بلوچستان کی بقا جمہوریت میں ہے۔ حب میں پانی کی سہولت اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئییں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ امن وامان بحال کریں گے تو کراچی کے سرمایہ کار خود یہاں آئیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا کیا زیادتی نہیں ہوئی مگر کبھی لڑنے کی بات نہیں کی۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا حب کو بھی کراچی جیسا ہونا چاہیے۔ بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں۔ امن امان بہتر کریں تو کراچی کے سرمایہ کار حب آئیں گے۔ سابق صدر نےان خیالات کا اظہار بلوچستان کے شہر حب میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ امن وامان بحال کریں گے تو کراچی کے سرمایہ کار خود یہاں آئیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا کیا زیادتی نہیں ہوئی مگر کبھی لڑنے کی بات نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کا حق آپ کو دلائیں گے۔ بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے۔ ان دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ آپ کیوں ہتھیار اٹھاتے ہیں،جمہوریت کی طرف چلیں۔
جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے۔ پیپلز پارٹی نے کبھی لڑنےکی بات نہیں کی۔ بلوچستان کی بقاء ہی جمہوریت میں ہے۔ کسی کابیٹا، بھتیجا، بھانجا مرتا ہے کیوں اس طرف جاتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ حب کا بجٹ یہاں نظر نہیں آتا شاید دوستوں کی جیب میں نظر آتا ہے، آپ ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ آپ کی بقاء جمہوریت میں ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن کے دن جمہوریت اور تیر کو ووٹ دیں۔ بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔ جمہوریت کیلئے جنگ کی اور اب بھی کر رہے ہیں۔ آپ سب الیکشن کے دن ہمارےاُمیدواروں کو ووٹ دیں۔ سابق صدر نے کہا ان شاء اللہ بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے۔ ہم اس شہر کو سنبھالیں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ میری آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں۔ بےنظیربھٹو نے جمہوریت کا علم اٹھایا۔
Author: صدف ابرار
-

جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے اور بلوچستان کی بقا اسی میں ہے .آصف علی زرداری
-

عوام کا سمندر بتا رہا ہے کہ آٹھ فروری کو شیر آرہا ہے ،شہباز شریف
آج سیالکوٹ والوں نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا، عوام کا سمندر بتا رہا ہے کہ آٹھ فروری کو شیر آرہا ہے، نواز شریف آٹھ فروری کو چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، آٹھ فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکل جائےگا۔شہباز شریف نے کہا کہ ایک سیاسی مہربان جلسوں میں مزدور اور کسان کارڈ نکال کر دکھاتے ہیں، غور سے دیکھیں تو لگتا ہے یہ کوئی فٹ بال میچ کے ریفری ہیں، عوام کا سمندرآٹھ فروری کو ییلو کارڈ دکھا کر ان کو میدان سے باہر کردے گا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کاکہنا ہے کہ سیالکوٹ والوں نے میری اور نواز شریف کی تھکن دور کردی، جلسہ گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کو مخالفین کا جلوس نکل جائے گاہ 8 فروری کا سورج ہماری پارٹی کی فتح کا سورج ہوگا۔سیالکوٹ میں پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سیالکوٹ والوں نے میری اور نواز شریف کی تھکن دور کردی، جلسہ گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کو مخالفین کا جلوس نکل جائے گاہ 8 فروری کا سورج ہماری پارٹی کی فتح کا سورج ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ کچھ مخالفین کہتے ہیں ن لیگ باہر نکل کر جلسے نہیں کر رہی، کیا آج ہم سیالکوٹ کے کسی کمرے میں جلسہ کر رہے ہیں،جلسہ گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کو مخالفین کا جلوس نکل جائے گا۔نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ ترقی اور خوشحالی کا سفردوبارہ شروع کرے گی، نواز شریف پہلی بار وزیراعظم بنا تو معیشت ترقی کرنے لگی، بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں نواز شریف نے 6 دھماکے کئے، امریکی صدرنے ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے بدلے 5 ارب ڈالر کی آفر کی تھی، نواز شریف نے 5 ارب ڈالر کی آفر ٹھکرا دی تھی۔ بھارت نے جب پانچ ایٹمی دھماکے کیے تو نواز شریف نے چھ ایٹمی دھماکے کئے۔ آج عوامی سورج گواہی دے رہا ہے کہ آٹھ فروری کا سورج ن لیگ کا ہوگا۔آج سیالکوٹ والوں نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ ہمارے دور میں معیشت ترقی کررہی تھی، برسراقتدار آکر ترقی کاسفردو بارہ شروع کریں گے۔ -

الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں،بیر سٹر گوہر
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ہمیں یقین دہانی کروائی تھی کہ مساوی سلوگ ہوگا، ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔تحریک انصاف کے رہنما گوہر خان نے کہا ہے کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا فیلڈ ہی نہیں دی گئی، بلا چھین لیا گیا۔اسلام آباد میں سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹرائل اور الیکشن مہم کے مسائل پر بات کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ صبح 8 سے شام 4 تک انتہائی جلد بازی میں کیس چلایا جارہا ہے، ملزم کی مرضی کے خلاف جج صاحب نے سرکاری وکلا کو متعین کردیا، سزائے موت کی طرف بڑھنے والے اس کیس میں عدل اور آئین کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نہ ہمیں کاغذات فراہم کیے گئے نہ ہی مخالفین سے سوالات کرنے کا موقع ملا، سائفر اور نیب کے کیسز سمیت الیکشن کمیشن کی توہین کا کیس بھی جیل میں ہی چل رہا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے ہمیں بطور شہری اور سیاسی جماعت برابری کی سطح پر الیکشن لڑنے کے مواقع دیں، ہمیں پرامن طور پر برابری کی سطح پر الیکشن کا حصہ تو دور ہم سے فیلڈ ہی چھین لی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار آزاد نشان سے لڑ رہے ہیں لیکن وہ اپنی پارٹی کیساتھ ہیں، شاندار پاکستان، شاندار مستقبل اور خراب ماضی سے چھٹکارا، یہ ہمارا نعرہ ہے۔ -

لاہور تا سیالکوٹ موٹر وے کی دوبارہ تعمیر جائے گی ،نوازشریف
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کی میزبانی میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب ، ن لیگ کے قائد نواز شریف نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ سیالکوٹ والوں! آپ نے دل خوش کردیا ہے، سیالکوٹ باوفا لوگوں کا شہر ہے، سیالکوٹ کا نام پورے برصغیر میں گونجتا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف سے گزشتہ 55 سال کا تعلق ہے، خواجہ آصف میرے ساتھ گورنمنٹ کالج لاہور میں تھے،انہوں نے میرے ساتھ گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کیا، یہ بہترین سیاستدان ہی نہیں بہترین انسان بھی ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ لاہور سے سیالکوٹ آنے والی موٹر وے سے مطمئین نہیں ہوں ،نواز شریف نے کہا اس موٹروے کودوبارہ تعمیر کیا جائے گا،نواز شریف نے کہا کہ ہم اس مہنگائی کو ختم کرنے ہمارےدور میں جو کامیاب منصوبے چل رہے تھے انکو دوبارہ شروع کرنا ہو گا، مجھ سے عوام کی تکلیف نہیں جاتی ،آپ 8 تاریخ کو مسلم لیگ ن کو کامیاب کرے انشااللہ سب مل کر اس ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کرے گے ،
قائدین کے بیٹھنے کیلئے 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے، جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف میں میاں نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف کی تصاویر والی فلیکسز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔نواز شریف کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار، ایلیٹ فورس کے جوان اور افسران ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
-

پاکستان کو کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کے لئے زیادہ اقدامات کرنے چاہئے،آئی ایم ایف
آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال ستمبر میں صحت اور تعلیم کے اخراجات کا ہدف پورا کر لیا گیا تاہم نگران حکومت محدود صلاحیت کے باعث دسمبر کا ہدف پورا نہیں کر سکی، منتخب حکومت مالی سال کے آخر تک سماجی تحفظ کے اخراجات جاری رکھے۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ بھی غریب عوام کے لئے سماجی پروگرام چلائے جائیں۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کے زیادہ اقدامات کرنے چاہئیں اور سماجی پروگرام چلانے کیلئے پاکستان کو مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں، کمزور طبقے کیلئے محفوظ بجلی اور گیس ٹیرف سلیب جاری رہنا چاہیے۔آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال ستمبر میں صحت اور تعلیم کے اخراجات کا ہدف پورا کر لیا گیا تاہم نگران حکومت محدود صلاحیت کے باعث دسمبر کا ہدف پورا نہیں کر سکی، منتخب حکومت مالی سال کے آخر تک سماجی تحفظ کے اخراجات جاری رکھے۔عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی بہترین میکنزم کیساتھ فوری مدد فراہم کرنے والا پروگرام ہے تاہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انتظامی ڈھانچے کو مزید بہتر کیا جانا چاہیے، پروگرام میں تقسیم کے طریقہ کار اور شفافیت کو بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ پاکستان کو کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کے زیادہ اقدامات کرنے چاہئیں اور سماجی پروگرام چلانے کیلئے پاکستان کو مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں، کمزور طبقے کیلئے محفوظ بجلی اور گیس ٹیرف سلیب جاری رہنا چاہیے۔عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی بہترین میکنزم کیساتھ فوری مدد فراہم کرنے والا پروگرام ہے تاہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انتظامی ڈھانچے کو مزید بہتر کیا جانا چاہیے، پروگرام میں تقسیم کے طریقہ کار اور شفافیت کو بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے۔
-

خیبر پختونخو ا میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا سلسلہ شروع
خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلیات اور وادی تیراہ سمیت دیگرعلاقوں میں بھی برفباری کاسلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے مسلسل خشک سردی کے بعد موسم سرما کی پہلے بارش اور برفباری کی خبر سنا دی، کالام،چترال،مالم جبہ،دیر،ناران،کاغان میں برفباری شروع ہو گئی۔ بلوچستان میں 28 اور 29 جنوری کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جنوری کی رات سے 31 جنوری کے دوران گلگت بلتستان ( دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ ، گلگت، گانچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، بٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
-

ہمیں خیبرپختونخوا میں حکومت ملی تو جانوروں اور درختوں کیلئے بھی قانون سازی کی۔ مولانا فضل الرحمن
منصب اور حلف کا تقاضا ہے کہ حکمران عوام کی خدمت کریں، سیاستدان الیکشن کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کا وعدہ بھول جاتے ہیں، ہمیں خیبرپختونخوا میں حکومت ملی تو جانوروں اور درختوں کیلئے بھی قانون سازی کی۔ شکار پور اور کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا حلف کے اعتبار سے حکمرانوں کا فرض بنتا ہے کہ ملک کی خدمت کریں، الیکشن ایسا ماحول ہوتا ہے جہاں ذمہ داری عوام کی طرف آجاتی ہے، عوام اپنی ذمہ داری سیاستدانوں کو منتقل کرتے ہیں، آٹھ فروری تک آنے والے دن عوام کی ذمہ داریوں کے دن ہیں۔سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ چاہے عوام ہو یا سیاست دان کوئی بھی ابھی تک ذمہ داری نہیں نبھا رہا، پاکستان تنزلی کی انتہا پر ہے، کہیں تو خرابی ہے، ہمارے ملک میں ڈاکو طاقتور اور پولیس کمزور ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ کر انسانیت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت احتساب کریں گے، معیشت کی بہتری کے نعرے ضرور لگائے گئے لیکن ہم پیچھے گئے ہیں، ہم کب تک غلط فیصلے کرتے رہیں گے، غلط فیصلے کبھی بہتر نتائج نہیں دے سکتے۔مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں تلخی آئی۔
جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو شخص کہتا تھا پاکستان کو دبئی بنا دوں گا اس نے ملک کو کنگال کر دیا۔ اگر یہ فتنہ دوبارہ ہم پر مسلط ہوا تو کل بھی اس کے مقابلے میں ہم ہوں گے، ووٹ چوری اور دھاندلی کرکے سابقہ حکومت کو لایا گیا تھا، ملک کی معیشت جیسی پانچ سال میں زمین پر آئی ایسی کبھی نہیں ہوئی۔فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک کو انسانی حقوق کی حفاظت کی ضرورت ہے، معیشت تباہ کرنے والے نے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کیا، اسرائیل ، امریکا اور بھارت سے پیسے لے کر نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا، اس نے ہمارے ملک کے نوجوانوں کو تباہ و برباد کر دیا۔ -

سینٹر تاج حیدر کا این اے 73 ڈسکہ میں زیرِ حراست 3 کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
پیپلز پارٹی کے انچارج سینٹرل الیکشن سیل اور سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر این اے 73 ڈسکہ میں زیرِ حراست 3 کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
خط میں تاج حیدر نے لکھا ہے کہ ہمارے 3 کارکن رانا گلزار، رانا بہادر علی اور رانا احسان کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔انہوں نے خط میں کہا ہے کہ پولیس کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے ہمارے الیکشن آفس میں فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا، پولیس کھلے عام ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کر رہی ہے، ہمارے کارکنوں اور ہمدردوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔سینیٹر نے خط میں چیف الیکشن کمشنر سے استدعا ہے کہ فوری مداخلت کریں اور حکم دیں کہ بے گناہ کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ -

بلاول بھٹو نے 300 یونٹ تو کیا 300 روپے بھی عوام کی جیبوں سے نکال کے بھاگ جانا ہے، عطا تارڈ
کراچی کے ایک وڈیرے نے لاہور کا رخ کر لیا ہے، نواز شریف نے اپنا ایک کارکن وڈیرے کے مقابلے میں اتارا ہے۔ حلقہ این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مناظرے کا چیلنج کرنے والے ابھی اتنے بڑے نہیں ہوئے۔ ٹاؤن شپ میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا . کہ پیپلز پارٹی والوں نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا تھا مگر لوگوں سے پانی بھی چھین لیا، بلاول بھٹو نے 300 یونٹ تو کیا 300 روپے بھی عوام کی جیبوں سے نکال لینے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہی معیشت کا پہیہ چلانے میں ماہر ہیں، 9 مئی والوں کے ایک ایک حلقے میں 2،2 امیدوار ہیں وہ جو کہتے تھے کچھ نہیں ہوگا اب روتے ہیں تو چپ نہیں ہوتے، وہ 9 مئی والے ہیں ہم 28 مئی والے ہیں، نوازشریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا ، قائد ن لیگ نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور میں ترقیاتی کام صرف ن لیگ کے نظر آئیں گے، پچھلے 5 سالوں میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کہیں نہیں مل رہے، نوازشریف جب بھی آتے ہیں نئے پراجیکٹ شروع کرتے ہیں۔عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک کی معیشت سنواریں گے، موٹروے، میٹرو بس ن لیگ کے ہی کارنامے ہیں، نوازشریف چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بننے جا رہے ہیں۔
-

جمائما سے ملنے والے 5 ملین ڈالرز کی "بندر بانٹ” پر پی ٹی آئی کے اوورسیز یوٹیوبرز میں عادل راجہ سب سے آگے
جمائما سے ملنے والے 5 ملین ڈالرز کی "بندر بانٹ” پر پی ٹی آئی کے اوورسیز یوٹیوبرز میں "ڈاگ فائٹ” کی دلچسپ کہانی سامنے آگئی.جمائما گولڈ اسمتھ کی طرف سے پی ٹی آئی کے اوورسیز یوٹیوبرز میں تقسیم کرنے کیلئے دیئے گئے 5 ملین ڈالرز کی بندر بانٹ پر چند ماہ قبل ہونے والی "ڈاگ فائٹ” کی مزید دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بندر بانٹ میں عادل راجہ نے سب سے زیادہ ہاتھ رنگے کیونکہ یہ پیسہ انڈر ہینڈ ڈیل کے تحت "نقدی” کی صورت میں دیتے وقت برطانیہ میں موجود ہونے کی وجہ سے عادل راجہ کے حوالے کیا گیا تھا ۔جمائما سے مال وصول کرنے والے اس گروپ کے دیگر سرکردہ میڈیا واریئرز میں حیدر مہدی ، شاہین صہبائی اور نذر محمد چوہان سمیت کل 11 یوٹیوبرز شامل بتائے جاتے ہیں ،
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عادل راجہ نے بندر بانٹ کے دوران "لائنز شیئر” خود رکھنے کیلئے تین چار کیٹیگریز بنائیں ، اس بندر بانٹ میں شاہین صہبائی اور نذر محمد چوہان سمیت 5 یوٹیوبرز خاصے گھاٹے میں رہے ، شاہین صہبائی نے تو اپنا احتجاج چپکے چپکے سے جاری رکھا اور حیدر مہدی کے ذریعے بھی دباؤ ڈلوایا اور اپنے دیگر ذریعوں سے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے بھی کہلوایا ، جس پر انہیں دوسری قسط کی صورت میں "راضی” کر دیا گیا ، نذر محمد چوہان سمیت جن یوٹیوبرز کے تعلقات اتنے ہائی لیول کے نہیں تھے ، ان کے حصے کی بڑی رقم عادل راجہ ہضم کر گئے ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود بھی جب بات نہ بنی تو ایک روز نذر محمد چوہان پھٹ پڑے اور پھر عادل راجہ کے ساتھ ان کی کئی زبانی جھڑپیں بھی ہوئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل راجہ لوگوں کے پیسے ہضم کرنے کا پرانا کاریگر ہے اور پاکستان میں قیام کے دوران اس نے بطور لینڈ مافیا ان گنت شہریوں کا مال ہڑپ کیا اور ڈکار بھی نہیں مارا ، اس لیئے نذر محمد چوہان کی گالم گلوچ کا اس نے کوئی اثر نہیں لیا ، نذر محمد چوہان نے اس واقعے کے بعد عادل راجہ کے ساتھ بطور گیسٹ اسپیکر آنا بند کر دیا اور پھر اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ، عادل راجہ نے اس کے حصے کا جو مال کھایا تھا اس کا غم اتنا زیادہ ہے کہ جب کبھی موقع ملتا ہے نذر محمد چوہان اپنی ویڈیوز کے دوران عادل راجہ کیخلاف دبے لفظوں میں زہر اگلتا رہتا ہے