 5 پنجاب میں ہیں۔جن صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں صنفی فرق 10 فیصد سے زائد تھا وہ 398 سے کم ہو کر 102 ہو گئے۔ ان میں سندھ کے 31، بلوچستان 30، خیبر پختونخوا 24 اور پنجاب کے 17 حلقے شامل ہیں۔

  • پنجاب،تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری  تک بند کرنے کا فیصلہ

    پنجاب،تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند کرنے کا فیصلہ

    پنجاب کی نگران حکومت نے عام انتخابات کی وجہ سے صوبے میں 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ ’8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں نگران صوبائی کابینہ نے 6 سے 9 فروری تک صوبے کے تمام نجی و سرکاری سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کا آغاز ساڑھے 9 بجے کرنے کا سلسلہ 3 فروری تک جاری رہے گا، اس کے بعد ریگولر اوقات نافذالعمل ہوں گے۔ https://twitter.com/MohsinnaqviC42/status/1752710767890268519

  • حلیم عادل شیخ 9 مئی کے واقعات میں بے قصور قرار

    حلیم عادل شیخ 9 مئی کے واقعات میں بے قصور قرار

    9 مئی کے واقعات کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔ جلاؤ گھراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے کی جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 173 کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا۔پولیس نے حلیم عادل شیخ سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران حلیم عادل شیخ کے خلاف ثبوت اور شواہد نہیں مل سکے ہیں، وہ بے قصور ہیں۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا اور پی ٹی آئی رہنما کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،اور ہدایت کی کہ حلیم عادل شیخ کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔
    یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج ہے، حلیم عادل شیخ کو تھانہ عزیز بھٹی میں درج مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔