Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • پاکستان کا کونسا ادارہ کتنا کرپٹ ہے؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے بتا دیا

    پاکستان کا کونسا ادارہ کتنا کرپٹ ہے؟ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے بتا دیا

    پاکستان کا سب سےپہلے نمبر پر کر پٹ ادارہ پولیس جبکہ دوسرے نمبر پر ٹھیکے دینے کا شعبہ اور تیسرے پر عدلیہ ہے یہ ہوشربا انکشافات ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپٹ اداروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کی ہے جس میں پولیس کا پہلا نمبر، اس کے بعد کو سب سے کرپٹ قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تعلیم اور صحت چوتھے اور پانچویں کرپٹ ترین شعبے ہیں۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے قومی کرپشن سروے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پولیس پاکستان کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، 68 فیصد پاکستانیوں کو یقین ہے کہ نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن جیسے ادارے سیاسی شکار کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔تعلیم اور صحت کے شعبے بالترتیب چوتھے اور پانچویں کرپٹ ترین شعبے ہیں۔ مقامی حکومتیں، لینڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ کسٹم، ایکسائز اور انکم ٹیکس چھٹے، ساتویں اور آٹھویں بدعنوان ترین ادارے ہیں۔ پنجاب میں 47 فیصد شہریوں کاخیال ہے کہ بیوروکریسی ریاستی اداروں کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرتی ہے اور یہی پاکستان میں کرپشن کی بڑی وجہ ہے۔
    رپورٹ کے مطابق قومی سطح پر کرپشن کے بڑے مقدمات میں 40 فیصد میرٹ کی قلت ہے۔ صوبائی سطح پر سندھ میں 42 فیصد، خیبر پختونخوا میں 43 فیصد، بلوچستان میں 47 فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ میرٹ پر کام نہیں ہوتے۔پچھتر فیصد شہری سمجھتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر کے پاس بہت طاقت اور اثر ورسوخ ہونے کی وجہ سے کرپشن ہوتی ہے۔55 فیصد پاکستانیوں کے مطابق حکومت کو فوری طور پر سرکاری افسران کے اثاثے اپنی ویب سائٹس پر جاری کرنے چاہئیں اور کرپشن کے مقدمات 30 دن اندر بھگتانے چاہئیں۔47 سے 62 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ کرپشن پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے اور ماحولیاتی تباہی کو بڑھانے کی بڑی وجہ ہے۔

  • جی ڈی اے کا پی پی کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری

    جی ڈی اے کا پی پی کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری

    سندھ میں پیپلزپارٹی کو انتخابی دنگل م میں ٹف ٹائم دینے کی تیاریاں جاری ہے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بورڈ کے چیئرمین جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کے سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کا اعلان کر دیا۔ پارلیمانی بورڈ جی ڈی اے کے 13 سرکردہ رہنماؤں پر مشتمل ہوگا، جی ڈی اے انتخابی نشان ’’ستارہ “ پرالیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند اپنی درخواستیں صفدر عباسی کے نام فنکشنل لیگ ہاؤس کلفٹن میں جمع کرائیں گے۔جی ڈی اے کے بورڈ چیئرمین پیرپگارا جبکہ سیکرٹری صفدرعباسی اور سیکرٹری اطلاعات سردار عبد الرحیم ہونگے، قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ جی ڈی اے الیکشن 2024 میں بھرپور حصہ لے گی اور عوام کی حمایت سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔

  • جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف  پہلا دورہ امریکا

    جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف پہلا دورہ امریکا

    پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر امریکا روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ امریکی عسکری اور حکومتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج دورے کے دوران امریکی عسکری وحکومتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف یہ پہلا دورہ امریکا ہے۔

  • ملک میں 2 کروڑ 50 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہے،سراج الحق

    ملک میں 2 کروڑ 50 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہے،سراج الحق

    پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں آئندہ حکومت لاڈلے اور سپر لاڈلے کی نہیں ہو گی، اس وقت ملک میں 2 خاندانوں کی سیاست پر اجارہ داری ہے، ان 2 خاندانوں نے ملک کے اداروں کو تباہ کیا، 8 فروری تک سوشل میڈیا کی طاقت کو پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے استعمال کرنا ہے۔ملک میں 2 کروڑ 50 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، ملک میں 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں غریب کے لیے قانون سازی نہیں ہوتی، الیکشن کے دن کو یوم الحساب بنانا ہے، 8 فروری کو طوفان الاقصیٰ کی طرح ان کو شکت دینی ہے۔

    سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کسی کی ذاتی زندگی تباہ نہیں کر رہے، نئی نسل کو سچائی سے واقف کرنا ہے، ہمارا کارکن گالم گلوچ اور جھوٹ کا حصہ نہیں بنے گا۔ امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ آئندہ حکومت عوام کے ووٹ پر بنے گی، ملک میں آئندہ حکومت لاڈلے اور سپر لاڈلے کی نہیں ہو گی، اس وقت ملک میں 2 خاندانوں کی سیاست پر اجارہ داری ہے، ان 2 خاندانوں نے ملک کے اداروں کو تباہ کیا، 8 فروری تک سوشل میڈیا کی طاقت کو پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے استعمال کرنا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ پر حملے کے بعد فرانس، جرمنی، برطانیہ اور امریکا نے اسرائیل کا ساتھ دیا، اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو سوشل میڈیا نے مثبت جواب دیا۔

  • لیگ سپنر ابرار احمد ٹیسٹ میچ سے آوٹ ،ساجد خان ان

    لیگ سپنر ابرار احمد ٹیسٹ میچ سے آوٹ ،ساجد خان ان

    لیگ اسپنر ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ جبکہ آف سپنر ساجد خان کو آسٹریلیا طلب کر لیا گیا ہے ،چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر آف اسپنر ساجد خان کے نام کی منظوری دی ہے تاہم ساجد خان اپنی سفری دستاویزات مکمل کرنے کے بعد آسٹریلیا کے لئے روانہ ہو گے،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ابرار احمد نے پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے کے قریب شدید درد کی شکایت کی تھی اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔ میڈیکل ٹیم نے ان کا معائنہ کیا تھا جس کے بعد اسی روز ان کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا تھا ،ابرار احمد ابھی تک ٹیسٹ سیریز سے باہر نہیں ہوئے ہیں لیکن ان کی کنڈیشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ سے قبل ان کی دستیابی کے بارے میں مزید تعین کیا جائے گا۔

  • نگران وزیر اعلی پنجاب کا ایک اور کارنامہ ،صفائی مہم کا آغاز

    نگران وزیر اعلی پنجاب کا ایک اور کارنامہ ،صفائی مہم کا آغاز

    نگران وزیر اعلی پنجاب نے 10سال بعد پنجاب کی 1112 نہروں کی بھل صفائی کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی کے مطابق بھل صفائی کے دوران کمشنرز فیلڈ میں رہیں گے اور تمام امور کی نگرانی کریں گے۔ بھل صفائی کے ساتھ نہروں کی مرمت پر بھی توجہ دی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں بھل صفائی کے پروگرام اور پانی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز، زراعت،آبپاشی، خوراک، اطلاعات، کمشنرلاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اورتمام ڈویژنل کمشنرزویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے وزیراعلی محسن نقوی نے نہری پانی کی چوری کی سدباب کیلئے موثر کارروائی کا حکم دے دیا۔ انتظامی افسران پانی چوری کے سدباب کے لئے اپنے متعلقہ اضلاع میں موثرایکشن لیں۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے فیصلے کے مطابق 10سال بعد پنجاب کی 1112نہروں کی بھل صفائی 26دسمبر سے 20جنوری تک جاری رہے گی۔


    دوسری جانب وزیر اعلیٰ نے ایکس پر پوسٹ کی ہے کہ لاہور میں سڑکوں کو دھونے کا کام شروع کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے خود صفائی مہم کا جائزہ
    لیا . محسن نقوی نے لکھا ہے کہ لاہور میں سموگ سے نمٹنے کے لیے ایک اور قدم!
    صفائی مہم آج شروع ہوئی ہے، سڑکوں کو دھول سے صاف کرنے کے لیے 100 اراکین کے ساتھ چار ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ کم سے کم رکاوٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ کو متاثر کیے بغیر ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ آئیے مل کر صاف ستھرا سانس لیں!

  • امریکا کے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنےپر  تشویش ،کینیڈین وزیراعظم کی ملاقاتیں

    امریکا کے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنےپر تشویش ،کینیڈین وزیراعظم کی ملاقاتیں

    امریکا کے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنےکےاقدام کو یو اے ای، چین، فلسطین، برازیل ، روس اور ترکیہ نے مذمت کی ہے ، چینی سفیر نے بیان میں کہا کہ ثابت ہو گیا کہ امریکا غزہ میں لڑائی جاری رکھنے کا خواہشمند ہے، اقوام متحدہ میں برازیلین سفیر نے ردعمل میں کہا کہ ویٹو سےدوریاستی حل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ، روس نےبھی غزہ جنگ کو امریکا کی جیو پولیٹیکل گیم قرار دے دیا۔ جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سعودی عرب، ترکیہ اور فلسطین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں میں حماس تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق شرکاء نے غزہ کی سنگین انسانی صورتِ حال اور فوری جان بچانے والی انسانی امداد تک رسائی کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے بنا کسی خوف کے امن اور سلامتی کے ساتھ رہنے کے حق کے لیے کینیڈا کی حمایت کا اعادہ کیا۔
    خیال رہے کہ جمعے کے روز اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ جنگ بندی سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کوکونسل کے مستقل رکن امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔15 رکنی سکیورٹی کونسل میں اماراتی قرارداد پر 13 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا تھا جبکہ برطانیہ ووٹنگ کے عمل میں غیر حاضر رہا۔
    دوسری جانب غزہ میں ہونے والے قتل عام کیخلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، پورا لندن سڑکوں پر امڈ آیا اور مظاہرین کی جانب سے صیہونی حکومت اور قابض اسرائیلی افواج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین نے امریکی حکومت کو صیہونی فورسز کے قتل عام میں برابر کا شریک قرار دیتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں لاپتہ افراد کیلئے بھی یہی گمان کیا جا رہا ہے کہ وہ ملبے تلے دب کر شہید ہو چکے ہیں۔

  • اسرائیلی بربریت سے شہید ہونیوالی فللسطینیوں  کی مجموعی تعداد 17 ہزار 700 ہو گئی ہے

    اسرائیلی بربریت سے شہید ہونیوالی فللسطینیوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 700 ہو گئی ہے

    غزہ پر میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونیوالوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے جبکہ حملوں میں 48 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔اسرائیل نے جارحانہ کارروائیوں میں بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑادیں ، سکول ،ہسپتال، رہائشی عمارتیں ، عبادت گاہیں سب کچھ ملیا میٹ کردیا ، خان یونس، رفاح ، جبالیہ اور دیگر علاقوں پر حملوں میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ ظالم اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں پر مظالم سے باز نہ آئی ، غزہ پر صیہونی حملے جاری ہیں اور ایک روز میں 200 سےزائد فلسطینوں کوشہید کردیا گیا جس کے بعداسرائیلی بربریت سے شہید ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 700 ہو گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کے منصوبے کے تحت علاقہ خالی کرنے کی دھمکی دیدی۔
    اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 23 لاکھ سے زائد فلسطینی پہلے ہی بے گھر اور جنگ زدہ شہر میں کئی مرتبہ ایک جگہ سے دوسری جگہ پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاکی ہنیگبی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج کی تازہ کارروائیوں میں اہم کامیابیاں ملی ہیں، اسرائیلی افواج نے 7 ہزار سے زائد حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران مزید متعدد فوجی مارے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک اسرائیلی وزیرکا بیٹا اور ایک اس کا بھتیجا بھی شامل ہیں۔عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے، جس سے پٹی میں زمینی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک فوج کی ہلاکتوں کی کل تعداد 97 ہو گئی ہے۔دوسری جانب القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے الزیتون محلے میں ایک عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں اسرائیلی فوجی چھپے ہوئے تھے۔ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

  • انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 260 رنز کا ہدف دے دیا

    انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 260 رنز کا ہدف دے دیا

    دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کے لیے 260 رنز کا ہدف دیا،
    گرین شرٹس نے بالنگ کا شاندار آغاز کیا کیونکہ عامر حسن اور محمد ذیشان نے دو ابتدائی وکٹیں حاصل کیں، بلیوز کو صرف 11.2 اوورز میں 46-2 پر چھوڑ دیا۔تاہم، اوپنر آدرش سنگھ نے مڈل آرڈر بلے باز اور کپتان ادے سہارن کے ساتھ انتہائی ضروری 93 رنز کا اسکور بنایا کیونکہ سابق نے عرفات منہاس کا شکار بننے سے پہلے 81 میں 62 رنز بنائے۔سنگھ کی وکٹ کے بعد، ہندوستان نے لگاتار دو مزید وکٹیں گنوائیں، لیکن سہارن نے پچ پر جمے رہے اور اہم رنز کا حصہ ڈالتے رہے۔آخر کار اسے عبید شاہ نے 60 رنز پر آؤٹ کر دیا، جس سے بھارت 42.5 اوورز میں 206-6 پر رہ گیا۔ایسا لگتا تھا کہ مین ان گرین بلیوز کو 230 رنز کے اندر ہی محدود کر دے گا لیکن سچن داس نے گرین شرٹس کے خلاف چارج جاری رکھا اور آخر کار دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر تیز 58 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 260 رنز کے مسابقتی ہدف تک پہنچا دیا۔
    پاکستان کی جانب سے ذیشان نے چار وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ عامر اور عبید نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
    پلیئنگ الیون کے سکواڈ

    انڈیا انڈر 19: آدرش سنگھ، ارشین کلکرنی، رودرا پٹیل، ادے سہارن (c)، مشیر خان، سچن داس، اراویلی اوینیش (wk)، سومی پانڈے، مروگن ابھیشیک، راج لمبانی، نمن تیواری شامل ہیں
    جبکہ پاکستان انڈر 19: شمائل حسین، شاہ زیب خان، اذان اویس، سعد بیگ (سی اینڈ ڈبلیو)، محمد ذیشان، محمد ریاض اللہ، طیب عارف، عرفات منہاس، علی اسفند، عامر حسن، عبید شاہ شامل ہیں

  • ضلع باجوڑ ورکر کنونشن کے بعد ایک بار پھر پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    ضلع باجوڑ ورکر کنونشن کے بعد ایک بار پھر پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    پی ٹی آئی سابق صوبائی وزیر انور زیب گرفتار کر لئے گئے جبکہ شیر افضل مروت کے نام پر ایف آئی آر درج کر لئے گئے ہے، خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان پر کنونشن کے بعد ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ایف آئی آر میں 25 قائدین کو نامزد کیا گیا ہے، ان میں شیرافضل مروت کا نام بھی شامل ہے جبکہ سابق صوبائی وزیر انور زیب خان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔

    اس سے قبل مردان اور صوابی میں کنونشنز منعقد کرنے پر شیر افضل مروت اور 5 سابق ایم پی ایز سمیت 100 سے ذائد کارکنوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔