9 مئی کے پر تشدد واقعات میں مردان کی مقامی عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ضمانت منظورکرلی۔مردان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی 90 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہے کہ اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کےتوڑپھوڑ کےالزامات ہیں، 2 دسمبر کو مردان کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا تاہم انہیں پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا، اسد قیصر اس وقت سینٹرل جیل مردان میں قید ہیں۔
Author: صدف ابرار
-

مردان مقامی عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کر لی
-

جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار
لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جو پہلی ااور دوسری دفعہ فیل ہو گیا تو چوتھی بار کیا تیر مارے کا،بلاول بھٹو نے نواز شریف کو کہا کہ اگر اپکو چوتھی دفعہ بھی سلیکٹ ہو کے آنا ہے تو نہ میں آپکو مانو گا نہ یہ عوام آپکو قبول کرے گی، میاں صاحب کو پیغام ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی سیلیکٹ ہو کے آئے تھے آپ نے خود دیکھا کہ اس نے ملک کا کیا حشر کیا ،اسلئے آپ ہمارے بڑے ہو بزرگ ہو اس لئے آپ سے بھی درخواست ہے کہ ایک دفعہ ایلیکٹ ہو کے آجائے،
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا وزیراعظم چاہتا ہے مجھے چوتھی بار سلیکٹ کیا جائے،تیمر گرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئی جے آئی بنا کر بھی یہ سلیکٹ ہوا تھا، میاں صاحب انہیں سے ٹکرائے جنہوں نے دو تہائی اکثریت دلائی، میاں صاحب نے ایک بار پھر حکومت دلوانے والوں سے لڑنا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نہ زمان پارک کا وزیراعظم میرا مخالف ہے نہ رائیونڈ کا وزیراعظم میرا مخالف ہے، عوام جس مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں.بلاول نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف یہ اختلاف تھا کہ وہ سلیکٹ ہو کر آئے تھے، بانی پی ٹی آئی غلط تھے اور امپائر کی انگلی سے اپنی سیاست کرتے رہے۔ اس کا آغاز پی ٹی آئی دور میں ہوا، نگراں حکومت میں ایسے لوگ ہیں جو سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں،میاں صاحب کے کارکن آج بھی وزارتیں سنبھال رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ میاں صاحب کا وزیر پی آئی اے بیچ نہیں رہا بلکہ خرید رہا ہے، ہم کسی کو اس طرح پی آئی اے خریدنے نہیں دیں گے، میرا بانی پی ٹی آئی سے اختلاف صرف یہ تھا کہ وہ سلیکٹ ہوکر کیوں آئے؟ بانی پی ٹی آئی امپائر کی انگلی پر سیاست کرتے رہے اور حکومت چلاتے رہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب کو پیغام ہے کہ سلیکشن کی سیاست چھوڑیں اور الیکشن کی سیاست کریں۔ -

8 فروری کو عوام بلاول بھٹو کو اپنا وزیر اعظم منتخب کرے گے ،پی پی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو
سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کا لاڈلہ بلاول بھٹو زرداری ہے، سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو لاڈلہ بنانے کوشش کی گئی، 1988ء میں بھی لاڈلے بنانے والو کو دن میں تارے دکھائے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2013ء اور 2018ء کے انتخابات میں بھی لاڈلے لائے گئے تھے، لاڈلہ اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم منتخب کریں گے، لاڈلے کے لیے انتخابات میں تاخیر کی گئی،بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں یوم تاسیس پر تاریخی جلسہ کیا۔سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ 9 فروری کو سارے لاڈلے ملک سے واپس چلے جائیں گے، لاڈلہ نے 9 فروری کی واپسی کی ٹکٹ کرائی ہوئی ہے۔ دوسری جانب شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو سب سے بات چیت کرسکتی ہے،8 فروری الیکشن کا دن ہے، کچھ جماعتیں عوام کے پاس جانے سے ڈرتی ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے، لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، ہماری قیادت کھبی ملک سے نہیں بھاگی، ہم الیکشن کے شیڈول کا انتظارکررہے ہیں۔پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو بنانے والی پیپلز پارٹی ہے، ہم عوام کے سہارے الیکشن لڑتے ہیں، پیپلز پارٹی الیکشن شیڈول کا انتظار کررہی ہے۔ مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ میچ فکس ہو، ہمارامقابلہ کسی سیاسی جماعت سےنہیں، ہمارا مقابلہ ملکی مسائل کےساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی دشمنیوں سے گریز کرتی ہے اور نفرتوں کی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے، ہمارا مقصد سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتوں نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا، ایک شخص ملک کوتباہی کے دہانے پر لے آیا، سیاسی مقاصد کے لیے اداروں کو متنازع بنایا جا رہا ہے ،پیپلز پارٹی اس وقت میدان میں موجود ہے، انتخابات کے لیے ساز گار ماحول بنایا جائے،
-

کراچی میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ ترجہحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے،مئیر کراچی
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اب ہم ایسا کراچی بنائے گے جس میں عوام کو قدم قدم پر سہولیات نظر آئے گا، وہ کراچی نظر آئے گا جس میں شہریوں کے مسائل حل ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ 38 نئی گاڑیاں واٹر کارپوریشن کے بیڑے میں شامل اور منوڑہ آئی لینڈ پر 5 لاکھ گیلن کا آر او پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میئر کراچی نے اپنے بیان میں کہا کہ پانی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اب وہ کراچی نظر آئے گا جس میں شہریوں کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بلا تفریق ترقیاتی کام کر رہے ہیں۔ -

سینٹ چئیر مین صادق سنجرانی کے بھائی کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کو ہٹانےکی منظوری دی جبکہ انہیں مستقل سرکاری ملازمت سے بھی برطرف کردیاگیا ہے ۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو ایم ڈی سینڈک کے عہدے سے ہٹا دیاگیا ، پٹرولیم ڈویژن نے رازق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ذرائع کے مطابق رازق سنجرانی کو ہٹانے کیلئے بورڈ کا اجلاس رات ایک بجے طلب کیاگیا، دو بجے انہیں عہدے سے برطرف کیاگیا۔رازق سنجرانی وفاق میں واحد بلوچ ایم ڈی تھے ، وہ آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت کم عمر ایم ڈی تعینات ہوئے تھے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رازق سنجرانی پٹرولیم ڈویژن کے مستقل سرکاری ملازم بھی تھے، قریبی ذرائع کاکہنا ہے کہ سنجرانی کو سیاسی نشانہ بنا کر عہدے سے برطرف کیا گیا۔ -

بلاول بھٹو لوئر دیر تیمر گرہ پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کئے
بلاول بھٹو آج لوئر دیر تیمرگرہ کے مقام پرمنعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت کرکے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو اسلوئر دیر پہنچ گئے، ورکرز کنونشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، رات گئے تک پنڈال میں گیا ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لوئر دیر میں چترال کے معمر کارکن محمد اشرف سے ملاقات کی ہے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دیکھ کر چترال کے بزرگ کارکن محمد اشرف جذباتی ہوگئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چترال کے سینئر جیالے محمد اشرف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے اپنی سیاسی جدوجہد کا ذکر کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چترال کے معمر کارکن محمد اشرف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت پر اپنے دکھ کر اظہار کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چترال کے بزرگ جیالے محمد اشرف نے خیبرپختونخوا کے عوام کی پی پی پی سے وابستگی کا جذباتی انداز میں ذکر کیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لوئر دیر میں چترال کے معمر کارکن محمد اشرف سے ملاقات
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دیکھ کر چترال کے بزرگ کارکن محمد اشرف جذباتی ہوگئے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چترال کے سینئر جیالے محمد اشرف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور… pic.twitter.com/BqrAK1GJSu
— PPP (@MediaCellPPP) December 9, 2023
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چترال کے معمر کارکن محمد اشرف کی بھٹوازم سے وابستگی کو سراہا -

فواد چودھری ایک روزہ راہداری ریمانڈ پراینٹی کرپشن کے حوالے
دسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عبد الماجد قاضی نے فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔راولپنڈی اینٹی کرپشن حکام نے عدالت سے فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی جس پر وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ نا ملک قانون نا آئین کے تحت چل رہا ہےبلکہ تابع فرمان چل رہا ہے، ہمارے خلاف پیسے لینے یا دینے کا کوئی الزام نہیں۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہتھکڑی لگا کر مؤکل کو یہاں پیش کرنا تضحیک ہے، فواد چوہدری سپریم کورٹ کے وکیل ہیں، ان کے خلاف نا انکوائری ہوئی اور نا انویسٹی گیشن کی گئی۔وکیل صفائی نے کہا کہ تفتیش میں ہم مکمل تعاون کر رہے ہیں، عدالت مچلکے لے لے، جو سیاستدان ان کو اچھا نا لگے یہ اس کو جیل میں ڈال دیتے ہیں۔پراسیکیوٹر عدنان علی نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت اسلام آباد میں دائر نہیں ہو سکتی کیونکہ فواد چودھری گرفتار ہیں، ر اہداری ریمانڈ کے سٹیج پر کیس کے میرٹ کا فیصلہ نہیں ہو سکتا، فواد چودھری پر بطور وزیر کرپشن کرنے کا الزام ہے،عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر فواد چودھری کے رہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ قاضی ماجد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا، عدالت نے حکم دیا کہ فواد چودھری کو ایک روز میں متعلقہ عدالت پیش کیاجائے۔
-

9 دسمبر: آج دنیا بھر میں انسداد بد عنوانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
دنیا بھر کے ممالک آج انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منانے کے لیے اکٹھے ہوئےہے۔ مقامی کمیونٹیز سے لے کر بین الاقوامی تنظیموں تک، اس دن نے اجتماعی کارروائی اور شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے کے لیے ایک نئے عزم کا اظہار کیا۔ بدعنوانی کے اہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک ورچوئل سربراہی اجلاس میں مختلف ممالک کے لیڈران بلائے گئے۔ مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے، بہترین طریقوں کو بانٹنے اور ہر سطح پر بدعنوانی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کو نافذ کرنے کا عہد کیا۔ سربراہی اجلاس نے زیادہ شفاف اور منصفانہ عالمی برادری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
نچلی سطح پر، دنیا بھر میں کمیونٹیز بیداری پیدا کرنے اور اپنی سرحدوں کے اندر بدعنوانی کا فعال طور پر مقابلہ کرنے کے لیے تقریبات کا اہتمام کرتی ہیں۔ ایک بڑے وژن کے ساتھ ایک چھوٹے سے شہر میں، مقامی کارکن مایا نے ایک کامیاب مہم کی قیادت کی، جس نے شہریوں کو بدعنوانی کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے متحرک کیا۔ اس نچلی سطح کی تحریک نے عالمی سطح پر اسی طرح کے اقدامات کی ترغیب دی، جس میں بدعنوانی کے خلاف جنگ میں اجتماعی عزم کی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا۔
انسداد بدعنوانی کی کوششوں کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں، کئی ممالک نے اختراعی ٹولز اور پلیٹ فارمز کی نقاب کشائی کی۔ ان میں وسل بلور ایپس سے لے کر بلاک چین پر مبنی سسٹمز شامل ہیں جو مالیاتی لین دین میں شفافیت کو بڑھاتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے انضمام کو بدعنوانی کی روک تھام اور بے نقاب کرنے کے لیے مضبوط میکانزم بنانے کے لیے ایک امید افزا قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔نجی شعبے نے بھی کرپشن کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔ بہت سے کاروباروں نے اخلاقی طریقوں اور کارپوریٹ ذمہ داری سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرنے کا موقع لیا۔ مالیاتی لین دین میں شفافیت، انسداد بدعنوانی کی پالیسیوں کی پاسداری، اور ذمہ دارانہ کاروباری طرز عمل کو بدعنوانی سے پاک کاروباری ماحول بنانے میں کلیدی ستونوں کے طور پر زور دیا گیا۔دنیا بھر میں سول سوسائٹی کی تنظیموں، این جی اوز اور کارکنوں نے بدعنوانی کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھایا۔ وکالت کی تقریبات، پینل مباحثے، اور سوشل میڈیا مہمات نے توجہ حاصل کی، جس سے معاشروں پر بدعنوانی کے تباہ کن اثرات کے بارے میں بات چیت شروع ہوئی۔ سول سوسائٹی کی اجتماعی آواز نے سرکاری اور نجی دونوں اداروں کو جوابدہ ٹھہرانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں نے اقوام کے درمیان تعاون کو فروغ دینا جاری رکھا۔ بدعنوانی کے خلاف اجتماعی جنگ کو مضبوط بنانے کے لیے وسائل، مہارت اور علم کو بانٹنے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ باہمی تعاون پر زور نے پائیدار تبدیلی کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کے باہمی ربط کو اجاگر کیا۔
انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کا سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی، اس عالمی تحریک سے پیدا ہونے والی رفتار امید اور عزم کے احساس کے ساتھ گونجتی ہے۔ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے قوموں، برادریوں، کاروباروں اور افراد کا عزم ایک نئے دور کی طرف اشارہ کرتا ہے جہاں شفافیت اور احتساب ایک منصفانہ اور مساوی دنیا کے ستون کے طور پر کھڑے ہیں۔ بدعنوانی کے خلاف جنگ جاری ہے، آج کے واقعات معاشرے کے سب سے وسیع چیلنجوں میں سے ایک کے سامنے اتحاد کی طاقت کا ثبوت ہیں۔ -

یکم جنوری سے تمام سرکاری ملازمین کے تنخواہ سے کٹوتی کا فیصلہ
یکم جنوری سے تمام سرکاری ملازمین کے تنخوا سے کٹوتی کی جائے گی ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے یکم جنوری سے ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے سالانہ 4 ہزار 350 روپے کٹوتی ہوگی،سیکرٹری خزانہ مجاہد شیردل کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں سےکٹوتی کی منظوری ہوچکی ہے۔ ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے پریمیئم کی کٹوتی ہوگی، میاں بیوی کے سرکاری ملازم ہونے پر ایک کی تنخواہ کی کٹوتی ہوگی۔
-

اے ٹی سی لاہور نے اسد عمر اور عمران خان کے بہنوں کی ضمانت خارج کر دی
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت خارج کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے سیاسی رہنما اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری درخواست ضمانتوں کے معاملے پر وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے 9 جنوری کو طلب کرلیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نےکیس سماعت کی، ملزمان کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر پیش ہوئے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں سیاسی رہنما اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔عدالت میں اسد عمرنے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی ، جس پر عدالت نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔
عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر تے ہوئے اسد عمر ، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور سمیت دیگر کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔وکیل رانا مدثر عمرنے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ محض سیاسی مقدمات ہیں جن میں درخواستگزار کے خلاف کچھ ثبوت نہیں ، عدالت سے استدعا ہے کہ آئندہ تاریخ پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے ۔تھانہ گلبرگ پولیس نے اسد عمر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔