مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہارون آباد میں 1992ء میں آیا تھا، ہارون آباد والوں میں بہت جوش و جذبہ ہے، ہمارے ساتھی ہارون آباد سے الیکشن لڑ رہے ہیں، آپ نے سب کو کامیاب کرانا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ ہارون آباد پچھلے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ جائے گا، یہ جلسہ مجھے پاکستان کی خوش نصیبی کا نقشہ دکھا رہا ہے، میرے دور میں روٹی، نان، گیس اور بجلی سستی تھی،نوازشریف نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا لیکن آج سرخرو ہوکر عوام کے سامنے کھڑا ہوں، آپ کے نعرے سن کر میرا 5 کلو خون بڑھ گیا، کسانوں سے پوچھو نواز شریف کے دور میں ٹریکٹر کتنے کا تھا اور آج پوچھو کتنے کا ہے، میں نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، سستی بجلی لے کر آیا، بتاؤ نوازشریف یاد آتا ہے کہ نہیں آتا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں چینی 35 روپے کلو تھی، آج 150روپے کلو ہے، کسان میرے عزیز بھائی ہیں، ٹریکٹر پہلے 8 لاکھ کا تھا، آج 40 لاکھ روپے کا ہے، نوازشریف کے دور میں یوریا 1300 روپے کا تھا، آج 5 ہزار روپے کا ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ تبدیلی نے پاکستان کا یہ حشر کیا کہ روٹی 25 روپے کی ہوگئی، نوازشریف کے دور میں گیس اور بجلی سستی تھی، تبدیلی نے عوام کے ساتھ یہ سلوک کیا ہے، نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کی، سستی بجلی لے کر آیا، ہمارے دور میں جس کا بل ایک ہزار آتا تھا اس کا بل اب 20 ہزار آتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج 280 کا ڈالر ہے، ہمارے دور میں ڈالر 140 روپے کا تھا، پیٹرول ہمارے دور میں 60 روپے لیٹر تھا، ہمارے دور میں ادویات مفتی ملتی تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا تھا اور ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا تھا۔مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ والدہ کے جنازے کو کندھا نہیں دے سکا، اہلیہ فوت ہوتی ہیں تو جیل میں اطلاع ملتی ہے، والدہ کو قبر میں نہیں اتار سکا، میں نے خود پر ظلم برداشت کیے، زخم سہنے کے باوجود پاکستان پر زخم نہیں لگنے دیا، قومی راز فاش نہیں کیے لیکن عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان پر حملہ کر دیا، آج نتیجہ دیکھ لیا، اس کا کردار بہت افسوس ناک تھا، اس نے گھناؤنی سازش کرکے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے قومی سلامتی کو کبھی داؤ پر نہیں لگایا، ثاقب نثار نے بانی پی ٹی آئی کو صادق و امین قرار دیا تھا، ہم تو ملک میں موٹرویز بنارہے تھے، سی پیک آرہا تھا، ہمارے دور میں کرپشن کم ہوئی تھی، ان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں پھر اوپر چلا گیا تھا۔
Author: صدف ابرار
-

خود پر ظلم برداشت کیے، زخم سہنے کے باوجود پاکستان پر زخم نہیں لگنے دیا، نواز شریف
-

عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ ہوتا ہے۔مریم نواز
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ ہوتا ہے۔
ہارون آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت اپنے کارکنوں کو دہشت گردی کی تربیت دیتی ہے؟ کیا وہ قومی سلامتی اور سکیورٹی اداروں پر حملوں کی تربیت دیتی ہے؟عمران خان نے اپنی سیاست کا آغاز ہی چور چور کہہ کر کیا، اس کے پاس الزامات کے سوا کرنے کو کوئی دوسری بات ہی نہیں تھی مگر اللہ کا کرنا دیکھو کہ آج ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل جیسی تنظیم نے کہا ہے کہ سب سے کرپٹ دور عمران خان کا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے کسی نے تصویر دکھائی کہ جب نواز شریف کو پاناما جیسے ڈراما کیس میں سزا ہوئی تو عوام خان لوگوں کو مٹھائی کھلا رہا تھا، آج عمران خان کو دس سال کی سزا ہوئی ہے لیکن نواز شریف نے نہ کوئی خوشی منائی نہ کسی کو مٹھائی کھلائی۔انہوں نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام کو جب روٹی مہنگی ہے تو نواز شریف یاد آتا ہے، بے روزگاری ہو تو نواز شریف یاد آتا ہے۔ چار سال کی دُوری کے باوجود بھی عوام کی نواز شریف سے محبت میں کوئی کمی نہیں آئی، بلکہ یہ محبت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینا نہیں تھا ، مگر اس کا جرم کوئی مذاق نہیں تھا، اس نے سنگین جرم کیا تھا۔ جب اس نے دیکھا کہ اقتدار جا رہا تھا کہ تو وزیراعظم ہوتے ہوئے اس نے جھوٹا کاغذ لہراتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے، اس نے قومی سلامتی کے ساتھ کھیلا۔ آپ بتائیں عمران خان کو سزا ٹھیک ہوئی ہے یا غلط ہوئی ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو سزا اس بات پہ ہوئی تھی کہ اس نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔ اس مذاق کا تماشا پوری دنیا نے دیکھا اور رہتی دنیا تک لوگ پاناما جیسے بدنام زمانہ فیصلے کا مذاق اڑاتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف تین بار عوام کی طاقت سے وزیر اعظم بنے، مگر ایک انہوں نے کبھی قومی سلامتی کے ساتھ نہیں کھیلا۔ تین بار کے وزیراعظم کے دل میں سیکڑوں راز ہوتے ہیں لیکن آفرین ہے اس قوم کے بیٹے پر کہ اس کے خلاف سازشیں ہوئیں، جیلوں میں ڈالا گیا، جھوٹے مقدمے بنائے گئے مگر انہوں نے کبھی قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔ یہی فرق ہے نواز شریف میں اور ان کے دشمنوں میں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اپنا پرنسپل سیکرٹری جو تھا، اس نے قرآن پر حلف لے لے کر کہا کہ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر جھوٹ بولا اور کہا کہ ہمیں سائفر سے کھیلنا ہے۔ اس گھناؤنے جرم پر اس کے اپنے آج اس کو چھوڑ کر چلے گئے مگر دوسری طرف دیکھیں کیا کسی نے نواز شریف کو چھوڑا؟ -

کراچی،کلفٹن میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
2 دن قبل ہنگامہ آرائی کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار پر فائرنگ، پولیس پر تشدد اور سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں ملوث مزید 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے جنہیں پی ٹی آئی کے احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ پُرتشدد کاروائیوں اور ہنگاموں کے موقع سے حاصل کیے گئے ڈیجیٹل شواہد میں شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں یاسر ولد اسحاق، سجاد الرحمان ولد عبدالہادی، ایم طارق ولد محمد دین، خیر محمد ولد گل شیریں، آصف اعوان ولد محمد صادق، اکبر اعوان ولد محمد اعوان، وقار ولد الیاس، جواد ولد ناصر، حافظ محمد ادریس ولد محمد اقبال، راجہ اعظم ولد نذیر اعظم، علی رضا ولد شیر بہادر، عزیز الرحمٰن ولد محمد حق، فہیم خان ولد محمد شبیر، فضل ولد گل فراز، ساجد ولد عبدالحمید، سلمان ولد محمد فیاض، محمد بلال ولد تاج محمد اور احمد رشید ولد رحمت شامل ہیں۔یہ گرفتاریاں تھانہ فریئر میں درج مقدمہ 31/2024 کے تحت عمل میں لائی گئیں۔ اس ایف آئی آر کے تحت ڈیڑھ درجن سے زائد افراد کو موقع سے ہی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
-

ملک میں چوبیس گھنٹو ں کے دوران بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بالائی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، برفباری کے باعث ان علاقوں میں آمدورفت متاثر ہونے کے خدشہ کے پیش سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ کے روز گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد،شمال مشرقی پنجاب، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب اور بالا ئی سندھ کے بعض میدانی علاقے دھند /سمو گ کی لپیٹ میں رہے۔سب سے زیادہ بارش کشمیر میں مظفرآباد (سٹی 10 اور ایئرپورٹ 05)، گڑھی دوپٹہ 04، کوٹلی 01، خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ، مالم جبہ، پتن 04، کاکول 03، سیدو شریف 02، بلوچستان میں کوئٹہ سمنگلی 02،گلگت بلتستان میں گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد رہے گا ۔ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علا قوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلود رہا جبکہ خیبر پختونخوا ، کشمیر ، خطہ پوٹھوہار اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی ۔ -

پی ٹی آئی کا صدر تحریک انصاف کراچی خرم شیر زمان کو شوکاز نوٹس جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالجلیل خان مروت نے صدر تحریک انصاف کراچی خرم شیر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، جس میں ان پر پارٹی اور کارکنان کے خلاف سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سندھ کے صدر اس وقت جیل میں ہیں، جنرل سیکریٹری سندھ اور ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سندھ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ اپنی انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس لیے بحیثیت ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ 28 جنوری 2024 کے واقعہ پر آپ سے وضاحت طلب کی جائے، جس سے پارٹی کی کراچی میں جاری الیکشن مہم کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سوشل میڈیا اور واٹس اپ گروپس میں اس کو ایک سازش قرار دیا جارہا ہے۔شوکاز نوٹس میں خرم شرم زمان سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ 28 جنوری بروز اتوار آپ نے کراچی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے تمام امیدواروں کو اپنے حلقہ این اے 241 تین تلوار کے مقام پر ریلی کے لیے اکٹھا کیا لیکن سامنے آکر آپ نے قیادت کیوں نہیں کی؟شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خرم شیر زمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام کا غلط استعمال کیا کہ ’بانی چیئرمین عمران خان کا حکم ہے تمام امیدوار کسی ایک جگہ پر ریلی نکالیں۔
-

بانی پی ٹی آئی کو غرور اور تکبر کی سزا ملی،پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو غرور اور تکبر کی سزا ملی۔نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں سزا ملنے کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی خود ہیں۔پی ٹی آئی پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مشن غربت کا خاتمہ نہیں بلکہ غریب کو غریب تر بنانا تھا۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے قرضے لے کر ملک کا خانہ خراب کیا۔
-

آج آپ کا جذبہ دیکھ کر نظر آرہا ہے کہ تیروں کی بارش ہوگی،بلاول بھٹو زرداری
ہمارا اور آپ کا رشتہ 3 نسلوں سے چلتا آرہا ہے، ذوالفقار بھٹو نے ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن لڑا تھا، بے نظیر بھٹو بھی ڈیرہ اسماعیل خان آتی تھیں، آج میں اپنے بہادر بہن بھائیوں کے درمیان کھڑا ہوں، لوگ کہتے تھے بہت سردی ہے انتخابی مہم مشکل ہوگی، آج تو ڈیرہ اسماعیل خان میں سورج نکلا ہوا ہے، سردی بھی کم ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم معاشی بحران سے پاکستان کو نجات دلانا مشن ہے، پاکستانی عوام کی آمدنی میں اضافہ کر کے دکھاؤں گا.جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ڈیرہ کے عوام نے اتنی محبت دی، اس کا کوئی ثانی نہیں، میرا اور ڈیرہ کے عوام کا رشتہ تین نسلوں سے چلتا آ رہا ہے، شہید ذوالفقار بھٹو نے ڈیرہ سے الیکشن لڑا تھا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ، میں عوام کے لیے دن رات محنت کررہا ہوں، پیپلزپارٹی کے جیالے بہادر اور وفادار ہیں، روایتی سیاست دانوں کوعوام کا کوئی احساس نہیں، روایتی سیاست دانوں میں مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے بینظیر نے قربانی دی تھی، وہی دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں، سیلاب سے ڈیرہ کے عوام متاثر ہوئے لیکن حکمرانوں نے ڈیرہ کے عوام کو نظر انداز کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان کا کیا بنے گا جو ٹھنڈ کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہ رہے تھے؟ اب تو موسم اچھا ہے اب کہاں جائیں گے؟ ڈیرہ اسماعیل خان میں اس بار تیروں کی بارش ہو گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں، ایک بار پھر ہمارا ملک خطرے میں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بہادر لوگ ہیں، آج عوام مشکل دور سے گزر رہے ہیں، میں عوام کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے، باقی جماعتیں امیروں کو امیر اور غریبوں کو غریب تر بناتی جا رہی ہیں، پاکستان میں بڑے مسائل غربت اور بیروزگاری ہیں، روایتی سیاستدانوں میں اہلیت نہیں کہ ان مسائل کا سامنا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی، آپ میرے لیے محنت کر رہے ہیں، میں آپ کے لیے دن رات محنت کروں گا، میں بہادر بہن اور بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ -

مناظرہ کرنے والوں کے اسکولوں میں ڈیسک ہیں نہ چھتیں، پنجاب سے کیا مقابلہ کریں گے،شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو نشانے پر رکھ لیا اور کہا کہ ایک پارٹی دن رات بات کرتی ہے کہ مناظرہ کر لیں حالانکہ ان کے اسکولوں میں ڈیسک ہیں نہ چھتیں، پنجاب کے اسپتالوں کا دیگر صوبوں سے مقابلہ کر لیں تو مناظرہ بھی ہو جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت میں وہ جماعتیں بھی تھیں جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بھی تھیں، سوال ذہن میں آتا ہے کہ جنہوں نے ہمیں اعتماد کا ووٹ دیا تو اس دور میں کرپشن کیسے کم ہوئی، وعدہ ہے اگر کامیاب ہوئے تو نوجوانوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف دیں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایک پارٹی دن رات بات کرتی ہے کہ ایک مہربان سے مناظرہ کرلیں حالانکہ ان کے اسکولوں میں نہ ڈیسک ہیں اور نہ چھتیں، پنجاب کے اسپتالوں کا دیگر صوبوں سے مقابلہ کر لیں تو مناظرہ بھی ہو جائے گا۔لاہور کے حلقہ پی پی 172 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارش کے باوجود پرجوش مجمع گلشن راوی میں موجود ہے، یہ مجمع گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کا سورج نواز شریف اور آپ کا سورج ہو گا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی ان کی رپورٹ کا حوالہ دیتے تھے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018 میں مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہوئی تو کرپشن کم تھی اور یہ کرپشن 2018 کے بعد بڑھی اور میرے 16 ماہ کے دور حکومت میں پھر کم ہوئی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگانی ہے، 20 سال پہلے مال روڈ کے حوالے سے فقرہ نکل گیا کہ میں لاہور کو پیرس بنا دوں گا، اس فقرے پر مجھے مذاق کا نشانہ بنایا گیا لیکن آپ بتائیں کہ کیا لاہور پیرس جیسا بنا کہ نہیں لیکن پھر لاہور کو برباد کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 13 جماعتوں کی حکومت چلانا آسان نہیں، میں میرٹ والا بندہ ہوں، اگر ٹیچر بھی بھرتی کیے تو میرٹ پر کیے، 20 ارب روپے لاگت کے منصوبے کے پی کے ایل آئی کو برباد کر دیا گیا، نواز شریف کے دور کے تمام ترقیاتی کاموں کو ختم کر دیا گیا۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی رات کو کوڑا اٹھاتی تھی لیکن پھر ایسا نہیں ہوتا رہا، 8 فروری کو نواز شریف کامیاب ہوئے تو ایک بار پھر لاہور کی گلیوں کی صفائی ہوگی، اسپتالوں میں مفت ادویات ملا کریں گی اور مفت ٹیسٹ ہوا کویں گے، ذہانت اور قابلیت کی بنیاد پر پورے پاکستان کے بچوں کو لیپ ٹاپ اور وظائف دیں گے، نواز شریف کا منصوبہ نوجوان نسل کو آئی ٹی، سکلز ڈویلپمنٹ، ووکیشنل ایجوکیشن دینے کا ہے، ہمارے اس منصوبے سے سب کو عزت والا روزگار ملے گا۔مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ 8 فروری کو نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کر دیں گے، تیز پر ایک نکتہ لگائیں تو وہ شیر بن جاتا ہے، اس لیے آپ نے شیر کے نشان پر مہر لگانی ہے۔ -
ملک برے حالات میں ہے مگر ہم ملک کو برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں، آصف علی زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہوٹہ کے لیے بڑی ترقیاتی اسکیمیں لانے کا اعلان کردیا۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پتہ ہے کہ ملک کو برے حالات سے کیسے نکالنا ہے۔ پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا تھا، آگے بھی نکالیں گے۔انتخابی جلسے سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہوٹہ میں اسپتال، سڑکیں، میڈیکل کالج، یونیورسٹی بنانے کے ساتھ گیس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ میں آپ کے پاس آتا جاتا رہوں گا، پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے، ہر چیز وہ گی جو عوام کی خواہش ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک برے حالات میں ہے، ہم برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں، پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو یہ نہیں پتا کہ کہوٹہ کہاں ہے، یہاں آنےکے لیے ان کو راستہ ڈھونڈنا پڑتا ہے، یہاں بہت ٹھنڈ ہے اور راستہ خراب بھی ہے، پہلا اعلان کرتا ہوں کہ یہاں سڑک بناؤں گا۔آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، آپ کے مسائل حل کریں گے، ہم پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے اور بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کہوٹہ کے عوام کو گیس سمیت تمام سہولیات فراہم کریں گے، یہاں اسپتال، میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔
سابق صدر نے کہا کہ ملک برے حالات میں ہے مگر ہم ملک کو برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں۔ -

بلوچستان. سبی میں دھماکہ 2 افراد جاں بحق
بلوچستان کے شہر سبی میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا سبی میں جناح روڈ پر ہوا، دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال سبی ڈاکٹر شاہد کے مطابق جناح روڈ پر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ایم ایس ڈاکٹر شاہد کے مطابق سبی سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔