غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کوئی گروہ کسی کو جیل میں نہیں ڈال سکتا، ریاست کا نظام آئین و قانون کے مطابق چلتا ہے، ہمیں قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہیئے، ریاست قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف آئین کے مطابق اقدام کرتی ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ معیاری مذاکرے مثبت سوچ اور رحجان کو پروان چڑھاتے ہیں، جمہوریت مختلف مدارج طے کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، جمہوریت اور حکومت کا جائزہ کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہیئےنگراں وزیراعظم نے کہا کہ ریاستی اقدامات کیوں اٹھائے گئے یہ سوال غلط ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ریاستی اداروں پر حملہ ہر ملک میں جرم ہے، کچھ لوگ سیاسی احتجاج چاہتے ہیں، سیاسی رویوں پر بات نہیں کرنا چاہتے، معاشرے کے مختلف طبقوں میں تصادم غلط ہے۔
Author: صدف ابرار
-

وزارت اطلاعات و نشریات کا سیروگیٹ کمپنیز کے اشتہارت کے خلاف کاروائی کے ہدایات
وزارت اطلاعات ونشریات کے انٹرنل پبلسٹی ونگ نےسرکلر جاری کیا ہے جس میں تمام اداروں کو تاکید کی گئی ہے کہ سیروگیٹ کمپنیز کے اشتہارات کو شائع نہ کیا جائے ،ایسے اشتہارات سے جن سے سٹہ بازی کو فروغ ملتا ہے ،ان کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائے اس سلسلے میں وزارت اطلاعات و نشریات نے پی ٹی وی ،پیمرا ،پی ٹی اے ،پی سی بی اور ایسے تمام ملحقہ اداروں کو ہدایات جاری کئے گئے ہے، سرکلر کے مطابق پی ٹی اے کو تاکید کی گئی ہے کہ جوئے اور سٹے پر مبنی تمام ایپس اور ویب سائٹس کو فوری طور پر بند کیا جائے، اسی طرح پیمرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیمرا آرڈیننس کے سیکش 5 کے تحت ان تمام ٹی وی چینلز کے خلاف کاروائی کرے جو سیروگیٹ کمپنی کے اشتہارات چلاتے ہے، واضح رہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کو پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے کے دوران کچھ شکایات موصول ہوئیں تھے جن میں سٹہ بازوں کے نشاندہی کی گئی تھی ، ان میں کم از کم دو سٹہ باز کمپنیوں کے لوگوز کو مختلف چینلز پر دکھائے گئے تھے، تاہم ان کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،
-

پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ایم ایل کیو اور پی ٹی آئی کے وکٹ گرا دیے
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسرار ترین بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ جبکہ اسلام آباد میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر محمد زمان پی پی پی میں شامل ہوگئے،جنکا تعلق پی ٹی آئی سے تھا ،سردار محمد اسرار ترین اگست 2018 سے اگست 2023 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے۔2008 کے عام انتخابات میں انہوں نے اپنے حلقہ این اے 263 سے پی ایم ایل q کے ٹکٹ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار یعقوب ناصر کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ اسرار ترین نے مارچ 2008 میں قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑا اور پیپلز پارٹی کی فہمیدہ مرزا سے ہار گئے۔ اسرار ترین پارلیمنٹ میں زرداری حکومت کی اپوزیشن میں رہنے کے باوجود سیاسی حوالے سے ان کے قریب رہے۔
وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے طور پر حلقہ این اے 258 (لورالائی-کم-موسی خیل-کم-زیارت-کم-دکی-کم-ہرنائی) سے قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ عمران خان کے دور حکومت میں رکن قومی اسمبلی رہے لیکن 9 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومتوں کی برطرفی کے بعد انہیں شہباز شریف کی اتحادی کابینہ میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کے طور پر شامل ہوئے آصف زرداری کی حمایت کی وجہ سے انہیں بھی شامل کیا گیا۔ وہ 9 اگست 2023 تک حکومت کی معیاد ختم ہونے تک اس عہدے پر فائز رہے۔ -

ہم شفاف اور بروقت الیکش چاہتے ہیں،حسن رضا پاشا
پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ حسن رضا پاشا نے کہا ہے کہ تاثر ہے کہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار انتخابات کا التوا چاہتی ہے۔ ہم نے چیف الیکشن کمشنر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، تاہم چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا، چیف الیکشن کے خلاف وکلا تحریک کے حوالے سے صدر سپریم کورٹ بار سے مشاورت کریں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران حسن رضا پاشا نے کہا کہ ہم انتخابات کا التوا نہیں چاہتے، پاکستان بار کونسل انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، جلد آل پاکستان لائرز ریپریزنٹیٹوز کانفرنس کر متفقہ فیصلہ کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے جو مطالبہ کیا ہے وہ الیکشن سے پہلے کیا ہے تا کہ انتخابات شفاف ہوں، سپریم کورٹ بار کے صدر عمرے پر گئے ہیں، جن کی واپسی پر کانفرنس بلائیں گے۔حسن رضا پاشا نے یہ بھی کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے نہ ہونے کی صورت میں سینئر ترین ممبر الیکشن کروا سکتا ہے، انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں مشاورت کریں گے جو فیصلہ ہوگا متفقہ ہوگا۔حسن رضا پاشا نے کہا کہ حلفاً کہتا ہوں کہ کسی سیاسی شخصیت نے بار کونسل سے رابطہ نہیں کیا، بلکہ پاکستان بار کونسل اپنے طور پر انتخابات میں شفافیت چاہتی ہے، سب پر لازم ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مانے، پاکستان بار کونسل نے چیف الیکشن کمشنر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ ان کی موجودگی میں فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں ہوسکتے تاہم چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا، ہم نے کون سی بات حقائق سے ہٹ کر کی ہے، آرٹیکل 217 کے مطابق اگر چیف الیکشن کمشنر نہ رہے یا مستعفی ہوگئے تو کوئی سینئر بندہ چارج لے سکتا ہے، اور اس کے پاس بھی وہی تمام اختیارات ہوں گے جو چیف الیکشن کمشنر کے پاس ہوتے ہیں۔ -

توشہ خانہ کیس ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف وعدہ معاف گواہ سامنے آگیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین اور وزیراعظم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کے نکات سامنے آگئے۔ توشہ خانہ ریفرنس میںگراف جیولری گفٹ کی قیمت کا تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ نیب ریفرنس کے مطابق گزشتہ سال یکم اگست کو چیئرمین نیب نے توشہ خانہ ریفرنس پر تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دیئے،گزشتہ سال 5 اگست کو ڈی جی نیب نے توشہ خانہ ریفرنس پر تحقیقات شروع کیں،رواں سال 14 جولائی کو توشہ خانہ کی تحقیقات تفتیش میں تبدیل ہوئیں۔ریفرنس میں مزید کہا گیاہے کہ توشہ خانہ قوانین کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں رپورٹ کرنے لازم ہیں،دوران تفتیش معلوم ہوا بشریٰ بی بی کا سعودی ولی عہد سے جیولری سیٹ تحفے میں ملا،جیولری سیٹ ملٹری سیکرٹری کے ذریعے توشہ خانہ میں رپورٹ تو ہوا لیکن جمع نہیں کروایا گیا،بشریٰ بی بی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ قوانین کی خلاف وزری کی۔نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ بطور وزیراعظم سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے غیرملکی سربراہان سے 108 تحائف حاصل کئے، 108 میں سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 14 کروڑ روپے مالیت کے 58 تحائف اپنے پاس رکھے،بانی پی ٹی آئی نے سعودی ولی عہد سے موصول ہونے والا جیولری سیٹ انتہائی کم رقم کے عوض رکھا۔ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے جیولری سیٹ کی من پسند قیمت لگوائی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جیولری سیٹ 90 لاکھ روپے رقم کی ادائیگی عوض وصول کیا،توشہ خانہ تحقیقات سے معلوم ہواکہ قیمت کا اندازہ لگانے والے پرائیویٹ فرد سے لگوائی گئی جیولری سیٹ کی قیمت انتہائی کم تھی،جیولری سیٹ کی اصل قیمت لگانے کیلئے دبئی کے ماہر سے بھی رابطہ کیاگیا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس گراف جیولری گفٹ پر دائر کیا گیا ،گراف جیولری گفٹ کی قیمت کا تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئے،وعدہ معاف گواہ نے بیان میں کہا ہے کہ دباو¿ میں آکرگراف جیولری گفٹ کی کم قیمت لگائی، صہیب عباسی کی خدمات پرائیویٹ طور پر کی گئیں تھیں۔
ریفرنس کے مطابق وزارت عظمیٰ کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 108 تحائف ملے، 108 تحائف میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیے جو کہ تحائف کی کم مالیت ظاہر کرکے رکھے گئے۔نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ بھی کم مالیت پر حاصل کیا، بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا، ملزمان تحائف توشہ خانہ میں جمع کروانے کے پابند تھے۔
-

کوئٹہ کے ماحول میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی
کوئٹہ میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، اسلام آباد سے وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ سے سیوریج کے پانی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق لوگوں کی نقل مکانی کے باعث پولیو وائرس سامنے آرہا ہے۔ نقل مکانی کرنے والی آبادیوں کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق والدین بچوں کو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ -

سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے گاڑی کو حادثہ
سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شمشیر پر سابق وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں فہمیدہ مرزا زخمی ہوگئیں۔ فہمیدہ مرزا کے صاحبزادے حسنین مرزا کا کہنا ہے کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے والدہ کی گاڑی کو ٹکر ماری، حادثے میں فہمیدہ مرزا زخمی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فہمیدہ مرزا کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
-

فواد چوہدری الیکشن کس جماعت سے لڑے گے یہ سرپرائز ہے،وکیل فواد چوہدری
پی ٹی آئی سابق وفاقی وزیر کے وکیل اور بھائی فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ فواد چودھر ی انتخاب کس سیاسی جماعت سے لڑیں گے یہ سب کیلئے سرپرائز ہو گا۔
فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھر ی انتخاب کس سیاسی جماعت سے لڑیں گے یہ سب کیلئے سرپرائز ہو گا۔ان کاکہنا تھا کہ فواد چودھری 2024 کا الیکشن جیل سے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل فواد چودھری کی اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت ہو گئی ہے اور آج نیب نے معاملات شروع کردیے ہیں۔ عدالت سے فواد چودھری کے اوپن ٹرائل کیلئے درخواست کی ہے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری خود یہ فیصلہ کرے گے کہ انکو کس پارٹی سے لڑنا ہے، -

عثمان ڈار نے سیاسی میدان میں میرے خلاف خواتین کو اتار دیا ،خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے عثمان بزدار کے والدہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 9 مئی کو عثمان ڈار صاحب جو کردار ادا کیا اور اس کے بعد روپوش ہوگئے تھے، اس کا ملبہ بھی مجھ پہ ڈال دیں۔تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ 9 مئی کو عثمان ڈار نے جو کردار ادا کیا اور اس کے بعد روپوش ہوگئے تھے، اس کا ملبہ بھی مجھ پہ ڈال دیں۔
خواجہ صاحب more power to you آپ کا مخالف نہایت کم ظرف نکلا، سیاسی میدان میں مردوں کی طرح مقابلے کرنے کی بجائے گھر کی عورتوں کو گھسیٹ لایا، یہی آپ کی فتح ہے کہ وہ میدان میں آپ سے مقابلہ کرنے کے قابل ہی نہیں @KhawajaMAsif pic.twitter.com/csUGOMqA1Y
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) December 19, 2023
خواجہ آصف نے کہا کہ عثمان ڈار روپوشی کے بعد پکڑے گئے، اور پھر انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر پچھتاوے کا اظہار کیا، معافی مانگی، اور اپنے لیڈر پہ جو الزامات لگائے، اس کا ملبہ بھی میرے پہ ڈال دیں۔ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر عثمان ڈار خود کسی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تو اس کا بوجھ پلیز مجھ پہ نہ ڈالیں، اور درخواست ہے کہ عزت دار لوگ اپنے سیاسی ڈراموں میں والدہ جیسی عظیم ہستی کو استعمال نہیں کرتے، ماں کے احترام اور تقدس کی حفاظت کریں اسے سستی سیاست کے لئے استعمال نہ کریں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عثمان ڈار خود ٹی وی پر اینکر کامران شاہد کے ساتھ آکر پتہ نہیں کیا فرماتے رہے یہ وہ جانیں، لیکن مائیں سانجھی ہوتی ہیں، میرے لیے آج بھی وہ ماں بہن کی جگہ ہیں، یہ لازوال رشتے ہوتے ہیں قدر کریں۔ -

ایف بی آر کی نان فائلر ملازمین کے خلاف کاروائی
ایف بی آرکے 10 ہزار نان فائلرز ملازمین کی بڑی تعداد نے فائلر اسٹیٹس حاصل کرلیا ہے، 9820 ملازمین نے ٹیکس ریٹرنز فائل کردیے ہیں جس کے بعد نان فائلر ملازمین کی تعداد 180 رہ گئی ہے۔چیئرمین ایف بی آر امجد ٹوانہ نے اس حوالے سے بتایا کہ ایک دو دن میں باقی ملازمین بھی ٹیکس ریٹرن فائل کردیں گے۔ امجد ٹوانہ کا کہنا تھا کہ 10 ہزارنان فائلر ملازمین 50 ہزار سے کم تنخواہ لینے والے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے 300 سے زائد ملازم جو اہم عہدوں پر تعینات تھے نان فائلرز نکلے تھے۔ ایف بی آر نے کمشنرز کو ہدایت کی تھی کہ توسیع کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ریٹرن فائل نہ ہونے پر ایف بی آر افسران سمیت نان فائلرز کو نوٹس جاری کریں۔ چیف کمشنر آر ٹی او ون نے ایف بی آر کے 307نان فائلر افسران اور اہلکاروں کو نوٹسز جاری کیے تھے، جس میں تمام ایف بی آر کے نان فائلر افسران اور اہلکاروں کو فوری انکم ریٹرن فائل کرنے کا کہنا گیا تھا۔
