صدر مملکت عارف علوی نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنا پیغا م جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کے بین الاقوامی کمیونٹی کے ساتھ انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہا ہے۔ یہ دن ہمیں تمام لوگوں کے حقوق کا تحفظ اور احترام کرنے کے اپنے فرض کی یاد دلاتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا ہم تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوششیں کرنے کا اعادہ کرتے ہیں چاہے ان کی ذات، رنگ اور نسل سے تعلق رکھتے ہوئے پاکستان تمام حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا آئین ہمارے شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ فلسطین کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، بین الاقوامی برادری اسرائیل کو نسل کشی کرنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ فلسطینی۔ IIOJK بین الاقوامی برادری کی توجہ کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان نے تمام اقلیتی گروہوں کو ایک سازگار ماحول اور مساوی مواقع فراہم کیے ہیں جو مساوی حقوق حاصل کرتے ہیں https://twitter.com/mohrpakistan/status/1733576583020187720
Author: صدف ابرار
-

آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
انسانی حقوق کا دن ہر سال 10 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جس دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1948 میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ (UDHR) کو اپنایا تھا۔ UDHR ایک سنگ میل دستاویز ہے جو ان ناقابل تنسیخ حقوق کا اعلان کرتا ہے جن کے تمام لوگ حقدار ہیں، قطع نظر نسل، رنگ، مذہب، جنس، زبان، سیاسی یا دیگر رائے، قومی یا سماجی اصل، جائیداد، پیدائش، یا دوسری حیثیت سے، انسانی حقوق کا دن انسانی وقار کو برقرار رکھنے اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ میں درج اصولوں کو فروغ دینے کی اہمیت کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور تمام افراد کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کی وکالت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہر سال، انسانی حقوق کا دن ایک مخصوص موضوع یا مسئلے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس پر توجہ اور عمل کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ دن دنیا بھر میں حکومتوں، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور افراد کے زیر اہتمام تقریبات اور سرگرمیوں کے ذریعے منایا جاتا ہے، جن کا مقصد انسانی حقوق کو فروغ دینا اور ان کا تحفظ کرنا ہے۔
“To deny people their human rights is to challenge their very humanity.” – Nelson Mandela#InternationalHumanRightsDay pic.twitter.com/8362xx9bzm
— Ministry of Human Rights (@mohrpakistan) December 9, 2023
انسانی حقوق کے دن کا جشن ایک ایسی دنیا کو فروغ دینے کے لیے جاری وابستگی کی نشاندہی کرتا ہے جہاں ہر ایک کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ برتاؤ کیا جاتا ہے، اور جہاں بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھا جاتا ہے اور ان کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ -

لاہور فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر موجود،موٹرویز دھند کے باعث بند
صوبائی دارالحکومت لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 233 ریکارڈ کی گئی ہے۔لاہور کے بعد کراچی میں بھی سموگ کا راج ہے، فضائی آلودگی میں شرح 175 ریکارڈ کی گئی ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
جبکہ شدید دھند کے سبب مختلف مقامات پر موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے شدید دھند کے سبب بند کی گئی ہے جبکہ موٹر وے ایم ون، رشکئی تا پشاور بھی بند ہے۔فیض پور سے سمندری تک بھی موٹر وے بند ہے، کے پی، پنجاب اور سندھ کے کئی علاقے رات گئے سے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔دوسری جانب آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور کا چوتھا اور کراچی کا پانچواں نمبر ہے۔ -

پی ایس ایل 9 کی میزبانی کے لیے چار شہروں کا فیصلہ کیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن چار شہروں میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔مجوزہ شیڈول میں 18 فروری کو لاہور میں ہونے والا پہلا میچ طے کیا گیا ہے۔ تاہم، کچھ فرنچائزز نے سرد موسم اور دھند کو ممکنہ رکاوٹوں کے طور پر بتاتے ہوئے اس وقت کے مناسب ہونے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ایک متنازعہ نکتہ 19 مارچ کو کراچی میں ہونے والے مجوزہ فائنل کے گرد گھومتا ہے۔ ٹیمیں ٹکٹوں کی آمدنی کو متاثر کرنے والے ممکنہ کم ہجوم کے بارے میں خوفزدہ ہیں۔ اس کے جواب میں ملتان سلطانز نے سٹیڈیم کو بھرنے کے لیے خاطر خواہ شائقین لانے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فائنل کی میزبانی ملتان میں کرنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ پشاور زلمی مسلسل پشاور میں میچز کرانے کی وکالت کر رہی ہے اور اس بات پر زور دے رہی ہے کہ سٹیڈیم کا تعمیراتی کام دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ تاہم پی سی بی نے ابھی تک پشاور کو میزبان شہروں میں شامل کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ،مارچ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ڈبل ہیڈرز کے شیڈول پر بھی اعتراضات ہیں۔ پی سی بی پی ایس ایل ڈرافٹ ایونٹ کے دوران 13 دسمبر کو شیڈول جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے باعث پی ایس ایل کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی۔ تاہم پی سی بی نے بالآخر پورا ایونٹ پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ -

پنجاب بھر میں یوریا کھاد کی بحران
پنجاب بھر میں یوریا کھاد کی کمی کا بحران سر اٹھانے لگا، پنجاب بھر میں 3 ہزار 750 روپے کی کھاد کی بوری 5 ہزار 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
نگراں وزیرِ صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کھاد بنانے والی فیکٹریوں کو ہدایت کر دی ہے کہ پیداوار اور سپلائی میں کمی نہ آنے دیں۔اس حوالے سے کسانوں کا کہنا ہے کہ ڈیلر اور ذخیرہ اندوز مصنوعی قلت کا جواز بنا کر کھاد کو بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومت نے درآمدی کھاد کے آرڈرز بھی کر دیے ہیں۔وزیرِ صنعت و تجارت نے کہا کہ 20 دسمبر سے کھاد کے جہاز روزانہ کی بنیاد پر پورٹ پر پہنچنا شروع ہوں گے۔ -

سوار محمد حسین شہید کا 52 ویں یوم شہادت کو آئی ایس پی ار کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 52 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر پر سوار محمد حسین شہید نے بلا خوف و خطر اور بے مثال جرات کے ساتھ دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ظفروال کے محاذ پر سوار محمد حسین شہید نے تن تنہا 16 بھارتی ٹینکوں کو تباہ بھی کیا، بِلا شبہ سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ -

شہری آج بروز اتوار بھی اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں،
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق منگل 12 دسمبر تک حج درخواستوں کی وصولی بلا تعطل جاری رہے گی۔ حج درخواست گزاروں کی آسانی کے لیے بینک آج اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔بڑھتے حج اخراجات کے سبب پاکستانی شہریوں کی جانب سے سرکاری حج کے لیے درخواستوں کی وصولی میں عوامی دلچسپی کم ہے۔
اب تک صرف 20 ہزار 5 سو عازمینِ حج نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ -

سارا انعام قتل کا مرکزی ملزم شاہنواز امیر عدالت پیشی کے دوران خوب موج میں
سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا ہر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سیگریٹ پیتے ہوئے نظر آرہے ہے،ہفتہ تو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں معروف صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔اس دوران ملزم شاہنواز امیر کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم شاہنواز ہتھکڑیوں میں جکڑا ہوا تھا اور ایک پولیس والے نے زنجیر تھامی ہوئی تھی جبکہ دو آس پاس چل رہے تھے۔ اس لمحے کی ویڈیو سامنے آئی تو لوگوں نے نوٹ کیا کہ قتل کا ملزم پولیس کسٹڈی میں زنجیروں میں جکڑا ہوا سگریٹ نوشی میں مصروف ہے۔
سارہ انعام قتل کیس کے ملزم شاہنواز کی عدالت میں سیگریٹ پیتے ویڈیو وائرل، عوام برہم#AajNews #ShahnawazAmir #ViralVideo #Pakistan pic.twitter.com/NdsXj9FQtX
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) December 9, 2023
اس ویڈیو کو دیکھ کر عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کر کے پاکستان کے عدالتی نظام کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے، -

سارا انعام قتل کیس،عدالت 14 دسمبر کو فیصلہ سنائے گی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کی،سیشن جج ناصر جاوید رانا سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ 14 دسمبر کو سنائیں گے۔ ملزمہ ثمینہ شاہ کے وکیل نثار اصغر نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ ثمینہ شاہ پر الزام ہے، جائے وقوع پر موجود تھیں، ملزم کی معاونت کی، ملزمہ پر الزام صرف سارہ انعام کے قتل کی معاونت تک کا ہے، 342 کے بیان میں ملزمہ ثمینہ شاہ کی معاونت کا کوئی ثبوت نہیں، سارہ انعام کے قتل سے متعلق ثبوت ثمینہ شاہ کی معاونت ثابت نہیں کرتے، پولیس نے جتنے بھی ثبوت اکٹھے کیے، ثمینہ شاہ کے خلاف کوئی نہیں جاتا، جتنی بھی تصاویر بطور ثبوت سامنے آئیں، ان میں ثمینہ شاہ کی موجودگی نہیں۔ ثمینہ شاہ کا ڈی این اے سیمپل نہیں لیا گیا، جب ثمینہ شاہ کے خون کا سیمپل نہیں لیا گیا تو ڈی این اے رپورٹ سے تعلق کیسا، پولیس کی فارنزک ٹیم جائے وقوع سے عموماً فنگر پرنٹس حاصل کرتی ہے، پراسیکیوشن نے جائے وقوع سے لی گئی کوئی فنگر پرٹس کی رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی، پراسیکیوشن نے ایک ہی دن شاہ نواز امیر کے والد ایاز امیر اور والدہ ثمینہ شاہ کو مقدمے میں نامزد کیا۔ وکیل نثار اصغر نے حتمی دلائل مکمل کرتے ہوئے ثمینہ شاہ کو کیس سے بری کرنے کی استدعا کر دی،پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وکیل صفائی نے کہا سارہ انعام کو صرف ایک انجری ہوئی لیکن حقیقتاً متعدد انجریز ہوئیں، طبی رپورٹ کے مطابق تشدد کی وجہ سے سارہ انعام کی موت واقع ہوئی، صرف سر کے زخم کی بات نہیں، سارہ کی لاش پر تو متعدد زخموں کے نشانات تھے، سارہ انعام کے صرف سر کے پچھلے حصے پر 7 زخم تھے، شاہ نواز امیر سارہ انعام کو رات بھر ٹارچر کرتا رہا۔ طبی رپورٹ کے مطابق سارہ انعام کی موت متعدد فریکچرز اور انجریز کے باعث ہوئی، موت کی وجہ حرکتِ قلب بند ہونا نہیں سر پر متعدد زخم تھے، شاہ نواز امیر کا ڈی این اے سارہ انعام کے ساتھ میچ ہوا، ساتھ رہنے کی بات ثابت ہو گئی، کسی تیسرے شخص کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا یعنی کسی اور پر قتل کا شک نہیں کیا جا سکتا، 27 ستمبر کو سارہ انعام کی شناخت نہیں ہو سکی، 28 ستمبر کو والدین آئے اور شناخت ہوئی، جائے وقوع کی تصاویر شاہ نواز امیر کے موبائل سے بنائی گئی ہیں، 23 ستمبر کو شاہ نواز امیر نے اپنے والدین کو میسیج کیا کہ مجھے سرینڈر کر دینا چاہیے، سارہ رات کو پہنچی، ساتھ کھانا کھایا اور صبح پتہ ہی نہیں ہمیں کہ وہ واش روم میں ہیں، ڈمبل کے سیمپل پر ڈی این اے سے شاہ نواز امیر اور سارہ انعام کی موجودگی ظاہر ہوتی ہے، شاہ نواز امیر اور ثمینہ شاہ کی جائے وقوع پر موجودگی ثابت ہو چکی جو انکاری نہیں، ملزم کے والد ایاز امیر جائے وقوع پر موجود نہیں تھے، والدہ موجود تھیں۔
-

جہانگیر ترین لودھراں سے رکن قومی اسمبلی الیکن لڑے گے ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کمیٹی قائم
استحکام پاکستان کے سربراہ و بانی جہانگیر ترین یا ان کے بیٹے علی ترین لودھراں سے رکنِ قومی اسمبلی کا ایکشن لڑیں گے۔ جبکہ آئی پی پی کے علیم خان اور عون چوہدری لاہور سے قومی اسمبلی کا ایکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی طرف سے رانا ثناء اللّٰہ، ایاز صادق اور سعد رفیق جبکہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری، اسحاق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی میں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق خاکوانی وہاڑی سے اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سے الیکشن لڑیں گے جبکہ دونوں پارٹیوں میں سے ایک مضبوط امیدوار کو حلقے میں سامنے لایا جائے گا اور مضبوط امیدوار کے لیے غیر جانبدار سروے بھی کرایا جا سکتا ہے۔عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آئندہ دو تین روز میں میٹنگ ہو گی۔
ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے نام سامنے رکھیں گی۔
