Baaghi TV

ایف بی آر کی نان فائلر ملازمین کے خلاف کاروائی

FBR

ایف بی آرکے 10 ہزار نان فائلرز ملازمین کی بڑی تعداد نے فائلر اسٹیٹس حاصل کرلیا ہے، 9820 ملازمین نے ٹیکس ریٹرنز فائل کردیے ہیں جس کے بعد نان فائلر ملازمین کی تعداد 180 رہ گئی ہے۔چیئرمین ایف بی آر امجد ٹوانہ نے اس حوالے سے بتایا کہ ایک دو دن میں باقی ملازمین بھی ٹیکس ریٹرن فائل کردیں گے۔ امجد ٹوانہ کا کہنا تھا کہ 10 ہزارنان فائلر ملازمین 50 ہزار سے کم تنخواہ لینے والے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے 300 سے زائد ملازم جو اہم عہدوں پر تعینات تھے نان فائلرز نکلے تھے۔ ایف بی آر نے کمشنرز کو ہدایت کی تھی کہ توسیع کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ریٹرن فائل نہ ہونے پر ایف بی آر افسران سمیت نان فائلرز کو نوٹس جاری کریں۔ چیف کمشنر آر ٹی او ون نے ایف بی آر کے 307نان فائلر افسران اور اہلکاروں کو نوٹسز جاری کیے تھے، جس میں تمام ایف بی آر کے نان فائلر افسران اور اہلکاروں کو فوری انکم ریٹرن فائل کرنے کا کہنا گیا تھا۔

More posts