بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد سے ملنے والے تحائف کی قیمت سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ، نیب رپورٹ میں تحائف کی درست قیمت جانچنے کا نظام پاکستان میں موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نیب رپورٹ کے مطابق 3 ارب 16 کروڑ کے تحفوں کی قیمت پاکستان میں 1 کروڑ 80 لاکھ لگائی گئی اور نصف رقم 90 لاکھ ادا کر کے تحائف بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے رکھ لیے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کوئی ادارہ سعودی شہزادے سے ملے جیولری سیٹ کی قیمت نہ جان سکا جبکہ دبئی سے تخمینہ لگوانے پر معلوم ہوا کہ خزانے کو1 ارب 57 کروڑ 37 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔
نیب رپورٹ کے مطابق پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے بھی کہا کہ قیمت نہیں بتا سکتے جبکہ برطانیہ، متحدہ عرب امارات، اٹلی اور سوئٹزر لینڈ ایم ایل اے بھیجے لیکن جواب نہ ملا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر، کولیکٹوریٹ آف کسٹمز کی کمیٹی نے قیمت لگانے سے معذوری ظاہر کی، انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن سے بھی رابطہ کیا گیا، جنہوں نے بتایا کہ جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی ہی غیر فعال ہے، جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز ایسوسی ایشن بھی قیمت کا اندازہ نہ لگا سکی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے ذریعے ایمبو ایمپیکس ایف زیڈ ای کے عمران بشیر کی خدمات لی گئیں، جنہوں نے بتایا کہ تحائف کی اصل قیمت 3 ارب 16 کروڑ 55 لاکھ روپے بنتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 1 ارب 57 کروڑ 37 لاکھ روپے ادا کر کے ہی تحفہ رکھ سکتے تھے۔رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں سرکاری افسران کے خلاف رشوت یا مالی فوائد لے کر کم قیمت بتانے کے ثبوت نہیں ملے، مالی فوائد کے ثبوت نہ ہونے پر سرکاری افسران کو ملزم نہیں بنایا گیا۔
Author: صدف ابرار
-

بانی پی ٹی آئی کو ملنے والے تحائف کے متعلق نیب نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی
-

942 روپے کے بقایا جات پر میرے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے گئے،شیخ رشید
ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 50 سال میں کسی بھی ریسٹ ہاؤس میں نہیں ٹھہرا، اگر یہ ثابت ہو گیا تو سیاست سے دستبردار ہو جاؤں گا۔ لیکن انہوں نے پھر بھی مجھے مری کے ریسٹ ہاؤس میں رہنے پر 942 روپے بقایاجات نہ دینے پرمجھے نا اہل قرار دیا گیا۔گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں این اے 56 اور این اے 57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے تھے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اپنے حق کیلئے لڑوں گا، مجھے حلقہ این اے 56 اور 57 سے الیکشن لڑنا تھا، مجھے پی ٹی آئی ووٹرز کی بھی حمایت حاصل تھی، میری واضح کامیابی دیکھتے ہوئے مجھے نااہل قرار دیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیصلے کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ حق کیلئے سپریم کورٹ جاؤں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حلقہ این اے 56 اور 57 سے قلم دوات تاریخی کامیابی سے جیتے گی، سازشی دوبارہ لندن جائیں گے اور پی ڈی ایم کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے حق کیلئے آخری دم تک آئینی و قانونی لڑائی لڑتا رہوں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم پاکستان میں جئیں گے اور پاکستان میں مریں گے۔ -

ایف بی آر نے کتنے غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہند گان کو نوٹس جاری کئے؟
فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس سال 2022ء کے لیے 24 لاکھ 98 ہزار 419 غیر رجسٹرڈ افراد کو نوٹس جاری کئے ہے، ترجمان نے بتایا کہ ٹیکس سال 2023ء کے لیے 56 لاکھ 96 ہزار 590 غیر رجسٹرڈ افراد کو نوٹس جاری کیے گئے، ان نوٹسز کے جاری ہونے سے پہلے مرحلے کی کارروائی مکمل ہوگئی، ان افراد کو انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نوٹسز جاری کیے گئے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ بڑے ٹیکس دہندگان کے ٹیلیفون کنکشن اور بجلی منقطع کرنے کا منصوبہ ہے، ان افراد کی تفصیلات بینکوں کے لین دین سے حاصل کی گئی ہیں۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق کاروباری افراد کی طرف سے خرید و فروخت کا ڈیٹا بھی نادرا کی مدد سے حاصل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔
-

بانی پی ٹی آئی کے پی کے کو فنڈز دینے کے حق میں نہیں تھا،پرویز خٹک
عمران خان کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔ ٹیکسز، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پرویز خٹک نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے غداروں کو اگر پھر منتخب کیا گیا تو ملک کا اللہ ہی نگھبان ہے۔ پرویز ختک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے ہی دور حکومت میں کے پی کے کو فنڈز دینے کے لئے تیار نہیں تھا انہوں نے کہا کہ الیکشن 2024 میں اپنی کارکردگی کی بناء پر صوبے میں حکومت بنائیں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے، بی آر ٹی اور صحت کارڈ جیسے بڑے پراجیکٹ ہمارے منصوبے ہیں، ووٹ دیتے وقت ضرور سوچ لیں کہ ملکی تباہی کے ذمہ دار کون لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو پتہ ہی نہیں کہ ملک کا مستقبل کیا ہے، سیاسی وڈیروں نے ملک کو دیوالیہ کیا اور بے حس سیاستدانوں نے غریبوں کا جینا محال کیا۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی چیمبرز آف کامرس کی ضلعی صدر نادیہ شاہ نے عوامی نیشنل پارٹی کو خیرآباد کہہ کر پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔
-

مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کا ولیمہ،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی شرکت
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت اہم ملکی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی شرکت کی، محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، لیاقت بلوچ، اکرم درانی، مولانا عبدالواسع بھی تقریب میں شریک تھے۔
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان کے بیٹے صاحبزادہ اسجد محمود کے ولیمے میں شرکت@AAliZardari pic.twitter.com/nMAKv7tMB9
— PPP (@MediaCellPPP) December 29, 2023
آفتاب احمد شیرپاؤ، قاری حنیف جالندری، سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی ولیمے کی تقریب کا حصہ بنے۔سلیم مانڈوی والا، حافظ حمداللہ، کامران مرتضیٰ سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماء بھی مولانا اسجد کے ولمیہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ -

معاشی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب لانا ضروری ہے، خالد مقبول صدیقی
کنوینر ایم کیو ایم اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے سرجانی ٹاؤن میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہ سب کو بتا دیں اس مرتبہ الیکشن کا نتیجہ نوٹ کے بجائے ووٹ سے آئے گا۔ انہوں نے خواتین کے عزم اور ہمت کو سراہتے ہوئے کہا آپ اپنے حصے کا انقلاب لا چکے ہیں کیونکہ سردی میں رات کو جب اتنی تعداد میں خواتین جمع ہوں گی تو حقیقی تبدیلی آئے گی۔ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اس بار الیکٹڈ کو سلیکٹڈ کرنا ہوگا تاکہ ملک چل سکے، اب ہماری پرامن جدوجہد میں اتنی قوت ہوگی کہ کوئی طاقت اس کو نہیں روک سکے گی، بس کچھ دیر انتظار، اب سب راستے منزل کو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آپ نے بنایا اب آپ ہی چلائیں گے، فتح آپ سے صرف 40 دن دور ہے، نکلیں اپنی قوم کیلئے، اپنی نسل کیلئے، اب کسی کی مجال نہیں کہ آپ کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالے۔ اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے عوام اپنا حق مانگے اور اپنے ووٹ کا استعمال کر کے اپنے لیڈر کا انتخاب کرے، اس دفعہ عوام کی طاقت یہ ثابت کرے گی کہ وہ جن کو لائے ہے وہ سلیکٹ نہیں بلکہ الیکٹ ہو کے آئے ہے. خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ معاشی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب لانا ہوگا، ہم اپنے حصے کا انقلاب لا چکے ہیں، انقلاب کبھی خونی نہیں ہوتا، ہم نے ظلم اور جبر کا راستہ اختیارنہیں کیا۔ ایم کیو ایم کے کنوینر نے کہا کہ ایم کیو ایم کا طرز سیاست ملک میں آئے گا توملک کامیاب ہوگا۔
-

پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن پر کوئی بھروسہ نہیں،حامد خان
حامد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی اور امیدواروں کے ساتھ رویہ جانبدارانہ ہے، الیکشن کمیشن نے ہمیں مجبور کیا کہ انتخابی نشان کیلئے بھی عدالت جائیں، یہ سب سازش کا حصہ ہیں یہ ن لیگ اور دوسری پارٹیاں الیکشن میں پی ٹی آئی کا سامنا نہیں کر سکتے۔ حامد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ رویہ نہایت متعصبانہ ہے، پی ٹی آئی کو الیکش کمیشن پر کوئی بھروسہ نہیں ، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو ڈٹ کر پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑیں، لیول پلیئنگ فیلڈ تو ملنے سے رہی، ہمیں صرف فیلڈ ہی مل جائے تو بھی پی ٹی آئی الیکشن جیت سکتی ہے۔ حامد خان نے مزید کہا کہ ہمارے بہت سارے ورکرز نے اس خدشے پر بھی کاغذات جمع کروائے ہیں کہ یہ ہمارے پرائم امیدوار کو الیکشن سے باہر رکھیں گے۔
-

این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے، مصطفیٰ کمال
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمیں پنجاب میں کسی بڑے جماعت کی حمایت چاہئے جو کہ پی ٹی آئی یا پی پی پی نہیں ہو سکتی ،مصطفی کمال نے کہا کہ ڈیڈلاک کہیں نہیں، ن لیگ سے بات چیت چل رہی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہنا تھاکہ ڈیڈلاک کہیں نہیں، ن لیگ سے بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن میں معاملات واضح ہوں گے، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی ابھی بات چیت جاری ہے حتمی فیصلے نہیں ہوئے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ابھی این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے کوئی حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ ہماری ن لیگ سے ریلیشن شپ اور انڈر سٹینڈنگ سیٹ ایڈجسمنٹ سے بالا تر ہے۔ ہمارا ایجنڈا اصلاحات اور آئینی ترمیم کا ہے اس کیلئے ہمیں پنجاب کی بڑی جماعت چاہیے۔ ہمیں پنجاب کی بڑی جماعت کی ضرورت ہے اور وہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی نہیں۔
-

بادشاہ سلامت کو چوتھی بار وزیراعظم بنانا ہے تو آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی،لطیف کھوسہ
آج’بلے‘ کا نشان چھیننے کی کوشش کی گئی ہے تو کل کو’شیر‘ اور پرسوں ’تیر‘ بھی چھن سکتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جن کو تاحیات نااہل قرار دیا، وہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے، سزا یافتہ کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر سفیر نے رخصت کیا، سزا یافتہ اسلام آباد پہنچا تو بائیو میٹرک مشین ایئرپورٹ پہنچائی گئی، اب ظل سبحانی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بادشاہ سلامت کو چوتھی بار وزیر اعظم بنانا ہے۔لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ میرے داماد کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو اٹھالیا گیا، بدترین پری پول دھاندلی ہو رہی ہے، ایسے ہی رہا تو پاکستان ڈوب جائے گا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے، یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بادشاہ سلامت کو چوتھی بار وزیراعظم بنانا ہے، نواز شریف کو وزارت عظمیٰ دینے کےلیے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 11 مئی کو کہہ دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیر آئینی طور پر گرفتار کیا گیا، ایسے الیکشن کروائے گئے تو ملک کا دیوالیہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چار دفعہ ملک کو کھانے کے بعد اپ پانچویں مرتبہ بھی ملک کو کھانے کےلئے تیار ہیں، ملک کی جمہوریت کے ساتھ کب تک کھیلا جائےگا۔سردار لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ جو 6 آف شور کمپنیاں ہیں وہ ہیں ہی نواز شریف کی، آپ نے لندن پلان کے ذریعے سارے کیسز ختم کروا دیے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہوش کے ناخون لیں اور ملک کو آگے جانے دیں، شفاف انتخابات ہونے دیں۔
-

اگر میرے کاغذات مسترد ہوئے تو سپریم کورٹ تک جاؤں گی،والدہ عثمان ڈار
ستر سال قبل خواجہ آصف کے والد نے بھی مخالف امیدوار کے کاغذات مسترد کر کے الیکشن جیتا تھا ،خواجہ آصف الیکشن سے بھاگ رہا ہے ۔ اسلئے زمین کا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے،سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے کہاکہ جب میں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے تھے اس دن چاروں اطراف پولیس کی نفری تعینات تھی ،جن کے کاغذات چھینے گے انہیں بھی اس طرح پولیس نے گھیرے میں نہیں لیا تھا،سپریم کورٹ سوموٹو نوٹس لے ۔ میرے کاغذات نامزدگی پر خواجہ آصف کے حمایتی نے اعتراض لگایا ہے۔ جس دن کاغذات جمع کروانے جانا تھا ایک روز قبل میرے گھر پر حملہ ہوا۔ریحانہ ڈار نے مزید کہا پولیس نے میرے گھر کو گھیرا اور بیریئرز لگائے، پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا میں دہشت گرد تھی۔ ریحانہ ڈار نے کہاکہ اگر میرے کاغذات مسترد ہوئے تو میں سپریم کورٹ تک جاؤں گی ، 8 فروری کو خواجہ آصف کے شیر کو بلے پڑیں گے ،والدہ عثمان ڈار نے کہاکہ خواجہ آصف نے قمر جاوید باجوہ کو فون کر کے میرے بیٹے کی جیتی ہوئی نشست لی تھی،اگر خواجہ آصف کردار ادا کرتے تو یہ حالات نہ ہوتے ،خواجہ آصف میرے بیٹے کا مجرم ہے ،ان کاکہناتھا کہ انہیں معلوم تھا عمر ڈار گھر موجود نہیں پھر کیوں ریڈ کی گئی . ان کاکہناتھا کہ عثمان ڈار نے جو پریس کانفرنس کی وہ جھوٹ پر مبنی تھی ، عثمان ڈار مر جاتا لیکن جھوٹ نہ بولتا ،جس دن عثمان ڈار گھر آیا وہ زندہ لاش تھی ،عثمان ڈار کو اغوا کیا گیا کسی ادارے نے نوٹس نہیں لیا ،جب عثمان ڈار نے تحریک انصاف کا چھوڑا میں نے اس وقت عوام کے سامنے جہاد کیلئے کھڑی ہو گئی ۔