Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • محمد رضوان  پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر

    محمد رضوان پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔ان کی پہلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی کے نائب کے طور پر کام کرنا ہوگی۔ محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان مینز T20I ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر نامزد ہونا اعزاز کی بات ہے۔ مجھے یہ ذمہ داری سونپنے پر میں پی سی بی کا شکر گزار ہوں۔ میں ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کے لیے کپتان، کوچنگ اسٹاف اور اپنے ساتھی ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
    محمد رضوان نے 85 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 2797 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اسٹمپ کے پیچھے رضوان نے 41 کیچز اور 11 اسٹمپنگز لیے ہیں۔پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 21 جنوری تک آکلینڈ، ہیملٹن، ڈیونیڈن اور کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین، بابر اعظم، صائم ایوب، رضوان، عامر جمال، اور محمد وسیم جونیئر پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے پانچ دیگر ارکان کے دستے کے ساتھ پیر کو سڈنی سے آکلینڈ پہنچے۔
    مکمل سکواڈ: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر) عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان

    مکمل شیڈول:

    پہلا T20 – 12 جنوری 2024 ایڈن پارک، آکلینڈ میں

    دوسرا T20 – 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں

    تیسرا T20 – 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں

    چوتھا ٹی 20 – 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ

    5واں T20 – 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ

  • جے یو آئی ف  نے خیبرپختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیے

    جے یو آئی ف نے خیبرپختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیے

    جمعیت علماء اسلام نے خیبر پختونخوا میں قومی اور صوبائی سیٹوں پر ٹکٹ جاری کر دیئے،

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان خود ڈیرہ اسماعیل خان سے امیدوار ہونگے ،مولانا فضل الرحمان کے دو صاحبزادے بھی الیکشن لڑیں گے ،مولانا اسعد محمود این اے 43 ٹانک سے امیدوار ہونگے جبکہ مولانا اسجد محمود کو این اے 41 لکی مروت سے ٹکٹ جاری کردیا گیا۔سابق ڈپٹی سپیکر زاہد خان درانی این اے 39بنوں سے الیکشن لڑیں گے ،کرک اے شاہ عبدالعزیز، ہنگو سے مولانا عبید اللہ، کوہاٹ سے گوربنگش امیدوار ہونگے ،نوشہرہ سے پرویزخان خٹک ، چارسدہ سے مولانا گوہر شاہ اور مفتی گوہر علی امیدوار ہونگے ،مردان سے اعظم خان ،قاری نیاز علی اور کلیم اللہ امیدوار ہونگے ۔پشاور سے نور عالم خان ، عرفان اللہ شاہ ، ناصر خان ، سعیدجان اور حسین احمد ،صوابی سے مولانا فضل علی اور عبدالرحیم ،ہری پورسے محمد ایوب ،ایبٹ آباد سے عدنان اور احمد نصیر جے یو آئی امیدوار ہونگے۔دیر لوئر سے محمد شیر اور سراج الدین دیر بالا سے محمد نبی شاہ امیدوار نامز دکئے گئے ہیں،سوات سے عبد الغفور ، قیصر خان اور رحیم اللہ کو ٹکٹ جاری کردی گی،جے یو آئی نے کوہستان چترال اور شانگلہ سے ابھی ٹکٹ کا فیصلہ نہیں کیا۔جے یو آئی کے مطابق مانسہرہ سے کفایت اللہ اور سردار وقار الملک امیدوار ہونگے،بٹگرام سے قاری یوسف ، بونیر اے ولی الرحمان اور ملاکنڈ سے مفتی کفایت اللہ کو ٹکٹ جاری کردی گیا۔دوسری جانب جے یو آئی خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کی کئی نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دیئے گئے،اکرم خان درانی بنوں کی دو نشستوں پر امیدوار نامزد کئے گئے ہیں،بنوں سے عدنان خان اور شیراعظم وزیر کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا گیا،کرک سے میاں نثار اور عماد اعظم امیدوار ہونگے۔مانسہرہ اور ایبٹ آباد سے خواتین بھی جنرل نشستوں پر امیدوار ہونگی،پی کے 36مانسہرہ سے صائمہ بی بی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے،پی کے 43 ایبٹ آباد اے بصیرت ارباب عباسی اور پی کے 44 سے عائشہ حمید اللہ امیدوار نامزد کی گئی ہیں،پی کے 48 ہری پور اے رقیہ بی بی کو جے یو آئی کا ٹکٹ جاری کردیاگیا،صوابی اے نورالاسلام اور غفور جدون امیدوار نامزد کئے گئے ہیں،مردان سے حافظ اختر علی ، عدنام خان عبید اللہ کو ٹکٹ جاری کیا گیاہے۔

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

    خواجہ سراؤں نے بھی خود کو بطور ووٹرز رجسٹرڈ کرالیا

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    خیبرپختونخوا کے خواجہ سراوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل

    خواجہ سراؤں سمیت ڈانس،موسیقی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی 

    اسی طرح چارسدہ سے ارشد عبداللہ ، الٰہی جان اور محمد احمد کو ٹکٹ جاری کیا گیاہے،مولانا عطاالحق درویش پی کے 79 سے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں،مولانا امان اللہ حقانی کو پی کے 80 کا ٹکٹ جاری کیا گیاہے،ارباب فاروق ، صدیق پراچہ اور عمر خان بھی پشاورسے جے یو آئی کے امیدوار ہونگے ،نوشہرہ سے سابق وزیر داخلہ پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے کو جے یو آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے،لیاقت خان پی کے 87، احد خٹک پی کے 88 سے امیدوار ہونگے۔ لکی مروت سے منور خان اور ٹانک سے محمود احمد امیدوار ہونگے ،چترال سے مولانا ہدایت الرحمان صوبائی اسمبلی کے امیدوارنامزد کئے گئے ہیں،سوات سے بخت زادہ، سید قمر ،ثنااللہ ، حجت اللہ امیدوار نامزدکئے گئے ہیں،شاہی نواب ،حاجی ممتاز حفیظ الرحمان اور امجد علی کو بھی ٹکٹ جاری کردیاگیا،ان کے علاوہ دیر بالا سے گل نور شاہ ، عزیزالرحمان،احسان اللہ ، جے یو آئی کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں،دیر لوئر سے فرید اللہ ،عمران خان ، محمد نبی شاہ کوبھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
    jui

    صحافی محمد فہیم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے عمران خان اور ذوالفقار علی بھٹو کو عام انتخابات کیلئے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کردئے،پی کے 15 لوئر دیر سے عمران خان اور نوشہرہ کے حلقے پی کے 89 سے ذوالفقار علی بھٹو جمعیت کے امیدوارہونگے

     

  • مجھے پارٹیاں بدلنے کا طعنہ دینے والا میرا بھائی بتائے کہ اس نے خود کتنی پارٹیاں بدلی، لیاقت خٹک

    مجھے پارٹیاں بدلنے کا طعنہ دینے والا میرا بھائی بتائے کہ اس نے خود کتنی پارٹیاں بدلی، لیاقت خٹک

    مجھے پارٹیاں بدلنے کا طعنہ دینے والا میرا سگا بھائی پرویز خٹک بتائے تم نے اقتدار کے لئے کتنی پارٹیاں بدلیں، مجھے تو پارٹیاں بدلنے پر تم نے مجبور کیا، پرویز خٹک اپنے بھائی کا اپنا نہ بن سکا وہ کسی اور کیا بھلا چاہے گا۔پی ٹی آئی پی کے سربراہ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک بتائیں اقتدار حاصل کرنے کے لئے کتنی پارٹیاں بدلیں، وہ اپنے بھائی کا نہ بن سکا کسی اور کا کیا بھلا چاہے گا۔نوشہرہ مانکی شریف میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی کے 89 سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار لیاقت خٹک نے اپنے بھائی پرویز خان خٹک کی سیاست کا پوسٹ مارٹم کر دیا۔لیاقت خان خٹک کا کہنا تھا کہ سب کو برا کہنے والے میرے بھائی پرویز خٹک کے دعوؤں سے تو ایسا معلوم ہورہا ہے کہ وہ کل یہ بھی دعویٰ کرے گا کہ پاکستان قائد اعظم نے نہیں میں نے بنایا ہے۔لیاقت خٹک کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کو انتخابات کے دنوں میں اپنا حجرہ یاد آجاتا ہے، مانکی شریف کے لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ اس کا حجرہ پہلے کبھی کھلا دیکھا ہے۔ واضح رہے کہ لیاقت خٹک سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک کے چھوٹے بھائی ہیں اور وہ جمعیت علماء اسلام کے ٹکٹ سے پی کے 89 کے حلقہ سے امیدوار ہیں۔

  • پاکستان کو "خصوصی تشویش کا ملک” قرار دینے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان کو "خصوصی تشویش کا ملک” قرار دینے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے "خصوصی تشویش کا ملک” قرار دینے کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خصوصی تشویش کا ملک قرار دینے کی بات پر شدید مایوسی ہوئی ہے ۔ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی بھرپور روایت ہے پاکستان نے آئین کے مطابق مذہبی آزادی کو فروغ دینے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ مذہبی عدم برداشت، زینو فوبیا اور اسلامو فوبیا کا مقابلہ باہمی افہام و تفہیم اور جتماعی کوششوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے اسی جذبے کے ساتھ پاکستان نے دو طرفہ طور پر امریکہ کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے پاکستان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے نامزدگی کے بارے میں اپنے تحفظات سے امریکہ کو آگاہ کر رہا ہے۔ پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کو ایک بار پھر نامزد فہرست سے خارج کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس طرح کے امتیازی، یکطرفہ اقدامات نقصان دہ ہیں ایسے اقدامات عالمی سطح پر مذہبی آزادی کو آگے بڑھانے کے ہمارے مشترکہ مقصد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

  • بدامنی کا علاج ملک میں مضبوط حکومت کا قیام ہے، سراج الحق

    بدامنی کا علاج ملک میں مضبوط حکومت کا قیام ہے، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جن پارٹیوں کے اندر جمہوریت نہیں وہ ملک میں جمہوری استحکام نہیں چاہتیں، بعض سیاسی پارٹیاں بھی الیکشن ملتوی کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ کہ بعض سیاسی پارٹیاں الیکشن نتائج سے متعلق بھی این آر او کے انتظار میں ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے مضبوط اور مستحکم حکومت کا قیام ضروری ہے، عدلیہ وقار کی بحالی کے لیے آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائے۔سراج الحق نے کہا کہ ملک کی عدالتوں میں کمزور کے لیے انصاف نہیں، جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ثمرباغ دیرپائن میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 6 میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی سے حلقہ پی کے 16 اور 17 کے امیدواران اعزاز الملک افکاری اور سعید گُل بھی اس موقع پر موجود تھے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو لانگ ٹرم منصوبے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، جماعت اسلامی ہر شعبے میں اصلاحات چاہتی ہے، اقتدار میں آ کر غیرترقیاتی اخراجات کم کرکے تعلیم اور روزگار پر خرچ کریں گے، تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، روزگار کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

  • آئی پی پی اور ن لیگ  کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

    آئی پی پی اور ن لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

    پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ، آئی پی پی کو قومی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹیں دیے جانے کا امکان ہے۔ اس نے قومی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 22 سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا۔علیم خان کو این اے 117 اور عون چوہدری کو این 128 لاہور میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔جہانگیر ترین کو لودھراں کے بجائے این اے 149 ملتان سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔نعمان لنگڑیال کو ساہیوال اور انجینئر گل اصغر کو خوشاب، عامر کیانی کو اسلام آباد اور غلام سرور خان کو راولپنڈی سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔دوسری جانب آئی پی پی کی فردوس عاشق اعوان، ہمایوں اختر اور رانا نذیر ایڈجسٹ نہیں ہوں گے۔
    فیصل آباد سے فرخ حبیب اور ساہی وال سے نوریز شکور کو بھی ایڈجسٹ نہیں کیا جائے گا۔

  • مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین دن کے دوران  54 روپے کا اضافہ

    مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین دن کے دوران 54 روپے کا اضافہ

    ملک بھر میں مہنگائی کا راج ،جہاں کھانے پینے کے دوسرے اشیاء ضرورت کی چیزوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے وہاں راولپنڈی ، اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 600 روپےسے اوپر ہو گئی ، جبکہ زندہ برائلر تھوک مارکیٹ میں 440 روپے اور پرچون میں 502 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ زندہ مرغی کے سرکاری نرخ 324 روپے کلو ہے۔ گھی، دالیں، چاول، لہسن، آلو اور مرغی سمیت 29 اشیا مہنگی ہو گئیں،اس کے علاوہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید 2 روپے کااضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت قیمت 386 روپے تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین دن کے دوران 54 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

  • لاہور پر قبضہ جمانے والوں کو انکے گھر میں ہی شکست دینگے،بلاول بھٹو

    لاہور پر قبضہ جمانے والوں کو انکے گھر میں ہی شکست دینگے،بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج وہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہے کہ لاہور کیوں آئے ہو جو جنرل ضیاء کی وجہ سے پنجاب پر مسلط ہے انہی لوگوں کو گھر میں گھس کر ماریں گے۔ لاہور کسی کھلاڑی اور بزنس مین کا شہر نہیں، ذوالفقار علی بھٹو شہید کا شہر ہے، اور میں اپنے شہر سے الیکشن لڑرہا ہوں، آپ نے گھر گھرپارٹی کا پیغام پہنچانا ہے۔لاہور میں الیکشن آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور میں ان کا مقابلہ کریں گے، انہیں گھر میں گھس کر ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ میرے سفیر ہیں اور میری آواز ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کی طرح میں بھی لاہور سے الیکشن لڑ رہاہوں، اپنے شہر لاہور آیا ہوں ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید نے یہاں سے الیکشن لڑا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم کیوں آئے ہیں، ہم پوچھتے ہیں وہ کیوں آئے تھے، وہ ضیاالحق اور حمید گل کی وجہ سے یہاں پر مسلط ہوئے، تو کبھی فیض کی وجہ سے اس شہر پرمسلط ہوئے، لیکن ہم کہیں اور نہیں دیکھ رہے، ہمیں نہ پٹواریوں کی اور نہ کسی اور کی ضرورت ہے، صرف عوام کا ساتھ چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم الیکشن لڑنے کے لیے کہیں اور نہیں دیکھ رہے، ہم عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ مفت علاج کی سہولت دیں گے جس سے لاہور والوں کو لندن جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بلاول نے کہا کہ ہم غربت، بیروزگاری، مہنگائی کا مقابلہ کریں گے، ہم عوام کی تنخواہیں اور آمدنی کو ڈبل کریں گے، 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کریں گے اور مفت تعلیم دیں گے،سندھ کےشہروں کی طرح ملک بھرمیں مفت صحت کاعلاج دیں گے۔

  • بیرون ملک سے  آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

    شارجہ اور جدہ سے آنے والےدو مسافروں میں کورونا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرمزید دو مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں سےمزید دو مسافروں میں کووڈ کی تشخیص پائی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق قمبرشہدادکوٹ کا رہائشی 20 سالہ مسافر گزشتہ روز شارجہ سے کراچی پہنچا تھا،دوسرے مسافر کا تعلق پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ سے ہے،مظفر گڑھ کا رہائشی 27 سالہ مسافر جدہ سے کراچی پہنچا تھا،۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں میں ممکنہ علامات کے پیش نظر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے،جے این ون کی جانچ کے لیے دونوں مریضوں کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹی روانہ کردیے گئے ہیں، دونوں مسافروں کو سختی سے کورنٹائن کی ہدایت کے ساتھ گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد کوویڈ کی قسم کے بارے میں معلوم ہوسکے گا،اس سے قبل بھی بیرون ملک سے دو مسافروں میں ممکنہ کوویڈ کی تشخیص کی گئی تھی جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ چار سے پانچ روز میں موصول ہوتی ہے

  • بلوچستان میں مختلف قبیلوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے،جمال رئیسانی

    بلوچستان میں مختلف قبیلوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے،جمال رئیسانی

    اسلام آباد میں بلوچستان شہداء فورم کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمال رئیسانی نے کہا کہ اگر پاکستان زندہ باد کہنے پر ہماری جانیں لی جارہی ہے تو ہم یہ الفاظ کہنے سے باز نہیں آئے گے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کئی قسم کے قبیلے مقیم ہیں، بلوچستان میں ان قبیلوں کو ایک دوسرے سے لڑایا جارہا ہے، ہم اس آگ میں جل رہے ہیں کہ ہمارے پیاروں کو کس نے قتل کیا۔ جمال رئیسانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی کہانی مکمل طور پر دکھانی چاہیے، ہمارے پیاروں کو کیوں شہید کیا گیا؟ بلوچستان میں ایک رکشہ چلانے والے کے بیٹے کو کیوں قتل کیا گیا؟ آج ہم یہاں بات کر رہے ہیں، کل ہمیں بھی ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پیاروں کا خون ہمیں پکارتا ہے،انہیں کس نے شہید کیا، بلوچ، پنجابی اور سندھی کا خون کیا مختلف ہے، شدت پسند تنظیموں کو کس نے اجازت دی کہ ہمارے پیاروں کو ماریں۔سابق نگراں وزیر نے کہا کہ میڈیا بلوچستان کی پوری کہانی دکھائے، آدھی کہانی دکھانے سے دشمن کا فائدہ ہوتا ہے، اگر ہم اپنے شہداء کے لیے آواز نہ اٹھائیں تو ہمارا ضمیر ہمیں ملامت کرتا ہے، ہمیں رات کو نیند نہیں آتی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے پیاروں کا خون کس کے سر جاتا ہے؟ انسانی حقوق کے علمبرداروں سے پوچھتا ہوں کیا ہمارے پیاروں کا خون اتنا سستا ہے؟ کیا ہمارے پیاروں کو تکلیف نہیں ہوتی۔