Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پی ٹی آئی کو  اب بھی یہودی لابی سپورٹ کر رہی ہے،مولانا فضل الرحمن

    پی ٹی آئی کو اب بھی یہودی لابی سپورٹ کر رہی ہے،مولانا فضل الرحمن

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے خاندان کے ساتھ بھی مظالم کیے گئے، پی ٹی آئی نے لفاظی کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہ مغرب میں یہودی لابی اب بھی بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا، مغرب کی نوکری کرو لیکن پاکستان کے مفادات تو نہ بیچو۔جھوٹ بولتے ہیں کہ یہ پاکستان کے لیےکھڑا ہے،یہ پاکستان کے خلاف کھڑا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ بانی تحریک انصاف کہتا تھا ووٹ بعد میں ہے قانون کی اہمیت پہلے ہے۔ اور اب ووٹ کی اہمیت پہلے اور قانون کی اہمیت بعد میں کیسے ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان پڑوسی ہیں،اب بھی وقت ہےہم کوئی منفی اقدامات نہ کریں۔

  • رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات  کم

    رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات کم

    ا دارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال دسمبر میں ٹیکسٹائل برآمدات تقریباً ایک ارب چالیس کروڑ رہیں، جو نومبر سے 6 فیصد اور دسمبر 2022 کے مقابلے 3 اعشاریہ 3 فیصد زائد رہیں۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات 5 فیصد کم ہوئی ہیں۔ دسمبر اعداد شامل کرنے کے بعد مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں میں ٹیکسٹائل برآمدات 5 فیصد کم ہوکر 8 ارب 28 کروڑ ڈالر رہیں۔ مالی سال 2023 کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات 8 ارب 71 کروڑ ڈالر تھیں۔
    پہلی ششماہی میں تیار ملبوسات کی برآمدات 9 فیصد کم ہوکر ایک ارب 66 کروڑ اور بیڈ ویئر ایکسپورٹس 4 فیصد کم ہوکر ایک ارب 37 کروڑ ڈالر رہیں۔رواں سال 6 مہینوں میں ٹیکسٹائل نٹ ویئر کی برآمدات 11 فیصد کم ہوکر 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔ 6 مہینوں میں کاٹن یارن کی برآمدات 54 فیصد بڑھ کر 59 کروڑ ڈالر رہیں۔

  • خواتین کا امپائرنگ کے میدان میں آنا خوش آئند ہے،پی سی بی

    خواتین کا امپائرنگ کے میدان میں آنا خوش آئند ہے،پی سی بی

    پی سی بی نے ویمنز پینل آف امپائر کے لیے ریٹینرز متعارف کرادیے، پینل میں شامل تمام ساتوں خواتین امپائرز کو ماہانہ 32 ہزار روپے ملیں گے، پی سی بی کے مطابق پی سی بی ریٹینرز کے علاوہ میچ آفیشلز کو میچ فیس، یومیہ الاؤنس،رہائش سمیت مختلف الاؤنسزدےگا، اسکے علاوہ پی سی بی نے حال ہی میں چار روزہ خواتین امپائرز انڈ کشن کورس کا انعقاد کیا تھا، خواتین امپائرز انڈ کشن کورس میں ندا ڈارسمیت 13 شرکاء نے شرکت کی تھی، سینئر منیجرامپائرز اور ریفریز پی سی بی بلال قریشی نے کہا کہ خواتین کو امپائرنگ کے میدان میں آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا خوش آئند ہے، پی سی بی خواتین کو اس شعبے میں آنے ترقی کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔ پی سی بی ویمنز پینل آف امپائرز میں عافیہ امین،حمیرا فرح ۔نازیہ نذیر۔ رفعت مصطفیٰ۔ صباحت رشید ۔ سلیمہ امتیاز اور شکیلہ رفیق شامل ہے،

  • پیازکی فی کلو قیمت کی ٹرپل سینچری مکمل

    پیازکی فی کلو قیمت کی ٹرپل سینچری مکمل

    شہری مہنگا ترین پیاز خریدنے پر مجبور ہوگئے۔ادارہ شماریات کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی ہے، اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا پیاز خریدنے پر مجبور ہوگئے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پیاز کی فی کلو قیمت 320 روپے تک ہوگئی ، راولپنڈی 310 اورسیالکوٹ میں پیاز کی فی کلو قیمت270 روپے تک ہے ، پشاور 280 روپے اورخضدار میں پیاز کی فی کلو قیمت 250 روپے تک ہوگئی جبکہ کراچی,لاہور اورگوجرانوالہ میں پیاز کی فی کلوقیمت 240 روپے تک ہے ۔فیصل آباد, سرگودھا, ملتان, بہاولپور میں پیاز کی فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی ،کوئٹہ,سکھر اورلاڑکانہ میں بھی پیاز کی فی کلو قیمت220 روپے تک ہے اور حیدرآباد اور بنوں میں پیاز 200 روپے تک فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

  • پی ایم ایل این کے سابق رہنما  سردار مہتاب عباسی نے پی ٹی آئی کارکن کی حمایت کا اعلان کر دیا

    پی ایم ایل این کے سابق رہنما سردار مہتاب عباسی نے پی ٹی آئی کارکن کی حمایت کا اعلان کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما سابق وزیر اعلی مہتاب احمد خان نے این اے 17 میں اپنے 35 سال کے حریف سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کے بیٹے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 17 کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما سابق وزیراعلی سردار مہتاب احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علی خان جدون کی حمایت کردی۔سردار مہتاب احمد خان این اے 16 ایبٹ آباد 1 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ ایبٹ آباد کے صوبائی حلقوں سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف آزاد حیثیت سے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے ہوئے ہیں۔سردار مہتاب احمد خان حلقہ این اے 16 سے سابق ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی جو پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہیں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔سردار مہتاب احمد خان کی وجہ سے مسلم لیگ نون کے امیدواروں کو کافی نقصان ہوگا۔

  • پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت

    پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت

    پاک ایران سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کی وجہ سے پاکستانی ایئرلائنز کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔ یورپ اور سنٹرل ایشیا سے آنے والی پی آئی اے سمیت تمام ملکی ایئرلائنز کو مسقط کے فضائی روٹ سے بحیرہ عرب کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازوں کو بھی ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا گیا ہے ۔یورپ اور ترکیہ سمیت مغربی ممالک سے پاکستان آنے جانے والی پروازوں کو بھی ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔سی اے اے ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان سے مغرب کی جانب جانے والی پاکستانی ایئرلائنز ایران کی بجائے اب مسقط عمان کی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ پی آئی اے کی جن پروازوں کیلئے عمان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں وہ فی الحال ایرانی حدود استعمال کر سکتی ہیں۔ادھر ایران ایوی ایشن نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو نوٹم جاری کرکے اپنی فضائی حدود میں بعض فضائی روٹس کو کمرشل ایئرلائنز کی پروازوں کیلئے بند کرد یا ہے۔

  • ایس ایس جی سی کی چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے خلاف مہم بدنیتی پر مبنی ہے

    ایس ایس جی سی کی چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے خلاف مہم بدنیتی پر مبنی ہے

    پیٹرولیم ڈویژن کی سوئی سدرن گیس کمپنی اور اس کے بورڈ سے متعلق خبروں کی وضاحت آگئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سندھ میں غیر حساب شدہ گیس 15 فیصد سے کم کر کے 7 فیصد تک کردی گئی ہے، نئی ایمپلائمنٹ ہینڈ بک بورڈ کی نگرانی میں تیار کی گئی ہے جس پر عمل درآمد جاری ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ایس ایس جی سی کی چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے خلاف مہم بدنیتی پر مبنی ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز شمشاد اختر کی قیادت میں ایس ایس جی سی نے اہم سنگ میل حاصل کیے۔ بورڈ نے بجٹ کے نظام، آڈٹ، مالیات کی حکمت عملی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق حکومت نے شمشاد اختر کو بطور چیئرپرسن بی او ڈی ایک اور مدت کےلیے نامزد کیا ہے، جس کےلیے انتخابات ہوں گے۔ پیٹرولیم ڈویژن تمام قانونی، مالیاتی معاملات میں ایس ایس جی سی بورڈ اور چیئرپرسن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

  • ایران پاکستان کے حالات پر ملکی سیاست دانوں کی کیا رائے ہے؟

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی سے داعش کو فائدہ ہوگا، پاکستان اور ایران کے تعلقات بہتری کی طرف جا رہے تھے، ایسے وقت میں ایران کے اس حملے پر حیرانی ہوئی، پاکستان اور ایران مل کر مذاکرات سے مسئلہ حل کر سکتے ہیں، ثالثی کی ضرورت نہیں، ضروری ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے سیکیورٹی تحفظات کو سنیں۔جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ شروع ایران نے کیا ہے، ایران کی حرکت پر حیرت ہوئی اور صدمہ ہوا، ایران کے میزائل حملے میں دو معصوم بچے شہید ہوئے، پاکستان نے تمام عمل میں صبر اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان ایران میں کشیدگی کا نقصان امت مسلمہ کو ہے، پاکستان ایران میں کشیدگی کا فائدہ اسرائیل بھارت امریکا کو ہوگا۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایران کو جواب دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا لیکن اب دونوں ممالک کو مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، مذاکرات نہیں کیے گئے تو اس کا فائدہ اسرائیل، بھارت اور امریکا اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے حملے نے غزہ کی صورتحال پر یکجہتی میں دراڑ ڈالی، ہمارا خیال تھا کہ شام تک شاید ایران اپنی حرکت پر معذرت کرلے گا، امریکا نے جب سلالہ پر حملہ کیا تو ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ معافی مانگیں۔ جبکہ پی ٹی آئی کے سینٹر ولید اقبال نے کہا کہ پاکستان نے حساب چکا دیا، اب ہمیں امن کو مقدم رکھنا چاہیے، بین الاقوامی ایسے پلیئرز ہیں جو چاہیں گے پاکستان ایران میں کشیدگی رہے، ہمیں ان قوتوں کے ہاتھ میں نہیں کھیلنا چاہیے امن بحال رکھنا چاہیے، چین نے معاملے پر جس طرح بیان دیا ہے اس پر سوچنا چاہیے۔

  • مرتضی سولنگی  کا سند ھ کے   نگران صوبائی وزیر سے ملاقات

    مرتضی سولنگی کا سند ھ کے نگران صوبائی وزیر سے ملاقات

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور نگران صوبائی وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ کے مابین ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان قریبی تعاون، عام انتخابات کے انتظامات، صحافیوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ صوبہ سندھ کو پُرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، اس مو قع پر سیکرٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمان میمن اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد سلیم خان بھی موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے نگران وفاقی وزیر کو صوبہ میں انتخابات کے انعقاد کے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ عام انتخابات کے لئے ضروری فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

  • پی ایس ایل 9:  ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی  پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر

    پی ایس ایل 9: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر

    پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے لیے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ وہ ڈیرن سیمی کو پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان سپر لیگ کی ابتدا ہی سے ڈیرن سیمی پشاور زلمی ٹیم اور فیملی کا اہم ترین حصہ ہیں اور پاکستان اور زلمی فینز کے پسندیدہ ہیں۔


    دوسری جانب ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے پشاور زلمی فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہے ، پشاور زلمی ٹیم میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہے ، بطور کپتان پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل 2 کا ٹائٹل جیتنا یادگار لمحات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن 9 میں ایک بار پھر پشاور زلمی کو ٹرافی جتوانے کی کوشش کروں گا۔