Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • مونس الہٰی نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادوں پر آبائی گھر پر پولیس بھیجنے کا الزام لگادیا،سالک حسین نے بھی جوابی وار کیا

    مونس الہٰی نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادوں پر آبائی گھر پر پولیس بھیجنے کا الزام لگادیا،سالک حسین نے بھی جوابی وار کیا

    چوہدری بردران کے صاحبزادے آمنے سامنے ،سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادوں پر آبائی گھر پر پولیس بھیجنے کا الزام لگادیا۔
    مونس الہٰی نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے ایک فرد کی پوسٹ ری ٹوئٹ کی اور اس کے ساتھ اپنا پیغام بھی درج کیا۔مونس الہٰی نے جو پوسٹ ری ٹوئٹ کی، اس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے گجرات میں ظہور پیلس پر چھاپہ مارا ہے اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے وکلاء، تجویز کنندہ، تائید کنندہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پوسٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ہونے والوں میں ایڈووکیٹ عرفان بشیر کنگ بھی شامل ہیں۔ چوہدری مونس الہٰی نے اس پر اپنے پیغام میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین صاحب کے بیٹوں نے اپنی پھوپھیوں کو گرفتار کرنے کےلیے اپنے ہی آبائی خاندانی گھر پولیس بھیجی۔ https://twitter.com/MoonisElahi6/status/1738898238315393259
    دوسر جانب مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین نے کہا ہے کہ خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے مت روندو،مونس الہٰی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سالک حسین نے کہا کہ کیا آپ نے میڈیا رپورٹنگ کا پیشہ بھی اختیار کیا ہے؟ اگر نہیں تو خبر کی تصدیق کرلو۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بارے میں تب معلوم ہوا جب کسی نے یہ ٹوئٹ مجھے بھیجی۔ خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے مت رولو۔سالک حسین نے مزید کہا کہ عوام حقیقت جانتی ہے۔ مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہیں، ان کی ویڈیوز دیکھ کر دل رنجیدہ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے امیدوار کا جانا ضروری نہیں، آپ کے پاس وکلا کی فوج موجود ہے انہیں بھیج دیا ہوتا۔چوہدری سالک حسین نے یہ بھی کہا کہ برائے مہربانی گجرات میں عورت کارڈ نہ چلایا جائے، پورا پاکستان یہ تماشا دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چلو شکر ہے آپ نے اپنے بیان میں تسلیم کیا کہ یہ ہمارا بھی آبائی گھر ہے، وہاں ہمارے آنے پر جو کمروں کو تالے لگ جاتے ہیں انہیں بھی کھلوا دو۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ آپ تو خود کہتے تھے سیاست اپنی اپنی، سیاست کرو ذاتی عناد اور بےبنیاد الزامات مت لگاؤ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کو صبر دے اور پرویز الہٰی کی مشکلات میں کمی آئے۔

  • چین اور روس نے دوطرفہ تجارت میں امریکی ڈالر کو  مکمل طور    پرختم کر دیا

    چین اور روس نے دوطرفہ تجارت میں امریکی ڈالر کو مکمل طور پرختم کر دیا

    روس کے وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے کہا ہے کہ چین اور روس نے دو طرفہ تجارت میں امریکی ڈالر کا استعمال تقریباً مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ چین اور روسی حکام کے ایک ملاقات میں مشسٹن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 90 فیصد سے زیادہ تجارت روس کے روبل یا چین کے یوآن میں ہوتی ہے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ "معاشی تعلقات میں تقریباً مکمل طور پر ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔” اس سال روس اور چین کے درمیان تجارت میں بھی توسیع ہوئی ہے، کیونکہ مغربی پابندیوں نے روس کی معیشت کو تجارت کے لیے چین پر زیادہ انحصار کر دیا ہے۔ مشسٹین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مجموعی لین دین اس سال ریکارڈ 200 بلین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔دریں اثنا، روس امریکہ تجارت حال ہی میں 30 سال کی کم ترین سطح پر گر گئی۔ یہ اس وقت ہوا جب امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ماسکو کو 2022 میں یوکرین پر اس کے مکمل پیمانے پر حملے کے لیے عالمی مالیاتی نظام سے الگ کر دیا۔
    عالمی ادائیگیوں میں اس کا حصہ جنوری میں 1.9% سے بڑھ کر اکتوبر میں 3.6% ہو گیا، اور پیپلز بینک آف چائنا نے سعودی عرب اور ارجنٹائن سمیت 30 سے زیادہ مرکزی بینکوں کے ساتھ دو طرفہ کرنسی کے تبادلے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ رجحانات روس، چین اور دیگر برکس ممالک کی اپنی معیشتوں کو ڈالر سے کم کرنے کی بڑھتی ہوئی خواہش کی تصدیق کرتے ہیں، کچھ مبصرین کو خدشہ ہے کہ بلاک گرین بیک کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کرنسی بھی جاری کر سکتا ہے۔ تاہم، زیادہ تر اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خدشات غالباً ختم ہو گئے ہیں۔ ایک اعلیٰ ہندوستانی عہدیدار نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ کام میں برکس کرنسی نہیں ہے۔ اور اگر تھا بھی تو، ڈالر اب بھی مالیاتی منڈیوں پر وسیع فرق سے حاوی ہے، جس میں 2022 میں مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر کا 54% اور عالمی تجارت کا 88% حصہ گرین بیک کے ساتھ ہے۔

  • کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کے لئے الیکشن ٹربیونل تشکیل دے دی گئی

    کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کے لئے الیکشن ٹربیونل تشکیل دے دی گئی

    الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیلئے ٹربیونل تشکیل دے دیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے ٹربیونل ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن ٹربیونلز 3 تا 10جنوری اعتراضات سنیں گے۔ پشاورہائیکورٹ کے 5 ججز اعتراضات سنیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے 9 ججز ٹربیونل میں سماعت کریں گے۔جن میں جسٹس فیصل زمان خان پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس فیصل زمان خان پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔جسٹس اسجد جاوید گھرال فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژنز سے قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس رسال حسن سید لاہور ڈویژنز اور ضلع اوکاڑہ کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔
    جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ضلع پاکپتن، ساہیوال اور ضلع لودھراں کے علاوہ ملتان ڈویژنز کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس علی ضیاء باجوہ ضلع بھکر اور ڈی جی خان ڈویژنز کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔جسٹس راحیل کامران شیخ گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژنز کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس سلطان تنویر احمد بہاولپور ڈویژنز اور ضلع لودھراں کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔
    جسٹس جواد حسن ضلع اٹک، مری اور راولپنڈی کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس چودھری عبدالعزیز ضلع چکوال، تلہ گنگ، جہلم، میانوالی اور تحصیل سرائے عالمگیر کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 ججز اعتراضات سنیں گے جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججزاعتراضات سنیں گے۔یاد رہے کہ ملک میں الیکشن 2024 کی گہما گہمی جاری ہے، عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

  • پی ٹی آئی کارکنان سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات  ،صوبائی الیکشن کمشنر کا نوٹس

    پی ٹی آئی کارکنان سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات ،صوبائی الیکشن کمشنر کا نوٹس

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات کا صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے نوٹس لے لیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے فوری کارروائی کےلیے چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو خط لکھ کر معاملے پر فوری مداخلت کرنے کی ہدایت کردی۔خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات میڈیا میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آر او دفاتر سے پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے واقعات کے تدارک کےلیے متعلقہ حکام کو خطوط لکھے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ریٹرننگ افسران بھی موجودہ صورتحال پر قابو پانے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ان واقعات سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا۔ واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف جگہوں میں پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ نامناسب رویہ سامنے آیا تھا،

  • پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے لئے تیار ہوں ،والدہ عثمان ڈار

    پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے لئے تیار ہوں ،والدہ عثمان ڈار

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے کہا ہے کہ پہلے خواجہ آصف میرے بیٹے سے ہارا اب مجھ سے ہارے گا ، سیالکوٹ خواجہ آصف کو میرے ظلم کا جواب دے گا،میرے گھر کے باہر ہزاروں کی تعداد میں پولیس کیوں آئی تھی،خواجہ آصف کو مجھ سے خوف ہے۔ اگر مجھے پی ٹی آئی سے ٹکٹ ملا تو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی ٹکٹ دے تو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گی اور ٹکٹ نہ ملا تو پھر میں آزاد الیکشن لڑوں گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ میرے بیٹے عثمان ڈار نے مجبوری میں پی ٹی آئی چھوڑی تھی،لیکن میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہوں اور بانی تحریک انصا ف کے ویژن کو لیکر آگے چلوں گی۔ خواجہ آصف کو ہار نظر آ رہی ہے اس لیے مگرمچھ کے آنسو ں رو رہا ہے ، چادر اور چاردیواری کے تقد س کو پاما ل کیا گیا ہے۔والدہ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اگر خواجہ آصف مجھے اپنی بہن سمجھتے تو بھائیوں والا کردار ادا کرتے، جو میرے ساتھ ظلم ہوا ہے اسے دیکھنے اور بتانے میں بہت فرق ہے ،خواجہ آصف مجھے بہن کہہ کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ۔مجھے زدوکوب کیا گیا کیونکہ میں الیکشن لڑ رہی تھی،آج خواجہ آصف کی ہار ہوگی اور قوم کی ماں کی جیت ہوگی۔

  • پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لینا انتہائی غلط فیصلہ ہے، عابد زبیری

    پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لینا انتہائی غلط فیصلہ ہے، عابد زبیری

    الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے بلے کا نشان لے کر بہت غلط فیصلہ کیا، کیونکہ اس سے تحریک انصاف کو اس کا بہت بڑا نقصان ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عابد زبیری کا کہنا تھا تحریک انصاف پشاور ہائی کورٹ اس لئے جارہی ہے، انہیں شاید اسلام آباد ہائی کورٹ سے اتنی امید نہیں، سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں شاہ محمود اور بانی چیئرمین کی ضمانت منظور کی، بینچ میں شامل جج جسٹس منصور شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر ہی غلط تھا، اس کا مطلب اسلام آباد ہائی کورٹ ہر فیصلہ خلاف کررہا ہے انہوں نے کہا کہ بلے کا نشان نہ ملنے سے تحریک انصاف کو بہت فرق پڑے گا، مسلم لیگ کو بھی سینیٹ کے الیکشن میں بہت نقصان ہوا تھا اور ان کے امیدوار آزاد امیدوار کے طور پر لڑے تھے۔ عابد زبیری نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے تلوار کا نشان چھین لیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں تیر کا نشان ملا، اور یہ عام انتخابات ہیں یہ کوئی سینیٹ کے یا ضمنی الیکشن نہیں، ان انتخابات میں اگر کسی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ہی چھین لیا جائے جو ان کی پہنچان ہو تو بہت فرق پڑتا ہے، کیوں کہ پاکستان میں لوگ نشان دیکھ کر ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، اور ویسے بھی تحریک انصاف میں اس وقت کوئی معروف سیاستدان نہیں جسے پہنچان کر عوام اسے ووٹ دیں گے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے بلے کا نشان لے کر بہت غلط فیصلہ کیا۔
    سابق صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں حلفیہ بیان دیا تھا کہ ہم سب سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فلیڈ دیں گے، مٰیں نے بیرسٹر گوہر سے کہا تھا کہ آپ کون سے لیول فیلڈ پلیئنگ کی بات کررہے ہیں آپ کے پاس تو فیلڈ ہی موجود نہیں ہے۔

  • مانسہرہ میں پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی وکٹ گرا دی

    مانسہرہ میں پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی وکٹ گرا دی

    پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے زر گل خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ، سابق ایم پی اے اور سابق مشیر زر گل خان یوسفزئی کی سینیٹر تاج حیدر سے ملاقات کی، مانسہرہ کےمنتخب سابق ایم اے نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ، زر گل خان یوسفزئی کا صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اظہار اعتماد کیا ،زرگل خان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے عوام کو شناخت دی ‘ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں ، سینیٹر تاج حیدر کا زر گل خان یوسفزئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ،https://twitter.com/PPP_Org/status/1738929626347692464

  • رانا ثناء اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی،

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی،

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کے وقت گاڑی میں ان کی فیملی بھی موجود تھی۔رانا ثناء اللّٰہ کی گاڑی کو فیصل آباد بائی پاس کے نزدیک حادثہ پیش آیا۔تاہم رانا ثناء اللہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ سب افراد محفوظ ہیں، تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ فیملی کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور آ رہے تھے، گنّوں سے بھری ٹرالی گاڑی سے ٹکرائی،

  • خواتین مخصوص نشستوں کی ترجیحی لسٹیں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع

    خواتین مخصوص نشستوں کی ترجیحی لسٹیں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع

    خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملہ پر سیاسی جماعتوں نے اپنی ترجیحی لسٹیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کرادیں۔ مسلم لیگ ن نے بھی تر جیحی لسٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی، ن لیگ کی جانب سے طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز، مریم اونگزیب، نزہت صادق کا نام مخصوص نشستوں کے لئے دیا گیا ہے، مسرت آصف خواجہ، سیما جیلانی، شزا خواجہ، رومینہ خورشید عالم، وجیہہ قمر، زیب جعفر کے نام بھی ترجیحی لسٹ میں شامل ہیں۔پیپلزپارٹی نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حنا ربانی کھر کو پہلے نمبر پر قرار دیدیا، ترجیجی لسٹ میں نمبر دو پر ثمینہ خالد گھرکی، نمبر تین پرنتاشہ دولتانہ ہوں گی، نمبر چار پر نیلم جبار، نمبر پانچ پر شگفتہ چودھری اور سیدہ سمنہ رضا کا نام بھی ترجیحی لسٹ میں دیدیا۔کرن ڈار، انوشہ رحمان خان، زہرہ ودود فاطمی، آسیہ ناز تنولی، صبا صادق، فرح ناز اکبر، شہناز سلیم کے نام بھی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں جبکہ منیہ اقبال، عفت نعیم، ثمین اختر نیازی کا نام بھی مخصوص نشستوں پر دیا گیا ہے۔استحکام پاکستان پارٹی نے بھی اپنی لسٹ جمع کرا دی، آئی پی پی نے منزہ حسن، فردوس عاشق اعوان اور آسیہ عظیم کے نام ترجیحی لسٹ میں دیدیئے۔

  • تیرہ جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،الیکشن کمیشن

    تیرہ جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی انتخابی نشانات والی فہرست ویب سائٹ سے ہٹا دی، تیرہ جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کے حوالے سے کام کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے جائیں گے، اور کام مکمل ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات والی فہرست ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کردی جائے گی۔
    یاد رہے کہ ملک میں الیکشن 2024 کی گہما گہمی جاری ہے، عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔ 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن ہدایت نامہ کے مطابق مقررہ سائز سے بڑے پوسٹرز، پمفلٹ یا بینرز کی اجازت نہیں ہوگی پوسٹرز کی لمبائی 18 انچ اور چوڑائی 23 انچ سے زیادہ نہ ہو، ہینڈ بل، پمفلٹ اور کتابچے 9 انچ لمبے اور 6 انچ چوڑے ہوسکتے ہیں،بینرز 3 فٹ لمبا اور 9 انچ سے زیادہ بڑا نہیں ہونا چاہئےپورٹریٹ تصویر 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔ہر اشتہاری مواد پر پبلشر کا نام اور پتہ لکھنا لازم ہےقرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیرقانونی ہےہورڈنگز، بل بورڈز،وال چاکنگ اور پینافلیکس پر مکمل پابندی ہوگی الیکشن مہم میں سرکاری اہلکار کی تصویر لگانا غیر قانونی ہوگی خلاف ورزی پر امیدواروں کے ساتھ پبلشر کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔