لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ جسٹس سلطان تنویر احمد نے سات صفحات پر مشتمل تحریر جاری کیا ۔پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی تھی۔تحریری فیصلے کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگی ۔مستقبل میں دونوں افسران نے احتیاط کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔عدالت کو مزید کرائمنل کارروائی کی ضرورت نظر نہیں آتی ۔توہین عدالت میں سزا دینے کا اختیار ایک غیر معمولی طاقت ہے ۔جہاں ضروری ہو اس کا استعمال انتہائی احتیاط کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔توہین کا مقصد انتقام لینا نہیں ہے ۔ اسلام میں معافی کرنے کا ذکر بھی ہے۔
عدالت نے مزید کہا مستقبل میں دونوں افسران نے احتیاط کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ عدالت کو مزید کرمنل کارروائی کی ضرورت نظر نہیں آتی۔لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت میں سزا دینے کا اختیار ایک غیر معمولی طاقت ہے، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس افسر کے مطابق عدالتی حکم کے بعد گھر کے قریب اسلام آباد پولیس نے پرویز الہی کو گرفتار کیا۔
Author: صدف ابرار
-

لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہی کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا
-

بجلی مزید مہنگی،نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت کی جانب سے بجلی مزید مہنگی کی گئی فی یونٹ 3روپے 5پیسے مہنگی کردی گئی۔نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ۔بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا ۔لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پراطلاق نہیں ہوگا ۔نیپرا نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں نو ارب پچیس کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جو ریفرنس سے کم ہے۔ اکتوبر کے فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ میں 3 روپے سے ذائد فی یونٹ پیسے بقایا جات کی مد میں شامل کیے گئے ہیں۔
-

نیپرا کی جانب اضافی بلز بھیجنا عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے،رضا ربانی
سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی انکوائری نے گھپلوں کا انکشاف تشویش ناک ہے،اسلام آباد سے جاری بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ نجی بجلی کمپنیاں مہنگے بلوں کے ذریعے صارفین کو زندہ درگور کر رہی ہیں، اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ نے ڈسکوز کے میٹر ریڈنگ سے لے کر بلنگ اور جرمانے تک پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ رپورٹ کے مطابق صارفین سے وصول بلوں کی رقم میٹر ریڈنگ سے مطابقت نہیں رکھتی، کچھ کیسز میں میٹر ریڈنگ کی تصاویر مبہم تھیں یا جان بوجھ کرلی ہی نہیں گئیں۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ بجلی فراہمی میں اوور بلنگ سب سے بڑی بد دیانتی ہے، نیپرا رپورٹ ہے بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 100 فیصد زائد وصولیاں کر رہی ہیں۔
پی پی سینیٹر نے کہا کہ اوور چارج شدہ رقم کو صارفین کے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جانا چاہیے، نیپرا رپورٹ کو سینیٹ کی ہول کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سینیٹ کمیٹی مجرمانہ سرگرمی کے خلاف کارروائی تجویز کرے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کے نام ای سی ایل پر رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں سامنے آنے والے حقائق مجرمانہ سرگرمیوں کے مترادف ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ عوام کو اضافی بل بھیجنے پ رنیپرا کے کی تحقیقات کا فیصلہ کی گیا تھا جس کے اعلامیہ کے مطابق خراب میٹرز کو جلد از جلد تبدیل کرنے اور غلط بلوں کو درست کرنے کاحتمی وقت دے دیا گیا ہے۔ بجلی کمپنیوں کو 30 دنوں میں خراب میٹرز کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق مقررہ وقت تک عملدرآمد نہ کرنے پر کمپنیوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پالیسی کے مطابق میٹرز تبدیل نہ کرنے پر کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق نیپرا نے معاملے پر کےالیکٹرک سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ -

خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہے ان کو تحفظ فراہم کرنا ہماری زمہ داری ہے ،عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والا ماحول اور رویے بدلنے ہوں گے۔کیونکہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی، وفاقی محتسب انسداد ہراسیت فوزیہ وقار، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ، مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کو ہراسیت سے پاک ماحول فراہم کرنے لئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا، انھوں نے کہا کہ عوامی مقامات، دوران ڈرائیونگ اور گھروں میں بھی ساز گار ماحول یقینی بنانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مغرب کے ساتھ موازنہ کریں تو ہم خواتین کا وہ کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں جو 1400سال پہلے قرآن و سنت نے خواتین کو دیا تھا۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ مغربی معاشرے میں بہت بعد میں خواتین کے حقوق کی بات ہوئی ہے، 1400سال پہلے حضورﷺ اور قرآن پاک نے خواتین کے حقوق بتا دیے تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ مولانا محمد علی جوہر اور شوکت علی کی والدہ، اماں بی کا کردار دیکھیں یا قائداعظم محمد علی جناح کا رتی جناح کو ساتھ لیکر چلنے کا کردار دیکھیں، قیام پاکستان کے بعد محترمہ فاطمہ جناح اور پاکستان کی سیاست میں بے نظیر بھٹو جیسی خواتین کا کردار بھی نمایاں نظر آتا ہے، پاکستان کے اندر ارتقائی عمل جاری ہے، وقت کے ساتھ ساتھ خواتین کا مقام بلند ہوتا چلا آیا ہے۔ -

دو صوبے اس وقت دہشتگردی کے لپیٹ میں ہے،کیا الیکشن ہو پائے گے؟مولانا فضل الرحمن
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دو صوبوں کو ایک بار پھر دہشت گردی نے اپنے لپیٹ میں لے لیا،ایسے حا لات میں کیا الیکشن ہو پائے گے؟
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ہر وقت جانے کو تیار ہیں، انتخابات میں برابر کا ماحول دیا جائے، ایک پارٹی میں چالیس لوگوں کو بلا کرالیکشن کروا دیا گیا، اس پارٹی میں ہوا بھری گئی تھی جو ختم ہوگئی۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وفاق المدارس کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بولے کہ کل کنونشن سینٹرمیں بڑا اجتماع ہوگا، مدارس کے نظام میں رکاوٹیں دور ہونی چاہئے، اور ان کی رجسٹریشن کیلئے قانون ہونی چاہئے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ہر وقت جانے کیلئے تیار ہیں، لیکن انتخابات کیلئے ماحول فراہم کرنا چاہئے، دو صوبے اس وقت دہشت گردی کے لپیٹ میں ہیں، ہمارے کارکنان شہید ہورہے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اورلکی مروت میں کوئی پولیس نہیں، رات میں پولیس نہیں ہوتی سارےعلاقےمسلح لوگوں کے ہاتھ میں ہوتے ہیں، اس بدامنی کی صورتحال میں کیا انتخابات ہوسکتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہم نے تحریک مل کر چلائی ہے، اور ان کے ساتھ آئندہ بھی تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ہم ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، ان سے انتخابی اتحاد ہو گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دو صوبے بدامنی کی لپیٹ میں ہیں، کیا ایسے ماحول میں انتخابی مہم چلائی جا سکے گی، پشاورمیں بھی واقعات ہوئے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت میں بھی واقعات ہوئے، کیا ان سارے واقعات میں الیکشن کرائے جا سکتے ہیں، ٹھنڈ اس کےعلاوہ ہوگی۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی پارٹی نہیں، ان کے انٹراپارٹی الیکشن سے پتہ چل گیا، یہ ایک غبارہ تھا جس میں ہوا ڈالی گئی تھی، اب پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کیساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ کریں گے، مسلم لیگ (ن) سے انتخابی اتحاد ہوگیا ہے، جولوگ وفاداریاں تبدیل کررہے ہیں ان لوگوں کو زبردستی پی ٹی آئی میں لایا گیا تھا۔ -

تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ فراہم کرنا ضروری ہے،سپیکر قومی اسمبلی
سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہوگی۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے اشاروں کنایوں میں کی جانے والی باتیں مناسب نہیں۔ہمارے ملک میں شفاف الیکشن ہونا ضروری ہیں، شفاف الیکشن سے بننے والی حکومت ہی مسائل حل کرسکتی ہے۔راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ہر حلقے کا امیدوار جیتنے کا دعویٰ کرتا ہے، ملک کے قومی اداروں کے خلاف کسی کا بیان سامنے نہیں آنا چاہئے، الیکشن کمیشن نے ہر حال میں خود کو غیر جانبدار رکھنا ہے، سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا چاہئے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ الیکشن کوئی آسان بات نہیں، ان دنوں میں ہر چیز رک جاتی ہے، عوام باشعور ہیں، ہمیں اپنے ووٹر پر اعتماد کرنا چاہئے، الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، میں نے اپنی حد تک بطور سپیکر قومی سمبلی غیر جانبداری دکھائی، اس وقت رانا فاروق سعید قائم مقام صدر وسطی پنجاب ہیں اور میری کمی پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواہش اور درخواست ہے کہ یہ الیکشن متنازع نہ ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا ہو گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات پر توجہ دے، مجھے کوئی ابہام نہیں 8 فروری کو الیکشن ہونے چاہئیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کو زبردستی روکا جا رہا ہے وہ عدالتوں میں جائے۔
-

پی ڈی ایم کی اجتماعی کوشش سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ افسوس ہم 1997ء کے دور میں دھکیلے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر انتخابی امیدوار کو سنا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن کے پاس معاشی استحکام لانے کی صلاحیت ہے، پی ڈی ایم کی اجتماعی کوشش سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن نوجوانوں کو ایک بہتر مستقبل دے سکتی ہے، ہر جمہوری جماعت کو الیکشن میں جگہ ملنی چاہیے۔لاہور میں امیر مقام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں بھرپور انتخابی جوش و خروش ہے، نواز شریف کے ہر دور میں خیبر پختون خوا کو بہت کچھ ملا۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی نے ریڈ لائن کو کراس کر لیا تھا، عوام کے سامنے پی ٹی آئی کا چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے، 9 مئی کے واقعے پر مسلح افواج اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ -

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کو نوٹسز جاری
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 7 لاکھ سے زیادہ نان فائلرز کو نوٹسز جاری کردیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کو نوٹس انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی رہنمائی کے بعد جاری کیے گئے۔ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں سے کہا گیا کہ فوری طور پر گوشوارے جمع کروائیں نان فائلرز کو نوٹس بینکوں اور بجلی بلوں کے مطابق جانچ کر کے بھجوائے گئے۔نوٹسز کے بعد ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں ٹیکس نادہندگان کے بجلی کے کنکشنز منقطع کردیے جائیں گے۔ایف بی آر نے اس سال 10 لاکھ سے زائد نئے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف رکھا ہے۔
-

پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کیا ،نگران وزیر تجارت
ہم فلسطین کے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے ترکیہ میں او آئی سی بین الوزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری انسانیت کیخلاف سب سے بڑے مظالم کو دیکھ رہی ہے۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے مؤقف کی تائید کی ہے، بین الاقوامی برادری فلسطین میں مستقل سیز فائر کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی تعلقات کیلئے کوشاں ہے جبکہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک، مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب کیلئے تجارتی گیٹ وے بھی ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کی کوشش کررہا ہے جبکہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے اقدامات بھی کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے نیشنل الیکٹرانک کامرس پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
-

اسلام آباد ہائیکورٹ : غلط خبر چلانے پر عاصمہ شیرازی سے معافی مانگی جائے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے غلط خبر نشر کرنے پر نجی چینل کو سینئر صحافی عاصمہ شیرازی سے معافی مانگنے کاحکم جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 14 صفحات پر مبنی فیصلہ تحریر کیا ہے۔ فیصلے کے متن کے مطابق پیمرا قانون کے تحت چینلز کی ذمہ داری ہے کہ خبر کو درست انداز میں نشر کیا جائے اور پیمرا قانون کے مطابق کسی کے خلاف غلط، ہراسانی پر مبنی، ہتک آمیزخبرنہیں چلائی جاسکتی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عاصمہ شیرازی چاہیں تو نجی چینل پر ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کر سکتی ہیں، نجی چینل نے سپریم کورٹ کی خبر کے ساتھ غلط طور پر عاصمہ شیرازی کی تصویر بار بار نشرکی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سینیئرصحافی عاصمہ شیرازی سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر نجی چینل معافی نامہ نشر کرے اور عاصمہ شیرازی کو 50 ہزار جرمانہ ادا کرے۔
Thanks to Almighty: 🤲
Breaking: In my CMA to Islamabad High Court Asma Shirazi VS PEMRA Council of Complaints IHC's Justice Mohsin Akhtar Kayani passed an order in my favour and ordered ARY to broadcast an apology for their actions against me back in 2022 alongside paying… pic.twitter.com/8BJMcRPCp3— Asma Shirazi (@asmashirazi) December 4, 2023
دوسری جانب صحافی عاصمہ شیرازی نے اپنے حق میں آئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر تبصرے میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف میرے لیے بلکہ ان تمام صحافیوں کے لیے تاریخی ہے جنہیں آن لائن اور نجی ٹی وی چینل جیسے مین اسٹریم میڈیا پر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل نے عاصمہ شیرازی کے خلاف دو روز تک غلط خبر ان کی تصاویر کے ساتھ نشر کی تھی۔نجی ٹی وی چینل نے عمران میر اور شفقت عمران کی ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری پر از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس کو توڑ مروڑ کر عاصمہ شیرازی سے جوڑ کر بار بار چلایا تھا۔