Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • 2018 کے بعد خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مردوں سے بڑھ گئی ہے،فافن

    2018 کے بعد خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مردوں سے بڑھ گئی ہے،فافن

    2013 کے انتخابات کے بعد سے 4 کروڑ 23 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے، ووٹرز کی تعداد ملک کی آبادی کا 53.2 فیصد ہے، 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کا تناسب 49.6 فیصد تھا۔فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابی فہرستوں پر رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کےلیے ریکارڈ 12 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز کا اندارج کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین ووٹر رجسٹریشن کے نمایاں رجحانات ہیں، گزشتہ دہائی میں ووٹر رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔پنجاب میں 57 فیصد، خیبر پختونخوا میں 53 فیصد آبادی ووٹر ہے جبکہ سندھ اور اسلام آباد میں ووٹرز آبادی کا تقریباً 50 فیصد ہیں۔ اسی طرح بلوچستان میں آبادی کا صرف 36 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔


    فافن رپورٹ کے مطابق 9 اضلاع میں 30 فیصد سے کم آبادی رجسٹرڈ ووٹر ہے، 159 حلقوں میں 50 فیصد آبادی ووٹر ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ 57 حلقوں میں ووٹرز آبادی کے 50 فیصد سے کم ہیں، 5 حلقوں میں ووٹرز آبادی کا 30 فیصد سے کم ہیں۔فافن رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 78 اضلاع میں نصف آبادی ووٹرز ہیں، ملک بھر میں 49 اضلاع میں ووٹرز آبادی کا 30 سے 50 فیصد ہیں۔خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن بڑھنے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 2018 میں ووٹرز کا صنفی فرق 11.8 فیصد تھا جواب 7.7 فیصد ہوگیا ہے۔2018 کے بعد خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مردوں سے بڑھ گئی ہے۔ نئے رجسٹرڈ 2 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز میں 1 کروڑ 25 لاکھ خواتین اور ایک کروڑ مرد ووٹر ہیں۔2018 میں 85 اضلاع میں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا، اب ان اضلاع کی تعداد 85 سے کم ہو کر 24 رہ گئی ہے۔جن قومی اسمبلی کے حلقوں میں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ تھا وہ 173 سے کم ہو کر 38 رہ گئے۔ ان میں سے 12 قومی اسمبلی حلقے خیبر پختونخوا، 11 بلوچستان، 10 سندھ اور 5 پنجاب میں ہیں۔جن صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں صنفی فرق 10 فیصد سے زائد تھا وہ 398 سے کم ہو کر 102 ہو گئے۔ ان میں سندھ کے 31، بلوچستان 30، خیبر پختونخوا 24 اور پنجاب کے 17 حلقے شامل ہیں۔

  • پنجاب،تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری  تک بند کرنے کا فیصلہ

    پنجاب،تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند کرنے کا فیصلہ

    پنجاب کی نگران حکومت نے عام انتخابات کی وجہ سے صوبے میں 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ ’8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں نگران صوبائی کابینہ نے 6 سے 9 فروری تک صوبے کے تمام نجی و سرکاری سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کا آغاز ساڑھے 9 بجے کرنے کا سلسلہ 3 فروری تک جاری رہے گا، اس کے بعد ریگولر اوقات نافذالعمل ہوں گے۔ https://twitter.com/MohsinnaqviC42/status/1752710767890268519

  • حلیم عادل شیخ 9 مئی کے واقعات میں بے قصور قرار

    حلیم عادل شیخ 9 مئی کے واقعات میں بے قصور قرار

    9 مئی کے واقعات کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔ جلاؤ گھراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے کی جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 173 کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا۔پولیس نے حلیم عادل شیخ سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران حلیم عادل شیخ کے خلاف ثبوت اور شواہد نہیں مل سکے ہیں، وہ بے قصور ہیں۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا اور پی ٹی آئی رہنما کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،اور ہدایت کی کہ حلیم عادل شیخ کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔
    یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج ہے، حلیم عادل شیخ کو تھانہ عزیز بھٹی میں درج مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔

  • بلوچستان : مچھ کلیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان : مچھ کلیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گرد جہنم واصل کر دئے،سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائیوں نے ان حملوں کو ناکام بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔دہشت گردوں کے خلاف 30 جنوری کو کیے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، آج سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، کلئیرنس آپریشن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 21 دہشت گرد جہنم واصل ہوچکے ہیں۔ ”مچھ“ حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں
    اس سے قبل بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظرِعام پر آئی تھیں،دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے تک سیکیورٹی فورسز کا کلئیرنس آپریشن جاری رہے گا۔پاک فوج کے بہادر جوانوں کا حوصلہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کر تا ہے۔مچھ حملے کی ذمہ داری بھارتی سپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی تھی، اس حملے میں 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 3 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، تصاویر میں دہشت گردوں کو مختلف جگہوں پرچھپتے دیکھا جا سکتا ہے۔مچھ حملے میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے اس حملے کو ناکام بنایا گیا، لاپتہ افرادکا راگ الاپنے والے ملک دشمن عناصر اگر اس وقت اپنی آنکھوں سے بغض کی پٹی اتارکردیکھیں تو مچھ حملے میں مارے جانے والے بہت سے دہشتگرد حقیقت میں لاپتہ افراد ہیں۔

  • ریحان زیب کو سمجھا دو ورنہ صفوں سے مٹانا پڑے گا، سابق پی ٹی آئی وزیر کی دھمکی

    ریحان زیب کو سمجھا دو ورنہ صفوں سے مٹانا پڑے گا، سابق پی ٹی آئی وزیر کی دھمکی

    باجوڑ میں قتل کیے گئے آزاد امیدوار ریحان زیب نے ٹکٹ تقسیم پر سوال اٹھائے تھے، انہیں قومی، صوبائی اسمبلی کیلئے تحریک انصاف نے ٹکٹ نہیں دیا تھا، ریحان زیب بطور آزاد امیدوار قومی، صوبائی اسمبلی الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا پارٹی ٹکٹ گل ظفر خان کو جبکہ پی کے 22 میں ٹکٹ گل داد خان کو جاری کیا تھا۔پی ٹی آئی کی سابقہ وزیر انور زیب نے گزشتہ روز انتخابی کمپئین کے دوران اپنے تقریر میں ریحان زیب کو امریکی ایجنٹ قرار دے کر عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بتا رہا ہے کہ ریحان زیب کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ عمران خان کا ہے لہذا پی ٹی آئی آئی امیدوار کو ہرا کر عمران خان کا سر نیچا نہیں کر سکتے ،انور زیب کی جانب سے عوام کو بار بار بتایا جا رہا ہے کہ ریحان زیب کو بتا دے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کو کوئی شکست نہیں دے سکتا لیکن تمھارے جیسے غدار شخص کو ہمیں اپنے صفوں سے مٹانا پڑے گا، انور زیب کی تقریر ریحان زیب کو امریکی ایجنٹ اور عمران کا مخالف بولا گیا، ساتھ دھمکی دی کہ اسکو سمجھاو ورنہ صفوں سے نکالنا پڑے گا ، دوسری جانب ریحان زیب کے قتل کے بعد انکے چچا کی جانب سے بھی انور زیب اور گل ظفر خان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ریحان زیب کو انہیں نے قتل کروایا کیونکہ انکو پتہ تھا کہ ریحان زیب الیکشن میں نمایاں پوزیشن حاصل کر سکتے ہے،
    واضح رہے کہ باجوڑ میں نامعلوم افراد نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 8 کے امیدوار ریحان زیب کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے،

  • ایشین کرکٹ کونسل کا جے شاہ کو ایک سال کی توسیع ملنے کا باضابطہ اعلان

    ایشین کرکٹ کونسل کا جے شاہ کو ایک سال کی توسیع ملنے کا باضابطہ اعلان

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے جے شاہ کو ایک سال کی توسیع ملنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ اے سی سی اعلامیہ میں کہا گیا کہ بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ ایک بار پھر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ جے شاہ کو توسیع دینے کی تجویز سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے دی تھی۔ اے سی سی سالانہ جنرل میٹنگ میں جے شاہ کو ایک سال کی توسیع دی گئی۔اس سالانہ جنرل میٹنگ میں جاپان، انڈونیشیا کرکٹ ایسوسی ایشن کو ممبرشپ بھی دی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جاپان اور انڈونیشیا کو بطور ممبر ایشین کرکٹ کونسل میں شامل کیا گیا۔اسی طرح تاجکستان کرکٹ ایسوسی ایشن کو اے سی سی کی مشروط ممبر شپ دی گئی ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے17پیسے اضافہ کردیاگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 13 روپے 76 پیسے مہنگا کردیاگیا اور ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت257 روپے 60 پیسے مقرر کردی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 40 روپے ہوگئی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق فروری 2024 کے لیے ہوگا۔

  • بنی گالہ سب جیل قرار ،بشریٰ بی بی کو آڈیالہ جیل سے منتقل کر دیا گیا

    بنی گالہ سب جیل قرار ،بشریٰ بی بی کو آڈیالہ جیل سے منتقل کر دیا گیا

    بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ سب جیل قرار دیا گیا جہاں بشریٰ بی بی کو ڈیالہ جیل سے منتقل کر دیا گیا، احتساب عدالت سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے ساتھ سزا کا سامنا کرنے والی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کردیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بنی گالا میں رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں نظر بند رکھا جائے گا، بشریٰ بی بی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے بنی گالا منتقل کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے بنی گالا رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، ریزیڈنشل کمپاؤنڈ خان ہاؤس بنی گالا کو 31 جنوری سے تاحکم ثانی سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
    دہشت گردوں کی اڈیالہ جیل پرحملے کی دھمکی کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقلی کو وفاقی انتظامیہ کے فیصلے سے مشروط کیا گیا تھا۔
    ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ کو نامعلوم نمبر سے دھمکی آمیز کال جیل کے آفیشنل نمبر موصول ہوئی تھی، نامعلوم کالر کی جانب سے اڈیالہ جیل پر آئندہ تین روز میں حملے کی دھمکی دی گئی، جیل انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی پولیس کو گزشتہ رات خط لکھا گیا تھا۔
    ذرائع کے مطابق جیل کے اندر کالعدم دہشت گرد تنظیم کے قیدی بھی موجود ہیں، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی،شیخ رشید، فواد چودھری اور پرویز الٰہی بھی قید ہیں۔

  • مسلسل گراوٹ کے بعد آج 100 انڈیکس میں 137 پوائنٹس اضافہ

    مسلسل گراوٹ کے بعد آج 100 انڈیکس میں 137 پوائنٹس اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 137 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔جنوری کی پورے مہینے 100 انڈیکس 471 پوائنٹس گرا ہے۔ جنوری کے اختتام پر انڈیکس 61 ہزار 979 ہے۔100 انڈیکس جنوری میں 3 ہزار 719 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بلند ترین سطح 65 ہزار 356 جبکہ کم ترین سطح 61 ہزار 637 رہی۔ جنوری میں 11 ارب 28 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 383 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے بڑھی ہے۔جنوری 2024 کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 9 ہزار 73 ارب روپے ہے۔

  • کسی کو سیاسی سرگرمی کے نام ہر تشدد کی اجازت نہیں دی جائیگی : آرمی چیف

    کسی کو سیاسی سرگرمی کے نام ہر تشدد کی اجازت نہیں دی جائیگی : آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت 262ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے،کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سا لمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے“ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تمام ریاستوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے،
    اور ملکی خودمختاری،قومی عزت اور پاکستانی عوام کی امنگوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.کانفرنس کے شرکاء کو بھارت کی جانب سے ماورائے علاقائی اور ماورائے عدالت قتل، ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی اور بھارت کی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی گھناؤنی مہم کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی
    فورم نے اتفاق کیا کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، عالمی برادری پہلے ہی بھارت کے مجرمانہ رویے اور دنیا بھر میں قتل و غارت گری کے لیے ریاستی طاقت کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہے شرکاء کانفرنس نے فورم نے فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے تنازعہ کے انتہائی منفی اثرات اورخطے میں پھیلاؤ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا،اور فلسطین میں فوری جنگ بندی اور جاری تنازعہ کے پرامن حل کی فوری ضرورت کو متفقہ طور پر تسلیم کیا، کانفرنس کے شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انصاف کی فراہمی تک اخلاقی، سیاسی او ر سفارتی حمایت جاری رکھے گا،
    کانفرنس میں موجود شرکاء نے عام انتخابات 2024 کے پرامن انعقاد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی معاونت کے لیے پاکستان آرمی کی تعیناتی پر بھی تبادلہ خیال کیا
    اور عزم کیا کہ پاک فوج آئینی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت تفویض کردہ ہدایات کے مطابق فرائض سرانجام دے گی، کسی کو بھی سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کرنے کی،اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،
    فورم نے اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ، بجلی چوری اور غیر قانونی تارکین وطن سمیت غیر قانونی سرگرمیوں اور مجرمانہ مافیاز کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو سراہاشرکاء کانفرنس نے اس طرح کے اقدامات اور ان کے معیشت اور عوام کی فلاح و بہبود پر مثبت اثرات کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا“
    فورم کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی آرمی چیف نے فارمیشنز کمانڈرز کو پیشہ ورانہ مہارت کے معیارکو برقرار رکھنے، تربیت کے دوران بہترین کارکردگی اور فوجی جوانوں کے مورال اور بہبود پر زور دیا .