Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی کے گھروں پر پولیس کا دھاوا

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی کے گھروں پر پولیس کا دھاوا

    ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور گھر کی مکمل تلاشی لی جبکہ4 ملازمین حراست میں لے لیے گئے۔پی ٹی آئی کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر پنجاب پولیس کی جانب سے چھاپہ ماراگیا۔ترجمان شاہ محمود قریشی کا دعویٰ ہے کہ پولیس کی جانب سے گھر کی مکمل تلاشی کے بعد 4 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ چھاپے کے وقت زین قریشی اور مہربانو قریشی گھر پر موجود نہیں تھے۔
    تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب ملتان میں مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن سے قبل نامعلوم افراد کا دھاوا۔ نامعلوم افراد کیجانب سے رہائشگاہ سے سائن بورڈ بھی اتار کر لےجانے کی کوشش کی گئی۔ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن سے قبل انکے نواسے ارسلان ہاشمی کو نامعلوم افراد بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں ساتھ لےگئے۔ نامعلوم افراد دو گاڑیوں میں مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ آئے تھے۔رہائشگاہ سے سائن بورڈ بھی اتار کر لے جانے کی کوشش کی گئی جس پر کارکنان نے نامعلوم گاڑی پر جوابی دھاوا بول دیا ۔ اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا انتظامیہ زیادتی کررہی ہے ہیں، اسکے باوجود لوگ آئے ہوئے ہیں، انتظامیہ کو ایسے ہتھکنڈے کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، مخدوم جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا یہاں بچے اکٹھے ہورہے ہیں تو کون سا غیر قانونی کام کررہے ہیں۔

  • اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کردیا

    اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کردیا

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ لوگوں نے پارلیمنٹ میں سیٹیں لینے کے لیے پارٹی کو نقصان پہنچایا، نئے انٹرا پارٹی انتخابات خود کرائیں گے۔اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماﺅں اور کارکنوں نے قومی کانفرنس کی، کانفرنس میں پی ٹی آئی کے مسائل اور بحران کا جائزہ لیا گیا۔قومی کانفرنس میں کہا گیا کہ قرار داد کی صورت میں لائحہ عمل سامنے لارہے ہیں جو الیکشن کمیشن میں دیں گے۔
    کانفرنس میں قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے تمام فنڈز منجمند کیے جائیں، بینکوں کو خط لکھیں گے، انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم ہیں، پی ٹی آئی میں اب کوئی عہدیدار نہیں، عہدے ساتھ نہ لکھیں جائیں، انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم ہونے کے بعد نئے انٹرا پارٹی الیکشن کو یکسر مسترد کردیا، نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے پر بلے کا نشان لینے کی درزخواست دیں گے۔
    پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبرایس بابر کا کہنا تھا کہ بانی ارکان نئے انٹرا پارٹی انتخابات خود کرائیں گے، انٹرا پارٹی کے لیے نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے گا، پی ٹی آئی صوبائی اور مرکزی کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔اکبرایس بابر نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں، لوگوں نے پارلیمنٹ میں سیٹیں لینے کے لیے پارٹی کو نقصان پہنچایا، اب انٹرا پارٹی سمیت دیگر فیصلے الیکشن کمیشن کرے گا، ہم پی ٹی آئی ورکرز کی پارٹی بنائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں قیادت کا فقدان ہے ،قیادت کے حوالے سے خلا کو پر کرنا ہے، ہم ساری پی ٹی آئی کو ساتھ لے کر چلیں گے، ہماری پارٹی میں جمہوریت کی بنیاد کمزور ہے ہم مضبوط کریں گے، 8 لاکھ رجسٹرڈ رکن تھے تو انٹرا پارٹی الیکشن میں صرف 2 درجن لوگ کیوں تھے۔

  • پی ٹی آئی کے امیدوار پی پی کے حق میں دستبردار  ہو  گئے

    پی ٹی آئی کے امیدوار پی پی کے حق میں دستبردار ہو گئے

    حیدرآباد: پی ٹی آئی امیدوار انور جتوئی شرجیل انعام میمن کے حق میں دستبردار ہو گئے جبکہ این اے 218 پر پی ٹی آئی کے امیدوار محرم خان بھی پیپلز پارٹی امیدوار طارق شاہ جاموٹ کے حق میں دستبردار ہو گئے، پی ایس 61 پر انور جتوئی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن کے امیدوار تھے، انور جتوئی اور محرم خان پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے، اس موقع پر محرم خان نے کہا کہ کسی قسم کا کوئی دباو نہیں، خوشی سے پیپلز پارٹی امیدوار کے حق میں دستبردار ہو رہا ہوں، جبکہ انور جتوئی نے کہا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں، اور پیپلز پارٹی امیدوار شرجیل انعام میمن کے حق میں دستبردار ہو رہا ہوں، شرجیل انعام میمن نے محرم خان اور انور جتوئی کا پیپلز پارٹی میں خیرمقدم کیا ، اور کہا کہ بھائیوں کی طرح مل کر عوامی فلاح و بہبود کا کام کریں گے، شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ گلدستہ ہے جس میں ہر طرح کےپھول موجود ہیں،

  • محمد حفیظ نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں شکست کا ذمہ دار کھلاڑیوں کو قرار دیا

    محمد حفیظ نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں شکست کا ذمہ دار کھلاڑیوں کو قرار دیا

    قومی کر کٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے آسٹریلین ٹیسٹ اور نیوزی لینڈ کے T20I میں شکستوں کا ذمہ دار ی کھلاڑیوں پر ڈال دی ، مقامی میڈیا کے مطابق محمد حفیظ نے پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور سے ملاقات کی جب کہ پی سی بی کے سی او او سلمان نسیم بھی موجود تھے۔ حفیظ نے اظہار خیال کیا کہ کھلاڑیوں کی توجہ کھیل پر نہیں تھی، کیونکہ ان کی بنیادی توجہ جاری فرنچائز ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت پر تھی۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ حفیظ کا بطور ڈائریکٹر کردار آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد ختم ہو جائے گا۔ پاکستان کو انڈر 3-0 سے شکست ہوئی جبکہ بلیک کیپس نے گرین انڈر مینز کو 4-1 سے شکست دی۔پروفیسر حفیظ کا 15 دسمبر تک ٹیم کے ساتھ معاہدہ تھا۔یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ اور پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور نے 23 جنوری کو چیئرمین پی سی بی کے اختیارات سنبھالے تھے۔
    بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) وزارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق اور پی سی بی کے آئین کے آرٹیکل 7(2) کے مطابق، الیکشن کمشنر کو چیئرمین پی سی بی کے اختیارات حاصل ہیں۔شاہ خاور گزشتہ 14 ماہ میں پی سی بی کی قیادت کرنے والے پانچویں شخص ہیں۔ ان سے قبل رمیز راجہ، نجم سیٹھی، احمد شہزاد فاروق رانا اور ذکا اشرف بھی بورڈ کے امور کے انچارج رہ چکے ہیں۔

    "

  • اسلام آباد میں عام انتخابات تک  امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد میں عام انتخابات تک امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں عام انتخابات پر امن و امان برقرار رکھنے کےلیے اسلام آباد انتظامیہ کے اقدامات سامنے آ گئے ۔ دارالحکومت میں آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بارودی مواد کے استعمال سے اسٹون کرشنگ سمیت اسپیکر اور ساؤنڈ سسٹم کے بےجا استعمال اور فرقہ واریت پر مبنی تقاریر پر بھی پابندی عائد ہوگی، دارالحکومت کے ریڈ زون سمیت دو اہم شاہراہوں یعنی سری نگر ہائی وے اور جناح ایونیو پر جلسے جلوس پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اسی طرح تھرڈ ایونیو، یونیورسٹی روڈ ، اتا ترک ایونیو، نیو شاہراہ سہر وردی، کنونشن سینٹر اور سری نگر ہائی وے پر 5 سے زائد افراد جمع نہیں ہوسکیں گے۔انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ریڈ زون، کشمیر ہائی وے اور جناح ایونیو پر جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔شہر میں پوسٹرز اور بینرز پر قرآنی آیات اور مقدس کلمات کی چھپائی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ وال چاکنگ، پمفلٹ کی تقسیم پر بھی پابندی ہوگی۔

  • آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کا افتتاح کردیا

    آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کا افتتاح کردیا

    کاش ہماری سیاست دانوں میں بھی ایسیا جزبہ ہوتا جو سپورٹس مین میں ہے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کا افتتاح کردیا۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا ہے کہ نہ تیرا، نہ میرا، ہم سب کا پاکستان، کھیل لوگوں کو جوڑتے ہیں، انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیتی ہے، کرکٹ پاکستانیوں کے خون میں دوڑتی ہے، سندھ میں ٹیلنٹ کی کوٸی کمی نہیں ہے، کاش سیاست میں اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی تو ہمارا ملک بھی ترقی کرتا۔


    کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، سندھ دھرتی کے نوجوان بہت کچھ کرسکتے ہیں، بہت خوشی ہے کہ سندھ میں اس لیگ کا انعقاد ہورہا ہے، اس بار پاکستان کی عوام صحیح لوگوں کا انتخاب کریں گے۔رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سندھ کے لوگوں کے لیے یہ کام کررہی ہے، میری نیک تمنا ئیں تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں، اس بار پاکستان کی عوام نئی سوچ کا انتخاب کریں گے۔

  • خصوصی سرمایہ کاری کونسل ایس آئی ایف سی  کی8 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

    خصوصی سرمایہ کاری کونسل ایس آئی ایف سی کی8 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

    خصوصی سرمایہ کاری کونسل ایس آئی ایف سی کی8 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کی 8ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا دوسرا سیشن باقی وزارتوں کے ایجنڈا پوائنٹس پر غور کرنے کے لیے 25 جنوری 2024ء کو بلایا گیا تھا، اجلاس کی صدارت وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی
    اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سطحی سرکاری حکام کی بھی شرکت کی،متعلقہ وزارتوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت ایس آئی ایف سی کے تحت سیکٹورل پراجیکٹس اور پالیسی سطح کےاقدامات پر پیشرفت پیش کی اور مستقبل کی کاوشوں کو آگے بڑھانے کے لیے تفصیلی لائحہ عمل پیش کیا گیا،
    کمیٹی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کیلئے تنازعات کے حل کے فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا جو ایک اہم پالیسی سطح کا اقدام ہے.کمیٹی نے انسانی وسائل کی ترقی اور میگا انفراسٹرکچر پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا کمیٹی نے مختلف سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ بین الاقوامی معیارکے مطابق بہتررابطہ سازی، ضروری سروسز اور اچھی تربیت یافتہ لیبر فورس کے ذریعے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کو تیز کریں ،آخر میں کمیٹی نے مختلف شعبوں کے پہلوؤں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مکمل بحث کی اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف پالیسی سطح کے اقدامات کی سفارش کی،

  • سابق وزیر اعلی پنجاب ،صنم جاوید اور شوکت بسراکے  کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستوں کی سماعت مقرر

    سابق وزیر اعلی پنجاب ،صنم جاوید اور شوکت بسراکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستوں کی سماعت مقرر

    سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے جمعے کے روز مقرر کی۔
    جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کل پرویز الہٰی کی اپیل پر سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کے وکلاء کو نوٹس جاری کردیا۔
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی، پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار صنم جاوید اور شوکت بسرا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی نے درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچز تشکیل دے دیے۔
    سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کے وکلاء کو نوٹس جاری کردیا۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار صنم جاوید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردیں۔جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کل اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عرفان سعادت بھی بینچ میں شامل ہیں۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے صنم جاوید کے وکلاء کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ صنم جاوید نے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے سے کاغذات جمع کرائے تھے، ریٹرننگ افسر نے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کردیے تھے، جس کے بعد الیکشن ٹربیونل اور ہائیکورٹ نے بھی فیصلہ برقرار رکھا تھا۔اس سے قبل پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار صنم جاوید نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا صنم جاوید نے لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن ٹربیونل کی جانب سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھی۔
    پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت بسرا نے بھی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، اپیلوں میں ٹربیونلز کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

  • اسلام آباد میں 24 تھانے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ،جبکہ سستا بازار 5 دن لگانے پر غور

    اسلام آباد میں 24 تھانے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ،جبکہ سستا بازار 5 دن لگانے پر غور

    نگران وزیرداخلہ گوہراعجاز کی زیرصدارت اجلاس ہوا ،آئی جی اسلام آباد سےتھانوں کی رپورٹ طلب کرلی ۔ نگران وزیرداخلہ گوہراعجاز نے اسلام آباد کے24 تھانوں کی اپ گریڈیشن کاحکم دیدیا۔ گوہراعجاز نے اسلام آباد میں سستے بازاروں کی رپورٹ بھی طلب کرلی ۔اسلام آباد میں مہنگائی کو کم کرنے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کرنے کا بھی حکم دیدیا۔ اس کے لئے انہوں نے سستا بازار ہفتے میں 5 دن لگانے پر غور کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ،
    نگران وزیرداخلہ گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تھانوں کا دورہ کروں گا ۔اسلام آباد کے 24 تھانوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے تھانے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ماڈل نظر آنے چاہئیں۔شہریوں کو 24گھنٹے سہولیات دی جائیں گی۔چیف کمشنر اسلام آباد سے وفاقی دارالحکومت میں دستیاب سہولتوں پر رپورٹ طلب کرلی۔گوہراعجازکاکہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرے۔ اسلام آباد کے شہریوں کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پورے ہفتے کھلے رہیں گے۔

  • اسلام آباد پمز ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر نے نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا

    اسلام آباد پمز ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر نے نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا

    پمز ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نوجوان کو لے کر مبینہ طور پر فرار ہو گئی، پولیس نے نوجوان کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم لیڈی ڈاکٹر کے خلاف درج کر لیا ، ایف آئی آر کے مطابق
    آزاد کشمیر کا رہائشی بلال میڈسن لینے کزن کے ہمراہ پمز ہسپتال آیا تھا، پمز ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر الگ سے بات کرنے کے بہانے بلال کو ہسپتال کے گیٹ پر لے گئی ، ایف آئی آر کے مطابق آدھا گھنٹہ گفتگو کے بعد نامعلوم کار سوار کی مدد سے بلال کو اغواء کرکے فرار ہوگئی، کراچی کمپنی پولیس نے اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کر دی ، پولیس کے مطابق اغواء ہونے والا بائیس سالہ نوجوان بلال آزاد کشمیر کا رہائشی تھا،پولیس نے بتایا کہ نوجوان غیر ملکی کمپنی میں بطور ڈرلر آپریٹر کام کرتا تھا ، واقعہ کے متعلق تحقیقات جاری ہیں نوجوان کا سراغ لگا لیا جائے گا ،