سال نو کے آمد ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ، کرچی چیف پولیس نے عوام کو بتایا کہ خوش ہونے کا حق سب کو ہے لیکن اپنی خوشی میں کسی کی جان لینا کسی کے گھر کو اجھاڑنے کا حق کسی کو بھی نہیں ہے، لہزا جو اس شخص اس طرح کے کسی بھی کاروائی میں ملوث پایا گیا انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،
اگر کوئی انسان آپ کی گولی سے مرجاتا ہے تو قتل کا گناہ آپ کے سر ہوگا ہی، لیکن اگر آپ فائرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تو آپ پر دفعہ 337 ایچ ٹو لگے گی جس کے تحت سزا تین ماہ قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ تیز آواز میں میوزک سسٹم بجانا بھی ایک ایسا عمل ہے جو قابل گرفت ہے۔ صرف نیو ائیر ہی نہیں، شادی ہو محلے میں کوئی مذہبی تقریب ہو، یا کوئی فنکشن، رات بھر تیز آواز میں اسپیکرز بجائے جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی اس دھما چوکڑی سے پریشان ہیں تو سب سے پہلے آپ 15 پر کال کریں، پولیس کو مجبوراً آنا پڑے گا، اس کے بعد قانون میں 2015 ساؤنڈ سسٹم ایکٹ موجود ہے جس کے تحت چھ مہینے کی سزا اور 25 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ اسی طرح پنجاب بھر میں نیو ایئر نائٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے گی، نیو ایئر نائٹ پر گرجا گھروں اور پارکوں میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہری ون ویلنگ، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں، نیو ایئر نائٹ پر فیملیز، خواتین اور بچوں کی جان و مال کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر زیدی نے کہا ہے کہ 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فیلڈ میں ہوں گے، ساؤنڈ سسٹم اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹیں گے۔علی ناصر زیدی کا کہنا ہے کہ ون ویلروں، بغیر سائیلنسر گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف ناکے لگائےجائیں گے۔
Author: صدف ابرار
-

سندھ اور پنجاب میں نیو ائیر نائٹ پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی تیاری مکمل
-

سندھ رینجرز نے سال 2023 مختلف کارروائیوں میں 197ہائی پروفائل دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا،رپورٹ جاری
ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف 708 آپریشنز میں 2292 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ڈکیتیوں کے خلاف 135 آپریشنز میں 524 ڈکیتوں کو گرفتار کیا گیا، منشیات فروشی کے خلاف 96 آپریشنز میں 474 منشیات فروشوں کو، جرائم پیشہ افراد کے خلاف477 آپریشنز میں 1294ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور دیگر کارروائیوں میں 79ہائی پروفائل ڈکیت، منشیات فروش اور جرائم پیشہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ سندھ رینجرز کی 2023ء میں کارکردگی کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے سندھ بھر میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف مشترکہ 163 آپریشنز کیے، کارروائیوں میں 197ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں کالعدم ٹی ٹی پی، کالعدم بی ایل اے، بی ایس این، لشکرِ جھنگوی، آئی ایس آئی ایس، ایم کیو ایم (لندن) اور لیاری گینگ وار کے دہشت گرد شامل تھے۔رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف 109 آپریشنز میں151 دہشت گردوں کو اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 19 آپریشنز میں11 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا جبکہ بھتہ خوری کے خلاف 32 آپریشنز میں کالعدم تنظیموں کے 30 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا، اغواء برائے تاوان کے خلاف 3 آپریشنز میں 5 اغواء کاروں گرفتار جبکہ مختلف کارروائیوں میں 34 ہتھیار اور مختلف اقسام کے 235 ایمونیشن برآمد کیا گیا۔سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی اور اندرونِ سندھ 1 لاکھ 68 ہزار 552 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف27 آپریشنز میں 3.33 بلین مالیت کی اشیاء برآمد کی گئیں، کارروائی میں چینی، سگریٹ، کپڑا، کنفیکشنری آئٹمز، ایرانی کمبل اور مختلف اشیائے خور و نوش برآمد کی گئیں۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 42 ہزار 708 افراد کو بلوچستان حکومت کی مدد سے واپس اپنے ملک روانہ کیا گیا، کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف 34 آپریشنز میں132ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور گرفتار ڈاکوؤں سے مختلف اقسام کے 78ہتھیار اور 4580 ایمونیشن برآمد کیا گیا، پانی چوری کے خلاف 99 آپریشنز میں 209 غیر قانونی ہائیڈرنٹس برآمد کیے گئے جبکہ کارروائی میں177 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف 160 کارروائیوں میں 3 لاکھ 73 ہزار 211 لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا، غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف آپریشن میں4437 لوگوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار 1329 افراد کو بلوچستان حکومت کے حوالے کیا گیا۔ -

مسلم لیگ ن ملک کی واحد جماعت ہے جو مشاورت کے بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری،مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمد للّٰہ ن لیگ نے ایک اور جمہوری و انتخابی سنگِ میل کامیابی سے عبور کرلیا۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 دسمبر 2023ء سے شروع پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز کا سلسلہ آج مکمل ہوگیا، ملک بھر سے مسلم لیگ ن کے 2300 امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے۔
الحمدللہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک اور جمہوری وانتخابی سنگ میل کامیابی سے عبور کرلیا ہے۔ 2 دسمبر 2023سے شروع ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز کا سلسلہ آج مکمل ہوگیا ہے جس میں ملک بھر سے 2300 امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے۔ پارٹی قائد جناب محمد نوازشریف اور صدر جناب شہبازشریف…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 31, 2023
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی بورڈ نے جمہوری مشق کو انجام دیا، 184 گھنٹے پر محیط عمل میں مرد و خواتین امیدواروں کو بڑی تسلی سے سنا گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انتخابی امیدواروں کی سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا، مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو مشاورت کے اتنے بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اِن شاء اللّٰہ پارلیمانی بورڈ جلد اپنے حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ عمل تقریبا 184 گھنٹے پر محیط تھا جس میں مرد وخواتین تمام امیدواروں کو بڑی تسلی سے سنا گیا۔ مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد جماعت ہے جو مشاورت کے اتنے بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری۔ اِن شاءاللہ پارلیمانی بورڈ جلد ہی اپنے حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرے گا. -

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 5 دہشتگرد جہنم واصل
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس بیس آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے بھی سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن اور استحکام سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
-

لاہور علامہ اقبال ائیر پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی گئی
لاہور سے بیرون ملک کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دی گئی۔ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز کے حکام کے مطابق آکاش مسیح اور انی آکاش دوحہ جانے کے لیے علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچے تھے، جوڑے کے سامان کو اسکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا۔ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس( اے ایس ایف) حکام کا کہنا ہے کہ آکاش مسیح اور ان کی اہلیہ انی آکاش دوحا قطر جانے کیلئے علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے جہاں جوڑے کے سامان کو اسکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق سامان کی تفصیلی تلاشی کے دوران 2.490 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی، ہیروئن کو 1.250 اور 1.250 کلوگرام کے دو الگ الگ پیکٹوں میں رکھا گیا تھا جو بیگز کے خفیہ خانوں سے برآمد کیے گئے،
-

شہر قائد کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے ،ائیر کوالٹی انڈیکس
ملک بھر میں آلودگی کے لحاظ سے شہر قائد کا فضائی معیار آج انتہائی درجے تک مضرِ ہے ، جبکہ بین الاقوامی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق کراچی آلودہ ترین شہروں میں آج پانچویں نمبر پر ہے۔ کراچی کی فضا میں آلودگی 203 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ چین کا شہر شنگھائی آلودہ ترین شہروں میں سرِ فہرست ہے جہاں کی فضا میں آلودگی 253 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔اس فہرست میں بھارتی دارالحکومت دہلی 252 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی کے ساتھ دوسرے، بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا 242 پرٹیکیولیٹ میٹر فضائی آلودگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔چوتھے نمبر پر آنے والے چین کے شہر چینگ ڈو میں فضائی آلودگی 203 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی فہرست کی درجہ بندی میں پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور نے 176 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی کے ساتھ نواں نمبر حاصل کیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
-

گڈو تھرمل پاور ٹرانسمشن میں خرابی، سندھ ،پنجاب اور بلوچستان سے بجلی منقطع
گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی جس سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بجلی معطل ہو گئی۔
پیسکو حکام کے مطابق گڈو تھرمل پاور میں فنی خرابی کی وجہ سے ضلع بھر میں 8 گھنٹے سے بجلی معطل ہے گڈو تھرمل پاور ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ 500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکا ہوا تھا، فنی خرابی شدید دھند کے باعث پیش آئی۔حکام نے بتایا ہے کہ آگ پر فوری قابو پا لیا گیا ہے تاہم آگ لگنے سے 500 کے وی کی 3 لائنیں ٹرپ کر گئی ہیں، گرڈ اسٹیشن میں مرمتی کام جاری ہے۔ گڈو تھرمل حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، جسے بحال کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق سند ھ میں کندکوٹ ،کشمور،جیکب آباد،شکارپور لاڑکانہ اور سکھر میں بجلی معطل ہے ،جبکہ بلوچستان کے جعفر آباد ،نصیر آباد ،صحبت پور،بولان اور سبی سےبجلی معطل ہے. گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے حکام کے مطابق پنجاب میں ڈی جی خان ،راجن پور اور رحیم یار خان میں بجلی نہیں آرہی،حکام کے مطابق مرمت کا کام جاری ہے ، -

بانی پی ٹی آئی کو ملنے والے تحائف کے متعلق نیب نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی
بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد سے ملنے والے تحائف کی قیمت سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ، نیب رپورٹ میں تحائف کی درست قیمت جانچنے کا نظام پاکستان میں موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نیب رپورٹ کے مطابق 3 ارب 16 کروڑ کے تحفوں کی قیمت پاکستان میں 1 کروڑ 80 لاکھ لگائی گئی اور نصف رقم 90 لاکھ ادا کر کے تحائف بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے رکھ لیے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کوئی ادارہ سعودی شہزادے سے ملے جیولری سیٹ کی قیمت نہ جان سکا جبکہ دبئی سے تخمینہ لگوانے پر معلوم ہوا کہ خزانے کو1 ارب 57 کروڑ 37 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔
نیب رپورٹ کے مطابق پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے بھی کہا کہ قیمت نہیں بتا سکتے جبکہ برطانیہ، متحدہ عرب امارات، اٹلی اور سوئٹزر لینڈ ایم ایل اے بھیجے لیکن جواب نہ ملا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر، کولیکٹوریٹ آف کسٹمز کی کمیٹی نے قیمت لگانے سے معذوری ظاہر کی، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن سے بھی رابطہ کیا گیا، جنہوں نے بتایا کہ جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی ہی غیر فعال ہے، جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز ایسوسی ایشن بھی قیمت کا اندازہ نہ لگا سکی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے ذریعے ایمبو ایمپیکس ایف زیڈ ای کے عمران بشیر کی خدمات لی گئیں، جنہوں نے بتایا کہ تحائف کی اصل قیمت 3 ارب 16 کروڑ 55 لاکھ روپے بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 1 ارب 57 کروڑ 37 لاکھ روپے ادا کر کے ہی تحفہ رکھ سکتے تھے۔رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں سرکاری افسران کے خلاف رشوت یا مالی فوائد لے کر کم قیمت بتانے کے ثبوت نہیں ملے، مالی فوائد کے ثبوت نہ ہونے پر سرکاری افسران کو ملزم نہیں بنایا گیا۔ -

942 روپے کے بقایا جات پر میرے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے گئے،شیخ رشید
ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 50 سال میں کسی بھی ریسٹ ہاؤس میں نہیں ٹھہرا، اگر یہ ثابت ہو گیا تو سیاست سے دستبردار ہو جاؤں گا۔ لیکن انہوں نے پھر بھی مجھے مری کے ریسٹ ہاؤس میں رہنے پر 942 روپے بقایاجات نہ دینے پرمجھے نا اہل قرار دیا گیا۔گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں این اے 56 اور این اے 57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے تھے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اپنے حق کیلئے لڑوں گا، مجھے حلقہ این اے 56 اور 57 سے الیکشن لڑنا تھا، مجھے پی ٹی آئی ووٹرز کی بھی حمایت حاصل تھی، میری واضح کامیابی دیکھتے ہوئے مجھے نااہل قرار دیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیصلے کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ حق کیلئے سپریم کورٹ جاؤں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حلقہ این اے 56 اور 57 سے قلم دوات تاریخی کامیابی سے جیتے گی، سازشی دوبارہ لندن جائیں گے اور پی ڈی ایم کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے حق کیلئے آخری دم تک آئینی و قانونی لڑائی لڑتا رہوں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم پاکستان میں جئیں گے اور پاکستان میں مریں گے۔ -

ایف بی آر نے کتنے غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہند گان کو نوٹس جاری کئے؟
فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس سال 2022ء کے لیے 24 لاکھ 98 ہزار 419 غیر رجسٹرڈ افراد کو نوٹس جاری کئے ہے، ترجمان نے بتایا کہ ٹیکس سال 2023ء کے لیے 56 لاکھ 96 ہزار 590 غیر رجسٹرڈ افراد کو نوٹس جاری کیے گئے، ان نوٹسز کے جاری ہونے سے پہلے مرحلے کی کارروائی مکمل ہوگئی، ان افراد کو انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نوٹسز جاری کیے گئے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ بڑے ٹیکس دہندگان کے ٹیلیفون کنکشن اور بجلی منقطع کرنے کا منصوبہ ہے، ان افراد کی تفصیلات بینکوں کے لین دین سے حاصل کی گئی ہیں۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق کاروباری افراد کی طرف سے خرید و فروخت کا ڈیٹا بھی نادرا کی مدد سے حاصل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔