راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے 9 مئی مقدمات میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سانحہ 9 مئی سے متعلق درج 12 مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز آصف نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد تمام تھانوں کی تفتیشی ٹیمیں ایک ساتھ ہی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش کرسکیں گی۔عدالت نے حکم دیا کہ بانی چییرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے باہر نہیں لے جایا جاسکے گا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے 11 جنوری کو مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ مقدمے کی اگلی سماعت 11 جنوری کو صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہی ہوگی۔
Author: صدف ابرار
-

انسداد دہشتگردی عدالت، سابق چیئرمین عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-

برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقاتیں،اعلامیہ جاری
پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین ،منتہا اشرف بھی موجودتھے۔ برطانوی ہائی کمیشن نے ہائی کمشنر جین میریٹ کی پاکستانی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں بارے اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کی، ہائی کمشنر نے کراچی میں پی پی پی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم پاکستان کے لیڈروں سے بھی ملاقات کی۔جین میریٹ لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے بھی ملیں، ہائی کمشنر نے پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے بھی ملاقات کی۔برطانوی ہائی کمشنر آئندہ ایام میں آئی پی پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملیں گی۔اعلامیہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر بات کی، ملاقاتوں میں معاشی تعلقات اور بروقت پُرامن انتخابات کے انعقاد کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں ممالک کے درمیان ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ -

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے حوالدار محمد ظاہر کی نماز جنازہ ادا
شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز شہید ہونے والے حوالدار محمد ظاہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے حوالدار محمد ظاہر کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد مردان سے تعلق رکھنے والے شہید حوالدار محمد ظاہر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے شرکت کی پاک فوج کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار محمد ظاہر شہید ہوگئے تھے، جب کہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
واقعہ کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا تھا کہ ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار محمد ظاہر شہید ہوگئے، 41 سالہ شہید ضلع مردان کے رہائشی ہیں، جس نے بہادری سے لڑنے کے بعد شہادت کو گلے لگا لیا۔ -

مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری
جعل سازی کے مقدمے میں مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے.جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔ لاہور کی ایک عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اینٹی کرپشن کی طرف سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم مونس الہٰی شامل تفتیش نہیں ہوا، خود کو روپوش کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ مونس الہٰی اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اور گزشتہ سال ان کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ ہوا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کیے تھے۔ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی تھیں اور گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہوگیا تھا۔
-

توشہ خانہ کیس میں میرے خلاف ایک آفس بوائے کو وعدہ معاف گواہ بنایا گیا۔ عمران خان
راولپنڈی میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے تاحیات نااہلی کو ختم کرنے کے فیصلے سے متعلق سوال کے جواب میں جواب دینے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں میرے خلاف ایک آفس بوائے کو وعدہ معاف گواہ بنایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے سوال اٹھایا کہ کیا میں آفس بوائے کے ذریعے اربوں روپے کی کرپشن کروں گا؟
صحافی نے سوال کیا کہ تاحیات نااہلی ختم ہونے سے ہوسکتا ہے مستقبل میں آپ کو بھی فائدہ ہو جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔صحافی نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی ختم کردی ہے اس پر کیا کہیں گے؟ جس کے جواب میں عمران خان کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات نہیں کروں گا۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرے مخالفین پر جو کیس بنائے گئے تھے وہ ہم نے نہیں بنائے، پہلے کے بنے ہوئے تھے۔ جب ان سے شیخ رشید کے خلاف امیدوار کھڑا کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ فیصلہ ہماری سیاسی ٹیم کرے گی کہ کون سا امیدوار کہاں کھڑا کرنا ہے۔ -

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد
راولپنڈی کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ توشہ خانہ ریفرنس میں سماعت11 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ نیب حکام 11 جنوری کو توشہ خانہ ریفرنس میں 12 گواہان کو پیش کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 20 گواہ پیش کرے گا۔ تحائف کا پرائیویٹ طور پر تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی بطور وعدہ معاف گواہ پیش ہوں گے۔دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردِ جرم کےلیے 17 جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔گواہان کی فہرست میں ایک اور وعدہ معاف گواہ بھی شامل ہے۔ سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری اور ڈپٹی ایم ایس بھی گواہان میں شامل ہیں۔ ڈپٹی قونصلیٹ جنرل دبئی رحیم اللّٰہ، توشہ خانہ کے سیکشن افسران بھی گواہی دیں گے۔پی ایم آفس کے اسسٹنٹ سیکریٹری پروٹوکول زاہد سرفراز بھی نیب کے گواہ ہوں گے۔
-

پاکستان 21 ہزار حج کوٹہ سعودی حکومت کو واپس کرے گا
وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 21 ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کی تیاریاں شروع کردیں جبکہ دوسری طرف سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی سے محروم رہنے والے 5 ہزار 600 عازمین حج کے لیے حکومت کی طرف سے ڈالرز دینے سے انکار کے بعد انہیں حج پر نہیں بھجوایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورکو سرکاری اسپانسر شپ حج سکیم میں 25 ہزار کے کوٹے پر صرف 4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، 21 ہزار سے زائد خالی رہ جانے والا کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا جائے گا۔دوسری طرف آئندہ برس کے لئے حج قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے 5ہزار 633 درخواست دہندہ کو بچ جانے والے کوٹہ پر ایڈجسٹ کرنے کی بجائے رقم واپس کر دی گئی۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپانسرشپ اسکیم میں کم درخواستوں کی وجہ سے توقع سے کم ڈالر موصول ہوئے ہیں۔وزارت مذہبی امور نے حکومت سے رابطہ کیا کہ بچ جانے والے کوٹہ میں ناکام درخواست گزاروں کو ایڈجسٹ کردیا جائے لیکن حکومت نے پہلے سے مختص ڈالرز کے علاوہ مزید ڈالرز دینے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے کوٹہ واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت کو ریگولر حج سکیم میں 63 ہزار 805کے کوٹہ پر 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، اس پر قرعہ اندازی میں رہ جانے والے 5633 درخواست گزاروں کو ان کی جمع کرائی گئیں رقوم جو 6ارب روپے بنتی تھیں واپس کردی گئی تھیں۔
-

فواد چودھری حلقہ این اے 60 اور 61 کے لئے نا اہل قرار
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کو الیکشن ٹربیونل میں پیش کر دیا گیا۔ الیکشن ٹربیونل کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے فواد چودھری کو آج طلب کر رکھا تھا، عدالت طلبی کے بعد فواد چودھری کی الیکشن ٹربیونل میں حاضری لگائی گئی، فواد چودھری کو سخت سیکیورٹی حصار میں الیکشن ٹربیونل میں پیش کیا گیا۔ے واضح رہے کہ فواد چودھری کے حلقہ این اے 60 اور 61 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج ہوئی تھی۔دوران سماعت ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے فواد چوہدری کی اپیل خارج کر دی۔احتساب عدالت میں فواد چوہدری کی پیشی کے موقع پر صحافی نے فواد چوہدری سے بانی پی ٹی آئی کے غیر جریدے میں لکھے گئے کالم سے متعلق سوال کیا۔ کہ کیا بانی پی ٹی آئی دی اکانومسٹ میں کالم لکھنے کی بات درست ہے؟اس پر سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے کنفرم نہیں ہے لیکن ہوسکتا ہے کہ دوران سماعت انہوں نے اپنے وکلاء کو کالم کے نوٹس دے دیے ہوں، یقیناً انہوں نے لکھوایا ہوگا۔اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے حکام کو کوئی دھمکی نہیں دی۔
-

میڈیا انتخابات سے متعلق خبروں پر الیکشن کمیشن کا موقف لے، مرتضی سولنگی
نجی ٹی پر الیکشن کمیشن کے حوالے سے غلط معلومات نشر کرنے پر نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ میڈیا حقائق کی جانچ پڑتال کیلئے انتخابات سے متعلق خبروں پر الیکشن کمیشن کا موقف لے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ حقائق پیش کرے اورکسی بھی شک و شبے کی صورت میں اسے الیکشن کمیشن سے خبر کی تصدیق کرنی چاہیے۔
حقائق پر چلیں۔اگر شبہ ہو تو تصدیق کریں۔ انتخابات سے متعلق تمام خبروں پر الیکشن کمیشن کا موقف ضرور معلوم کریں۔
شکریہ۔ pic.twitter.com/I7v7E5nTE8— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) January 8, 2024
بیان میں کہا گیا کہ حقیقت یہ ہے کہ پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرست انتخابات سے پندرہ روز قبل شائع کی جاتی ہے جس کے بعد ووٹر اپنے بلاک کوڈ، حلقہ نمبر، پولنگ سٹیشن اور دیگر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس وقت حلقوں کے پولنگ سٹیشنز کی ابتدائی فہرست شائع کردی گئی ہے اور ووٹرز اس حوالے سے اپنے اعتراضات اور تجاویز ڈسٹرک ریٹرننگ افسر کو جمعرات تک جمع کراسکتے ہیں۔ڈسٹرک ریٹرننگ افسر اس ماہ کی سترہ تاریخ تک معاملہ کا فیصلہ کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرست انتخابات سے پندرہ روز قبل شائع کی جائے گی۔ ووٹرز کے کوائف حتمی فہرستوں کے شائع ہونے کے بعد ایس ایم ایس سروس 8300 پر دستیاب ہونگے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے خواہشمند افراد متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے انتخابی فہرستوں کے بارے میں معلومات لے سکتے ہیں۔ -

باجوڑ دھماکے میں زخمی اہلکار شہید،تعداد 6 ہوگئی
باجوڑ میں ہوئے بم دھماکے میں زخمی اہلکار پشاور اسپتال میں دم توڑ گیا، شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی۔باجوڑ میں پولیس وین پر بم دھماکے میں 28 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ماموند کے علاقہ بیلوٹ فرش کے مقام پولیس گاڑی پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے پیر کی صبح بم دھماکا ہوا۔پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے جا رہے تھے، جاں بحق ہونے و الے اہل کاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن سول کالونی خار میں ادا کی گئی۔