Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • مسلم لیگ ن آج سیالکوٹ میں میدان سجائے گی

    مسلم لیگ ن آج سیالکوٹ میں میدان سجائے گی

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کی میزبانی میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے علاوہ پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی پارٹی قائد کے ہمراہ ہوں گی۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جلسے کے دوران نواز شریف ملک وقوم کی خوشحالی کے اپنے پروگرام پر بات کریں گے، معیشت کی بحالی، زراعت، صنعت وتجارت کی ترقی، مہنگائی کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی کے اپنے منشور پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔


    دوسری جانب جلسہ گاہ کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، قائدین کے بیٹھنے کیلئے 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے، جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف میں میاں نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف کی تصاویر والی فلیکسز اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔نواز شریف کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار، ایلیٹ فورس کے جوان اور افسران ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

  • بیر سٹر گوہر کا  پی ٹی آئی کارکنان کو  پاور شو کرنے کی ہدایت

    بیر سٹر گوہر کا پی ٹی آئی کارکنان کو پاور شو کرنے کی ہدایت

    چئیر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیر سٹر گوہر نے پارٹی کے حامیوں اور ٹکٹ ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کے لیے ہر حلقے میں عوامی اجتماعات منعقد کریں۔اتوار کی نصف شب ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک بھر میں پاور شو منعقد کرنے کی ہدایات بانی چیئرمین عمران خان کی طرف سے آئی ہیں۔ اس نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کل بروز اتوار اپنے حلقوں میں پرامن عوامی اجتماعات/ریلیوں کے انعقاد کے ذریعے باضابطہ طور پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں اور عوام کو 8 فروری کےانتخابات کیلئےتیار کریں۔ انتظامی مشینری خصوصاً الیکشن کمیشن آف پاکستان دستوری و قانونی طور پر پابند ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی مہم کےذریعے عوام تک اپنا پیغام لےکر جانےکےیکساں اور مساوی مواقع فراہم کئےجائیں اور تحریک انصاف کےخلاف انتظامی مشینری کے ماورائے قانون استعمال سےمکمل گریز کیا جائے! صاف شفاف انتخابات ہی ملک کو پیچیدہ بحرانوں سےنکالنے کا واحد راستہ ہیں۔بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی کو عوامی حمایت کو متحرک کرنے اور اس کا پیغام عوام تک پہنچانے کا مساوی موقع دینے کا پابند ہے۔

  • بلاول بھٹو آج لیاقت باغ میں جلسہ کرے گے

    بلاول بھٹو آج لیاقت باغ میں جلسہ کرے گے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرے گے بلاول نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے نمٹنے کا منصوبہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آج راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پارٹی منشور اور عوامی معاشی معاہدے پر بات کروں گا، عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ لیاقت باغ جلسے میں میرے ساتھ شریک ہوں۔بلاول بھٹو زردای کا کہنا ہے کہ یہ وہ شہر ہے جہاں ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کیا گیا تھا اور اس پارک میں بے نظیر بھٹو نے اپنا آخری خطاب کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئیں عہد کریں کہ ان کے نامکمل مشن کو پورا کریں گے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک پُرامن، خوش حال اور ترقی پسند پاکستان بنائیں گے، جو ہم سب کا پاکستان ہو گا۔

  • خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں دوایوں اور طبی آلات کی قلت

    خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں دوایوں اور طبی آلات کی قلت

    خیبر پختون خوا کے اسپتالوں میں ایک بار پھر دوایوں اور طبی آلات کی قلت نے سر اٹھا لیا ،مختلف ہسپتالوں میں طبی آلات اور ایمرجنسی ادویات کی قلت کے معاملے پر سیکریٹری صحت نے نگراں وزیرِ اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ادویات کی فراہمی کے لیے کوئی آرڈر نہیں دیا گیا، محکمہ صحت کے ذمے 2 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔خط کے مطابق اسپتالوں میں طبی آلات اور اینٹی ریبیز ویکسین سمیت ایمرجنسی ادویات کی قلت ہے، صوبے بھر کے اسپتالوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 9 ارب روپے درکار ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 23-2022ء کے دوران ادویات کی خریداری کے لیے 90 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے گئے تھے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مالیاتی بحران کے باعث 6 ارب روپے اضافی گرانٹ کی بھی ضرورت ہے۔

  • احسن اقبال نے بلاول بھٹو کو کیا چیلنج دیا؟

    احسن اقبال نے بلاول بھٹو کو کیا چیلنج دیا؟

    بلاول بھٹو بتائیں کیا کراچی، لاہور کے جیسا ہے؟ روشنیوں کا شہر کھنڈر بن چکا ہے۔ دوسرا لاڑکانہ کا مقابلہ نارووال سے کرلیں، اگر لاڑکانہ بہتر ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
    ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو شکست کے پیش نظر خفت مٹانے کی کوشش کررہے ہیں، عوام باشعور ہیں سمجھتے ہیں کہ آزاد امیدوار کامیابی کے بعد کہیں بک جائے گا۔ان لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اب بتائیں لاہو ر میں کون چاہیے گا کہ لاہور بالکل کراچی جیسا بن جائے؟ ہم تو بلاول بھٹو زرداری کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔
    انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں بڑی تعداد میں لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوئے، جنہوں نے پہلے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، لوگ سمجھ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا کسی اور کا ایجنڈا ہے۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ وہی جماعت ہے جس نے عوام کو لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سے نجات دلائی۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی کے عمل سے لوگ مایوس ہوکر اب ن لیگ آرہے ہیں، جو آرہے ہیں وہ سنجیدہ لوگ ہیں، جن پر کالا جادو ہے وہ سن سکتے ہیں نہ سوچ سکتے ہیں۔
    اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ کامیابی کی صورت میں نواز شریف وزیراعظم ہوں گے۔

  • احمد اسحاق جہانگیر  ڈی جی ایف آئی اے  تعینات

    احمد اسحاق جہانگیر ڈی جی ایف آئی اے تعینات

    نگران وفاقی حکومت نے احمد اسحاق جہانگیر کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔احمد اسحاق جہانگیر کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں، وہ ایف آئی اے میں ہی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔احمد اسحاق جہانگیر عدلیہ مخالف مہم کی انکوائری کرنے والی جے آئی ٹی کے بھی سربراہ ہیں۔احمد اسحاق جہانگیر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈی جی بھی رہے، احمد اسحاق جہانگیر پنجاب پولیس میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔سابق ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایف آئی اے سربراہ کا عہدہ خالی تھا۔

  • بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنا دے ورنہ نہر کا پانی بند کر دیا جائے گا

    بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنا دے ورنہ نہر کا پانی بند کر دیا جائے گا

    ووٹرز 8 فروری کو 12 بجے پی پی امیدواروں کو ووٹ دینے نکلیں، ورنہ جام صاحب نہر بند کردیں گے۔ فضل اللّٰہ پیچوہو نے دھمکی دی کہ جام صاحب نہر بند ہوگی تو ووٹ نہ دینے والوں کا پانی بھی بند ہوگا۔ انہوں نے ووٹرز سے کہا کہ امیدوار کی شکل پسند نہیں تو ووٹ تیر کو دے کر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار فضل اللّٰہ پیچوہو نے ووٹ نہ دینے پر ووٹرز کا پانی بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔سانگھڑ میں فضل اللّٰہ پیچوہو نے پرتم آباد میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 40 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز 8 فروری کو 12 بجے پی پی امیدواروں کو ووٹ دینے نکلیں، 12 بجے تک ووٹر نہیں نکلے تو جام صاحب نہر بند کردیں گے۔

  • انتخابات کے دوران امن وامان کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،نگران وزیر داخلہ

    انتخابات کے دوران امن وامان کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،نگران وزیر داخلہ

    نگران وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے نیشنل ایکشن پلان سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، ڈاکٹر گوہر اعجاز کو کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان کی جانب سے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔نگران وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران امن وامان کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران امن وامان اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور غیر ملکیوں کو بھی فول پروف سکیورٹی دینے کے ساتھ ضابطہ اخلاق میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ڈاکٹر گوہر اعجاز کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، مربوط حکمت عملی اور باہمی تعاون سے ہی امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکتاہے۔دریں اثنا نگران وزیر داخلہ نے فیصل مسجد میں نماز ادا کی اور چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تاریخی مسجد کی تزئین و آرائش کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

  • بلاول بھٹو کی نوازشریف کو  مناظرے کی دعوت

    بلاول بھٹو کی نوازشریف کو مناظرے کی دعوت

    بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو 8 فروری سے قبل مناظرے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جہاں چاہیں مناظرے کے لیے تیار ہوں، دنیا بھر کے امیدوار ٹی وی پر مناظرے کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے وزارت عظمٰی کے امیدوار نواز شریف کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ 8 فروری سے پہلے کسی بھی وقت، کہیں بھی مجھ سے مباحثہ کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی سطح پر صدارتی اور وزارت اعظمیٰ کے امیدوار ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں، جس میں وہ ووٹرز کو اپنے منصوبوں کے بارے میں اہم نکات بیان کرتے ہیں۔


    پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ووٹنگ کے عمل سے پہلے شفافیت کے لیے ووٹرز کو یہ آگاہی بہت ضروری ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو مشکل وقت ختم اور اچھا وقت شروع ہوگا، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری عروج پر ہے، ملک میں دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھارہی ہے، جمہوری بحران سے پورے معاشرے میں بحران ہے۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے، ہم سب مل کر معاشی، مہنگائی کا مقابلہ کریں گے، ہم سب مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔

  • مسلم لیگ ن کل اپنے منشور کا  اعلان کریگی، مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کل اپنے منشور کا اعلان کریگی، مریم اورنگزیب

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور تیار ہوگیا ہے، منشور (کل) بروز ہفتہ مورخہ 27 جنوری کو پارٹی قائد نوازشریف، صدر شہبازشریف اور چیف آرگنازئر مریم نواز کے ہمراہ ماڈل ٹاﺅن میں منعقدہ تقریب میں باضابطہ طورپر جاری کریں گے، منشور کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی صاحب ، پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال صاحب اور دیگر مرکزی راہنما بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پارٹی قائدین عوام کو پارٹی کے انتخابی منشور 2024 کے نمایاں نکات سے آگاہ کریں گے، 8 فروری کو عام انتخابات کے بعد حکومت ملنے کی صورت میں عوام اور ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کے اپنے ایجنڈے کو پیش کریں گے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ یکم نومبر 2023ء کو مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی نے کام شروع کیا تھا۔ ن لیگ کی جانب سے اپنے منشور کا عنوان ”پاکستان کو سچے منشورسےنوازدو“ رکھا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ کا بیانیہ، ’پاکستان کونوازدو،9مئی والے نہیں 28 مئی والےہیں‘ ہوگا۔منشورکےاعلان سےمتعلق تقریب کےمہمان خصوصی نوازشریف ہوں گے۔ اس کے علاوہ شہبازشریف،مریم نواز،حمزہ شہباز،اسحاق ڈارسمیت دیگر بھی شریک ہوں گے۔ن لیگ کی جانب سے ایس آئی ایف سی سےجڑے پراجیکٹ کو لیک رچلنےکاوعدہ بھی منشور میں شامل ہے۔ منشور میں نوجوانوں کے لئے سب سے زیادہ مراعات دینے کا وعدہ بھی شامل ہے۔ نوجوان نسل کو تعلیمی میدان میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا منشور میں شامل ہوگا۔صحت کے حوالے سے اقدامات کے تحت مفت علاج کی فراہمی پر خصوصی توجہ، خواتین کو معاشی میدان میں خود مختار بنانے کے لئے اقدامات ٓ، کسانوں کی ترقی ملک کی ترقی قرار دینا بھی منشور کا لازمی حصہ ہیں،
    اس کے علاوہ عوام کوریلیف دینےکےشارٹ اورلانگ ٹرم منصوبے ، بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف کےمنصوبےکاوعدہ بھی ن لیگ کے انتخابی منشور میں شامل ہے۔اس کے علاوہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرنا بھی منشور کا حصہ ہے۔ملک میں زرعی ترقی سے متعلق ہائبرڈ بیج کی تیاری کے لیے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے پہل کیے جانا بھی ن لیگ کے منشور کا حصہ بنایا گیا ہے۔