پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بلوچستان کے شمال مغربی اور وسط ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے، بیشتر علاقوں میں دوپہر کے بعد موسم صاف ہونے کا امکان ہے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مغربی سسٹم کمزور پڑ گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیارت، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی میں برفباری کے بعد راستے کھول دیے گئے ہیں۔ توبہ اچکزئی کے مختلف علاقوں کی ندیوں میں سیلابی صورت حال ہے، توبہ اچکزئی میں ڈیمز کی صورت حال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
جبکہ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش لسبیلہ میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ خضدار میں 13، اورماڑہ میں 4 اور قلات میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، بفر زون اور ناگن چورنگی میں تیز بارش شروع ہو گئی۔اس کے علاوہ اسکیم 33 اور اطراف میں بھی بارش ہو رہی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں، ان علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام تک بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ سندھ میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہےگزشتہ 24 گھنٹوں میں شارع فیصل پر سب سے زیادہ 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ملیر اور سرجانی میں 64، گلشن حدید میں 50، نارتھ کراچی میں 34، یونیورسٹی روڈ پر 30 اور ناظم آباد میں 23 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔علاوہ ازیں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج شام تک بارش کا امکان رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ نچلی سطح کے بادل شہر میں موجود ہیں، اس دوران ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 فروری کے بعد کراچی میں صبح و رات موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔
Author: صدف ابرار
-

سندھ اور بلوچستان میں موسم کا احوال
-

عورت فاؤنڈیشن نے خواتین کو نمائندگی کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا
خیبر پختونخوا میں خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہ دینے پر الیکشن کمیشن میں شکایت درج کر دی گئی، عورت فاؤنڈیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر شکایت درج کروائی ، خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی جنرل نشست پر ایم کیو ایم نے 9.6، مسلم لیگ ن نے 7.8 فیصد نشستیں خواتین کو دیں۔ پیپلز پارٹی نے 4.5، جماعت اسلامی نے 4.4، اے این پی نے 3.3 فیصد نشستیں خواتین کو دی ہے، اسکے علاوہ خط میں بتایا گیا کہ بی این پی اور جے یو آئی ایف نے صفر فیصد نشست پر خواتین کو ٹکٹ دیے، جماعتیں 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو نہیں دیتیں تو وہ انتخابی نشان کے لیے اہل نہیں ہے عورت فاؤنڈیشن والوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کا نوٹس لے خواتین کو ان کی نمائندگی کا حق دیا جائے،
-

الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس ، جرمانے
الیکشن کمیشن نے کمپئن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کر دئے، جس کے تحت این اے 41 لکی مروت عثمان سیف اللہ 12 فروری کو طلب کر لیا ہے اسی طرح چئیرمین تحصیل کونسل شمالی وزیرستان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر لیا گیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 101 بنوں سےامیدوار پیر واجد علی شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ،اسی طرح پی کے 102 مسلم لیگ ن سے امیدوار میاں سمیع اللہ شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ پی کے 99 مسلم لیگ ن کے امیدوار غنی رحمان کو 6 فروری کو طلب کر لیا گیا، چئیرمین نیبرہڈ کونسل عارف خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ اور چئرمین ویلیج کونسل مردو خیل شاہ آیاز اللہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ چئیرمین ویلیج کونسل پائی ٹانک محمد سلیمان اور چئیرمین نیبرہڈ کونسل ٹاٹر ٹانک کو 10،10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا .
-

کراچی: بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
کراچی میں شدید بارش کے بعد آپریشنل وجوہات کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہے جبکہ شیڈول 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث آج پی آئی اے کی 16 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکیں گی۔کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ پی آئی اے کی جدہ سے لاہور کی پرواز ملتان منتقل کردی گئی اور اسلام سے آباد گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہو گئیں
کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں اور اسلام آباد سے سکھر کی دو پروازیں پی منسوخ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد کی دو پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں جبکہ کوئٹہ سے اسلام آبادکی پرواز بھی اڑان نہیں بھر سکے گی۔ پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ کی پرواز منسوخ کردی گئی جبکہ نجی ائیر لائن کی دبئی سے اسلام آباد کی دو پروازیں اور غیر ملکی ائیرلائن کی دوحا سے ملتان کی دو پروازیں منسوخ کر ہو گئیں۔ -

بلوچستان: انتخابی مہم کے دوران حملوں کی وجہ سے بلوچستان میں ڈبل سواری پر پابندی
بلوچستان : انتخابی مہمات کے دوران ایک ہی دن بلوچستان کے مختلف واقعات میں کم سے کم سات افراد زخمی ہوئے جبکہ دو بموں کو ناکارہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں تین دنوں میں چھ بم دھماکوں کے بعد موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ مختلف واقعات جن میں قلات کے علاقے مغلزئی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی الیکشن آفس اور خاران میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے گھر پر دستی بم حملے ہو گئے۔قلات کے علاقے مغلزئی میں ہونے والے دستی بم حملے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تین کارکن زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے کارکنوں میں نصیب اللہ، ظہور احمد اور محمد رمضان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق زخمی کارکنوں کو قریبی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نامعلوم افراد پیپلز پارٹی کے ضلعی الیکشن آفس پر ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوئے۔دوسری جانب خاران میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا۔پولیس کے مطابق بم گھر کے صحن میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھاکے سے گھر کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی طرح محکمہ داخلہ بلوچستان ذرائع کے مطابق پابندی پانچ فروری تک برقرار رہے گی تاہم خواتین، بچے اور بزرگ شہری اس پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر شیر جان اسٹاپ کے قریب صبح اور شام کو دو دھماکے ہوئے جس میں آزاد انتخابی امیدوار کے دفتر پر دستی بم حملے میں چار افراد زخمی ہوئے۔ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹ فیڈر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں متعدد مال مویشی ہلاک ہوئے۔پنجگور تربت خاران نوشکی میں اہم سیاسی شخصیات و انتخابی امیدواروں کے گھروں، انتخابی مہم اور دفاتر پر دستی بموں سے حملے کئے گئے۔مند میں آزاد امیدوار فدا حکیم کے قافلے پر فائرنگ کی گئی جس کے باعث قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نوشکی میں پولیس تھانے پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ جیونی میں سرکاری اسکول پر دستی بم حملے میں چھت کو نقصان پہنچا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قلات میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر بم حملے کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کے جیالے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بہادر بھائی بم حملوں سےنہیں ڈرتے۔بلاول بھٹو زرداری نے بم حملے میں زخمی کارکنوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام سیاسی، سماجی اور معاشی انصاف کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر بم حملے میں ملوث مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔ -

عازمینِ حج کی تربیت کا شیڈول تیار،حاضری لازمی قرار
وزارتِ مذہبی امورنے عازمینِ حج کی تربیت کا شیڈول تیارکرلیا ہے۔ ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کیلئے تربیتی پروگرامز میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔چیف ٹرینر تربیتی پروگرام میں پاک حج موبائل ایپ، سفر حج کی تیاری، مناسک، حج کی مشکلات شامل ہیں۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق مختلف اضلاع کے7 حاجی کیمپوں میں حج تربیت کا آغاز 12 فروری سے ہوگا۔ترجما ن نے کہا کہ تربیت گاہوں میں وادی منیٰ کی طرز کے ماڈل خیمے تیار کیے گئے ہیں، چیف ٹرینر ناصر عزیز وزارت کے 90 تجربہ کار افسران و اہلکار ضلع کی سطح پر عازمینِ حج کو تربیت دیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ 69 ہزار سرکاری عازمینِ حج کو دو مراحل میں تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حج تربیت کا دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عازمینِ حج اپنے قریبی مقامات پر حج تربیتی ورکشاپس میں شرکت کریں گے۔
-

بلوچستان: مچھ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ماہ رنگ بلوچ کے ساتھی بھی مارے گئے،جان اچکزئی
ماہ رنگ بلوچ اور اس کے دہشت گرد ساتھیوں کے مکروہ عزائم قوم کے سامنے آچکے ہیں بلوچستان کے وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مچھ میں فورسز کے آپریشن کے دوران 3 نام نہاد مسنگ پرسننز بھی مارےگئے۔کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے جان اچکزئی نے بتایا کہ مچھ آپریشن میں جو دہشت گرد مارے گئے ان میں 3 وہ تھے جن کی تصویریں اسلام آباد دھرنے کے شرکاء نے اٹھائی ہوئی تھیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت کی رچائی گئی خطرناک شرپسندی کی سازش ہماری بہادر فورسز نے خاک میں ملا دیں۔ انھوں نے کہا کہ ان جعلی دانشوروں کی سہولت کاری ہمارے سامنے کھل کر آ گئی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
-

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔سینئر سول جج قدرت اللّٰہ کل ایک بجے کیس کا فیصلہ سنائیں گے، عدت میں نکاح کیس میں وکلاء صفائی کی جانب سے گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی۔کیس میں وکلاء صفائی نے حتمی دلائل بھی مکمل کرلیے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان بھی عدالت کو دے دیا۔گواہان میں خاور مانیکا، مفتی سعید ، عون چوہدری، محمد لطیف پر جرح ہوئی، جرح بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کی۔ درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی اور پبلک پراسیکیوٹر سمیع اللّٰہ جسرا بھی سماعت کے دوران عدالت میں موجود تھے۔
عدت میں نکاح کیس کی سماعت 14گھنٹے تک جاری رہی، سماعت آج صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوئی تھی جو کہ رات 11 بجے تک جاری رہی۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی نے 14 نومبر 2017 کا طلاق نامہ من گھڑت قرار دے دیا اور کہا کہ خاور مانیکا نے مجھے زبانی طلاق ثلاثہ اپریل 2017 دی، اپریل سےاگست 2017 تک میں نےاپنی عدت کا دورانیہ گزارا، آگست 2017 میں لاہور اپنی والدہ کے گھر منتقل ہوگئی بشریٰ بی بی نے کہا یکم جنوری 2018 کو عمران خان سے ایک ہی نکاح ہوا،عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان جمع کرا دیا، 342 کے سوالنامے میں 13، 13 سوالات پوچھے گئے، دونوں ملزمان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے جوابات تحریر کرائے۔342 کے بیانات کے بعد شکایت کنندہ کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے حتمی دلائل دئیے، ملزمان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے شہادت صفائی اور دلائل پیش کئے، ملزمان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے ایک گواہ کو پیش کرنے کی اجازت مانگی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ گواہ بشریٰ بی بی کے گھر کا ایک فرد ہے، گواہ کا نام نہیں بتاؤں گا، عدالت لانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے شہادت صفائی میں گواہ پیش کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔فیصلہ کل ایک بجے اڈیالہ جیل کی عدالت میں سنایا جائے گا، عدالت نے وکلا صفائی کی جانب سے سیکشن 249 اے کے تحت بریت درخواست اور سیکشن 179 کے تحت عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دائر درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔ -

ہولی فیملی ہسپتال کے 80 سال پرانے بلاک کی تعمیر نو کا کام مکمل
راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں 80 سال پرانے بلاک کو از سر نو تعمیر کیاگیا ہے۔ محسن نقوی نے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کی او پی ڈی کی ریکارڈ مدت میں اپ گریڈیشن مکمل کروا کر آج اس کا افتتاح کر دیا۔پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نےراولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال کے پرانے بلاک کی بحالی کا پیچیدہ کام صرف 80 دنوں میں مکمل کروا دیا۔
2nd February, 2024
Revival of Holy Family Hospital's old block in Rawalpindi .
Alhamdullilah, in just 80 days, the 80-year-old block has been revamped.
@PSHDept @SHCMEHealth @cwdpunjab #Rawalpindi pic.twitter.com/KkfdERNKdI— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) February 2, 2024
وزیر اعلی محسن نقوی نے او پی ڈی کا دورہ کر کے وہاں فراہم کی جا رہی سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر بتایا کہ بی بی ایچ کی او پی ڈی میں روزانہ تین ہزار مریضوں آتے ہیں جن کو صحت عامہ کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔ محسن نقوی نے کاہ کہ او پی ڈی کی ری ویمپنگ 180 ملین روپے کی لاگت سے اڑھائی ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوئی ہے۔ بی بی ایچ میں راولپنڈی ڈویژن کی واحد نفسیاتی مریضوں کی وارڈ کی ری ویمپنگ بھی جاری ہے۔ بینظیر ہسپتال دورہ کے دوران محسن نقوی کو منصوبہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال میں 80 سال پرانے بلاک کی تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد اس بلاک کا بھی وزٹ کیا۔ انہوں نے وہاں کئے گئے کام کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا، ڈاکٹرول اور ہسپتال کے عملہ سے ملاقات کی اور اس نئے بلاک کا رسمی افتتاح کیا۔ -

وفاقی کابینہ نے 13 لاکھ غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری دے دی
پاکستان کا افغان حکومت کی درخواست پر ایک مرتبہ پھر بڑے پن کا مظاہرہ وفاقی حکومت کا غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا ، وفاقی کابینہ نے 13 لاکھ غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری دے دی وزارت سیفران کی سمری پر پروف آف ریزیڈنس کارڈ میں توسیع کی منظوری دی گئی .افغان مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024 تک توسیع کی منظوری دی گئی ہے
کابینہ ڈویژن نے اس سے قبل وزارت سیفران کی سمری اعتراض کے ساتھ واپس کردی تھی ،افغانستان سے متعلقہ کوآرڈینیشن سیل کی سفارش پر توسیع کا فیصلہ کیا گیا
اس سے قبل توسیع کی منظوری نہ ملنے سے مہاجرین کا قیام غیر قانونی ہوچکا تھا،