Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر  محفوظ  فیصلہ  10 جنوری کو سنایا جائے گا۔

    بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ 10 جنوری کو سنایا جائے گا۔

    الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے بانی پی ٹی آئی کے این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت کی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 10 جنوری کو سنایا جائے گا۔
    دوران سماعت بیرسٹر علی ظفر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔بیرسٹر علی ظفر نے استدعا کی کہ ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کوئی شخص اہل ہے یا نااہل اس کیلئے شواہد چاہئیں، بانی پاکستان تحریک انصاف کے معاملے میں آر او کے فیصلے میں ایسا کچھ نہیں تھا، 2018 میں خواجہ محمد آصف کیس کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔ٹریبونل نے کہا کہ خواجہ محمد آصف کیس میں تنخواہ کا ذکر تھا، توشہ خانہ سے جو چیزیں لی گئیں، کیا ان کی تفصیلات دی گئیں؟ ہم یہاں پر توشہ خانہ کیس کے میرٹ پر بات نہیں کر رہے ہیں، جو پیسہ توشہ خانہ کی چیزیں بیچ کر حاصل کیا گیا وہ بتایا گیا تھا؟
    ڈی جی لاء نے دلائل میں کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے سرسری سماعت کرنا ہوتی ہے، ملزم سزا یافتہ ہو تو الیکشن نہیں لڑ سکتا اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا ہے جبکہ سزا ختم نہیں کی بلکہ وہ برقرار ہے۔ڈی جی لاء نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے قانون کے مطابق کاغذات مسترد کئے اس لئے استدعا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل خارج کی جائے۔بعدازاں الیکشن ٹریبونل نے بانی پی ٹی آئی کے این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بانی پی ٹی آئی کی انتخابی قسمت کا فیصلہ 10 جنوری کو صبح 10 بجے سنایا جائے گا۔

  • سیکرٹری الیکشن کمیشن بیمار ،استعفے کی خبروں کی تردید

    سیکرٹری الیکشن کمیشن بیمار ،استعفے کی خبروں کی تردید

    وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کی خرابی سیکرٹری الیکشن کمیشن کے استعفے کی وجہ بنی ، اُن کا کہنا ہے کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمر حمید خان چھ دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے ہیں اور اب گھر میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ استعفے سے متعلق خبروں کی تصدیق سے گریزاں ہیں ۔ واضح رہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مستعفی ہونے کی اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ملک میں عام انتخابات کے انعقاد میں محض ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک ذہین اور محنتی آفیسر ہیں اور وہ بہت اچھے طریقے سے کمیشن کا کام کر رہے ہیں تاہم پچھلے کچھ دنوں سے ان کی صحت خراب تھی اور وہ اس سے قبل بھی میڈیکل ریسٹ پر رہے ہیں۔اب بھی اگر ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد ہی اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور اس کے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ یا رخنہ نہیں ہے۔حتی کہ تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن اور اس کے دفاتر کام کر رہے ہیں۔سیکرٹری کی غیر موجودگی میں کمیشن کے دونوں سپیشل سیکرٹری صاحبان احسن طریقے سے کمیشن کے کام کو چلا رہے ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی نے کہا جاوید اقبال کے خلاف کارروائی کریں گے لیکن دھوکہ دیا گیا، طیبہ گل

    بانی پی ٹی آئی نے کہا جاوید اقبال کے خلاف کارروائی کریں گے لیکن دھوکہ دیا گیا، طیبہ گل

    45 دن مرضی کے بغیر مجھے شوہر سمیت وزیراعظم ہاؤس میں حبس بیجا میں رکھا گیا۔ سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب ) جاوید اقبال پر ہراسانی کا الزام لگانے والی طیبہ گل نے کہا ہے کہ میرا کیس سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوا، پی ٹی آئی نے فائدہ اٹھایا، بانیٔ پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو وزیراعظم ہاؤس سے کال آئی کہ وہ ملنا چاہتے ہیں۔طیبہ گل نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ڈر تھا کہ باہر گئی تو حقائق سب کو معلوم ہو جائیں گے، کوئی مدینہ کی ریاست نہیں تھی، لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا۔
    انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا جاوید اقبال کے خلاف کارروائی کریں گے، میں نے بھروسہ کیا، ثبوت دیے لیکن انہوں نے سیاسی فائدہ اٹھایا، پی ٹی آئی نے اپنے نیب کے کیسز ختم کروائے۔طیبہ گل کا کہنا ہے کہ 2022ء میں ادارہ محتسب میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال و دیگر کےخلاف شکایت دی، چیئر پرسن ادارہ محتسب کشمالہ طارق نے میرا کیس سنجیدہ نہیں لیا۔طیبہ گل کا کہنا ہے کہ جاوید اقبال نے سمجھوتا کیا، پی ٹی آئی کے مخالفین کی گرفتاریاں کیں، مجھے 45 دن وزیراعظم ہاؤس میں رکھا اور دھمکیاں دیں، مجھ سے پی ٹی آئی حکومت نے بلینک بیان حلفی لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے نوٹس میں سب معاملہ تھا، مجھے انصاف کہیں نظر نہیں آیا، اعظم خان نے میرے دروازے پر پہرہ دینے کے لیے سیکیورٹی کھڑی کی تھی۔طیبہ گل کا مزید کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم ہاؤس میں ہراساں کیا گیا، میرے پاس ثبوت ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے ثبوتوں کو مٹانے کی کوشش کی۔

  • کیا کسی منتخب رکن کا قرارداد کو ووٹ دینا گناہ کبیرہ ہے؟سینیٹر کہدہ بابر کا سوال

    کیا کسی منتخب رکن کا قرارداد کو ووٹ دینا گناہ کبیرہ ہے؟سینیٹر کہدہ بابر کا سوال

    ترجمان بی اے پی سینیٹر کہدہ بابر نے قرارداد پر تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیا آج سے قبل کبھی انتخابات التواء کا شکار نہیں ہوئے۔سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ کیا کسی منتخب رکن کا قرارداد کو ووٹ دینا گناہ کبیرہ ہے؟انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کی داستانیں ذاتی مفاد سے زیادہ کچھ نہیں، کیا سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد آئین پاکستان کے خلاف تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے صوبوں اور علاقوں کی بات کی جس کا ہمیں حق ہے، ہم نے اپنے تمام تحفظات اس قرارداد میں رکھ دیے ہیں، الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات کو دیکھ کر جائزہ لے۔کہدہ بابر نے کہا کہ ہر کوئی وزیراعظم بننا چاہتا ہے، عوامی مسائل سے کسی کو کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیاسی مافیا مجھ سمیت کسی منتحب رکن کو پارلیمان میں آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتی، بڑی سیاسی جماعتیں میرا وزیرِ اعظم، میرا وزیرِ اعظم کھیلنے کے بجائے عوامی تحفظات کو سمجھیں سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ کل کسی کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ ہم بڑی جماعتوں کی خواہش کیلئے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے، کیا پاکستان میں فیصلے چند سیاسی جماعتیں کریں گی؟ کیا منتخب رکن کی اپنی کوئی حیثیت نہیں؟

  • پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کی حیران کن کمی

    پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کی حیران کن کمی

    عوام کے لئے بڑی خوشخبری!!سستی بجلی،ریکارڈ کمی،پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور 70 ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک گرگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دراصل سولر سیل اور فوٹو وولٹک (پی وی) ماڈیول یا عرف عام میں سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ میں چینی اجارہ داری توڑنے کیلئے امریکا اور یورپ میں گیگا واٹ کی سطح پر پی وی سیل اور ماڈیول پروڈکشن کی فیسیلٹیز کے منصوبے بنائے گئے تھے جو اب تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں یا انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
    چونکہ مغرب میں سولر پینلز کی بڑے پیمانے پر خریداری متوقع تھی اس لیے ایک جانب چینی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل کا اسٹاک جمع کرلیا تو دوسری جانب مغربی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل خرید کر جمع کر رکھے ہیں۔

  • ہزارہ موٹروے : دھند کے باعث حادثہ ،3 افراد جاں بحق

    ہزارہ موٹروے : دھند کے باعث حادثہ ،3 افراد جاں بحق

    شدید دھند کے باعث ہزارہ موٹر وے پر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 6 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ افسوس ناک حادثہ ہزارہ موٹر وے شاہ مقصود کے قریب تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں ، تصادم سے 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 سے زائدزخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں میں مرد اور خواتین شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

  • حلقہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد

    حلقہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد

    لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی۔اپیلیٹ ٹربیونل نے ندیم شیروانی کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے تھے۔ پی ٹی آئی کے این اے 119 سے امیدوار ندیم شیروانی نے آر او کے فیصلے کے خلاف اپیلیٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ اس حلقے پر پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے کاغذات بھی مسترد ہو چکے ہے،

  • مردان،پولیس کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار

    مردان،پولیس کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار

    مردان تھانہ سٹی پولیس کا ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں بڑی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہے ،جن میں اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سمیت ایک منشیات فروش گرفتار کر لیے گئے، پولیس کے مطابق اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سے پستول جبکہ منشیات فروش سے 416 گرام ہیروئن اور 287 گرام آئس برآمد کر لیا گیا ہے،ڈی پی او مردان نجیب الرحمن کا منشیات کی روک تھام اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کردہ واضح احکامات پر تھانہ سٹی پولیس نے ایس پی انعام جان خان کے ہدایات ، ڈی ایس پی سٹی سرکل اعجاز خان کی نگرانی اور ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سمیت ایک منشیات فروش گرفتار کرلیا۔اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم بلال ولد ذوالفقار ساکن چارسدہ چوک سے آلہ ضرر پستول جبکہ منشیات فروش سجاد ولد علی حیدر ساکن مسلم آباد کے قبضے سے 416 گرام ہیروئن اور 287 گرام آئس برآمد ہوکر دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

  • چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں اپ گریڈیشن  کا کام تیز کیا جائے،محسن نقوی

    چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں اپ گریڈیشن کا کام تیز کیا جائے،محسن نقوی

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے رات گئے شدید سردی میں چلڈرن ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے مین کوریڈور، استقبالیہ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کو چیک کیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں اپ گریڈیشن کا کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ بجلی اورایئرکنڈیشن کی وائرنگ کے کام میں معیار اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، وائرنگ کے کام کو آئندہ 3 روز میں مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری صحت نے اپ گریڈیشن کے تحت کاموں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت ٹائلز لگانے اور فنشنگ ورک شروع ہو چکا ہے۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب نے مین کوریڈور میں تیز رفتاری سے کام پر سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، سیکرٹری صحت اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔محسن نقوی نے مین کوریڈور میں ٹائلز لگانے کے کام کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔نگران وزیراعلیٰ نے رات کو کام کرنے والے مزدوروں سے ملاقات کی اور رات گئے تک محنت سے کام کرنے پر شاباش دی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 100 سے زائد ہسپتالوں میں سہولتوں کی بہتری کا ٹاسک 31 جنوری تک مکمل کریں گے، پوری ٹیم دن رات کوشاں ہے، انشاءاللہ خلوص نیت سے کی جانے والی محنت کا ثمر عوام کو ضرور ملے گا۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، سیکرٹری صحت، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال اور محمد علی خان  کے کاغذات  درست قرار

    پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال اور محمد علی خان کے کاغذات درست قرار

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال اور محمد علی خان کو کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔خیال رہے کہ کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔دوسری جانب الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات درست قرار دے دیے۔الیکشن ٹربیونل میں سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی اپیل پر سماعت ہوئی۔سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے کی۔وکیل نے کہا کہ علی محمد خان پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر اعتراض اٹھایا گیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پہلے جمع کرانا لازمی نہیں، 12 جنوری تک جمع کرایا جا سکتا ہے۔