عمران خان اور پی ٹی آئی کے بیانیئے کے دلچسپ تضادات ، امریکہ مخالفت کی نورا کشتی بے نقاب کیسے ہوئی ؟ بانی پی ٹی آئی نے اپنے "مؤقف” کے پاؤں پر خود ہی کلہاڑی مار لی ؟ امریکہ و مغرب کی مخالفت کا ڈرامہ کرکے اپنی سیاست چمکانے والے عمران خان کی ساری "سرپرستی” بھی امریکہ و مغرب سے ہی ہو رہی ہے ؟ اگر واقعی پی ٹی آئی اور اس کے بانی چیئرمین کی حکومت امریکہ نے ختم کروائی تھی تو اب عمران خان کی سیاست کی ڈوبتی کشتی کو سہارا امریکہ اور برطانیہ سے کیوں دیا جا رہا ہے ؟ بھارت و اسرائیل کے حامی رکن کانگریس نے امریکی ایوان نمائندگان میں پی ٹی آئی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے قرارداد پیش کر دی ہے ، جبکہ برطانیہ میں بیٹھی جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی اور یہودی لابی کے خزانوں کی بوریاں بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کیلئے کھول دی ہیں ۔ کروڑوں ڈالرز کی "انویسٹمنٹ” کر کے عالمی میڈیا میں مضامین اور تجزیئے شائع کروائے جا رہے ہیں ۔ پاکستانی میڈیا اور صحافیوں کو خریدنے کیلئے 60 ملین ڈالر کی تازہ ترین ادائیگیوں کے تو ثبوت بھی اب سامنے آگئے ہیں ۔ اب ہر کسی کو سمجھ آ گئی ہے کہ امریکہ ، برطانیہ اور کینیڈا میں بیٹھے پی ٹی آئی ہے رول والے یوٹیوبرز کیسے اتنی دیدہ دلیری سے پاکستانی حکومت و اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کی کردار کشی کیلئے جھوٹی و من گھڑت خبروں و الزام تراشی کی انتہا کیئے ہوئے ہیں اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ۔
8 فروری تک یہ ٹولہ اپنے ایسے ہی تضادات کے ہاتھوں ابھی مزید بے نقاب ہو گا ۔۔۔ بیرونی ایجنڈے ، بیرونی سرمایہ کاری اور اب بیرونی دباؤ کے ذریعے ملک دشمن بیانیہ آگے بڑھانے والے خود اپنے موقف کے تضادات کے ذریعے اپنی سیاسی قبر بھی کھود رہے ہیں ۔۔۔۔ سچ کہتے ہیں کہ کاٹھ کی ہنڈیا بار بار نہیں چڑھتی . پی ٹی آئی ٹولے کی اصل پیرنی "پنکی پیرنی” کی بجائے "جمائما پیرنی” نکلی
جمائما انتہائی چالاکی سے پس منظر میں رہ کر عمران خان کے ذریعے پاکستان دشمن ایجنڈے کو آگے بڑھاتی رہی اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دی حالیہ چند ماہ کے دوران سامنے آنے والی کچھ سنسنی خیز سرگرمیوں سے انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کا اصل ہیڈکوارٹرز نہ بنی گالہ میں ہے نہ زمان پارک میں ۔۔۔۔ بلکہ اصل ہیڈکوارٹرز لندن میں ہے جسے جمائما گولڈ اسمتھ چلا رہی ہیں ۔ جب تک بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر رہا عمران خان اور جمائما گولڈ اسمتھ کا گٹھ جوڑ خفیہ رہا ، لیکن بانی چیئرمین کے جیل جانے اور پی ٹی آئی قیادت کے روپوش ہونے کے بعد جمائما کو خود دنیا بھر میں بہت سے ڈائریکٹ رابطے کرنا پڑے عمران خان اور پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات اور سائفر کیس جیسے سنگین مقدمات سے بچانے کیلئے اب جمائما نے جس طرح ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے اس سے بھی ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان اور جمائما کی علیحدگی کا بھی محض ڈرامہ ہی رچایا گیا ، مقصد صرف یہ تھا کہ ایک یہودی گھرانے کا داماد اور فرنٹ مین پاکستان میں حکومت کی سربراہی تک نہیں پہنچ سکتا تھا ۔
عمران خان اور جمائما گولڈ اسمتھ آج بھی اندر سے ایک ہی ہیں ، یہ راز شاید کبھی آشکار نہ ہو سکتا ، لیکن عمران خان کی جیل میں قید کی وجہ سے جمائما بے اختیاری میں خود جارحانہ انداز میں کھیلنے لگ گئی اور ایکسپوز ہو گئی.
Author: صدف ابرار
-

عمران خان اور پی ٹی آئی بیانئے کے دلچسپ تضادات
-

سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا کے بیٹے نے پی ٹی آئی کو جوا ئن کر لیا
پاکپتن میں سابق صوبائی وزیر میاں عطا محمد مانیکا کے بیٹے اور مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں حیات مانیکا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گئے۔سیاسی رہنما حیات مانیکا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ، انہوں نے کہا میں نے حلقے کے عوام کی رائے سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، پاکپتن کی صوبائی نشست جیت کر کپتان کو گفٹ کروں گا۔سابق صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس کے موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر راؤ عمر ہاشم،راؤ نسیم ہاشم، مہر معین الدین چشتی، ضلعی صدر تحریک انصاف ریاض ارشد نیازی سمیت کارکنان اور ورکرز کی کثیر تعداد شریک تھی۔
حیات مانیکا، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد ہیں اور 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ان کا مقابلہ ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر فاروق مانیکا سے ہوگا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب کے سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا مسلم لیگ ن سے پی پی 193 پاکپتن کیلئے انتخابی ٹکٹ نہ لے سکے تھے۔ -

پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب گرفتار
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو گرفتار کو پو لیس کی جانب سے گرفتار کرنے دعویٰ کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد میاں اظہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، میاں اظہر کو این اے 129 میں ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔حماد اظہر نے کہا ہے کہ بزدل لاڈلے، خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، 82 سالہ میاں اظہر کو این اے 129 میں ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/Hammad_Azhar/status/1751502587034034262
اس سے قبل 24 جنوری کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے گھر لاہور پولیس نےگرفتاری کے لیے چھاپا مارا تھا تاہم حماد اظہر کو پناہ دینے والے ملزم نے انہیں فرار کروا دیا تھا۔یاد رہے کہ حماد اظہر کے والد میاں اظہر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے آج امیدواروں کو انتخابی ریلیاں نکالنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔پولیس نے پناہ دینے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔ جعفریہ کالونی میں چھاپے کے دوران حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر شور مچا دیا تھا جس پر پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر فرار ہوگئے تھے۔ -

کراچی میں پاکستان کی پہلی میراتھون عامر سہیل نے جیت لی
ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ پاکستان میں پہلی میراتھون کراچی میں شروع ہوئی جو 42.2 کلو میٹر پر مشتمل فل میراتھون عامر سہیل نے جیت لی۔عامر سہیل نے فاصلہ دو گھنٹے 36 منٹ اور 9 سیکنڈز میں طے کیا، فل میراتھون میں اسرار خٹک دوسرے اور عامر عباس تیسرے نمبر پر رہے۔اس کے علاوہ خواتین فل میراتھون میں ماہ نور سب سے آگے رہیں، 21.1 کلومیٹر کی ہاف میراتھون حفیظ البرکات نے جیت لی، حفیظ البرکات نے فاصلہ ایک گھنٹہ اور 17 منٹ اور 12 سیکنڈز میں طے کیا۔ہاف میراتھون میں اکرم دوسرے اور ظاہر شاہ تیسرے نمبر پر رہے۔میراتھون میں خواتین، مرد اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی، میراتھن شروع ہونے سے قبل ایتھلیٹس سی ویو پر نشان پاکستان پہنچے، مردوخواتین اور بچوں سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے بھی سی ویو کا رخ کیا جہاں لمبی لمبی قطاریں نظر آئیں۔
ایونٹ میں چار کیٹیگریز شامل ہونے کیلئے بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور خواتین سمیت کراچی کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے رجسٹریشن کروائی، پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سُپر نے میراتھن کو براہ راست نشر کیا۔پاکستان پہلی مرتبہ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظور شدہ اور اُس کے قوانین کے تحت کراچی میراتھون میں فل میراتھن کا فاصلہ 42.2، ہاف میراتھن 21.1 کلومیٹر پر مشتمل تھی۔ -

نادرا نے معلومات کے غائب ہونے کی وجہ سسٹم اپ گریڈیشن کو قرار دیا
عام انتخابات کے لئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کو اپنے ووٹ کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لئے 8300 ہیلپ لائن میسر کی گئی جس کے ذریعے عوام اپنا معلومات حاصل کر ستے ہے لیکن اس دوران یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ 8300 کے ذریعے موصول ہونے والے پیغامات سے پولنگ اسٹیشنوں کی معلومات غائب ہے،جس پر نادرا نےوضاحت جاری کی ہے۔نادرا کی جانب سے شہریوں کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر انتخابات سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔اس سہولت کے تحت موصول ہونے والے ایس ایم ایس میں آپ کا ووٹ کہاں اور کس حلقے میں رجسٹرڈ ہے، اس کی معلومات شامل ہیں۔
تاہم، متعدد صارفین نے شکایت کی کہ انہیں موصول ہونے والے پیغام میں ایک اہم تفصیل غائب تھی، جوکہ اس پولنگ اسٹیشن کا نام تھا جہاں جا کر انہیں ووٹ ڈالنا تھا۔ اس معاملے کے حوالے سے نادرا سے رابطہ کیا تو ایک ترجمان نے اعتراف کیا کہ دعوے درست ہیں اور پیغامات میں واقعی معلومات غائب ہیں۔نادرا نے اس کوتاہی کی وجہ ’سسٹم اپ گریڈیشن‘ کو قرار دیا جو حال ہی میں ہوا تھا۔تاہم، اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ 29 جنوری سے پولنگ اسٹیشنز کے نام پیغامات میں آنا شروع ہو جائیں گے۔یہ تفصیل بہت اہم ہے کیونکہ ووٹنگ لسٹیں ہر پولنگ اسٹیشن کے لیے بنائی جاتی ہیں اور ووٹرز کے پاس صرف ایک مخصوص جگہ ہوتی ہے جہاں ان کا بیلٹ ڈالا جا سکتا ہے. -

کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام کے پاس تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ تک میسر نہیں،حافظ نعیم الرحمن
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے ہمیں ملک کے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے، کوئی بھی جماعت کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے تیارنہیں، بانی پی ٹی آئی نے بھی کاغذات کراچی سے جمع نہیں کرائے تھے، کوئی بھی لیڈر کراچی کو اوون نہیں کرتا، جماعت اسلامی ہی کراچی کو اوون کرتی اور پشت پرکھڑی ہے۔ کہ آج کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ میں 8 فروری کا فیصلہ ہو جائے گا، 8 فروری کو پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ کا دورہ کیا۔جماعتِ اسلامی یوتھ کے تحت ریلیوں کی آمد اور ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو ایسےخوشیاں منا رہی ہے جیسے ان کی بات ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے قبضہ کرکے میئربنایا ہے، بلاول بھٹو خود لیاری سے الیکشن لڑنے کے قابل نہیں۔
حافظ نعیم نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں جماعت اسلامی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی، الیکشن سےمتعلق ابہام سے الیکشن مہم متاثر ہوتی ہے، اب کراچی کودیوار سے نہیں لگایا جاسکتا۔ کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام کے پاس تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ تک میسر نہیں۔انہوں نے کہا کہ اجڑے ہوئے شہر کو پھر سے آباد کریں گے، کراچی سے مینڈیٹ لینے والی پارٹیوں نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام کو وڈیروں اور جاگیرداروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے دیگر علاقوں کے عوام میں بھی رجحان بدل رہا ہے۔واضح رہے کہ آج جماعتِ اسلامی کراچی کے باغِ جناح گراؤنڈ میں انتخابی ’جلسۂ عام‘ منعقد کر رہی ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق اور امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن جلسے سے خطاب کریں گے۔ -

پنجاب میں کھانسی کے 9 مضر صحت سیرپس پر پابندی عائد
محکمہ صحت پنجاب نے 4 کمپنوں کے بنانے والے کھانسی کے 9 سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے 4 فارما سوٹیکل کمپنیوں کے 9 سیرپس کو غیر معیاری قرار دینے پر محکمہ صحت پنجاب نے ان سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔صوبہ بھر کے ڈرگ انسپکٹرز نے غیر معیاری سیرپس کی فروخت کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ تمام سیرپ غیر معیاری ایتھانول سے بنائے گئے ہیں۔غیر معیاری سیرپس میں سے زیادہ ترکے لیبلز پر انہیں الرجی، گلا خراب، کھانسی، خارش، الٹی، متلی اور ہیپاٹائٹس کے علاج کی دوا بتایا گیا ہے۔ سیرپ ایستھانیل، برونل اورسپیسزائن سیرپ کے نمونے بھی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانچ کے دوران غیر معیاری ایتھانول سے تیار شدہ پائے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے تمام میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز پر ان سیرپس کی فروخت ہر گز نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ غیر معیاری قرار دیے گئے سیرپس میں الفرین، زیویرال، ٹیکسکول ڈی ایم، ٹیکسکول ای ایکس، ویرول، ٹوریکس ڈی ایم شامل ہیں۔واضح رہے اس سے قبل بھی محکمہ پنجاب نے متعدد ادویات غیر معیاری قرار دیے جانے پر کریک ڈاؤن کیا، اور مختلف ادویات اور سیرپس کی فروخت پر پابندی عائد کی۔
-

پنجاب میں ایک ہی دن نمونیا سے 18 بچے جاں بحق
پنجاب میں نمونیا بے قابو ہو تا جا رہا ہے مزید 18 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔ پنجاب بھر میں گزشتہ روز نمونیا کے 869 جب کہ صرف لاہور میں 177 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 258 اموات اور 14 ہزار 530 کیسز رپورٹ جب کہ صوبائل دارالحکومت لاہور میں رواں سال نمونیا سے 53 اموات اور 2 ہزار 490 کیسزرپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیا سے ایک بچہ جاں بحق ہوا جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 280 نئے کیسز سامنے آئے۔طبی ویب سائٹ ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق دراصل نمونیا پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے، نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہیں ا و ر یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے۔نمونیا ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، عام طور پر5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔نمونیا اگر کسی صحت مند انسان کو ہو تو وہ اس کا مقابلہ با آسانی کرسکتا ہے مگر بچوں کیلئے اس سے نمٹنا بعض اوقات انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔بچوں کو نمونیا ہونے کی وجو ہا ت میں انہیں دودھ پلانے کی کمی، آلودگی، غذائیت کی کمی، ٹھنڈ میں زیادہ دیر تک رہنا اور کمزور مدافعتی نظام شامل ہے،نمونیا کی ہلکی علامات بھی جان لیوا ہو سکتی ہیں، اس بیماری کی علامات میں بلغم اور کھا نسی، بخار، بہت زیادہ پسینہ آنا یا سردی لگنا، معمول کی سرگرمیاں کرنے کے دوران سانس پھولنا، سانس لیتے و قت یا کھانسی کے وقت سینے میں درد محسوس ہونا، تھکاوٹ کا احساس، بھو ک میں کمی، متلی محسوس ہونا، سر درد ہونا شامل ہے -

اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی دھجیاں بکھیر دیں
غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہیں،عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 174 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 310 زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے خان یونس میں دو اہم ہسپتالوں کے قریب شدید فضائی حملے کئے۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس، النصر ہسپتال اور رفاہ کے اطراف میں علاقوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے سے خان یونس کے الامل ہسپتال کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور النصر ہسپتال کے سربراہ آرتھوپیڈک سرجری ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر بسام کو اغواء کر لیا ہے۔دوسری جانب غزہ میں تیز بارش کے بعد سردی میں اضافہ سے بھی جنگ سے تباہ حال فلسطینیوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق رفاہ میں 13 لاکھ سے زائد فلسطینی کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں، شہریوں کو گرم لباس، غذا اور ٹینٹوں کی کمی کا سامنا ہے، اسرائیلی فوج نے ہسپتالوں کی ناکہ بندی کر کے ادویات کی سپلائی بھی بند کر دی گئی ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے خلاف نیا محاذ کھول دیا ہے۔نیتن یاہو نے قطر پر حماس کی سرپرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ نے حماس کی ساری قیادت کو پناہ دے رکھی ہے، قطری حکومت چاہے تو تمام اسرائیلی یرغمالی رہا ہو سکتے ہیں۔اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کا کنٹرول رہے گا، غزہ میں سول معاملات کی نگرانی اسرائیلی فوج کرے گی۔
-

گیس کے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا،اوگرا
آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گیس کے قیمتوں میں تا حال کسی اضافے کا ارادہ نہیں رکھتے، اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اب تک قیمتوں میں تبدیلی کی کوئی سفارش نہیں کی، میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں پھر سے تقریباً 41 فیصد اضافے کی سفارش کر دی ہے جو نگران حکومت کی منظوری کے بعد آئندہ ماہ لاگو ہونے کا امکان ہے۔اوگرا نے مزید کہا ہے کہ ایسی بے بنیاد اور جھوٹی خبروں پر عوام کو کان نہیں دھرنے جاہیں، یہ غلط خبریں پھیلانے والوں کیخلاف حکومت کو اہم قدم اٹھا کر کارروائی کرنی چاہیے۔
دوسری جانب مشرق وسطی میں جاری تنازعہ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قمیتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے.خیال رہے کہ ذرائع کے مطابق عام انتخابات سے قبل ملک میں پٹرول اور ڈیزل مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کیجانب سے 31 جنوری 2024 سے 15 فروری 2024 تک کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ اوگرا کی تجویز کے بعد کیا جائے گا۔